Tips to buy PC & Laptop with difference (Class-7)

کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ کیسے خریدا جائے🤔 اس میں کون کون سی چیزیں دیکھنی ہوتی ہیں؟ کیا لیپ ٹاپ میں بیٹری کی بھی کوئی اہمیت ہوتی ہے؟ یہ سب جواب آج کی کلاس میں ہم جانیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم ٹیبل میں دو خانوں کو اکھٹا کرنا اور کتاب بنانا بھی سیکھیں گے۔ جس میں ہیڈر/ فوٹر، صفحہ نمبر اور لائن سپیسنگ کا تذکرہ ہوگا۔ آئیے یہ سب ایک ایک کر دیکھتے ہیں۔ تو چلیں شروع کرتے ہیں۔

 

کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ میں فرق

دونوں کا بنیادی طور پر ایک ہی کام ہے۔ فرق صرف ان کے حجم، شکل اور قیمت میں ہوتا ہے۔ کمپیوٹر جسے ہم پرسنل کمپیوٹر (پی سی) 🖥کے نام سے جانتے ہیں، اس کا حجم ذیادہ ہوتا ہے۔ اس میں علیحدہ سے کی بورڈ، ماؤس، casing اور ایل سی ڈی ہوتی ہے۔ جب کہ لیپ ٹاپ میں سب کچھ ایک چھوٹے سے باکس میں ہی سمایا ہوتا ہے۔ لیپ ٹاپ یعنی ایسی چیز جو گود میں آجائے اور کام لیا جا سکے۔ 

 

اس کے علاوہ لیپ ٹاپ 💻قیمت کے لحاظ سے مہنگے ہوتے ہیں۔ ان میں بیٹری موجود ہوتی ہے۔ جو پاور سپلائی یا بجلی نہ ہونے پر بھی اس کو چلائے رکھتی ہے۔ اس لئے لیپ ٹاپ خریدتے ہوئے اس کے بیک اپ کو جاننا اور پھر اسے خریدنا ضروری ہوتا ہے۔

 

کمپیوٹر خریدتے وقت کن چیزوں کو چیک کیا جائے

یہ سوال بھی بہت اہمیت کا حامل ہے۔ چاہے کمپیوٹر ہو یا لیپ ٹاپ، اس کے لئے ہمیں تین چیزوں کو لازمی دیکھنا ہوتا ہے۔ جس میں پروسیسر، ریم اور ہارڈ ڈسک شامل ہیں۔ پروسیسر کی اہمیت کلیدی ہے۔ اس کے عام معیار میں i3, i4, i5 یا اس سے ذیادہ والے پروسیسر شامل ہوتے ہیں۔ اس سے پچھلے زمانے میں جائیں تو تب p2, p3, p4 ہوتے تھے۔ تو اس کو ہم نے دیکھ لینا ہوتا ہے🔍۔

 

کمپیوٹر کمپنیز

اس کے علاوہ ہم نے پروسیسر کی کمپنی دیکھنی ہوتی ہے۔ ویسے تو سب ہی کمپنیز اچھی ہیں لیکن جو آزمودہ ہیں👌 ان میں HP, Dell اور Apple شامل ہیں۔ باقی نئے پی سی یا لیپ ٹاپ مہنگے جب کہ استعمال شدہ کچھ سستے ہوتے ہیں۔ نئے کمپیوٹر کو خریدنے کے لئے shophive.com ایک سائٹ ہے۔ جبکہ پرانے خریدنے کے لئے olx.com.pk کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔

 

ریم

پروسیسر کے بعد اگلا نمبر ریم کا آتا ہے۔ جس سے ہمارے کمپیوٹر کی سپیڈ یا رفتار⏩ کا تعلق ہوتا ہے۔ مطلب اگر ہم بیک وقت تین سے چار پروگرام چلا رہے ہوں اور ہمارا کمپیوٹر آہستہ کام کرے تو سمجھ جائیں کہ اس کی ریم کم ہے۔ اس کے معیار جی بی (Giga Byte) میں ہوتے ہیں۔ تو 2،4،6 GB کی کم از کم ریم ہونا اچھا ہے۔

 

ہارڈ ڈسک

اس کے بعد اگلا قدم ہارڈ ڈسک کو دیکھنا ہوتا ہے۔ جہاں ہمارا ڈیٹا محفوظ ہوتا ہے💾۔ اس کا معیار بھی جی بی یا ٹی بی (Tera Byte) میں ہوتا ہے۔ بلکہ اس طرح کرتے ہیں کہ ہم مختصراً ان تمام پیمانوں کو جان لیتے ہیں تاکہ ہمیں یہ چیز واضح ہو جائے:

1 kilo Byte (KB) (سب سے کم پیمانہ)

1024KB = 1 MB (Mega Byte)

1024MB = 1GB (Giga Byte)

1024GB = 1TB (Tera Byte)

 

تو جناب ہماری ہارڈ ڈسک اگر 180 جی بی یا 500 جی بی تک ہو تو اچھا ہے۔ یہ 1 ٹی بی ہو تو بہت اچھا ہے۔ باقی اس کا انحصار ہمارے بجٹ💰 پر ہوتا ہے۔ وہ محاورہ ہے کہ جتنا گڑ ڈالو اتنا میٹھا ہوتا ہے۔ تو ہم اس طرح اچھے سے اچھی چیز لے سکتے ہیں۔

