Lecture No: 30 How to generate leads from Linkedin

کل کی کلاس میں ہم نے  shopify کا overview سیکھا تھا۔ آج ایک نیا دن🌅 اور نیا ٹاپک جو linkedin  اور lead generation سے متعلق ہے۔ اکثر لوگوں کو جاب ڈھونڈنے میں مشکل پیش آتی ہے اسی طرح بڑی بڑی کمپنیوں کے ساتھ رابطہ کرنے میں بھی دقت ہوتی ہے۔ آن لائن تجارت میں بھی اس کی ضرورت پڑ جاتی ہے۔ اکثر سٹوڈنٹس پوچھتے ہیں کہ ہم جاب کہاں سے حاصل کریں خاص کر بطور virtual assistant؟ تو ملٹی نیشنل کمپنیز یا اچھے اداروں میں جاب کا یہاں بہت زبردست موقع ہے یہ کیسے ممکن ہے؟ آئیے آج کی کلاس میں سمجھتے ہیں۔

 

What is linkedin

یہ ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو کہ پروفیشنل لوگوں پر مشتمل ہوتا ہے👔 بنیادی طور پر یہ ان professionals  کے لئے ہے جو اپنے  پیشے سے متعلق پروفائل بنانا چاہتے ہیں یہ جاب  کرنے والوں، فری لانسرز، انڈسٹری اور اپنا بزنس چلانے والوں کا پسندیدہ مسکن ہے۔ یہاں اپنے شعبے سے متعلقہ ڈیٹا ایڈ کیا جاتا ہے۔ اب آن لائن کاروبار میں اس کی کیا ضرورت؟ تو یاد رہے کاروباری لوگ یہاں سے کلائنٹgrab کر سکتے ہیں۔ اور اس کے ذریعے سے leads generate کرنا سہل ہے۔ اور اس کا بہت ذیادہ کام اور ڈیمانڈ ہے۔

 

What is leads

اب اگر دیکھیں کہ leads کیا ہے؟ تو جب ہم فائیور یا کسی بھی جگہ پر اپنے کسی کام کے لئے request کر رہے ہوتے ہیں تو دراصل یہ lead ہوتی ہے۔ اسی طرح آن لائن تجارت ہو یا نوکری کی تلاش🔍 جب ہم اپنے potential clients تک رسائی حاصل کر رہے ہوتے ہیں تو یہ عمل lead generation کہلاتا ہے۔ linkedin بھی اسی کا ایک ذریعہ ہے جس کے ذریعے سے ہم یہ کام کرتے ہیں۔ leads بنیادی طور پر ایک راستہ ہے۔

 

What we need to start our linkedin account

جب ہم یہاں sign up  کرتے ہیں تو یہ  ایک قسم کی ہماری CV بنتی ہے جس میں ہماری education، کاروبار کی تفصیلات اور experience وغیرہ add  ہوتا ہے۔ اس پر followers اور connections ہوتے ہیں۔ اس کی کچھ چیزیں فیس بک سے ملتی جلتی ہیں۔ اب فالورز اور کنیکشن میں کیا فرق ہے🤔؟ تو جو ہماریfriend list میں ایڈ ہوتے ہیں وہ کنیکشن کہلاتے ہیں۔ اسی طرح جو ایڈ نہیں ہوتے انہیں فالو کر لیا جاتا ہے۔ اسی طرح کوئی بھی ہماری اور ہم کسی کی بھی آئی ڈی فالو کر سکتے ہیں۔

 

Elements of Linkedin ID

ہماری linkedin idمیں ٹائٹل اور  ہمارا introduction ہوتا ہے۔ اسی طرح contact info بھی دی گئی ہوتی ہے جس کو ہم وقتاً فوقتاً update کرتے رہتےہیں۔ اسی طرح banner بھی یہاں موجود ہوتا ہے جو ہمارے کام یا سروسز  سے متعلق ہوتا ہے۔اس کے علاوہ ہم نے جہاں جہاں اپنی سروسز آفر کی ہوتی ہیں جیسے fiverr, upwork وغیرہ سب ہم نے ایڈ کرنی ہوتی ہیں📃 اور important links بھی mention کر سکتے ہیں۔یاد رہے  linkedin profile سیٹ اپ کرنے کی سروس بھی ہوتی ہے جس میں ٹھیک ٹھاک چارج کیا جاتا ہے۔

 

Lead Generation

اچھا اب lead generation کی طرف آتے ہیں تو اس کے لئے ہماری linkedin پروفائل بھی اسی  سے related بنی ہونی چاہئے۔ جیسے اگر ہم shopify virtual assistant کی lead generate کرنا چاہتے ہیں تو اس کی پروفائل بھی اسی سے related ہو تاکہ کلائنٹ کو دیکھتے ہی پتہ چلے کہ واقعی یہ related کام کا بندہ یا بندی ہے😎۔اور کوشش کریں کہ ہمارے مختلف سیکشن ایک دوسرے سے connect ہوں۔

 

How to start

سب سے پہلے ہم اپنی profile optimize کریں گے۔اپنی  پروفائل لنک میں بھی ہم اپنا keyword استعمال کر سکتے ہیں۔ اس سب کے بعد ہم اپنی فیلڈ سے متعلق لوگ سرچ کریں گے اور انہیں connection کی request  کریں گے۔ جب ہم کونیکٹ پر کلک کرتے ہیں🖱 تو send a noteکی آپشن نظر آتی ہے۔ اس میں اگر ہم دو تین لائن لکھ دیں تو اس سے ہم دوسرے بندے کو attract کر سکتے ہے۔ جیسے:

