جیسے آپ سے وعدہ کیا تھا کہ ہم فری لانسنگ بھی سیکھیں گے تو آج اسی پر بات ہونے جارہی ہے😊۔ ای کامرس میں اپنا سٹور بنانے کے ساتھ ساتھ ہم دوسروں کو بھی یہ کام کر کے دے سکتے ہیں۔ یہ کافی منافع بخش کام ہے۔Ecommerce jobs میں “کم محنت میں کمائی ذیادہ “کے امکانات ہیں۔ باقی آن لائن کام میں کلائنٹس (کام کروانے والوں) کو پیسے دیتے شاید مسئلہ ہو ۔ لیکن ای کامرس میں کیونکہ وہ خود بھی پیسے کمانے کے لئےیہ سب کروا رہے ہوتے ہیں اس لئے اگر انہیں اچھے سے convince کیاجائے کہ اس سے ان کو کتنا فائدہ ہو سکتا ہے؟ تو وہ اچھے پیسے دینے سے بھی نہیں کتراتے۔
Table of Contents
Find work from where
اس کے لئے کافی راستے موجود ہیں۔ جو کہ ڈائریکٹ بھی ہیں اور ان ڈائریکٹ بھی۔ ان میں کیا فرق ہوتا ہے🤔؟ جاننے کے لئے یہ پڑھیں:
خیر جناب مختصراً آپ آن لائن پلیٹ فارمز جیسے Fiverr اور Upwork کے ذریعے سے بھی کام لے سکتے ہیں جو کہ ان ڈائریکٹ میں آتے ہیں۔ اس کے علاوہ فیس بک ، ٹویٹر وغیرہ سے بھی کام لیا جا سکتا ہے۔ جیسے کافی فیس بک گروپس ہیں جہاں لوگ آن لائن سٹور بنوانے کے لئے رابطہ کرتے ہیں وہاں ان سے بھی اچھے سے بات چیت کے ذریعے سے کام لیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ اگر کوئی جاننے والے عزیز ، دوست کو اس حوالے سے ضرورت پڑے تو اس کی مدد بھی کی جا سکتی ہے۔ لیکن فری میں نہیں بلکہ اپنا جائز حصہ لیتے ہوئے😃۔
Two “C” | Confidence & Consistency in Ecommerce Jobs
شروع شروع میں یہ ایک مشکل عمل لگتا ہے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ جب ہم جابز کے لئے اپلائے کرتے رہتے ہیں تو اس عمل میں مہارت حاصل کر لیتے ہیں۔ اس کے لئے ہمیں ہمت ہارنی ہوتی ہے نہ ہی انگریزی کمزور ہونے کو مدنظر رکھتے ہوئے گھبرانا ہے۔ بلکہ مکمل confidence کے ساتھ apply کرنا ہے😎۔ ایک کامیاب فری لانسر جس کی ماہانہ آمدنی لاکھوں میں تھی اس سے بات کرتے ہوئے پتہ چلا کہ اس نے کم و بیش 1800 سے زائد جابز کے لئے اپلائی کیا اور پھر جا کر کامیاب ہوا😯۔
How to Communicate to win Ecommerce jobs
آن لائن کام کرنے اور فری لانسنگ میں کامیابی اور آرڈر ملنے کا ذیادہ تر انحصار ہماری communication پر ہوتا ہے۔ جتنے بہتر انداز میں کلائنٹ کو قائل کیا جائے گا ، کام ملنے کے امکانات اتنے ہی بڑھ جائیں گے۔ ہم جب کسی پراجیکٹ یا buyer request پر apply کرتے ہیں تو اس کے لئے cover letter بنایا جاتا ہے📄۔
Importance of Cover Letter in Ecommerce Jobs
اس cover letter کے ذریعے سے ہم نے کلائنٹ کو convince کرنا ہوتا ہے کہ ان کے تمام مسائل کا حل ہمارے پاس موجود ہے اور اگر وہ ہم سے یہ کام نہیں کرواتے تو وہ اپنا نقصان کریں گے🙄۔ بنیادی طور پر cover letter مندرجہ ذیل چار چیزوں پر مشتمل ہوتا ہے:
1. آپ کا تعارف
2. آپ مذکورہ کام کے متعلق کیا سمجھے ہیں؟
3. آپ اس کام کو کیسے مکمل کرسکتے ہیں؟
4. توجہ CTA (Call to action)
CTA
آخری پوائنٹ یعنی CTAکام سے متعلق کوئی ایسا سوال یا بات ہوتی ہے جس سے کلائنٹ آپ سے رابطہ کرنے پر مجبور ہو جائے🙃۔جیسے آپ کو یہ کام کتنے دن میں چاہئے؟ وغیرہ۔ عام طور پر cover letter میں غلطی کی جاتی ہے وہ یہ کہ ہم کام کی بجائے خود نمائی میں مصروف ہو جاتے ہیں۔
Things to avoid
اپنی صلاحیتوں کی تشہیر اچھی چیز ہے لیکن یہاں(cover letter) میں موقع محل نہیں ہوتا ۔یہ کام اپنی پروفائل پر کیا جاسکتا ہے۔ یہاں پر تو کام سے متعلق اختصار کے ساتھ اپنی بات کا کیا جانا بہتر ہے۔ کیونکہ آج کل مقابلہ بڑھ گیا ہے اور کلائنٹس پہلے چند جملے دیکھ کر ہی ہمارے proposal کو ریجیکٹ بھی کر سکتے ہیں اور ہمارے سے کام لینے کا فیصلہ بھی👍 ۔اسی حوالے سے چند اہم نکات ترتیب دئیے ہیں جو کچھ یوں ہیں:
