آج کا لیکچر بہت اہم ہے کیونکہ مارکیٹنگ میں ہم نے اب ایڈوانس آپشنز جیسے boost facebook post کی طرف بڑھنا ہے۔ فیس بک پیج بنانے کے بعد اب اس پر ایڈ یعنی مارکیٹنگ مہم چلانے کا مرحلہ شروع ہوتا ہے۔ تاکہ آپ کو اپنی چیزیں خریدنے کے لئے کسٹمر مل سکیں🤗۔ اس کے لئے فیس بک پیج ہونا لازمی ہے۔ اگر facebook business page سے متعلق سمجھنا ہے تو آپ یہ پڑھ سکتے ہیں:
Lecture No: 40 Setup Facebook Business Page
فیس بک سے مارکیٹنگ کرنے میں پہلا قدم👣 کمپین بنانا ہوتا ہے۔اس کے بعد ad set آتے ہیں اور آخر میں ایڈ بنا لیتے ہیں۔ باری باری سب کو دیکھتے ہیں۔
Table of Contents
How to make campaign
کمپین بنانے کے پہلے سٹیپ میں ہم اس کمپین کا مقصد طے کر رہے ہوتے ہیں۔ جیسے ہم نے ایک کیٹلاگ سیل کرنی ہے۔ کیٹلاگ سے مراد سٹور پر دستیاب پراڈکٹس جو آپ بیچ رہے ہوتے ہیں👜۔ اس کے بعد Adset میں ہم اس کی audience سیلیکٹ کر رہے ہوتے ہیں جس میں ان کی عمر، gender ، دلچسبی اور لوکیشن وغیرہ دیکھ رہے ہوتے ہیں۔ اور آخر میں ایڈ یعنی اپنا اصل اشتہار بنا رہے ہوتے ہیں جو کہ ویڈیو، امیج، پراڈکٹ ، سلائیڈ شو وغیرہ ہو سکتا ہے۔
Campaign, Adsets, Ads
ایڈ سیٹس کی امید ہے آپ کو پچھلے پوائنٹ میں سمجھ آگئی ہوگی۔ تو ایک کمپین میں ایک سے ذیادہ adsets ہو سکتے ہیں اور ہر adset میں بھی اسی طرح ایک سے ذیادہ اشتہارات ہو سکتے ہیں۔تو خلاصہ یہ ہوا کہ campaign میں ہمارا ojbective، adset میں audience اور ads میں ہمارے assets یعنی مواد چل رہا ہوتا ہے😎۔
When to make new campaign
اگر ہمارا objectiveتبدیل ہو رہا ہے تو نئی کمپین بنانی ہوگی۔ لیکن اگر ہم نے میل کی بجائے فی میل کو ٹارگٹ کرنا ہو تو campaign کی بجائے ہم نیا adset بنا دیں گے۔ اگلا سوال ذہن میں آتا ہے ایک کمپین میں ہم ذیادہ سے ذیادہ کتنے ایڈ بنا سکتے ہیں🤔؟ تو اس کے لئے یاد رہے کہ ہم بہت ذیادہ یعنی تقریباً ایک ایڈ سیٹ میں پچاس ایڈ تک چلا سکتے ہیں۔
Multiple Adsets
جیسے مثال کے طور پر ہم 11.11 سیل میں آئٹم بیچنا چاہ رہے ہیں تو اس میں دو ایڈ سیٹس بن سکتے ہیں۔ پہلا یعنی لاہورمیں فی میل 20 سے تیس سال کی عمر کے درمیان ہمارا ٹارگٹ ہو سکتی ہیں اور اسی طرح کراچی میں میل 20 سے تیس سال کی عمر کے ہوں۔ تو یہ ایڈ سیٹس ہوں گے۔ اور پھر ہر ایڈ سیٹ کے حساب سے ایڈ بن جائے گا😊۔ عام طور پر غلطی یہ ہوتی ہے کہ ہم دوبارہ سے نئی کمپین شروع کرتے ہیں۔ اگر objective وہی ہے تو صرف نئے ایڈ سیٹس یا ایڈ بنانا ہوتے ہیں نہ کہ دوبارہ سے یہ سارے مراحل طے کئے جائیں۔
Platforms to start campaign
اس کے بعد ہم اس طرف آتے ہیں تو جانتے ہیں کہ یہ کرنا کیسے ہے؟ تو اس کے لئے ہمیں فیس بک کی ایڈ مینیجر سائٹ پر چلے جانا ہے۔ جس کا ایڈریس business.facebook.com ہے۔ یہ بنیادی طور پر Ad Manager ہوتا ہے۔ جس کے ذریعے ہم فیس بک، انسٹا گرام، میسنجر پر اپنی campaigns چلاتے ہیں👍۔ اس کے ساتھ ساتھ boost facebook post کے ذریعے سے بھی ایسا ممکن ہے۔ اس کے لئے آپ کا اگر اکاؤنٹ نہیں تو پہلے signup کر لیں۔ پھر ہم sign in کر لیں گے۔
Difference between Ad manager and boost facebook post
کام شروع کرنے سے پہلے اگرفرق کی بات کریں تو Boost ایڈ مینجر کی طرح ہوتا ہے لیکن اس میں کچھ limitations ہوتی ہیں۔ اس کا objective ذیادہ تر reach یا brand awareness ہوتا ہے۔یعنی ہم اپنی پوسٹ کی visibility بڑھانا چاہ رہے ہوں📈 تو ہم ایڈ مینیجر کی بجائے boost facebook post سےہی یہ کر لیتے ہیں۔
Limited options in boost facebook
جیسے بتایا اس میں بزنس مینیجر سے کمپین چلانے کی ضرورت نہیں ہوتی اور سادے سے انداز میں یہ ہو جاتا ہے لیکن محدود آپشنز کے ساتھ ہوتا ہے اور کم قیمت بھی ہوتا ہے💴۔ boost میں send whatsapp کا بٹن رکھا جا سکتا ہے جس سے audience رابطہ کر سکتے ہیں اور اسے استعمال کرتے ہوئے بھی لوگ sale generate کرتے ہیں۔
Steps to boost facebook post
اس کے لئے پہلے canvaکو استعمال کرتے ہوئے ایک facebook post ڈیزائن کر لیں گے🎨۔ اس کے بعد ہم نے اسے فیس بک پر پوسٹ میں اپلوڈ کرتے ہوئے اپنا content لکھنا ہوتا ہے جیسے:
Sale is on! Buy Now and get 50 % discount.
