Lecture No: 43 Learn Facebook Business Manager

Facebook Business Manager

فیس بک مارکیٹنگ کے ذریعے سے ہم اپنے بزنس کو پوری دنیا میں  پھیلا سکتے ہیں۔ دنیا اب گلوبل village🌍کا روپ دھار چکی ہے۔ سوشل میڈیا پاور کے ذریعے اپنی پراڈکٹس کو صارفین کی ایک بڑی تعداد تک پہنچایا جا سکتا ہے۔ جیسے کل کی کلاس کے پہلے حصے میں ہم نے سیکھا کہ اپنی پوسٹ کو ہم فیس بک پوسٹ boost کے ذریعے سے پیج پر رہتے ہوئے ہی ads کے ذریعے کیسے promote کرتے ہیں؟

 

Concept of Facebook Business Manager

اسی طرح دوسرے حصے میں ہم نے فیس بک ایڈ مینیجر سے ایڈز چلانا سیکھا۔ لیکن یہ بہت اہم ٹاپک ہے اس لئے آج ہم اس کو مزید detail میں سمجھیں گے۔ اگر آپ کو یہ سمجھ آگئی تو آن لائن تجارت کو کامیابی سے مکمل کرنا آپ کے لئے مشکل نہیں رہے گا🤗۔ جیسے کل ذکر ہوا Facebook Ad Manager کے ذریعے سے ذیادہ پروفیشنل اور advanced آپشنز کے ساتھ ایسا کرنا ممکن ہے۔ تو چلئے تفصیل سے اسے دیکھتے ہیں۔

 

Facebook Page Management

ہٖم Facebook Business Manager کے ذریعے multiple businesses یا پیجز کو ایک ہی جگہ سے manage کر سکتے ہیں۔ اس کو access کرنے کے لئے ہمیں پہلے اپنے فیس بک آئی ڈی سے فیس بک پر لاگ ان کرنا ہوتا ہے۔ اس کے بعد business.facebook.com  پر جانا ہوتا ہے۔ بنیادی طور پر اس کے ذریعے سے ہم اپنے ایڈ چلا سکتے ہیں🖼۔ اپنے ایڈز کی کارکردگی کا جائزہ لے سکتے ہیں۔ اسی طرح اپنے ایڈ اکاؤنٹس، پیجز اور data sources کو بھی manage کر سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں  اس کے ذریعے کسی ایجنسی یا مارکیٹنگ پارٹنر کو ایڈ کرتے ہوئے اپنے بزنس کو بہتر انداز میں manage کرنا بھی ممکن ہے۔

 

Offer services as advertiser

جب ہم کسی کو اپنی مارکیٹنگ کی سروسز آفر کر رہے ہوں تو ہم نے انہیں خود کو ان کے Business Manager اکاؤنٹ میں بطور editor یا advertiser 👔 ایڈ کرنے کی درخواست کرنی ہوتی ہے۔ جس کے بعد وہ جب ہمیں اپنی ٹیم میں ایڈ کرلیتے ہیں تو ہم ان کے لئے campaign چلا سکتے ہیں۔ یونہی اسی اکاؤنٹ سے ان کی payment وغیرہ بھی کر سکتے ہیں۔ اس کے لئے ہم ان کو gif.  امیجز بنا کر بھی گائیڈ کر سکتے ہیں جو کہ انٹرنیٹ پر دستیاب مختلف ٹولز جیسے canva کے ذریعےسے بنائے جاسکتے ہیں۔

 

Settings of Facebook Business Manager

سب سے پہلے ہمیں Facebook Business Manager میں چلے جانا ہے۔ یہاں ہمارے پاس اپنے تمام پیجز show  ہورہے ہوتے ہیں جن کی سیٹنگس میں ہم جا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ سائیڈ بار میں اس پیج کے مختلف notifications اور inbox ہوتا ہے۔ inbox  میں کلائنٹ کے میسجز✉ پڑھے اور ان کو reply بھی کئے جاسکتے ہیں۔ اسی طرح posts and stories دکھائی دے رہی ہوتی ہیں جنہیں manage اور boost کیا جا سکتا ہے۔

 

Marketing with Available Tools

یونہی All tools میں advertise کا الگ سے سیکشن اورad manager بھی موجود ہوتا ہے۔ Ad manager کے ذریعے سے ہم ایڈ اور اپنی campaigns manage کر رہے ہوتے ہیں۔ ان سب options کو explore کر کے زبردست قسم کی مارکیٹنگ کی جا سکتی ہے۔

 

Permissions and Payment Options

اب ہم نےad manager  میں آکر سائیڈ بار سے سیٹنگس میں جانا ہے تو مکمل مینیو show  ہو جائے گا جس کے ذریعے سے مختلف آپشنز جیسے payments وغیرہ💴 manage ہو سکتی ہیں۔ Permissions کے لئے ہم users اور پھر people میں جا کر ای میل کے ذریعے انہیں ایڈ کر سکتے ہیں اور access دے سکتے ہیں۔ اس کے لئے پہلے انہیں business account میں ایڈ کرنا ہوتا ہے اور اس کے بعد ان کو کسی بھی asset کی access دی جاتی ہے۔

