How to become a Computer Master (Last Class 33)

آج کی آخری کلاس میں صرف باتیں نہیں بلکہ کوشش کریں گے کہ ساتھ ساتھ کچھ نیا سیکھ بھی لیں۔ اور آخر میں اچھے اچھے مشورے بھی ہوں گے۔ تو چلیں شروع کرتے ہیں۔

 

How to Make CD/DVD

ہم مارکیٹ سے مختلف کاموں کے لئے سی ڈی اور ڈی وی ڈی لیتے ہیں جیسے کوئی پروگرام انسٹال کرنا ہو یا پھر ونڈو کی انسٹالیشن ہو۔ اسی طرح ہم اپنے پسندیدہ لیکچرز کی بھی ڈی وی ڈی لیتے ہیں۔ انٹرنیٹ کی وجہ سے اس شعبے میں کچھ کمی تو آئی ہے لیکن آج بھی یہ مقبول ہے۔ آج ہم سیکھیں گے کہ اگر ہم خود ڈی وی ڈی یا سی ڈی بنانا چاہیں تو کیسے بنائیں گے؟ تو سب سے پہلے تو ہمیں اس کے لئے مارکیٹ سے writeable CD/DVD خریدنی ہوگی۔ پہلے سی ڈی اور ڈی وی ڈی میں فرق جانتے ہیں۔

 

What is difference in CD & DVD

سی ڈی Compact Disk کا مخفف ہے جبکہ ڈی وی ڈی Digital Video Disk ہوتی ہے۔ سی ڈی میں ہم 700 ایم بی تک ڈیٹا محفوظ کر سکتے ہیں جبکہ DVD میں 4.7 جی بی تک ڈیٹا آجاتا ہے۔ مطلب بولے تو ایک ڈی وی ڈی برابر 7 سی ڈی 😊 ویسے اب ذیادہ تر ڈی وی ڈی ہی استعمال ہورہی ہے۔ دونوں کی قیمت میں بھی خاص فرق نہیں ہے۔ اچھا اب ہم نے مارکیٹ سے جو لینی ہے وہ writeable لینی ہے تاکہ ہم اس پر اپنا ڈیٹا ڈال سکیں۔ نیز ہمارے کمپیوٹر میں writeable DVD rom بھی ہونا چاہئے جو کہ عموماً نئے کمپیوٹر میں ہوتا ہے۔

 

Third party software

ویسے تو ہم ڈائریکٹ بھی ڈی وی ڈی لگا کر کمپیوٹر کھول کر اس میں کاپی پیسٹ سے ڈیٹا ڈال سکتے ہیں لیکن اگر ہم اس کے لئے تھرڈ پارٹی سافٹ وئیر استعمال کریں تو یہ عمل ذیادہ خوش اسلوبی اور تیزی سے ہو پاتا ہے۔ اس کے لئے ہم جس سافٹ وئیر کو سیکھیں گے وہ ہے burnaware۔ آپ اس کو نیچے لنک سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

Click here to download Burnaware Free

 

How to write DVD with burnaware

اس کے بعد ہم نے اسے انسٹال کر لینا ہے اور کھول لینا ہے۔ اب اس میں مختلف آپشنز آئیں گی۔ مطلب کہ اگر ہم نے آڈیو ڈی وی ڈی بنانی ہو یا ویڈیو ڈی وی ڈی۔ یا پھر ہم سافٹ وئیر اور مختلف فولڈر پر مشتمل ڈی وی ڈی بنانا چاہ رہے ہوں تو اس کے لئے ہم نے Data Disc پر کلک کر لینا ہے۔ اس کے بعد ہمارے سامنے دو ونڈوز کھل جائیں گی۔ جس میں دائیں طرف ہمارا کمپیوٹر اور بائیں طرف ڈی وی ڈی ہوگی۔

 

Making One Folder

اب ہم نے کرنا یہ ہے کہ ایک فولڈر بنانا ہے اور اس میں تمام فائلیں، سافٹ وئیر اور فولڈر ڈال دینے ہیں۔ اس کے بعد کمپیوٹر والے حصے میں اسے کھول لینا ہے۔ اس کے بعد ہم ان تمام فائلز اور فولڈرز کو ڈریگ اینڈ ڈراپ کے ذریعے سے ڈی وی ڈی والے حصے میں لے جائیں گے۔ اب جیسے ہی ہم burn کی آپشن پر کلک کریں گے تو یہ عمل شروع ہو جائے گا۔ جو کمپیوٹر اور ڈی وی ڈی کی سپیڈ پر منحصر کرتے ہوئے پانچ سے دس منٹ میں مکمل ہوجائے گا اور یوں ہماری یہ ڈش تیار مطلب کام مکمل ہو جائے گا😋۔ اس کو ضرور try کیجئے گا۔

 