Each Purchase will increase your chances of winning an interesting Giveaway.
Adding Welcome Message and FAQs
اب جب ہم اسے پوسٹ کر دیں گے تو ہمارے پاس ڈائریکٹ boost post کا آپشن آجاتا ہے۔ اسی طرح ٹاپ پر promote بھی نظر آرہا ہوتا ہے🔈۔اس کے بعد welcome message بھی سیلیکٹ کئے جا سکتے ہیں اور Frequently Asked Questions یعنی FAQs بھی رہنمائی کے لئے لکھے جا سکتے ہیں۔
Audience Selection to boost facebook post
اس کے بعد audience چننے کا مرحلہ آتا ہے۔ جہاں gender سیلیکٹ کیا جا تا ہے۔ اس کے بعد عمر چنی جاتی ہے۔ gender اور عمر میں سمجھنے کی بات یہ ہے کہ ضروری نہیں کہ ہر کوئی اپنی اصل عمر یا gender سے اکاؤنٹ چلا رہا ہو🙄 تو اس پہلو کو بھی مدنظر رکھنا ہوگا۔ پاکستان میں تو ویسے ہی آدھے لڑکے لڑکیاں اور آدھی لڑکیاں لڑکوں کے اکاؤنٹ چلا رہے ہوتے ہیں😂۔
Locations
اس کے بعد locations آجاتی ہیں یعنی جس جگہ کے لئے ایڈ چلانا چاہ رہے ہوں اسے منتخب کرنا ہوتا ہے۔ جیسے پاکستان اور دوسرے ممالک🌍 کو بھی اسی طرح سیلیکٹ کیا جا سکتا ہے۔ اسی طرح ہم کسی شہر بلکہ اس کا radius یعنی مخصوص ایریا تک منتخب کر سکتے ہیں جہاں ہم اپنا ایڈ چلانا چاہ رہے ہیں۔یہ ایک سے ذیادہ بھی سیلیکٹ کئے جا سکتے ہیں۔
Area Selection
اگر بہت بڑا ایریا سیلیکٹ کریں گے اور بجٹ کم رکھیں گے تو یہ بھی نامناسب ہے😶۔ اس لئے اپنے بجٹ کو مد نظر رکھ کر ایریا رکھنا چاہئے۔ اب ہم جب save audience کریں گے تو یہ مرحلہ طے ہو جائے گا۔
How long run ads
اس کے بعد اہم چیز ایڈ duration ہے۔ ہم اسے 4 دن کے لئے چلا سکتے ہیں۔ ویسے بہتر یہ ہے کہ ایک ہفتے تک ایڈ چلایا جائے تاکہ صحیح اندازہ ہو سکے کہ اس کی پرفارمنس کیسی ہے؟ اس کے علاوہ ہم ایک ساتھ دو سے تین ایڈ چلا سکتے ہیں۔ 7 دن کے بعد جو ایڈ اچھا رزلٹ دے اسے آگے لے کر چلیں🙂۔
Setting budget to boost facebook post
اس کے بعد ہم اپنا بجٹ سیٹ کر لیں گے۔ یاد رہے کہ یہ per day ہوتا ہے۔ جیسے کہ 5 ڈالر۔ کم سے کم ہم 1$ روزانہ کا بجٹ رکھ سکتے ہیں۔ اسی طرح اسے انسٹا گرام پر بھی چلایا جا سکتا ہے۔ بڑی بڑی کمپنیاں اپنا ٹھیک ٹھاک بجٹ ایڈز پر لگاتی ہیں اور اسی سے ان کو اچھا responseبھی ملتا ہے۔ اس طرح ہمیں بھی ایسا کرنا پڑتا ہے۔ شروع میں کم بجٹ سے آپ سٹارٹ لیں پھر جب منافع آنا شروع ہو تو اسے بڑھاتے جائیں💹۔
Submission
آخر میں payment method جب ہم ایڈ کر لیں گےجو کہ paypal یا کریڈٹ کارڈ ہوگا۔ تو پھر submit کر دیں گے یوں یہ پراسیس مکمل ہوجائے گا اور ہمارا boost ادھر submit ہو جائے گا۔ جس کی approval ہوگی اور یہ کچھ دیر میں active ہو جائے گا🤗۔
Worth of adding keywords
اسی طرح اپنے ads میں ہم keywords بھی ایڈ کر سکتے ہیں۔ ان کوسیلیکٹ کرنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ سوچا جائے کہ ہم اگر خود یہ پراڈکٹ خریدنا چاہیں تو کن الفاظ سے سرچ کریں گے🙄۔ اس طرح ہمیں فیصلہ کرنے میں آسانی ہو جاتی ہے۔ اور یہ ہمارے ایڈ میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