Lecture No: 48 How to make Guaranteed Etsy UK Shop

Etsy UK

Etsy – A great platform

آج Etsy سیکھنے کا دن ہے۔ یہ ایک امریکن ای کامرس کمپنی ہے جس کا فوکس ہاتھ سے بنی چیزوں یا دستکاری پر ہوتا ہے۔ ان چیزوں کی مانگ بیرونِ ملک بہت ذیادہ ہوتی ہے۔ یہ ایسی پراڈکٹس کا پلیٹ فارم ہےجہاں اپنی ہم اپنی شاپ بنا کر جیولری، بیگ، کپڑے، گھر کی decoration کی چیزیں، فرنیچر اور فن پارے وغیرہ سیل کرسکتے ہیں۔ اسی طرح ایسی پرانی چیزوں کی بھی مانگ ہے جو کم ازکم بیس سال پرانی ہوں۔

 

Location and Paypal Account

افسوس کہ یہ پاکستان میں دستیاب نہیں اور دوسرا اس کے لئے paypal درکار ہوتا ہے جو کہ پیمنٹ لینے اور نکالنے کا بین الاقوامی پلیٹ فارم ہے۔ اس کا حل ہم Etsy میں UK لوکیشن ڈال کر اسے بنا سکتے ہیں دوسرا Paypal کے لئے ہم کسی عزیز کا اکاؤنٹ استعمال کر سکتے ہیں جو UK یا بیرون ِ ملک مقیم ہو۔ نہیں تو اسے سیکھ کر اس کی سروس تو آفر کی ہی جاسکتی ہے جیسے Etsy Product Listing اور Virtual Assistant۔ 

 

Registration

اس پر اپنا سٹور بنانے کے لئے ہمیں اس کی سائٹ www.etsy.com پر جا کر اپنی ای میل سے register کرنا ہوتا ہے۔ کمپیوٹر میں گوگل کروم پر بعض اوقات مسئلہ آسکتا ہے۔ اس لئے آپ اسے کسی اور براؤزر میں اسے کھول لیں۔ بہرحال موبائل پر یہ آسانی سے بن جاتا ہے۔ اس کے بعد اپنے ای میل سے اکاؤنٹ verify کرنا ہوتا ہے۔ یوں اپنے اکاؤنٹ پر کلک کر کے sell on etsy کو سیلیکٹ کر لینا ہے تاکہ اپنی  شاپ بنانے کا سلسلہ آگے بڑھایا جا سکے۔

 

Location Etsy UK

اس کے بعد Get Started پر کلک کرنا ہے اور اس کے بعد  فارم فِل کرنا ہے۔ سب سے پہلے country میں United Kingdom کر دینا ہے کیونکہ ہم Etsy UK  سے بنا رہے ہیں۔ جیسے پہلے بتایا کہ یہ  پاکستان یہاں دستیاب نہیں ہے۔ کرنسی British Pound کر دیں گے۔ اس کے بعد فل ٹائم یا part time میں سے ایک سیلیکٹ کر کے آگے بڑھ جائیں گے۔اس کے بعد شاپ کا unique نام رکھنا اور اپنا سٹاک ایڈ کرنا ہوتا ہے۔

 

Add new listing

یہاں اپنی پراڈکٹ کی تصاویر لگانی ہوتی ہیں۔ لیکن وہ تصاویر etsy کی دی گئی requirements کو لازمی پورا کرتی ہوں۔ پہلا پرائمری امیج ہوگا اور اس کے علاوہ بھی تصاویر لگائی جا سکتی ہیں۔ڈریگ ڈراپ سے پرائمری امیج جسے بنانا ہو اسے شروع میں لے آئیں گے۔ اسی طرح thumbnail کو بھی سیٹ کر لینا ہے۔ اس کے بعد ویڈیو بھی اگر ایڈ کرنا چاہیں تو کی جا سکتی ہے۔ پھر ہم نے Listing details میں ٹائٹل دینا ہوتا ہے۔

 

Listing Details

اس کے بعد listing details میں ہم نے پہلے اس پراڈکٹ سے متعلق ٹائٹل دینا ہوتا ہے۔ اس کے بعد آپشنز میں ہم نے یہ بتاتے ہوئے کہ ہم نے یہ پراڈکٹ بنائی ہے، یہ مکمل ہے اور یہ جس سال میں بنائی گئی وہ سیلیکٹ کرنا ہوتا ہے۔ اس کے بعد ہم نے category چننی ہے جو اپنے مدمقابل کی کیٹگری دیکھ کر چنی جا سکتی ہے۔

 

Celebration

بعد ازاں ہم نے اس کے variants جیسے color ، پراڈکٹ کی width, height  اور depth سیٹ کرنا چاہیں تو کر سکتے ہیں۔ اگر یہ موجود ہیں تو ایڈ کر دینا ہے ورنہ skip کیا جا سکتا ہے۔ Celebration میں اگر یہ کسی ایونٹ سے متعلقہ پراڈکٹس ہیں تو اس ایونٹ کا اندراج کیا جاتا ہے۔جو اس طرح ایڈ کرنے سے خاص ایونٹ کے قریب highlight ہو جاتی ہیں۔