How to use keyboard instead of mouse

اکثر ہمارا ماؤس خراب ہوجاتا ہے یا صحیح سے کام نہیں کررہا ہوتا۔ اب جب تک نیا ماؤس نہ لیا جائے تو کیا کچھ ہوسکتا ہے؟ تو جی جناب بالکل آپ اپنے کی بورڈ کو استعمال کرتے ہوئے بھی کام چلا سکتے ہیں۔ اس کے لئے اپنے کی بورڈ سے پہلے window کا بٹن دبائیں اس کے بعد escape کے بٹن سے اس سے باہر آجائیں۔ پھر tab کا بٹن دبانے سے ہمارا ماؤس ٹاسک بار میں آجائے گا۔ یوں Tab بار بار دبانے سے ہمیں ڈیسک ٹاپ کے آئیکن پر لے آئے گا۔ پھر ہم ایرو keys اور اینٹر کے بٹن سے کہیں بھی جا سکتے ہیں۔ یاد رہے alt کے بٹن کے ساتھ right click کا بٹن بھی موجود ہوتا ہے۔ اُمید ہے کہ اگر آپ کو کبھی ایسی صورتِ حال کا سامنا ہوا تو اب ان شاء اللہ مشکل نہیں ہوگی۔

 

How to add user and change password

پہلے تو یاد رکھیں کہ کمپیوٹر پر دو قسم کے یوزر ہوتے ہیں۔ ایک administrator جس کے پاس تمام اختیارات ہوتے ہیں اور ایک عام یوزر یا guest account جن کے پاس محدود اختیارات ہوتے ہیں۔ جب ہمارا کمپیوٹر آن ہوتا ہے تو ہمارے پاس تمام یوزر نظر آرہے ہوتے ہیں جن کا ہر ایک کا اپنا اپنا ڈیسک ٹاپ اور document ہوتے ہیں۔ اب نیا یوزر ایڈ کرنے کا طریقہ بھی جان لیں۔ اس کے لئے ہمیں control panel اور پھر یوزر اکاؤنٹس میں چلے جانا ہے۔ جہاں ہم نئے یوزر بھی بنا اور ختم کر سکتے ہیں نیز کسی بھی یوزر کا پاس ورڈ بھی لگا اور تبدیل کر سکتے ہیں۔ ہر ونڈو کے حساب سے یہ آپشن کچھ مختلف ہوتی ہیں لیکن بنیادی کام ایک ہی ہے۔ انہیں ضرور try کیجئے گا۔

 

 

Fill in the Blanks

یاد رہے کہ ہماری 25 خالی جگہیں ہوچکی ہیں۔ اب ہم 30 کا عدد پورا کر کے اس سلسلہ کو بھی مکمل کرتے ہیں۔ انہیں اور ایسے سوالات کو یاد کرتے رہا کریں۔ اس سے ہم کمپیوٹر سے متعلق کسی بھی امتحان کو پاس کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔ یہ آپ کا مختلف ویب سائٹس پر گوگل سرچ کی مدد سے مل جائیں گے۔ تو چلئے آج کے سوالات اور جواب دیکھتے ہیں:

26۔ The computer that process both analogue and digital is called Hybrid Computer

27۔ What is the default font used in MS Word document? Times New Roman

28۔ Which company is the biggest player in the microprocessor industry? Intel

29۔ Microphone is an input device

30۔ All the output which is Printed on a paper is called Hard Copy

How to become computer master

جی تو یہ بننا کچھ مشکل نہیں۔ بقول الطاف حسین حالی، فرشتے سے بڑھ کر ہے انسان بننا، مگر اس میں لگتی ہے محنت ذیادہ۔ شعر کی تشریح تو نہیں کروں گا لیکن پیغام یہی ہے کہ آپ نے اب جو سیکھا اس کی پریکٹس سے آپ کامیاب ہوسکتے ہیں۔ بالخصوص ٹائپنگ میں آپ کو روزانہ کچھ وقت دینا ہوگا۔

 

Link of All Lectures

اسی طرح تمام لیکچرز کو 1 سے لیکر 33 تک بار بار دہراتے رہیں۔ آپ کو جو مسئلہ بھی آئے اسے خود سے حل کرنے کی کوشش کریں۔کامیابی یقیناً آپ کے قدم چومے گی۔ یہ سب سیکھ کر آپ اپنی آن لائن کمائی کا سلسلہ بھی شروع کرسکتے ہیں اور کسی بھی دفتر میں بطور computer literate نوکری کے امیدوار بھی بن سکتے ہیں۔آسانی کے لئے تمام لیکچر کے لنک آپ کو ایک ہی جگہ دستیاب کئے جارہے ہیں:

Link of All Lectures انہیں پڑھنے کے لئے ادھر کلک کریں۔ 

 

Way forward

اب آپ بیسک کمپیوٹر کورس کر کے اس قابل ہو گئے ہیں کہ فری لانسنگ سیکھ سکتے ہیں۔ آسان لفظوں میں فری لانسنگ وہ چیز ہے جس سے آپ آن لائن کام کر کے پیسے کما سکتے ہیں۔فری لانسنگ میں آپ اپنی سروسز آفر کرتے ہوئے earning کرتے ہیں۔ فری لانسنگ کیا ہوتی ہے؟ اس پر تفصیلی بات آپ کو نیچے لیکچر سے مل جائے گی:

Freelancing in Urdu

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.