Lecture No: 24 How to use Printify POD App?

جی تو ہم Print on demand (POD)  کر رہے ہیں جو کہ custom پراڈکٹس صارفین کو بھیجنے کی سہولت ہے یعنی وہ آئٹم جن پر کسٹمر اپنی مرضی کا ڈیزائن چھپوا سکتے ہیں جیسے مگ، ٹی شرٹ👕 وغیرہ۔ ہم نے ان سے متعلق تمام اہم آپشن ایڈ کرنا پچھلے لیکچر میں cover کر لیا تھا ۔ جس کے لئے ہم نے کچھ ایپس کا استعمال بھی سیکھا جس میں سے کچھ automatic ہو گئیں جب کہ کچھ کے لئے ہمیں ڈویلپر کی خدمات ضرورت پڑ سکتی ہے اور اس کے لئے ان کو درخواست کی جاتی ہے۔ تو اسی کی مزید وضاحت سمجھتے ہیں:

 

Permission to Access Store

اگر آپ ایپ انسٹال کرنے کے لئے رہنمائی کی درخواست کریں گے تو کچھ وقت کے بعد کمپنی کی اس سلسلے میں ای میل بھی آسکتی ہے۔ جس میں انہیں  اگر کسی access کی ضرورت ہو یا ان کو کوئی guideline ضرورت ہو وہ بتادیتے ہیں💌۔ اس کی فراہمی پر یہ عمل مکمل ہو جاتا ہے۔ users and permission میں جب آپ کسی کو access دیتے ہیں تو وہیں نظر آرہا ہوتا ہے کہ اس یوزر نے کب لاگ ان کیا؟ تو یہاں سے بھی پتہ لگایا جاسکتا ہے کہ آیا developer ہمارے سٹور پر لاگ ان ہوا ہے یا نہیں۔

 

Removing Unnecssary apps

اسی طرح بعض اوقات ڈویلپر آپ سے کچھ apps ان انسٹال کرنے کا کہہ سکتا ہے❌۔ کیونکہ ان کا آپس میں competition ہوتا ہے اس لئے ایک ایپ والے دوسری ایسی ہی appکو remove کرنے کا کہہ سکتےہیں۔ اس لئے کوشش کریں کہ ایک ہی ایپ استعمال کریں اگر وہ نہ چلے تو اسے ختم کر کے نئی ایپ کا استعمال کریں۔ یاد رہے آپ آرڈر کر رہے ہوں یا کسٹمر کو بتانا ہو تو آپ کو پتہ ہو کہ POD  کی واپسی نہیں ہے۔ لیکن اگر پراڈکٹ ٹوٹی ہو تو پھر واپسی ممکن ہے لیکن ساتھ ثبوت لازمی دینا ہوتا ہے۔

 

Use of Printify app

اب ایک نئی ایپ printify  کی طرف آتے ہیں جس کی مدد سے ہم POD products add کرنا سیکھیں گے۔ایپس میں جا کر پہلے  اسے متعلقہ سٹور میں انسٹال کر لینا ہے۔ اور پھر sign up  کرنا ہوتا ہے۔ اس کے بعد چھوٹا سا سروے فارم آئے گا وہ فِل کرلینا ہے۔ جیسے  I have my own ecommerce store کرلیں۔پھر bulk orders کو no  کر دینا ہے۔ کیونکہ ہم نے one by one آرڈر دینے ہوں گے۔ اس کے بعد اپنے سے متعلق معلومات کا اندراج کرتے ہوئے یہ عمل مکمل کر لینا ہے📄۔ اس کے بعد start designing پر آنا ہے۔ جیسے men’s clothing میں شرٹ ڈیزائن کی جا سکتی ہے۔

 

Selecting Products and adding details

جیسے مثال کے طور پر کوئی سی شرٹ  سیلیکٹ کر لیں۔ یہاں پر اس کی قیمت💴، شپنگ چارجز، سائز ، کلر وغیرہ سب معلومات ہوتی ہیں جہاں  اپنی مطلوبہ ضرورت اور بجٹ کو دیکھتے ہوئے ہم اسے سیلیکٹ کر سکتے ہیں۔ اور start designing پر کلک کرنا ہے۔ جو بھی سائز اور resolution چاہئے ہو گی ہم نے اسی کے حساب سے اسے ڈیزائن کرنا ہوتا ہے۔ جیسے پہلے ذکر ہوا photoshop سے یہ کام بآسانی کیا جا سکتا ہے۔

 

