آئیے فری لانسنگ سیکھئے

آئیے فری لانسنگ سیکھیں

فری لانسنگ

فری لانسنگ سے مراد آن لائن کمائی کرنا ہے۔ اس طریقہ کار میں ہم اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کمائی کر سکتے ہیں۔ اس عمل کو کرنے کے لئے بیش بہا طریقے موجود ہیں۔ جن میں سے کچھ تو بہت آسان ہیں اور کمپیوٹر کی بنیادی معلومات اور ٹائپنگ کی سمجھ ہوتے ہوئے یہ اپنائے جاسکتا ہے جیسا کہ ڈیٹا انٹری اور آرٹیکل لکھنا۔ لیکن کچھ کام ایسے ہیں جن کو کرنے کے لئے مخصوص کمپیوٹر کے سافٹ وئیرز یا پروگرامز کو سمجھنا ہوتا ہے۔ جیسے ڈیزائننگ کے لئے ایڈوب فوٹو شاب اور ایلسٹریٹر وغیرہ۔

عام نوکری اور فری لانسنگ میں فرق اگر دیکھا جائے تو دونوں کاموں میں اصل مقصد کمائی کرنا ہی ہوتا ہے لیکن درحقیقت دونوں کے طریقہ کار میں زمین اور آسمان کا فرق ہے۔ عام نوکری میں مخصوص اوقات کی پابندی جیسے صبح 9 سے شام 5 بجے تک حاضری یقینی بنانا ہوتی ہے اسی طرح دفتر کے حساب سے ڈریسنگ کرنا بھی ضروری ہوتی ہے۔ اسی طرح ہر مہینے کام کرنے کی متعین تنخواہ ہوتی ہے۔ اور بعض اوقات چھٹیاں کرنے پر ان دنوں کی تنخواہ تک منہا کر لی جاتی ہے۔

فری لانسنگ اس سے قدرے مختلف ہے جہاں نہ کوئی آفس کے اوقات ہوتے ہیں اور نہ ہی متعین تنخواہ۔ مثال کے طور پر اگر آپ نے ایک گھنٹے میں اپنا کام مکمل کر لیا ہے تو اب آپ آزاد ہیں اور چاہیں تو موج مستی کریں اور اگر دل کرے تو نئے کام کی تلاش شروع کر دیں۔ اسی طرح مہینے کی کمائی کا انحصار بھی آپ کے زور بازو پر ہے کہ آپ جتنی محنت کریں گے اتنا ہی کمائیں گے۔

فری لانسنگ کے فوائد اور نقصانات

اس موقع پر اگر اس کے فوائد اور نقصانات کا جائزہ بھی لے لیا جائے تو اس معاملے کو سمجھنے میں مزید آسانی ہو جائے گی۔

فوائد:

آپ گھر بیٹھے کام کرسکتے ہیں۔ کہیں آنے جانے کی اور خرچہ کرنے کی ضرورت نہیں۔ نہ کوئی روک ٹوک اور نہ ہی نوکری سے نکالے جانے کا ڈر۔ اسی طرح سے مخصوص انداز میں تیار ہونے کی بھی ضرورت نہیں۔ ٹی شرٹ اور ٹراؤزر پہنیں اور اپنا کام شروع کر دیں۔

نقصانات:

آپ کو اپنے کمپیوٹر، لیپ ٹاپ اور انٹرنیٹ کا بندوبست کرنا پڑے گا۔ اسی طرح آپ کو کام کی تلاش میں راتوں کو بھی جاگنا پڑے گا اور مختلف ویب سائٹس کی خاک چھاننی پڑے گی۔ بسا اوقات مسلسل کمپیوٹر پہ کام کرنے کی وجہ سے آپ کی گھریلو زندگی اور جسمانی صحت بھی خراب ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے۔

خلاصہ:

فری لانسنگ آج کل بالخصوص کرونا وائرس اور لوگوں کے روزگار چھن جانے کے باعث بہت ضروری ہو گئی ہے۔ ہم نے ماہانہ خرچ کے لئے بجٹ بنایا ہوتا ہے جو کہ آخری تاریخوں میں بالکل ختم ہو جاتا ہے۔ اسی طرح ناگہانی حادثوں، غمی اور خوشی کے موقعوں پر بیش بہا خرچہ ہونے کے باعث پیسوں کی کمی کی وجہ سے قرض تک لینا پڑتا ہے۔ اس سب سے نجات کے لئے فری لانسنگ ایک اہم راستہ ثابت ہو سکتا ہے۔ اس کے لئے اس سے متعلقہ سوالات پوچھنا اور معلومات حاصل کرنا جب تک کہ سیکھ نہ جائیں بہت ضروری ہے۔


تو جڑے رہیے فری لانسنگ مینیا سے اور آنے والی پوسٹوں میں جانئے اس حوالے سے مزید معلومات!!

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.