top 10 ecommerce skills

Lecture No: 47 Top 10 Ecommerce Gigs in 2023

فیس بک پکسل سیٹ کرنے کے حوالے سے پچھلے لیکچر میں ہم نے سیکھا ہے تو آج ہم Top 10 Ecommerce Gigs in 2023 کی بات کریں گے۔ کیونکہ بعض اوقات کچھ بریک بھی ہونا چاہئے تاکہ ذہن فریش رہے اور بوریت نہ ہو۔ تو شروع کرتے ہیں کچھ جنرل چیزوں سے جیسے کہ  ای میل مارکیٹنگ✉۔

 

Email Marketing

یہ بہت اچھی سروس ہےاس میں Email Blast  کے keywords استعمال کرتے ہوئے fiverr اور دوسرے پلیٹ فارمز پر سروس دی جاسکتی ہے جس میں competition کم ہے اور آگے بڑھنے کے مواقع ذیادہ🏃۔

 

Fillable PDF forms

اسی طرح Fillable PDF form بھی اچھی سروس ہے۔یہ دراصل چھوٹی چھوٹی سروسز ہیں جن کو استعمال کرتے ہوئے ہم اچھی earning کر سکتے ہیں۔ جو لوگ سمجھتے ہیں کہ فری لانسنگ ایک دھوکا ہے اور اس  میں کچھ نہیں ملتا😏۔ تو ان لوگوں کو یہ سکلز سیکھ کر earning کرنی چاہئے تاکہ ان کو یقین آجائے کہ یہ واقعی حقیقت ہے۔جس کے بعد کسی ایک اچھی فیلڈ جیسے ہم نے آن لائن تجارت سیکھی۔ اس کو سیکھ کر اس میں کام کیا جائے۔

 

Making Business Plans

اسی طرح business plans بھی بنا کر دئیے جا سکتے ہیں۔ جس میں پورا plan  بنا کر دیا جا سکتا ہے کہ یہ بزنس کیسے کامیاب ہوگا؟ اس کو ہم چھوٹی سروس نہیں کہہ سکتے بلکہ یہ ایک proper فیلڈ ہے جس سے اچھی earning  کی جا سکتی ہے💴۔

 

Strategy

اس کے لئے انہیں صرف فیس بک یا انسٹا گرام مارکیٹنگ کا بتانا ہی کافی نہیں ہوتا۔ بلکہ مکمل حکمت عملی بتانی ہوتی ہے جو کہ 40 سے پچاس صفحوں پر مشتمل ہو تو بہتر ہے📄۔ جیسا کہ بزنس کا سلوگن کیا ہوناچاہئے اس کی awareness لوگوں کو کیسے دی جائے؟ اسی طرح table of content ہوتا ہے کہ کون سی چیز کدھر موجود ہے۔

 

Promotion

علاوہ ازیں organic marketing strategy بھی ہوتی ہے جیسے کن کن channels کو ٹارگٹ کرنا ہے۔ جیسے گورنمنٹ organizations اور بزنس organizations وغیرہ۔ لوکل ایریا میں کون کون سے ٹارگٹ ہیں۔ یونہی سوشل میڈ یا میں کونسے امیج ہونے چاہئیں۔ اسی طرح ہفتہ وار پروگرام ہوتے ہیں📅۔ جن جن شہروں میں کام کرنا ہے اس کا پلان بنتا ہے۔یہ سب مل کر بزنس پلان بنتا ہے اور ریسرچ یعنی تحقیق کرنی ہوتی ہے۔ اس سروس کے بھی بہت ذیادہ اور اچھے پیسے ملتے ہیں۔

 

Keen Observation & Research

اس کے لئے observation بھی بہت اچھی ہونی چاہئے۔ اسی طرح کامیابی کے لئے ہمیں investment بھی کرنی ہوتی ہے۔ اگر ہم اس سے ڈریں گے تو کامیاب نہیں ہوں گے۔ بہت سی مثالیں ایسی ہیں جن سے ہمیں کامیاب ہونے کی motivation ملتی ہے۔ جیسے جنید جمشید نے j. اپنا برانڈ بنایا۔ انہوں نے زیرو سے شروع کیا تھا اور بہت کامیاب رہے۔

 

Results in Dropshipping

اگر ڈراپ شپنگ کی بات کی جائے تو اس میں تین ماہ میں رزلٹ مل جاتے ہیں۔ علی ایکسپریس اور وال مارٹ ،ایمازون اور ای بے وغیرہ کے ذریعے بھی یہ کی جا سکتی ہیں ان کی پراڈکٹس جلدی ڈیلیور ہوتی ہیں اس لئے مانگ ہے۔ اگر آپ علی ایکسپریس سے پراڈکٹ اپنے سٹور پر ڈالنا سیکھنا چاہتے ہیں تو یہ پڑھیں:

Lecture No: 27 How to do dropshipping?

 

Top 10 Ecommerce Gigs in 2023

اس کے علاوہ ابھی تک سیکھی گئی سروسز کو سیکھ کر ہم top 10 کون سی سروسز آفر کر سکتے ہیں تو اس کی لسٹ ترتیب دی ہے جو کہ یہ ہے:

  1. Manage and grow your Shopify store
  2. I will create an awesome Shopify store
  3. create converting POD (print on demand) store
  4. I will create/ convert dropshipping store
  5. market e-commerce store with Facebook ads
  6. setup Facebook pixel on your store
  7. upload Shopify products
  8. I will do on page seo for your shopify store
  9. shopify speed optimization
  10. I will boost facebook post

 

Conclusion

اس کے علاوہ اور بھی سروسز ہیں لیکن ابھی میرے ذہن میں یہی آئی ہیں۔ آپ بھی اب اپنے سیکھے گئے کام کو سروسز کا روپ دھارنے کی کوشش کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ اپنے لئے بھی business plan بنائیں تاکہ کامیاب ہوسکیں۔ جتنا ہم لکھ کر اپنے کام کو کرنے کی کوشش کریں گے اتنے ہی بہتر انداز میں آگے بڑھنا ممکن ہوگا۔

 

Best of luck

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.