Lecture No: 41 Ecommerce Marketing Strategies

Ecommerce Marketing Stratigies

 

آپ نے فیس بک بزنس پیج بنانا سیکھ لیا۔ ویری گڈ۔ اب ہم نے مارکیٹنگ کی طرف بڑھنا ہے🤗۔ سادہ الفاظ میں مارکیٹنگ کیا ہے؟ ان لوگوں تک اپنی چیز پہنچانا جو اسے خریدیں۔ سےاس کو انگلش میں Ecommerce Marketing Strategies  کہتے ہیں۔ یہی ہم نے آج سیکھنا ہے۔ تو چلیں اس کو ہم پریکٹیکل مثال سے سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

 

Two Exemplary Stores

جیسے اگر آپ جیولری کے دو سٹور بنانا چاہ رہے ہیں💎۔ پہلا high end jewellery سٹور ہے جس میں Diamond پراڈکٹ کی average قیمت $2000  ہے جو کہ بہت مہنگی آئٹم ہے۔ اسی طرح دوسراسٹور Gold جیولری سٹور ہے جس میں عام قیمت کی چیزیں دستیاب ہیں۔اب ان کی مارکیٹنگ مختلف ہو گی۔ کیسے؟ آئیے سمجھتے ہیں۔

 

How to make Ecommerce Marketing Strategies

سب سے پہلے ہمیں حکمتِ عملی بنانی ہوتی ہے کہ ان کو کیسے لانچ کرنا ہے؟  سب سے پہلے تو وہ پلیٹ فارم چننا ہے جس پر یہ سٹور بنانا ہے جس کے لئے  shopify بیسٹ آپشن ہے، اس کے بعد ورڈ پریس اور آخری آپشن فیس بک پیج کی ہے📱۔ یہ تینوں ہم سیکھ چکے ہیں۔ اس کے بعد  مارکیٹنگ کی باری آتی ہے تو ہم اس میں  پہلے مہنگی پراڈکٹس پر مشتمل سٹور کی مارکیٹنگ دیکھتے ہیں۔ اس کے لئے موزوں کسٹمرز یعنی targeted audience کون سی ہوگی؟ یہ سوچنا سب سے اہم ہوتا ہے۔

 

Business to Business

تو پہلی قسم میں پہلےقدم کے طور پر B2C یعنی بزنس سے کسٹمر کی بجائے B2B یعنی business to business آپشن پر فوکس کریں تو ذیادہ سود مند ہو سکتا ہے۔ اس کا مطلب کسٹمرز کی بجائے کمپنیز کی طرف بڑھا جائے۔ اب یہ کیسے ہوگا؟ تو اس کےلئے مثلاً ہمیں USA کے ٹاپ 1000 ایسے high end jewelry store کے کرتا دھرتا جیسے مینیجر، CEOs کا linkedin سے ڈیٹا لینا ہوگا۔ پھر ان کو ٹارگٹ کرتے ہوئے بتانا ہوگا کہ انہیں جیسے بھی جیولری کا ڈیزائن چاہئے ہوں  ہم سے بنوائیں😎۔ اگر linkedin کی کلاس مس ہوگئی تو یہ لیکچر پڑھیں وہاں ہم نے یہ سیکھا تھا:

How to generate leads from Linkedin

 

Celebrity Endorsement

اس کے بعد اسی سے متعلق اگلا مرحلہ آتا ہے۔ اب چونکہ یہ مہنگی آئٹم ہے اور ہر بندہ اسے نہیں خرید سکتا اس لئے ایسے لوگوں کو ٹارگٹ کرنے کے بعد celebrity endorsement کی جا سکتی ہے۔جس کے لئے ہمیں ایک مشہور celebrity کو hire کرنا ہوگا۔ جیسے شاہد آفریدی🏏 یا پھر کوئی مشہور ایکٹریس۔ اس مقصد کے لئے مختلف ویب سائٹس ان کو hire کرنے کی سروس فراہم کرتی ہیں یہ ہماری Ecommerce Marketing Strategies میں ایک اہم قدم ثابت ہو سکتاہے۔

 

Video Campaign

اس مقصد کے لئے ان کو استعمال کرتے ہوئے مثال کے طور پر ہم $2000 اس celebrity کو pay کرتے ہوئے اپنے بزنس کے لئے 20 سیکنڈ کی ویڈیو بنوا لیں گے📻 جس میں وہ یہ پیغام دے گی کہ یہ بہت اچھا کاروبار کر رہے ہیں، ان کی کوالٹی اچھی ہے ان سے چیزیں ضرور خریدیں۔ اب celebrity endorsement کروا کے ہم نے دوسری celebrities کو ہی ads کے ذریعے ٹارگٹ کرنا ہوتا ہےکیونکہ وہ ہی اتنی مالی حیثیت رکھتی ہیں کہ اتنی مہنگی چیزیں خرید سکیں۔