Good designing is key

جی تو ہم فوٹو شاپ کھول کر اس میں دیئے گئے سائز کے حساب سے new اور custom size  رکھتے ہوئے نئی فائل اوپن کر لیں گے۔ اور اس میں اسے سر سے نہیں اتارنا بلکہ اچھے سے ڈیزائن کر لینا ہے۔پھر اسے png  یا jpg میں امپورٹ کرتے ہوئے سیو کر لینا ہے🖼۔واپس سٹور میں آکر add design from your device کر کے اسے لگانا ہے۔ فرنٹ اور بیک کے لئے الگ الگ ڈیزائن بھی بن سکتے ہیں۔ اس کے بعد اس کی سیٹنگ کر کےpreview سے  ہم mockup بھی دیکھ سکتے ہیں کہ یہ پرنٹ ہو کر کیسا نظر آئے گا؟ سیو کرنے سے یہ عمل مکمل ہو جائے گا۔ اورپراڈکٹ سیو ہو جائے گی ۔ اب ہم اسے publish کر سکتے ہیں۔

نوٹ: پچھلے لیکچر میں جو پراڈکٹ آپشن والی ایپ انسٹال کرنا سیکھا تھا  اس کی مدد سے ہم ان پراڈکٹس پر اپلوڈ امیج وغیرہ کی آپشن بھی لگا سکتے ہیں۔

 

Shopify Tips

آج کی کلاس میں کچھ ٹپس بھی سیکھ لیتے ہیں جو کافی اہم ہیں جیسے:

     اکثر آپ کو کسی کا سٹور پسند آتا ہے اور وہ تھیم آپ بھی جاننا یا استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ تو اس کے لئے theme detector سائٹس موجود ہیں یا گوگل کروم کی ایکسٹینشن بھی ہے جس کی مدد سے ہم بآسانی کسی بھی shopify site کی تھیم جان سکتے ہیں😇۔ لیکن یاد رہے اس کے لئے شرط یہ ہے کہ اس کے owner نے اس کا نام اپنی مرضی سے تبدیل نہ کیا ہوا ہو۔

 

     کبھی بھی آرڈر کرتے وقت اپنے کسٹمر کو اتنی آپشنز نہیں دینی چاہئے کہ اپنے لئے مشکلات میں اضافہ ہو جائے۔کوشش کریں  کلائنٹ کو ہر کام کا الگ سے ریٹ دیں تاکہ وہ کہیں مفت کے چکر میں آپ کی زندگی اجیرن نہ بنا دے😑۔مختلف جگہوں پر ان سروسز کے پیسے چارج کئے جارہے ہوتے ہیں جس کا حوالہ دیا جا سکتا ہے۔

 

     پراڈکٹ سیل کرنے کے حوالے سے بہتر یہ ہے کہ باہر سے ہی outsource کر کے باہر ہی سیل کریں۔ اگر پاکستان سے باہر چیز بھیجی جائے تو یہ مہنگی پڑتی ہے۔ یا ایسی پراڈکٹ ہو جو باہر بھی مہنگی بکے تو فائدہ ہے۔ اس سے پرافٹ اچھا ہو گا اور مارجن بھی اچھا ملے گا🤗۔ dropshipping یا POD میں مسئلہ نہیں ہے کیونکہ ہم نے چیزیں خریدنی نہیں ہوتیں اسلئے  کافی چیزیں try کر سکتے ہیں تاکہ دیکھ سکیں کونسی ذیادہ کامیاب ہے؟

 

     ہم ڈائریکٹ اپنے بنک کو shopify  پر لنک نہیں کر سکتے🔗۔ ہاں اس کا حل یہ ہے کہ ہم اپنا بینک اکاؤنٹ نمبر دے سکتے ہیں جس پر manually پیمنٹ receive کی جا سکتی ہے۔اگر اس کا مستقل حل چاہئے تو وہ 2checkout ہے۔ وہ کیا بلا ہے؟ آئیے دیکھتے ہیں۔

 

What is 2checkout

یہ آن لائن پیمنٹ پراسیسنگ کا ذریعہ ہے۔ جو بیرونِ ملک ذیادہ تر جگہوں پر قابل قبول ہے۔ ان کی ویب سائٹ 2checkout.com ہے۔ لیکن 2checkout کو approve کروانا ہوتا ہے۔ اگر پراسیس کو follow کریں تو یہ آسانی سے ہو جاتا ہے۔ ان شاء اللہ اگلی کلاسز میں اس کی تفصیل بھی آئے گی کہ یہ منظوری کیسے حاصل کی جائے؟اس کا ایک فائدہ اور بھی ہے کہ ہم کچھ چارجز pay کرتے ہوئے paypal یا کریڈٹ کارڈ سے پیمنٹ بھی collect کر سکتے ہیں💰۔

 

How to receive payment

اس کا طریقہ کار یہ ہے کہ پہلے 2checkout میں ہماری payment آئے گی پھر ہم ان سے اپنےبنک  اکاؤنٹ یا payoneerمیں منگوا سکتے ہیں۔ افسوس کہ paypal پاکستان میں نہیں ہے اس لئے ہم یہاں اس کا اکاؤنٹ نہیں کھلوا سکتے😪۔ البتہ باہر کوئی عزیز ہو تو استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اگر اپنا غیر قانونی طور پر بنائیں گے تو بعد میں وہ بند ہو سکتا ہے اور نقصان کا اندیشہ ہے۔اس لئے یہ recommend نہیں کیا جاتا۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.