 

What is an asset

اگر Assets کی بات کی جائے تو facebook business manager میں assets سے مراد ہمارے بزنس کا content ہوتا ہے جیسے کہ فیس بک پیجز، ایڈ اکاؤنٹس اور catalogs۔

نوٹ🔈: اپنے اکاؤنٹ کی صورت میں ہمیں payment method add کرنا ہوتا ہے۔ لیکن کلائنٹ سے access لینے یا ملنے کی صورت  میں ہم اسی کے payment method  کو استعمال کرتے ہیں۔

 

Creating ad account on Facebook Business Manager

اسی طرح ہم اگر اپنے فیس بک پیج کا ad account بنانا چاہیں تو وہ بھی ad accounts کی آپشن میں جا کر بنایا جا سکتا ہے۔ ہمارے جتنے بھی ایڈہوتے ہیں وہ ad account کے ذریعے سے چلائے جا رہے ہوتے ہیں۔ اب اگر ہم اس کے owner ہیں تو Ad accounts  میں جا کر متعلقہ لوگوں کو ایڈ اور permission دے سکتے ہیں🔑۔ اسی طرح کلائنٹ کا کام کرنے کے لئے اسے request access to ad account بھی یہیں سے بھیجی جاتی ہے۔

 

Campaign and Ad Account Concept

ایک ad account کے اندر مختلف campaigns  اور اسی طرح ہر campaign کے اندر مختلف ad sets اور ہر ad sets میں مختلف ایڈ چل رہے ہوتے ہیں۔ ان سب کا concept پچھلی کلاس میں کلئیر ہو چکا ہے😇 اور اسے یہاں سے revise کیا جا سکتا ہے:

Lecture No: 42 How to boost facebook post

 

Creating Campaigns on Facebook Business Manager

اب ہم اپنی campaign کی طرف چلتے ہیں تو اس کے لئے اپنے facebook business account میں آکر ہم ad account میں آجائیں گے اور createکے بٹن سے campaign بنانے کا عمل شروع کریں گے۔ سب سے پہلے ہم نے campaign کا objective یا goal سیٹ کرنا ہوتا ہے اس کے بعد ہم آٹو میٹک ایڈ بھی بنا سکتے ہیں۔ یا اپنی کوئی پوسٹ کو بھی boost کر سکتے ہیں🔡 

 

Locations and Audience Selection

اس کے بعد audience میں جا کر ہم نے پہلے locations سیٹ کرنی ہیں اور کوئی بھی ایریا ایڈ کیا جا سکتا ہے۔ اسی طرح عمر اور gender 👬بھی سیلیکٹ کیا جا سکتا ہے۔ ایسے ہی detailed targeting میں ہم دلچسبی کے لحاظ سے بھی audience سیلیکٹ کر سکتے ہیں۔ جیسے مثال کے طور پر ایسے لوگ جن کو rado watch میں interest ہو۔  اسی طرح marriedلوگوں یا اسی طرح اپنی مرضی کے interests والی  audience سیلیکٹ کی جا سکتی ہے۔اس میں ایک سے ذیادہ interest بھی ایڈ کئے جا سکتے ہیں۔

 

Narrowing Audience

ایک اور ایڈوانس آپشن یہ ہے کہ connections کے ذریعے ہم اپنی audience کو مزید narrow کر سکتے ہیں جیسے جن لوگوں نے ہمارا پیج like یا follow کیا ہوا ہے ان کو ہمارا ایڈ نظر نہ آئے یا ایسے لوگ جنہوں نے ہمارا پیج like کیا ہے انہی کی طرح کے لوگوں کو ٹارگٹ کیا جائے۔ دونوں آپشنز ہمارے پاس ہیں۔ اب ہماری مرضی ہے کہ ہم اس آپشن کو چنیں یا نہ چنیں۔ جب آپ ان پر کام کریں گے تو یہ سب آپ کو آہستہ آہستہ سمجھ آتی چلی جائیں گی 😊

 

Conclusion

یہ سب ہماری کوششیں ہوتی ہیں جن سے ہم اپنی campaign کو بہتر سے بہتر کر سکتے ہیں۔ لیکن ان میں سے کوئی بھی اس چیز کی100 فیصد گارنٹی نہیں ہوتی کہ یہ بالکل پرفیکٹ کام کریں گی۔ ہمارا کام اپنی عقل اور سوجھ بوجھ استعمال کرتے ہوئے بہترین کام کرنا ہوتا ہے👌۔ باقی نتائج کا صبر سے انتظار کرنا پڑتا ہے۔ کلائنٹس کو بھی ہم نے یہی بات سمجھانی ہے۔ بہت ذیادہ سبز باغ دکھانا بھی بہتر نہیں ہے اور نہ ہی مایوس کرنا۔ باقی ہمت مرداں مددِ خدا۔Best of luck

Leave a Comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.