مارکیٹنگ کا ذکر چل رہا ہے تو مثال کے طور پر Facebook ads یا کسی دوسرے پلیٹ فارم پر ہم جتنے اچھے سے اپنی audienceسیلیکٹ کریں گے اتنے ہی اچھے ہمیں نتائج ملیں گے۔ جیسے اگر ہم اپنی کھانے کی دوکان ایسی جگہ پر کھولیں جہاں لوگوں کا رش ہو اور بازار ہو تو سیل ذیادہ ہونے کی توقع ہوتی ہے🤗۔ اسی طرح یہاں بھی اگر متعلقہ لوگوں تک ہمارا ایڈ پہنچ جائے تو سیل generate کرنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ اسی سلسلے میں مزید تفصیل ہم آج کے لیکچر میں جانیں گے۔تو بسم اللہ کرتے ہیں۔
Table of Contents
Trick to Overcome Restricted Facebook Ads Account
بعض اوقات Facebook Business Account ہمارے Facebook پر restrictions کی وجہ سے ہمیں اس پلیٹ فارم سے ایڈ چلانے کی اجازت نہیں ملتی اور اکاؤنٹ نہیں کام کرتا 😌۔اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ اب ایڈ نہیں چلا سکتے۔ پاکستانیوں کے پاس ہر مسئلے کا ہے۔ وہ یہ کہ اپنے پیج پر کسی اور کو ایڈمن ایڈ کرتے ہوئے جب اس اکاؤنٹ سے فیس بک بزنس اکاؤنٹ چلائیں گے تو ہم اپنے پیج پر یہ سروس چلا سکتے ہیں۔ تو اگر کسی کو مسئلہ درپیش ہو تو یوں یہ حل کیا جا سکتا ہے🙂۔
Making new campaign
اب اپنے فیس بک بزنس اکاؤنٹ سے لاگ ان کریں گے اور نئی campaign بنانے کی طرف آئیں گے۔ جیسا کہ ہمیں پتہ ہے کہ ایڈ بنانے کے لئے پہلا قدم campaign بنانا ہوتا ہے۔اس کے لئے https://business.facebook.com/adsmanager کی سائٹ پر جا کر create پہ کلک کریں گے اور پھر اپنا objective چن لیں گے جیسے کہ awareness یا آن لائن تجارت میں ہم Sale چنیں گے۔ اس کے بعد نیچےname your campaign (optional) ہو گا🔡 اسے اوپن کر لینا ہے۔
Importance of proper name of campaign
ہمارا campaign یا کسی بھی حصے کو نام دینا ضروری ہے تاکہ campaign یا اس حصے کو پہچانا جا سکے ۔ علاوہ ازیں ایک سے ذیادہ campaign کی صورت میں متعلقہ campaign ڈھونڈنا آسان ہو۔ جیسے awareness – page name (date)۔ اسی طرح ad set کو بھی نام دے دیں گے جیسے Gender All, Pakistan, child products۔ آخر میں ایڈ کو بھی نام دے دیں گے جیسے Child Category – Ad 1۔ اور پھر continue پر کلک کر دینا ہے🖱۔
اب ہمارے تینوں سیٹس ایکٹو ہو جائیں ۔ اس کے بعد ایک ایک کر کے ہم تینوں کی مزید آپشن دیکھیں گے۔ جیسے campaign میں ہم اس کی کوئی کیٹیگری چن سکتے ہیں۔ جیسے یہ اگر سیاسی معاملات سے متعلق ہے یا سوشل issues سے متعلقہ ہے یا نوکری سے متعلق ہے تو ہم اسی حساب سے یہ سیلیکٹ کر لیں گے😇۔
A/B Testing Option
اب A/B ٹیسٹنگ کی آپشن آجاتی ہے⛓۔ اگر اس کی بات کریں تو ہم ایک ہی campaign کے بیک وقت دو سے تین ایڈ مختلف امیج، audience، تحریر وغیرہ کے ساتھ یہ دیکھنے کے لئے چلا رہے ہوتے ہیں کہ ان میں سے کونسا سب سے بہتر پرفارمنس دے رہا ہے؟ ویسے اس لیول پر اس آپشن کو آن کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ ہم خود سے دو تین اشتہار تبدیلیاں کر کے چلا کر چیک کر سکتے ہیں اور یہ پتہ چل جاتا ہے کہ کونسا بہتر ہے۔ البتہ ای میل مارکیٹنگ میں A/B Testing کام آتی ہے۔
A/B Testing via Email Marketing
