difference between domain and hosting

Difference between domain and hosting (Lecture 5)

difference between domain and hosting

آج کی کلاس  ہم shopify کے ٹاپک سے ہٹ کر difference between domain and hosting یعنی “ڈومین اور ہوسٹنگ میں فرق “سے کرنے جارہے ہیں۔  یہ سمجھنا ضروری بھی ہے اور اکثر لوگ اس میں فرق نہ کرنے کی وجہ سے مار کھا جاتے ہیں۔ تو آپ نے اسے غور سے سمجھنا ہے🔎۔ کل ہم نے ڈومین کے  حوالے سے shopifyسیٹنگس میں بات کی تھی۔ اگر کل والے لیکچر کے نوٹس پڑھنے ہیں تو یہاں سے پڑھ سکتے ہیں۔

Top 15 Shopify Settings You must know (Lecture No: 4)

پر ڈومین کی بات کرتے ہوئے ہم رک گئے تھے  کیونکہ اس پر تفصیل سے جاننے کی ضرورت ہے تاکہ confusion نہ ہو۔ لیکن آج اس کی خیر نہیں ہے۔ تو چلیں دو دو ہاتھ کرتے ہیں:

 

What is Domain and hosting

سادہ لفظوں میں انٹرنیٹ پر کوئی بھی ویب سائٹ بنانے اور چلانے کے دو مراحل ہوتے ہیں:

1۔ سب سے پہلا اپنی ویب سائٹ کا نام رکھنا اور دوسرا ؛

2۔ اس کے اوپر اپنا ڈیٹا یا مواد  شیئر کرنا۔

 

ویب سائٹ یا سٹور کے نام رکھنے کو ڈومین جب کہ اس کے بعد اس ویب سائٹ  یا سٹور کو چلانے اور ڈیٹا رکھنے کے لئے ہوسٹنگ کی ضروری ہوتی ہے۔ یہ دونوں چیزیں الگ الگ ہیں اور ان کو خریدا جاتا ہے💴۔ اب ان دونوں کو ایک جگہ سے خریدا جائے یا الگ الگ؟ یہ فیصلہ ہم نے کرنا ہوتا ہے۔دونوں کو باری باری دیکھ لیتے ہیں۔

 

Domain

ڈومین کے آخر میں com, .pk, .net. یا اس سے ملتی جلتی ایکسٹینشن آسکتی ہے۔ جیسے مثال کے طور پر فیس بک کی ڈومین www.facebook.com ہے۔ اسی طرح دراز کی ڈومین www.daraz.pk  ہے۔  یہ دراصل آپ کی ویب سائٹ کا نام اور پتہ ہےجہاں صارف خریداری کے لئے آتا ہے ۔ اب ان میں سے کونسی والی خریدنی ہے🤔؟ یہ فیصلہ ہم نے کرنا ہوتا ہے۔ یاد رہے کہ کہ ہر ایکسٹینشن کے حساب سے پیسے الگ ہوتے ہیں۔ جیسے com. والی ڈومین عموماً سب سے مہنگی ہوتی ہے لیکن اس کی مانگ بھی سب سے ذیادہ ہوتی ہے۔اب ہم نے اپنی ضرورت، بجٹ اور پسند کو دیکھتے ہوئے اسےفراہم کرنے والی کمپنی سے خریدنا  ہوتا ہے۔ ڈومین یا ویب سائٹ سٹور کا نام رکھنے پر آگے چل کر تفصیلی بات کرتے ہیں۔

 

Hosting

اس کے بعد جب ہم ڈومین لے لیتے ہیں تو ہوسٹنگ کا مرحلہ آتا ہے۔ ہوسٹنگ کو سمجھنے کے لئے جیسے ہم کوئی ویب سائٹ کھولتے ہیں تو اس کا پیج نمودار ہوتا ہے۔ دراصل اس ویب سائٹ کا مواد کہیں نہ کہیں کسی کمپیوٹر /server یا پھر ڈسک یا ہارڈ ڈرائیو پر سیو ہوتا ہے جو کہ 24 گھنٹے آن لائن ہوتا ہے۔ جب ہم اس پیچ پر جاتے ہیں تو دراصل اس server کو request بھیج رہے ہوتے ہیں جو اگر آن ہو تو تب ہی ہم اسے دیکھ سکتے ہیں۔ اکثر server بند یا خرابی کی وجہ سے ہم جب کسی ویب سائٹ پر جاتے ہیں تو 404/ server error دکھائی دیتا ہے😫 جو دراصل ہوسٹنگ کا مسئلہ ہوتا ہے۔جیسا ہی یہ مسئلہ حل ہوتا ہے تو ویب سائٹ دوبارہ سے صحیح چلنے لگتی ہے۔

 