 

How much Etsy Charge

اس کے بعد renewal options آتی ہیں۔ Etsy پر  ہم کوئی بھی پراڈکٹ اپ لوڈ کرتے ہیں تو اس پلیٹ فارم پر ہر پراڈکٹ کے ماہانہ 0.2 ڈالرز کٹتے ہیں۔ جیسے 5 پراڈکٹس ہیں تو 1 ڈالر چارج ہوتے ہیں اور ہر ماہ انہیں   renew کرنا ہوتا ہے۔ اب یہ automatic بھی سیٹ کیا جا سکتا ہے اور manual بھی۔ آٹو میٹک میں ہمارے کارڈ سے پیسے کاٹتے ہوئے یہ renewal ہو جاتی ہے جبکہ manual میں ہمیں خود کرنی ہوتی ہے ورنہ معیاد پوری ہونے پر یہdeactivate ہو جاتی ہیں۔

 

Description

اس کے بعد پراڈکٹ type میں physical or digital میں سےجیسی ہمارے پراڈکٹ ہوں وہ آپشن چنی جاتی ہے۔ پھر Description میں ہم اس پراڈکٹ سے متعلق جتنی ذیادہ معلومات دے سکتے ہیں دینی چاہئیں۔ اس میں صرف keywords ہی نہیں ہونے چاہئیں بلکہ یہ حقیقی نظر آنی چاہئےورنہ پراڈکٹ delist ہو سکتی ہے۔ اس کے بعد show preview in google سے دیکھ بھی سکتے ہیں کہ یہ description کیسی نظر آرہی ہے؟

 

Production Partner

production partner بھی ایڈ کیا جا سکتا ہے جو کہ normally show نہیں کیا جاتا ۔ہاں  یہ کیا جا سکتا ہے کہ اسے hide کر کے اپنی یاداشت کے لئے لکھا جا سکتا ہےکہ یہ پراڈکٹ ہم نے یہاں سے لی ہے اس کی لوکیشن یہ ہے اور ہم نے اسے کسی سے لیا ہے لیکن ہم نے سب خود ڈیزائن کیا ہے۔ پارٹنر کا role کم سے کم رکھنا ہے  تاکہ etsy کو یہ نہ لگے کہ ہم نے سارا کام دوسروں سے کروایا ہے اور save partner کرنا ہے۔

 

ایک بار production partner ایڈ کرنے کے بعد یہ ہمیں اگلی پراڈکٹس میں بھی نظر آئے گا اور بار بار انٹری کی بجائے اسے ہی استعمال کرسکتے ہیں۔اس کے بعد tags استعمال کرنے ہیں یہ keywordsہوتے ہیں جو رینکنگ میں کام آتے ہیں۔ یہ وہی ہیں جو ٹائٹل اور description میں ہم نے استعمال کئے ہوتے ہیں۔

 

Material, Pricing & Variations

اس کے بعد material جو استعمال ہوا ہو میں جیسے کاٹن وغیرہ۔ یہ ایڈ کرنا اس لئے بہتر ہے کہ کسٹمر کم سے کم پراڈکٹ سے متعلق سوال کرے گا۔ اس کے بعد priceآجاتی ہے۔ پھر quantity & sku ایڈ کیا جا سکتا ہے۔ اس کے بعد variations یعنی سائز، کلر وغیرہ ایڈ کیا جا سکتا ہے۔ اور ان کی قیمت اور تعداد بھی اگر  مختلف رکھنی ہوں تو رکھی جا سکتی ہیں ۔ اسی طرح ان کی تصاویر بھی لگائی جا سکتی ہیں۔

 

Personalization

یونہی ہمارے پاس personalization  کی آپشن ہوتی ہے جس میں instructions for buyers میں کسٹمر سے پوچھا جا رہا ہوتا ہے کہ وہ پراڈکٹ پر اگر اپنی پسند کا textلکھوانا چاہ رہے ہوں  تو یہاں write کر دیں ۔ جیسے write 20 words or 200 characters you want on this product۔ اسی طرح personalization  کو آپشنل بھی کیا جا سکتا ہے۔

 

Product Delivery Options

اس کے بعد پراڈکٹ delivery کا مرحلہ آتا ہے۔ جس میں postage prices آٹو میٹک ہوتی ہیں لیکن اگر ہم I’ll enter fixed prices manually کرنا چاہیں تو یہ بھی ممکن ہوتا ہے۔ Country of origin میں جس جگہ سے ہماری پراڈکٹ بن کر جار رہی ہوتی  ہیں وہ لکھنا ہوتا ہے۔ وہ ہم پرنٹنگ کمپنی جیسے printify سے پروفائل دیکھ کربھی  اینٹر کر سکتے ہیں جیسے چائنا یا UK۔پراسیسنگ ٹائم میں ہم نے وقت چننا ہوتا ہے جیسے 3-1 business days۔