ای میل میں اس کا چلانے کا طریقہ کار یہ ہوتا ہے کہ جیسے دو subject line ہیں اور 100 لوگ ہیں۔ اب اس میں 5 لوگوں کو ایک subject line اور 5 کودوسری subject line جائے گی۔ اور 24 گھنٹے انتظار کیا جائے گا⏰۔ پھر دیکھا جائے گا کہ ان دونوں میں سے کس کا اچھا response آرہا ہے ؟ جس کا response اچھا ہوگا باقی 90 لوگوں کو وہی subject line چلی جائے گی۔تو یہ A/B Testing ہوتی ہے اور وہاں یہ کامیاب ہے لیکن campaign میں اس کا استعمال کم ہوتا ہے۔
Settings of Adset
اس کے بعد ad set کی سیٹنگس آتی ہیں۔ جس میں پہلے dynamic creative کی آپشن آجاتی ہے۔ جس کا مقصد کہ جب ہم ایڈ چلائیں گے تو اس میں کافی elements جس میں تصویریں اور ہیڈ لائنز وغیرہ شامل ہیں نظر آئیں گی۔ جو کہ ایڈ کے لئے اچھا ہوتی ہیں اس لئے ہم اس کو بھی آن کر دیتے ہیں💡۔
Bid Control
یونہی Optimization for ad delivery میں ہم conversion رکھتے ہیں تاکہ اس کے ذریعے ذیادہ سے ذیادہ لوگ ہماری چیز میں دلچسبی لیں اور ہمارا مقصد حاصل ہو۔ اس کو تبدیل کرنا چاہیں تو کیا جا سکتا ہے لیکن فیس بک اسی کو تجویز کرتا ہے۔ اس کے بعد Cost Per Result Goal کی آپشن آتی ہے جو کہ آپشنل ہے۔ اس میں اگر ہم اپنا بجٹ سیٹ کر دیتے ہیں💴 تو فیس بک سارا بجٹ اسی حساب سے وہ campaign چلائے گا تاکہ ذیادہ سے ذیادہ لوگوں تک اس بجٹ میں وہ چیز پہنچے۔
Facebook Ads Frequency
اب اگر show more options پر جائیں تو ad frequency آجاتی ہے ۔ یعنی کہ ایک یوزر کو ہمارا ایڈ کتنی بار ایوریج نظر آئے گا۔ تو یہاں یہ سیٹنگس ہو سکتی ہیں۔ مطلب اگر چار کر دیں تو ایک یوزر کو ایک ہفتے یا جو ہم سیٹ کریں گے میں 4 مرتبہ وہ ایڈ نظر آئے گا۔ ویسے ایک دن میں دو مرتبہ ایڈ دکھانا بھی کافی ہوتا ہے۔ یہ نہ ہو ہم اتنا ذیادہ ایڈ دکھائیں کہ یوزر کہے یہ کیا سیاپا ہے 😿
Facebook Ads budget
اس کے بعد بجٹ کی آپشن آتی ہے۔ جس میں daily budget اور life time budget سیٹ کیا جا سکتا ہے۔ کم از کم 1$ بجٹ رکھنا ہوتا ہے اور اگر پاکستانی کرنسی ہے تو اس سے ضرب دے دیں۔ جیسے تقریباً 240 روپے۔ اس کے بعد start date آتی ہے یعنی جب ایڈ چلنا شروع ہواور پھر end date سیٹ کرنی ہوتی ہے یعنی جب چلنا بند ہو جائے۔ اگر یہ نہ رکھی جائے تو ایڈ چلتا رہتا ہے جب تک خود نہ بند کیا جائے😶۔ اسی طرح یاد رہے کہ ہم اگر duration سیٹ کر کے life time budget کردیتے ہیں تو اس وقت میں یہ بجٹ استعمال ہوگا۔
Facebook Ads Scheduling
اگر ہم daily budget کرتے ہیں تو ضروری نہیں کہ جتنا بجٹ ہم نے رکھا ہے اتنا ہی خرچ ہو اس سے کم بھی ہو سکتا ہے لیکن ذیادہ نہیں ہوگا۔ اس کا انحصار ہماری audience وغیرہ پر ہوتا ہے۔علاوہ ازیں فیس بک ایک ساتھ سارے پیسے ہمارے payment method سے نہیں کاٹتا۔ بلکہ ہفتہ وار basis پر یہ deductions ایڈ چلاتے ہوئے کی جاتی ہیں۔اس کے بعد Ad scheduling آجاتی ہے جس میں ہم سیٹ کر سکتے ہیں کہ ہمارا ایڈ ہفتے کے دنوں میں کون کون سے اوقات کے دوران چلے🤔؟ ہم ہر دن کے دوران یہ سیٹ کر سکتے ہیں۔ جیسے پاکستان میں رات گئے ایڈ چلانا ذیادہ سود مند نہیں۔ جاری ہے۔۔۔
To be continued
ابھی اس عنوان میں کافی کچھ رہتا ہے۔ بہت ذیادہ پڑھانے سے آپ کو سمجھ نہیں آئے گی اور مشکل ہوگی۔ اس لئے اس کا دوسرا حصہ ان شاء اللہ کل دیکھیں گے🤗۔