٭ چھوٹے جملوں کا استعمال کیا جائے۔ کیونکہ اگر انگریزی کمزور بھی ہو تو اس میں غلطی کا امکان کم ہو جاتا ہے۔
٭ اسی طرح سپیلنگ اور گرامر کی غلطیاں بھی cover letter submit کروانے سے پہلے درست کر لینا لازمی ہیں ۔ اس کے لئے grammarly سافٹ وئیر استعمال کا جا سکتا ہے۔ جس کا فری ورژن بھی کافی مسائل حل کر دیتا ہے۔
٭ کبھی بھی copy/ paste سے cover letter بنانے کی غلطی نہ کی جائے۔ تین چار لائن ہوں لیکن خود سے ٹائپ کی گئی ہوں⌨ تو ذیادہ بہتر ہے۔
٭ اپنے بارے میں مختصر ترین الفاظ استعمال کئے جائیں۔
٭ سوالات پوچھیں ۔ کبھی بھی خود سے فیصلہ کرتے ہوئے کام مکمل نہ کریں کہ کلائنٹ کیا چاہتا ہے؟ اس سے کلائنٹ غصے میں بھی آسکتا ہے ، دوسرا اس سے کام کے بعد دوبارہ کام کرنے کی ضرورت بھی کم ہی پڑتی ہے۔
Questions to be asked
سوالات کرنے کا انداز سمجھنے کے لئے مثالیں اہم ہیں۔ جیسے کہ ہم Shopify کا بیسک کام سیکھ چکے ہیں۔ اگر آپ چاہیں تو اس کی سروس آفر کر سکتے ہیں۔ سو اگر ہم shopify store development کا cover letter بنا رہے ہوں تو اس کے لئے یہ سوالات کچھ یوں ہو سکتے ہیں:
?Have you finalized prodcuts for your store
?Do you have any example store
(تھیم کا ہم ان شاء اللہ اگلی کلاسز میں جانیں گے )?Do you have any Shopify theme in mind
?Where I can see your color pallets
?Will you provide content for the store, or I may write myself
Using Tricks to win Ecommerce Jobs
اسی طرح cover letter میں fancy apps کاذکر بھی آپ کی اس فیلڈ سے متعلق مہارت کا اثر کلائنٹ پر ڈال سکتی ہے۔ Bottom line کہ ہم نے کوئی بھی طریقہ اور trick استعمال کرتے ہوئے پراجیکٹ win کرنا ہے۔
Live Example
ویسے تو اپنا گُر کوئی نہیں بتاتا۔ لیکن میرے خیال میں کسی کی مدد اور اپنی صلاحیت دوسرے کو ٹرانسفر کرنا اس میں برکت کا سبب ہوتا ہے🤗۔ تو میں آپ کو ایک اصل مثال دینے جارہا ہوں کہ کچھ عرصہ قبل فیس بک فری لانسنگ گروپس سے shopify کا ایک پراجیکٹ حاصل (win) کیا ۔ ویسے تو یہ کلائنٹ اور آپ کی پرسنل بات ہوتی ہے۔ لیکن آپ سے اس conversation کوشئیر کرنے کا مقصد صرف اور صرف اس سے آگہی ہے:
Me: Hi, I intend to make Shopify store for you to sell make-up accessories. How many categories or products do you want to add?
Client: Hello. Yeah, i need a developer to develop a Shopify store, I mentioned budget and time in my post. I would probably need your services in future as well. So can you do this job for me? Well there could be many products and categories, you would need to make a video tutorial for me on how I can make more categories and post products myself.
Me: Yeah I’m interested. Have you decided domain?
Client: yeah I have Shopify account with domain
Cont’d….
Client: ok just deal. You will do this for me
………………………
Facebook Groups to Earn money Online
ان شاء اللہ زندگی رہی تو اگلی کلاس میں کل ملاقات ہوگی۔ اپنا خیال رکھئے گا۔ اور ویسے ہی چیک کرنے کے لئے کچھ مشہور فیس بک فری لانسنگ گروپس کا نیچے لنک دے رہا ہوں جہاں لوگ کام کے لئے پوسٹ کرتے رہتے ہیں۔ انہیں جوائن کر لیں۔پھر اوپر والی ہدایات کو مدِنظر رکھتے ہوئے اُدھر کسی بھی جاب کے لئے اپلائی کریں، دیکھتے ہیں کیا رسپانس آتا ہے۔ بیسٹ آف لک 🙂
Facebook Group Link 1 (Pakistan Freelancers)
Facebook Group Link 2 (Get Projects “international”)
Facebook Group Link 3 (Pakistan Freelancers Group)
Facebook Group Link 4 (Upwork Freelancers)
Facebook Group Link 5 (Pak Freelancers Planet)