 

Delivery in Etsy UK

پھر ہم نے ان پارٹنرز کا لکھنا ہوتا ہے جن کے ذریعے ہم نے پراڈکٹس deliver کروانی ہوتی ہیں۔ جیسے United Kingdom کے لئے ہمDPD ، mail class میں DPD Parcel Selected Ground (2-9 days) کیا جاسکتا ہے۔ باقی everywhere else میں ہم other کر سکتے ہیں اور اس کے ساتھ time duration جیسے 15 سے 20 دن دئیے جا سکتے ہیں۔

 

Shipment Cost

اس کے بعد shipment cost بھی ڈالی جا سکتی ہے ویسے بہتر ہوتا ہے کہ یہ پراڈکٹ کی قیمت میں ہی ایڈ ہو اور یہاں Free delivery سیلیکٹ کیا جائے۔ پھر Delivery Upgrades کا نمبر آتا ہے جو آپشنل ہے۔ اس میں اگر کسی کو جلدی پراڈکٹ چاہئے ہو تو ہم destination میں اگر UK پراڈکٹ ڈیلیور کرنی ہے تو domestic  کریں گے اور Economy  کا نام دے کر اسے FedEx سے دو دن میں ڈیلیور کروا دیں گے ۔ چارجز ہم 30 پاؤنڈز یا جو مناسب لگیں رکھ سکتے ہیں۔اسی طرح additional item میں ایک سے زائد پراڈکٹس ہونے کی صورت میں الگ سے چارجز بھی رکھے جا سکتے ہیں۔

 

International Delivery

یہ تو ڈومیسٹک کا ہوگیا اب international میں بھی ہم economy سیلیکٹ کر کے DHL Express اور پھرmail class میں DHL Express worldwide اور اس کے بعد اس کی قیمت بھی ایڈ کر لیں گے۔

 

اس کے بعد پراڈکٹ کا پیکنگ سے پہلے اور بعد کا weight بھی ایڈ کیا جا سکتا ہے۔ آخر میں save and continue کریں گے تو مبارک ہو آپ کی پراڈکٹ ایڈ ہو چکی ہے۔ ہم چاہیں تو اور ذیادہ listings کر سکتے ہیں۔ جتنی ذیادہ پراڈکٹس ہوں گی اتنا ہی فائدہ ہوگا کیونکہ ایک دو پراڈکٹس پر سیل نہیں آتیں۔ مشکل ہوجاتا ہے کیونکہ competition بہت ذیادہ ہے۔

 

Etsy UK Address

اس کے بعد اگلا قدم ہمیں How you’ll get paid آتا ہے۔ اس میں ہمیں individual store کرنا ہے اور اس کے بعد country میںUK کا کوئی بھی visitor address  یا  virtual ہو ڈال سکتے ہیں یہی Etsy UK میں کام آئے گا۔ ہم کسی دوسرے ملک جہاں Etsy ہو وہاں کا ایڈریس بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ Save and add کرنے کے بعد ہم یہاں paypal account ایڈ کریں گے جو کہ Etsy کے لئے لازمی ہے۔ اور پھر ہم save and continue کریں گے تو ہماری شاپ live  ہو جائے گی اور selling شروع کر سکتےہیں۔

 

Orders from Printify

اب ایک اضافی چیز کہ اگر ہمیں printify سے آرڈر پراسیس کرنا ہے تو ہمیں shopify سے جا کر وہ آرڈر کرنا پڑے گا کیونکہ etsy اس کے ساتھ connected  نہیں ہے۔یا ڈائریکٹ printify کی سائٹ پر جا کر بھی آرڈر place کیا جا سکتا ہے۔اگر printify سے متعلق مزید جاننا ہے تو یہ پڑھیں:

Lecture No: 24 How to add product options in Shopify?

 

Sales, Marketing & Coupons

اگلی چیز سیل ہے۔ یہ شاپ میں جا کر marketing اور پھر sales and couponsمیں جا کر campaign بناتے ہوئے کر سکتے ہیں۔ جیسے جن لوگوں نے  abandoned checkout کیا یا جنہوں نے favourite items میں ایڈ کیا وغیرہ۔ اس طرح ہم coupon چلا کرانہیں  20percent off وغیرہ کی آفر کر سکتے ہیں۔

 

Conclusion

لیں جی یہ ہمارا Etsy کا ٹاپک مکمل ہو گیا جس سے ہم Etsy UK بھی بنا سکتے ہیں اور کسی بھی دوسری لوکیشن کو بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اسے ضرور ٹرائی کیجئے گا۔ شروع میں شاید مشکل لگے لیکن جب استعمال کرتے جائیں گے تو آہستہ آہستہ یہ کلئیر ہوتا جائے گا۔ Best of Luck

Leave a Comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.