 

Cheap Products Marketing

تو یہ طریقہ تو پہلے سٹور کی مہنگی پراڈکٹس کی مارکیٹنگ کا ہوگیا۔ اب دوسرے نمبر پر Ecommerce Marketing Strategies میں ہم نے ہر صارف کی پہنچ میں آنے والی جیولری کی مارکیٹنگ کا سوچنا ہے🤔۔ تو اس میں ہمیں متعلقہ لوگ ڈھونڈنے ہوں گے جن کی انہیں خریدنے میں سب سے ذیادہ دلچسبی ہوسکتی ہے جیسے:

٭ جن کی engagements  یا شادی ہونے والی ہو

٭ جوCouplesہوں یا anniversary آرہی ہو

٭ یا وہ لوگ جو بطور گفٹ کچھ  دینا چاہ رہے ہوں

 

Event based Marketing

اس طرح انفرادی طور پر ٹارگٹ کرنے کے ساتھ ساتھ ہمیں ایونٹس کو مدنظر رکھتے ہوئے بھی یہ کام کرنا ہوگا۔ اس سے سیل بڑھنے کے بہت ذیادہ چانس ہیں۔اسی طرح  وہ کمپنیز جو event managementکرتی ہیں جیسے کلب، سکول، کالج، یونیورسٹی🏫 وغیرہ تو ان کو approach کر کے ٹارگٹ کر سکتے ہیں۔ان کے مینیجرز کو linkedin سے ڈھونڈا جا سکتا ہے۔ بس ریسرچ اور محنت کی بات ہے جو ہمارے ہاتھ میں ہے۔اور ہم جتنا آگے جانا چاہیں اور lead generate کرنا چاہیں کر سکتے ہیں۔

 

How to find products from Ecomhunt

اب ہم پراڈکٹ ڈھونڈنے کے لئے ecomhunt کی طرف آتے ہیں ۔ اس ویب سائٹ کے ذریعے ہمیں بہت سی ایسی potential products مل جاتی ہیں۔ جس میں سب تفصیل آرہی ہوتی ہے کہ اس پراڈکٹ کی selling price کتنی ہے💵؟ مارجن کتنا ہے؟ کتنے سٹور اسے بیچ رہے ہیں؟اور انہیں سوشل میڈیا پر کتنی پذیرائی ملی وغیرہ۔

 

How to Easily Choose Products

اسی طرح علی ایکسپریس پر اس پراڈکٹ کے کتنے آرڈر ملے۔ یونہی یہاں فیس بک ایڈ بھی کس طرح چلایا گیا ہے نیز اس میں کیا interest رکھا گیا ہے وہ بھی پتہ چل جاتا ہے۔ ہم بھی اس معلومات کو استعمال کرتے ہوئے ان پراڈکٹس کو چن سکتے ہیں اور ایسے ہی اپنے ایڈ بھی چلا سکتے ہیں📃۔اس طرح  ecomhunt سے ہی ہم پراڈکٹس چن کر اپنے سٹور پر لگا سکتے ہیں اور اچھے پیسے کما سکتے ہیں۔

 

Criteria

ہمیں پراڈکٹس چننے سے پہلے اس کا کچھ criteria بھی دیکھنا ہوگا جیسے profit margin کتنا ہونا چاہئے۔ دوسری چیز کتنےسٹور پہلے سے اس پراڈکٹ کو سیل کر رہے ہیں؟ کوشش کریں کہ competition کم ہو اور اس کی سوشل میڈیا پر مقبولیت ذیادہ ہو😇۔ یونہی مختلف پراڈکٹس کو compare کر کے بھی فیصلہ سازی کی جا سکتی ہے۔

 

CPA

اس سے مراد Cost per action ہے کہ جب ہم ایڈ لگاتے ہیں تو ایوریج بجٹ کتنا لگتا ہے؟ دراصل یہی Ecommerce Marketing Strategies ہیں اور اس کی بنیاد پر بھی فیصلہ کرنا آسان ہوجاتا ہے⚖۔اسی طرح ecomhunt پر potential اگر گرین ہو تو اس کا فائدہ ہوتا ہے اور اگر red ہو تو پھر اس میں خطرہ ہوتا ہے۔

 

Choose products from WC fulfilment

یونہی wcfulfilment  جو کہ shopify app ہے ادھر بھی پراڈکٹس کی نا صرف ہمیں تفصیل مل جاتی ہے بلکہ مارکیٹنگ میں audience تک بتاتے ہوئے مدد بھی کی گئی ہوتی ہے۔ یہ سب ہمیں اچھی پراڈکٹ چننے میں دراصل مدد فراہم کرنا ہے😊۔

 

Dropshipping

بہتر یہ ہے کہ ایک ہی فیلڈ کو چنا جائے اگر مختلف قسم کی فیلڈ کی پراڈکٹس ہوں گی تو اس کی مارکیٹنگ مشکل ہوگی😣۔اسی طرح aliexpress سے ڈراپ شپنگ کی جا سکتی ہے۔ اگر آپ ڈراپ شپنگ کو نہیں سمجھتے تو اسے جاننے کے لئے یہ لیکچر سود مند ہے:

Lecture No: 27 How to do dropshipping with Ali Express?

