Lecture No: 45 Discover Facebook Ads Secrets (Part-II)

facebook ads2

آج کی کلاس کل کا تسلسل ہے۔ جس ہم نے فیس بک ایڈ اکاؤنٹ restrict ہونے کی trick سیکھی۔ اسی طرح نئی campaign بنانے، اس میں اس کے نام کی اہمیت، a/b testing آپشنز، ایڈ سیٹ کی سیٹنگس اور bid control کے حوالے سے جانا۔ علاوہ ازیں Facebook ads frequency، بجٹ اور scheduling کے حوالے سے بات ہوئی😊۔ اگر ان میں سے کسی ٹاپک کو پڑھنا چاہیں تو آپ پارٹ ون یہاں سے پڑھ سکتے ہیں:

Lecture No: 44 Discover Facebook Ads Secrets (Part-I)

 

اب ہم نے آگے بڑھنا ہے اور شروعات کرتے ہیں facebook page insights سے مدد لینے سے متعلق۔

 

Getting help from Facebook Page Insights

شیڈولنگ یعنی کب کب ایڈ چلانا سودمند ہے؟ کو جاننے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ اپنے فیس بک پیج پر page insights  میں جاکر ہم وہ وقت دیکھ لیں جب audience  ذیادہ ہوتی ہے تو اس کو سیٹ کرنے میں آسانی ہو سکتی ہے۔اسی طرح ہم یہ بھی دیکھ سکتے ہیں کہ ہمارا ایڈ چھٹیوں یعنی Saturday, Sunday  کو چلانا فائدے مند ہے یا نقصان دہ🤔۔ اس طرح ہم بہترطریقے سے  ایڈ چلا سکتے ہیں۔یاد رہے یہ آپشن صرف life time budget میں ہوتی ہے daily budget میں یہ دستیاب نہیں ہوتی۔

 

Custom Audience in Facebook ads

اس کے بعد custom audience کا نمبر آتا ہے۔ جس میں پہلے  geographical location سیٹ کی جاتی ہے۔جیسے لاہور، فیصل آباد، پشاور، ملتان  چنتے ہیں اور radius بھی چنا جا سکتا ہےتاکہ شہر کے آس پاس بھی ایڈ چلے ۔لیکن اگر صرف وہی شہر کرنا ہے تو current city only کریں گے تو یہ ہو جائے گا👍۔ اسی طرح map پر drop pin کے ذریعے ہم اپنا ایریا اور اس کے اردگر د 1 کلو میٹر ایریا بھی سیٹ کر  سکتے ہیں۔

 

Facebook ads page audience

اس کے بعد عمر، gender  ہم نے چننا ہوتا ہے جیسے 18 سے 32🔢۔ اسی طرح اس کا اندازہ پیج insights  سے بھی ہوجاتا ہے۔ Ecomhunt سے بھی ہمیں آئیڈیا ہو جاتا ہے۔ ملتی جلتی پراڈکٹس کی audience دیکھ کر ہم  بھی اسی طرح کی audienceچن سکتے ہیں۔ اس کے بعد languages بھی سیٹ کی جا سکتی ہے۔

 

Setting devices to run our ads

اگلی آپشن devices  کی ہے کہ ہمار  ا ایڈ کن ڈیوائسز پر نظر آئے ؟جیسے ڈیسک ٹاپ یا موبائل📱۔ بہتر موبائل کو چننا ہوتا ہے کیونکہ ریسرچ سے سامنے آیا ہے کہ 90 فیصد سے زائد لوگ موبائل پر ہی ایڈ دیکھ کر راغب ہو تےہیں۔اسی طرح پلیٹ فارم میں ہم facebook, instagram, audience network اور میسنجر استعمال کر سکتے ہیں۔audience network سے مراد جو ایڈ ہمیں ویب سائٹس اورموبائل  ایپ پر نظر آرہے ہوتے ہیں۔ اگر ہم اس کو skip کر دیں تو بھی حرج نہیں ہے اور بہتر ہے ایسا ہی کیا جائے۔

 

Placements of facebook ads

اس سے آگے Placements ہیں کہ ہمیں کون کون سی جگہوں پر اپنا ایڈ چلانا ہے؟ جیسا کہ فیس بک نیوز فیڈ، انسٹا گرام فیڈ وغیرہ۔ اگر ہمارا ایڈ کسی جگہ پر موزوں محسوس نہ ہو تو ہم اسے uncheck کر دیں گے۔ان جگہوں کو ہم ریسرچ کر کے دیکھ سکتے ہیں کہ یہ کیا ہیں اور پھر فیصلہ سازی میں آسانی رہے گی کہ ادھر ہمارا ایڈ چلنا سود مند ہے یا نہیں۔اگر آسانی چاہیں تو automatic placement کر کے بھی کیا جا سکتا ہے جو فیس بک کی طرف سے recommend بھی کیا جا تا ہے🤗۔

 

Setting ads for android or OS version

اسی طرح ہمارے پاس اپنا ایڈ موبائل پر android or OS version پر دکھانے کی آپشن بھی ہوتی ہے۔ نیز اگر ہمارا ویڈیو ایڈ ہے تو ہم only when connected to Wi-Fi بھی سیلیکٹ  کر سکتے ہیں۔ جیسے مثال کے طور پر پاکستان میں اکثر لوگ ڈیٹا کی بجائے صرف وائی فائی استعمال کرتے ہوئے فیس بک استعمال کرتے ہیں تو ایسی صورت میں ہم یہ کرسکتے ہیں۔ کیونکہ اگر ڈیٹا پر انہیں ہمارا ایڈنظر ہی نہیں آئے گا تو اس کا فائدہ نہیں ہے😶۔یونہی اگلی سیٹنگ میں اگر ہم exclude live stream کر دیں گے تو ہمارا ایڈ ادھر نظر نہیں آئے گا۔