 

لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر میں موجود ان چیزوں کو کیسے چیک کیا جائے

اس کے لئے ہمیں سٹارٹ اور پھر run کو کھولتے ہوئے اس میں dxdiag لکھنا ہوتا ہے۔ اس کے بعد ہمیں کمپیوٹر کی کمپنی، اس پر انسٹال ونڈو اور ریم وغیرہ کا پتہ چل جاتا ہے🙋۔ ہارڈ ڈسک کے لئے کمپیوٹر میں جا کر جب ہم ہر ڈسک یعنی سی اور ڈی وغیرہ میں اس کے سائز کو جمع کرتے ہیں تو ہمیں اس کی capacity کا بھی اندازہ ہوجاتا ہے۔ اس کے علاوہ لیپ ٹاپ میں اچھے کیمرے کو بھی دیکھ لینا چاہئے جو کہ 2 میگا پکسل یا اس سے ذیادہ کا ہو۔

 

ٹیبل میں دو خانوں کو اکھٹا کرنا

پچھلی کلاس میں ہم نے ٹیبل بنانا سیکھا تھا۔ اگر اس کے میں دو خانوں کو اکھٹا کرنا ہو تو کیسے کریں؟ جی تو اس کے لئے merge کی کمانڈ استعمال ہوتی ہے۔ ہم جب دو یا دو سے ذیادہ خانوں کو اکھٹا سیلیکٹ کر کے right click کرتے ہیں تو یہاں merge کی کمانڈ ہوتی ہے۔ اس کی پریکٹس اس میں ہمیں ایکسپرٹ بنا دے گی۔

 

ورڈ میں کتاب کیسے لکھیں 

ہم نے جتنی کمانڈز سیکھی ہیں۔ ان سب کو استعمال کر کے ہم ایک کتاب📕 بنا سکتے ہیں۔ اس کے لئے ہم صفحے خود سے بھی بنا سکتے ہیں۔ جس کے لئے پہلے صفحے کے بعد Ctrl + Enter دبانے سے نئے صفحے بنتے چلے جاتے ہیں۔ بیک سپیس سے صفحے ختم ہو جاتے ہیں۔ اب کتاب کے ہرصفحے پر کچھ تفصیلات نظر آرہی ہوتی ہیں جو کہ ہیڈر اور فوٹر سے آرہی ہوتی ہیں۔ آئیے یہ کمانڈ سیکھیں۔

 

ہیڈر اینڈ فوٹر

اس کے لئے ہم انسرٹ مینیو میں جا کر ہیڈر اور پھر blank سیلیکٹ کرتے ہیں۔ اس کے بعد ہم اس پر کتاب اور مصنف کا نام لکھ لیں گے۔ اسی طرح فوٹر میں جا کر ہم insert مینیو سے ہی پیج نمبر سیلیکٹ کر لیتے ہیں۔ ہیڈر اور فوٹر سے باہر آنے کے لئے ہم ورکنگ ایریا میں ڈبل کلک کرتے ہیں تو باہر آجاتے ہیںَ۔ یوں ہر صفحے پر ہماری معلومات نظر آنا شروع ہو جاتی ہے😎۔ آخر میں لائن سپیسنگ کو دیکھتے ہیں۔

 

لائن سپیسنگ

اس کا مطلب دو لائنوں کے درمیان فاصلہ ہے〰۔ ہم پہلے اس لائن یا لائنوں کو سیلیکٹ کرتے ہیں جس میں وقفہ دینا ہو۔ اس کے بعد ہم ہوم مینیو میں ہی alignment (دائیں، بائیں، سینٹر) کے ساتھ آپشن سے یہ کر سکتے ہیں۔ ویسے نارمل فاصلہ 1.5 ہوتا ہے۔

 

ٹائپنگ ماسٹر پرو سبق

آج ہم ساتویں کلاس کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ اس میں ہم مشق 6.1 سے 6.7 تک کام کریں گے۔  اب ہم سیکھیں گے کہ ہم نے C اور ، کے بٹن سیکھنے ہیں۔ C کے لئے ہم نے D  والے بائیں ہاتھ کی انگلی کو نیچے لے جا کر اسے دبانا ہوتا ہے۔ جب کہ کوما ، کے لئے ہم دائیں ہاتھ کی K والی انگلی کو نیچے لے جاتے ہوئے دباتے ہیں✋۔

 

اس کے ساتھ ساتھ ہمیں 6.5 میں ٹپس دی گئی ہیں کہ ہم نے کمپیوٹر کے بالکل سامنے بیٹھنا ہے کہ G اور H  کے بٹن ہمارے سامنے ہوں۔ نیز سیدھا بیٹھنا ہے اور ہماری کمر کرسی 💺کے ساتھ لگ رہی ہو۔ اس کے علاوہ کہنیوں کو جسم سے نزدیک رکھیں۔ تو اس سے ہماری accuracy بہتر ہو جائے گی۔ اس طرح ہم نے 6.7 تک کام مکمل کر لینا ہے۔

 

آج کے لئے اتنا ہی اپنا خیال رکھئے گا۔ اور ان سب کی پریکٹس ضرور کیجئے گا۔ اللہ حافظ

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.