 

Options

اسی طرح ڈراپ شپنگ ebay, wallmart  اور amazon سے بھی کی جاسکتی ہے جو کہ fast delivery دیتی ہیں۔ aliexpress سے چونکہ چائنا سے چیزیں آرہی ہوتی ہیں اس لئے وقت لگ جاتا ہے📅۔ اور کچھ کسٹمر انتظار نہیں کرتے اس لئے دوسرے dropshipping methodsبھی استعمال کئے جا سکتے ہیں۔ڈراپ شپنگ میں ہمیں ایڈ لگانا ہوگا تب ہی اچھی سیل ممکن ہوتی ہے۔

 

How to run Facebook campaign

فیس بک سے اشتہار چلانا Ecommerce Marketing Strategies کا سب سے اہم حصہ ہے۔ جب ہم Facebook admanager سے اپنے ایڈ بذریعہ campaignچلاتے ہیں تو یہاں funnels کی بات آتی ہے یعنی کسٹمر کو کیسے قابو کیا جائے🙄 اور اپنےobjectives یعنی مقاصد کا تعین کرنا ہوتا ہے۔ اس ایڈ میں اسی سے متعلقہ آپشن ہوتی ہیں جو کہ چننی ہوتی ہیں جس کی بنیادی طور پر تین stages ہیں:

1۔ Awareness

2۔ Consideration

3۔ Conversion

 

Awareness

ہمارے پاس پہلے سٹیپ پر awareness  میں دو آپشن ہوتی ہیں۔ جس میں سے ایک فیس بک کےcriteria کے  مطابق متعلقہ  لوگ “Brand Awareness”چنے جا سکتے ہیں یا جنرل پبلک “Reach”کی آپشن ہوتی ہے جس میں ذیادہ سے ذیادہ لوگوں تک پہنچا جا سکتا ہے🤗۔ ہم نے دونوں میں سے ایک آپشن کو چننا ہوتا ہے۔اگر نہ سمجھ آئے تو ہم یکے بعد دیگرے دونوں کے ایڈ چلا کر کامیابی کا تناسب دیکھ سکتے ہیں  اور جان سکتے ہیں کہ کونسی آپشن ذیادہ سودمند رہے گی۔

 

Consideration

اس کے بعد consideration میں ہمارے مختلف مقاصد ہو سکتے ہیں۔ جیسے اپنی پراڈکٹ پر ٹریفک لائی جائے یا پھر کسٹمر کو engage کیا جائے۔ اسی طرح ایپ انسٹال کروانے کا مقصد بھی ہو سکتا ہے۔ اسی طرح  video view یا میسجز  کے ذریعے سے اپنی پراڈکٹ کی رغبت دلانا بھی مقصد ہوسکتا ہے۔ یونہی lead generation سے کسٹمر کا ڈیٹا لینے کی اور اسے پراڈکٹ خریدنے پر آمادہ کی خواہش بھی ہو سکتی ہے😍 تو ہم نے یہاں بھی متعلقہ آپشن چن لینی ہوتی ہے۔

 

Conversion

آخر میں conversion کی آپشن ہوتی ہے ۔جس میں ہم اپنا ایڈاگر جنرل تمام پراڈکٹس کے لئے  چلانا چاہ رہے ہیں تو “Conversion” چنا جاتا ہے، یا اگر منتخب پراڈکٹس کے لئے ہے تو “Catalogue Sales”یا ڈائریکٹ اپنے سٹور پر لے جانے کے لئے “Store Traffic”کی آپشن میں سےایک اپنی مرضی کی چن لیتے ہیں۔ اور یوں ہمارا فیس بک کی نئی campaign چلانے کے objectiveمکمل ہو جاتے ہیں😊۔

 

امید ہے کہ Ecommerce Marketing Strategies کے حوالے سے کافی چیزیں کلئیر ہوئی ہوں گی۔ یہ ایک ہی دن میں سمجھ نہیں آتیں بلکہ باری باری ان کا استعمال اور نتائج کا موازنہ ہمیں اسی میں ایکسپرٹ بنا دیتا ہے۔ آپ بھی انہیں ضرور try کیجئے گا۔ Best of luck

Leave a Comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.