کمپیوٹر میں ڈیزائننگ سیکھنا ہر کسی کا خواب ہوتا ہے۔ اس کے لئے ایک خصوصی پروگرام Adobe Photoshop استعمال ہوتا ہے۔ یہ ایک پیچیدہ پروگرام ہے اور اس کے لئے تیز کمپیوٹر اور اچھی ریم کا ہونا لازمی ہے۔ جو ہر کسی کے پاس دستیاب نہیں ہوتی😔۔ اس کو بھی ان شاء اللہ اگلی کلاسز میں سیکھنا ہے لیکن اس کا ایک متبادل آسان حل دیکھتے ہیں۔ تو اس کے لئے ایک ویب سائٹ CANVA کے نام سے موجود ہے جو بہت آسانی کے ساتھ کوئی بھی ڈیزائن بنانے کی سہولت فراہم کرتی ہے😎۔ اور یہی ہماری آج کی کلاس کا ٹاپک ہے۔ باقی آخر میں ٹائپنگ ماسٹر پرو کا سبق اور مشق تو ہوتی ہی ہے۔ تو چلیں شروع کرتے ہیں۔
Table of Contents
CANVA
یہ بنیادی طور پر ایک ویب سائٹ ہے جس کا ایڈریس www.canva.com ہے۔ اس پر جا کر سب سے پہلے ہم نے اپنے ای میل کو استعمال کرتے ہوئے sign up کرنا ہوتا ہے۔ اس کے بعد ہم نے اسی آئی ڈی کو استعمال کرتے ہوئے ہمیشہ Login کرنا ہوتا ہے۔ یہ پینٹ🎨 سے ملتا جلتا لیکن کارکردگی کے حساب میں اس سے بہت ذیادہ ایڈوانس پروگرام ہے۔ جس میں templates (بنے بنائے) ڈیزائنز کو استعمال کرتے ہوئے ہم منٹوں میں کام کرسکتے ہیں۔
Free and Pro Account
جیسا کہ ہر کمپنی کا اپنا مفاد بھی ہوتا ہے۔ تو CANVA بھی اپنے صارفین کو مفت سہولیات تو دیتی ہے لیکن ساتھ ہی ساتھ کچھ پابندیاں❌ بھی عائد ہوتی ہیں۔ ان پابندیوں کو ہٹانے کے لئے ہمیں pro account خریدنا ہوتا ہے۔ جس کی سالانہ ادائیگی کرنی ہوتی ہے۔ ان پابندیوں میں کچھ ڈیزائن، تصاویر، فونٹس وغیرہ دستیاب نہیں ہوتے جو صرف pro account میں ہی ہمیں میسر ہوتے ہیں۔ بہرکیف پریشانی کی بات نہیں اگر ہمارا فری اکاؤنٹ بھی ہو تب بھی ہم بہترین کام اپنے حدود میں رہتے ہوئے مکمل کر سکتےہیں۔
Create a design
اب ہم بیسک سے شروع کرتے ہیں۔ Sign in کرنے کے بعد نیا ڈیزائن بنانے کے لئے ہم create a design پر کلک کرتے ہیں۔ جس کے بعد custom size کی آپشن کی مدد سے ہم اپنی مرضی کے سائز کا ڈیزائن بنا سکتے ہیں۔ جس کی لمبائی چوڑائی پکسل px، انچ inch وغیرہ میں اپنی آسانی کے مطابق آپشن چنتے ہوئے دی جاسکتی ہے۔ جیسے ہم 500 px کی لمبائی اور 500 px چوڑائی ٹائپ کر کے create new design کریں گے تو نئی tab میں یہ کھل کر ہمارے سامنے آجائے گا🖼۔
Interface of CANVA
اب ہم اس کے انٹرفیس کو سمجھتے ہیں تاکہ اس کو استعمال کرنا آسان ہو جائے۔ سب سے اوپر بار کی مدد سے ہم فائل کا نام تبدیل کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس فائل کو share کی آپشن کے ساتھ کسی کے ساتھ شئیر یا ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ یونہی غلطی کی صورت میں undo اور redo کی آپشن بھی ہوتی ہے۔ جس کے شارٹ کٹ Ctrl + Z اور Ctrl + Y بالترتیب ہوتے ہیں اور انہیں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے👍۔
Tool Bar