Hi Sir, This is …. And I am looking for an opportunity. Let me know if you have any space, here is my profile

پھر اس کے ساتھ پروفائل لنک ایڈ کر سکتے ہیں۔

 

Reaching owners

اسی طرح ای کامرس سٹور  یا ایمازون پر جو owners ہیں اور ان سٹورز کو چلا رہے ہیں ان کو ہم request  بھیج سکتے ہیں۔ جیسے:

Hello, I’m a professional virtual assistant since 2018 and I have created multiple stores

یعنی یہ نوٹس جب ہم تیار کر کے رکھیں گے اور request کے ساتھ بھیجیں گے تو اس کا اپنا impact ہوگا💪۔ 

 

How to find contacts and connect

اسی طرح search  کے لئے ہم وہاں اس سے متعلق keyword  لکھیں گے اور انہیں سیلیکٹ کریں گے جو کہ متعلقہ شعبے کے heads ہوں🎓۔ اس طرح انہیں requests بھیجی جا سکتی ہیں۔جیسے head of digital marketing اور پھر people اور location بھی فلٹر کی جاسکتی ہے۔اسی طرح انہیں ڈائریکٹ جاب کا نہیں کہنا بلکہ ہم کہہ سکتے ہیں کہ جیسے ہم یہ ہیں اور

its an honour to be in your connection list

 

How to avoid rejection

اوپر والے طریقے سے rejection کا چانس کم ہو جاتاہے۔ جب وہ ایک بار کونیکشن میں ایڈ ہو جائے اور ہماری request کی acceptance کا notification آئے تو اسے کہا جا سکتا ہے کہ:

I’m a digital marketer and if you need my services it will be honour to work with you

یا ایک مثال اور ہے کہ جیسے:

Hi, I admire your experience and would like to get in touch with you for possible collaboration opportunities

اس کے بعد جب accept ہو جائے تو ہم میسج کر سکتے ہیں✉

Thank you for adding me in your contacts. Do you have room for personal projects? Etc

اور اس طرح سےبات آگے بڑھ سکتی ہے اور ہم lead generate کر سکتے ہیں۔

 

Reaching Destination

اوپر والے طریقوں سے ہم جاب لے بھی سکتے ہیں اور متعلقہ بندے کو تلاش کر کے کام لے بھی سکتے ہیں🤗۔اسی طرح Discounts  اور فنڈنگ کے لئے بھی ان سے مدد لی جاسکتی ہے۔ اس کو ایک اور مثال سے سمجھیں۔ ایک ویب سائٹ ہے جس کا نام techcrunch  ہے۔ یہاں پر لوگ اپنے آرٹیکل پوسٹ کروانے کے لئے بہت محنت کرتے ہیں۔ اگر linkedin سے ان کے editorial staff تک پہنچ کر ان سے یہ request کی جائے تو یہ فوراً  publishہو سکتا ہے۔ اس طرح یہ طریقہ استعمال کر کے ہم اپنے کلائنٹ کو lead generate کر کے بھی  دے  بھی سکتے ہیں۔

 

Mistakes to avoid

یاد رہے کہ CEO  لیول پر approach نہیں کرنا بلکہ ڈائریکٹر لیول تک ہمارے potential clients ہو سکتے ہیں۔جیسے اگر ہم software houses in USA سرچ کریں اور پھر ہم یہاں سے ان کے سافٹ وئیر ڈویلپر کو تلاش  کر کے ان تک linkedin کے ذریعے ان تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ان کےHR کے آفیسر یا even کسی چھوٹی کمپنی کے CEO تک رسائی بھی کوئی بری آپشن نہیں ہے۔اور یہ آپ کو جاب win کرنے تک لے جا سکتا ہے🏅۔

 

Applying for Virtual Assistant Job

اسی طرح virtual assistant کی سروسز دینے کے لئے amazon store سرچ کر کے people اور لوکیشن میں USA کر سکتے ہیں اور store owners کو contact کرکے یہ جاب حاصل کر سکتے ہیں۔ اسی طرح ecommerce store owners تک بھی ہم اسی طریقے کی مدد سے ہم رسائی حاصل کر سکتے ہیں اور shopify کی سروسز آفر کر سکتے ہیں۔کوشش کرنی چاہئے کہ امیر ممالک کو اگر ٹارگٹ کیا جائے تو یہ سب سے بہتر ہے۔ کیونکہ یہ لوگ  دل کھول کر پیسہ لگانے میں دیر نہیں کرتے  جیسا کہ USA  یا یورپ tier 1 کے ممالک۔ہمارا ذیادہ فوکس ان پر ہونا چاہئے۔

 

Using phantombuster

اسی طرح ایک ویب سائٹ Phantombuster ہے۔ اس کے ذریعے سے بھی ہم linkedin کے بہت ذیادہ پروفائلز تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کا پریمئم پیکج لینا لازمی نہیں بلکہ فری ورژن سے بھی ہمارا گزارا ہو سکتا ہے۔میرا اپنا ذاتی تجربہ ہے کہ ایک میرا دوست جو بمشکل 30،000 تنخواہ لے رہا تھا۔ linkedin استعمال کرتے ہوئے پچھلے دنوں ہی اس نے ایک ایمبیسی میں اپلائی کیا اور سوا لاکھ تنخواہ پر ہائر ہوا۔ سو یہ سب افسانہ نہیں😴 بات محنت کی ہے۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.