 

Block List in facebook ads

اگر ہم اس کی بات کریں تو بہت سے لوگ ہمارے ایڈ پر آکر اپنی پراڈکٹس کی پروموشن کر رہے ہوتے ہیں😡۔ اگر ہم بلاک لسٹ میں کچھ الفاظ جیسے https, daraz وغیرہ ایڈ کردیں تو پھر ایسی پوسٹ نہیں ہوگی۔ اسے ہم brand safety controls کہتے ہیں۔اسی طرح یہی چیز ہم اپنے پیج پر بھی بنا سکتے ہیں تاکہ ایسے الفاظ استعمال ہونے پر کمنٹ بلاک ہو جائے۔

 

Main Ad Setting

اس کے بعد ہم ایڈ پر چلتے ہیں۔ پہلے اس کو اگر نام نہیں دیا تو نام دے دیں۔ اس کے بعد پیج سیلیکٹ کر لیں جہاں یہ چلانا ہے۔ پھر ہم نے اپنا انسٹا گرام اکاؤنٹ بھی سیلیکٹ کرنا ہے جس پر اگر یہی ایڈ چلانا ہو۔ یاد رہے کہ یہ انسٹا گرام اکاؤنٹ پہلے ہم اپنے پیج پر ایڈ کریں گے پھر یہاں آرہا ہوگا😎۔

 

Format of facebook ads

اس کے بعد ایڈ سیٹ اپ میں format آرہا ہوتا ہے۔ جس میں ہم single image or video کے ذریعے کوئی بھی امیج یا سلائیڈ شو یا ویڈیو بنا کر ایڈ کر سکتے ہیں جو کہ awareness کے لئے ٹھیک ہے۔ Carousel میں right اور left پر سکرول کرتے ہوئے جو امیج نظر آرہے ہوتے ہیں وہ لگائے جاتے ہیں اس میں کیٹلاگ بھی لگائے جا سکتے ہیں ۔ویڈیو ایڈ دیکھا جائے تو ذیادہ اچھا پرفارم کرتے ہیں😍 

 

Uploading our Ad image

اس کے بعد امیج سیلیکٹ کر کے اپ لوڈ کر دینا ہے۔ اسی طرح ہم اپنی ویب سائٹ کا url ڈال کر بھی اس پر موجود  امیج سیلیکٹ کر سکتے ہیں۔یونہی فیس بک بھی ہمیں templates دیتا ہے جس کے ذریعے سے ہم ویڈیو📷 یا سلائیڈ شو بنا سکتے ہیں۔یا پھر ہم ویڈیو بنا بھی سکتے ہیں اور بنوا بھی سکتے ہیں جو بطور ایڈ استعمال کی جائے۔

 

Common mistakes in Ad creation

اسی طرح ہم website URL بھی ایڈ کر سکتے ہیں۔ جیسے اکثر ہمارا مقصد ہوتا ہے کہ یوزر کو اپنی ویب سائٹ تک لے کر جائیں اس کے لئے اس آپشن کو بھی check کر دیا جاتا ہے۔اکثر غلطی یہ ہوتی ہے کہ تمام معلومات امیج میں ہی دے دی جاتی ہے۔ جیسے کہ سارے کا سارا text ہم امیج میں لکھ دیتے ہیں ۔ جبکہ امیج clean ہونا چاہئے۔ کم از کم تحریر ہو🔡۔ تحریر کی اصل جگہ ہیڈ لائن اور description میں ہے۔ جیسے ہی ہم یہ لکھتے ہیں تو preview بھی دکھائی دینا شروع ہو جاتا ہے۔ یہ مختلف پلیٹ فارمز کے حساب سے مختلف ہوگا۔ ہم نے ایسا ایڈ بنانا ہے جو ہر جگہ درست دکھائی دے۔

 

Use of Sales Copywriting Vocabulary

اسی طرح ایسے الفاظ جن سے یوزر attract  ہو استعمال کئے جا سکتے ہیں۔ اس کے لئے اگر ہم گوگل میںsales copywriting vocabulary استعمال کریں تو ہمیں ایسے الفاظ یا keywords مل جائیں گے جو دیکھتے  ہی دلچسبی پیدا ہوتی ہے😇 only, discover, save وغیرہ۔ ان کا اپنے ایڈز کی تحریر میں استعمال بہت سود مند ہوتا ہے۔

 

Adding Call to Action button

اس کے بعد call to actionمیں ہمارے بٹن آرہے ہوتے ہیں جیسا کہ learn more وہ ہم اپنی ضرورت کے تحت لگا دیتے ہیں۔آخر میں جب ہم publish کریں گے تو ایڈ approval کے لئے فیس بک پر submit ہو جائے گا۔ اگر منظوری ہو گئی تو یہ نظر آنا شروع ہو جائے گا🤓۔

 

Conclusion

چاہے بات facebook ads کی ہو یا کسی اور کی ہم اپنا کام بہتر تب ہی کر سکتے ہیں جب ہم ان چیزوں کو try کریں گے۔ یاد رکھیں ہمیشہ غلط کوششیں ہی صحیح کوشش کی جانب بڑھنے کا راستہ ہوتی ہیں۔ کبھی بھی غلطی نہ کرنے والا کامیاب نہیں ہوتا بلکہ جو غلطی کرتا ہے وہ سیکھتا ہے۔ پھر غلطی کرتا ہے پھر سیکھتا ہے اور آخر کار کامیاب کہلاتا ہے🤗۔ اسی غلطیوں سے سیکھنے کے عمل کو جاری و ساری رکھیں۔Best of luck

Leave a Comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.