سکرین کے بائیں طرف ٹول بار ہوتی ہے جس میں templates, elements, uploads, photos, text, background اور more کی آپشنز ہیں۔ جس آپشن پر بھی کلک کریں گے اس کے ساتھ موجود ربن میں اس سے متعلقہ چیزیں آجائیں گی😇۔ اسی طرح white area ہمارا ورکنگ ایریا ہوتا ہے۔ جو بھی کام ہوگا اسی جگہ نظر آئے گا۔ اب ہم ان سب کو مختصراً جان لیتے ہیں۔ سب سے پہلے Templates میں جا کر ہم جو بھی لکھیں گے اسی سے متعلق بنے بنائے ڈیزائن آجائیں گے جنہیں ہم کلک کر کے سیلیکٹ کر سکتے ہیں۔
Elements, Uploads, Photos, Backgrounds
اس میں ہمارے پاس مختلف elements جیسے لائن، shapes وغیرہ ملتی ہیں۔ اس میں مختلف فریم بھی موجود ہوتے ہیں۔ جس پر بھی کلک کریں گے وہ element ورکنگ ایریا میں آجاتا ہے۔ اس کے بعد upload کی مدد سے ہم اپنے کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ میں موجود کوئی بھی تصویر💻 یہاں لا کر اسے استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد photos میں وہ تصاویر ہوتی ہیں جو canva ہمیں فراہم کررہا ہوتا ہے۔ اسی طرح text میں تحریر لکھنے کے مختلف انداز دستیاب ہوتے ہیں۔ یونہی background سے کوئی سا پس منظر لگ سکتا ہے۔ اسی طرح یہاں تمام آپشنز کو استعمال کر کے بہترین ڈیزائن بنائے جا سکتے ہیں۔
How to use working area
اب ہم بڑھتے ہیں اہم چیز کی طرف یعنی ہم نے کیسے ورکنگ ایریا میں کسی بھی چیز کو edit کرنا ہے۔ تو اس کے لئے ہم نے اس پر کلک کرنا ہے۔ پھر اس کے گرد موجود ہینڈلز کی مدد سے اگر تصویر یا کوئی object ہو تو اس کو چھوٹا بڑا کر سکتے ہیں۔ اسی طرح کسی ٹیکسٹ کو ڈبل کلک🖱 کر کے تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ اگر ہم ایک سے ذیادہ چیزوں کو سیلیکٹ کرنا چاہ رہے ہوں تو shift کا بٹن دبا کر کلک کرتے کرتے یہ کیا جا سکتا ہے۔
How to make Logo, Flyer, Banner
جی تو یہ canva کا ٹاپک مکمل ہوا۔ اب ہم اس کی مدد سے کچھ بھی جیسے لوگو، بینر، فیس بک پوسٹ، انسٹا گرام پوسٹ، youtube thumbnail منٹوں میں اور بہترین انداز میں بنا سکتے ہیں۔ باقی practice makes a man perfect۔ آپ اس پہ جتنا کام کریں گے اتنا ہی آپ کو یہ بہتر سمجھ آتا چلا جائے گا۔ جیسے پہلے بتایا کوئی بھی کام بطور تصویر اپنے کمپیوٹر میں سیو کرنے کے لئے share اور پھر download پر کلک کر کے بطور png اسے سیو کر لیں اور جہاں چاہے استعمال کر لیں😙۔
ٹائپنگ ماسٹر پرو سبق
جیسے کہ آپ کو معلوم ہے کہ ہم ٹائپنگ ماسٹر میں speed building course کر رہے ہیں جس کی پہلی چار مشقیں مکمل ہو چکی ہے۔ اب ہم پانچویں مشق کی طرف بڑھتے ہیں۔ اس مشق میں دونوں ہاتھوں کی چھوٹی انگلیوں (little fingers) کے ساتھ جو keys ہم دباتے ہیں اس کی پریکٹس کرنی ہے۔ جیسے Q Z P وغیرہ پھر مختلف ترتیب کے ساتھ ان کی پریکٹس تاکہ اس کی اچھے سے پریکٹس ہو جائے اور ذیادہ سے ذیادہ تیز ٹائپ کرنا سیکھا جا سکے۔ اس کے بعد آخری مشق میں تمام letters کی پریکٹس کروائی گئی ہے۔ یوں ہم نے 5.5 تک مشقیں مکمل کر لینی ہیں⌨۔
آج کے لئے اتنا ہی۔ اُمید ہے کہ سب اچھے سے سمجھ آگیا ہوگا۔ اس سب کی پریکٹس لازمی کیجئے گا۔ کل بشرط زندگی ان شاء اللہ اگلی کلاس کے ساتھ حاضر ہوں گے۔ اللہ حافظ۔