How to buy domain and hosting

یہ دونوں چیزیں خریدنے کے لئے ملکی اور غیر ملکی کمپنیاں موجود ہیں۔ غیر ملکی کمپنیوں میں namecheap, godaddy, hostgator, blue host شامل ہیں۔ جبکہ ملکی کمپنیوں میں hosters, hoster, 2cohost وغیرہ یہ سروسز فراہم کر رہی ہیں۔ان دونوں میں فرق یہ ہے کہ باہر کی کمپنیاں مہنگی ہوتی ہیں لیکن معیار  پر سمجھوتہ نہیں کرتیں جبکہ پاکستانی کمپنی سستی تو ہوتی ہے لیکن معیار کے لحاظ سے ان سے کافی پیچھے ہوتی ہیں اور ان کے server ان کے مقابلے کے نہیں ہوتے۔لیکن بجٹ کم ہو تو گزارہ چل جاتا ہے😊۔

 

Do we need to buy domain, hosting for Shopify

اب بات کریں shopify کی تو جب ہم انہیں ماہانہ چارجز دے رہے ہوتے ہیں تو ہوسٹنگ کی فراہمی بھی اسی میں شامل ہوتی ہے🤗 اور ہمیں صرف ڈومین خریدنی ہوتی ہے جو ہم ان سے بھی لے سکتے ہیں اور اوپر دی گئی کسی بھی کمپنی سے، یہ ہماری مرضی اور بجٹ پر منحصر ہوتا ہے۔ہم پہلے ڈومین لیں یا shopifyسٹور بنائیں؟ یہ بھی ہمارا فیصلہ ہوتا ہے۔اور دونوں طرح یہ ممکن ہوتا ہے۔ لیکن ٹرائل کے بعد یا سٹور لانچ کرتے وقت ڈومین یعنی سٹور کے نام کی لازمی ضرورت ہوتی ہے۔

 

How to Final Domain Name

جیسے پہلے ذکر کیا اب  جان لیتے ہیں کہ ڈومین یعنی ویب سائٹ یا ای کامرس سٹور کا نام کیسے رکھنا ہے؟ اس کے لئے تین کیٹیگری موجود ہیں:

1۔ EMD (Exact Match Domain)

2۔ PMD (Partial Match Domain)

3۔ Brand Name

 

EMD (Exact Match Domain)

پہلی قسم میں main keyword یا پھر سروس کا نام بطور ڈومین رکھا جاتا ہے۔ عام طور پر ہم یہ نہیں رکھ سکتے کیونکہ یہ دستیاب ہی نہیں ہوتا۔ اگر دستیاب ہو تو یہ رکھا جاسکتا ہے۔جیسے www.mobilecovers.com

 

PMD (Partial Match Domain)

اگر یہ نہ ملے تو ہم دوسری قسم یعنی PMD کی طرف بڑھتے ہیں😇 جس میں ہم اپنے key word کے شروع یا آخر میں کوئی لفظ لگا کر اسے حاصل کر لیتے ہیں۔ جیسے bestmobilecovers.com

 

Brand Name

تیسری اور آخری قسم جو تجویز بھی کی جاتی ہے کہ اپنا برانڈ ہو جس کی ہی ڈومین ہو۔ اس کا تعلق keyword سے ہے نہ کسی اضافی لفظ سے۔ یہ آپ نے خود سیلیکٹ کرنا ہوتا ہے۔ جیسے .J کی مثال لیں یا khaadi یا پھر apple وغیرہ۔اس پر محنت کریں یہ ان شاء اللہ ایک دن آپ کی پہچان اور پراڈکٹ بن جائے گا👍۔بہرحال تینوں میں سے جو قسم بھی ہو کوشش کریں یہ ایک سے دولفظ سے ذیادہ لمبی نہ ہو۔

 

Conclusion

اگر آپ اپنا آن لائن سٹور بنانا چاہتے ہیں تو آپ کو اس کے لئے ڈومین اور ہوسٹنگ خریدنا ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ چارہ کار نہیں ہے۔ جب آپ یہ فیصلہ کر لیتے ہیں کہ آپ کےخیال میں کونسی فیلڈ آپ کے لئے بہتر ہے؟ اس کے بعد اس فیلڈ سے متعلق آپ نے کونسی چیزیں بیچنی ہیں ؟ تو اگلا قدم اپنا سٹور بنانے کا ہوتا ہے ۔ اس کے لئے مختلف پلیٹ فارم ہیں جن میں سے ایک Shopify ہے۔ اسے ہم سیکھ رہے ہیں اور اس کی سیٹنگ کو ہم کل کی کلاس میں تفصیل سے دیکھ چکے ہیں😎۔

 

جیسے پہلے بتایا Shopify کے ذریعے سے سٹور بنانے کے لئے صرف ڈومین لینی ہوتی ہے۔ ہوسٹنگ وہ پہلے سے خود دے رہے ہوتے ہیں۔ ڈومین بھی ان سے علیحدہ پیسے دے کر خریدی جا سکتی ہے یا اگر کہیں اور سے بھی لینا چاہیں تو وہ بھی لے سکتے ہیں۔ ان مراحل کے بعد ہم اپنا سٹور لانچ کر دیتے ہیں۔ امید ہے آپ کو difference between domain and hosting سمجھ آگیا ہوگا۔

 

ان شاء اللہ اگلی کلاس میں ہم اپنا Shopify پر سٹور بنانا اور اس پر اپنی پراڈکٹس ڈالنے کے حوالے سے سیکھیں گے🤗۔ stay tuned !!

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.