Lecture No: 27 How to do dropshipping with Ali Express?

اب آہستہ آہستہ ہم Shopify   کا ٹاپک مکمل کرنے کی آخری سیڑھیوں پر ہیں👣۔ ہم نے اپنی پراڈکٹس، POD اور ڈراپ شپنگ کے بارے میں سیکھ لیا ہے۔ اچھا آج کی کلاس کل سے منسلک ہے۔ اگر آپ کی یہ کلاس مس ہوگئی اور ڈراپ شپنگ کو سمجھنا ہے تو نیچے لنک سے آپ پہلے وہ نوٹس پڑھ سکتے ہیں:

Lecture No: 26 What is dropshipping and payment methods

ڈراپ شپنگ میں اب ہم نے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے پریکٹیکل کرتے ہوئے یہ سیکھنا ہے کہ ہم اپنے سٹور پر ڈراپ شپنگ پراڈکٹس کیسے ڈال سکتے ہیں🤔؟ علی ایکسپریس ڈراپ شپنگ کی فیلڈ میں ایک بڑا نام ہے تو ہم آج یہی سیکھیں گے کہ یہ عمل کیسے ہوتا ہے؟ تو چلیں شروع کرتے ہیں۔

 

What is DSers Aliexpress Dropshipping

یہ ایک ڈراپ شپنگ app  ہے جو ہمیں Ali Express Suppliers سے پراڈکٹس   source کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔ اس سے ہم بآسانی پراڈکٹس نا صرف اپنے shopify store پر import کر سکتے ہیں بلکہ اپنی product listings کو edit  بھی کر سکتے ہیں اور انفرادی یا bulk میں آرڈربھی  دے سکتے ہیں🤗۔

 

Installation of App

سب سے پہلے ہم اس کی ایپ اپنے shopify store میںDSers سرچ کرتے ہوئے انسٹال  کر لیں گے۔ اور اگر پہلے سے اکاؤنٹ ہو تو sign in  کر لیں گے، دوسری صورت میں ہمیں signup کرنا ہوگا۔ اس کے بعد ہم فری پیکج چنیں گے اور Link to Aliexpress کر لیں گے۔ اس کے بعد ہم نے اپنے ای میل سے registration کرلینی ہے۔ ایسا کرنے پر ہمیں ای میل میں ایک کوڈ ملے گا جس کو اینٹر کرنا ہے۔ پھر ہم ان کی شرائط تسلیم کرتے ہوئے یہ process مکمل کر لیں گے😇۔ اور آگے بڑھ جائیں گے۔

 

Activation through Mobile No

اس کے بعد ہم نے اپنے موبائل نمبر پر کوڈ لیتے ہوئے اپنے اکاؤنٹ کی ایکٹیویشن کرنی ہوتی ہے📱۔ اس میں ہم پہلے پاکستان اور پھر اپنا موبائل نمبر اینٹر کریں گے۔ جس پر میسج موصول ہوگا۔ بعدازاں یہ کوڈ اینٹر کر کے یہ عمل مکمل ہوجائے گا۔ اچھا موبائل نمبر اینٹر کرتے وقت ویسے تو ہدایات ہوں گی کہ 0 کے بغیر اپنا نمبر لکھیں۔ لیکن اگر آپ 0 نہیں لکھیں گے تو میسج نہیں آئے گا۔ اس لئے 0 کے ساتھ ہی آپ نے لکھ کر یہ عمل مکمل کر لینا ہے۔ اب ہم اس کے ڈیش بورڈ پر آجائیں گے۔

 

Settings of DSers

سب سے پہلے ہم اس کی سیٹنگس دیکھ لیتے ہیں جیسے shopify store پر یہ موجود ہوتی ہیں ایسے ہی ادھر بھی یہ موجود ہیں۔ سب سے پہلے اکاؤنٹ کی سیٹنگ ہوتی ہے۔ جہاں ہم ای میل اکاؤنٹ کی سیٹنگس کے ساتھ ٹائم زون⏰ بھی سیٹ کرسکتے ہیں۔ اگر ہم کسی سٹاف یا پارٹنر کو اپنے سٹور کا حصہ بنانا چاہیں تو Staff Account میں جاتے ہوئے ایسا کیا جاسکتا ہے۔ اس کے بعد اگر ہم shopify پر ایک سے ذیادہ سٹور چلا رہے ہوں تو وہ ادھر ایڈ ہوسکتے ہیں یا کوئی پرانا سٹور ڈیلیٹ کرنا ہو تو وہ بھی کیا جاسکتا ہے۔

 

Product Settings

اس کے بعد پراڈکٹ کی سیٹنگ ہوتی ہے جیسے اگر ہم پراڈکٹس پر ٹیکس ایڈ کرنا چاہیں یا پھر اگر ہم اس کی پیمنٹ اپنے shopify اکاؤنٹ سے کرنا چاہ رہے ہوں۔ اسی طرح یہاں limit بھی show ہورہی ہوتی ہے۔ یاد رہے اس کے فری اکاؤنٹ میں ہم 3000 پراڈکٹس امپورٹ کر سکتے ہیں جو کافی ہیں🙂۔ 

 

Shipment Settings

اس کے بعد shipping کی آپشن ہے🚢 یہاں ہم نے جس ملک میں یہ پراڈکٹس بھیجنی ہوتی ہیں اس کے حساب سے سیٹنگ کی جاتی ہے۔ پاکستان میں جس طرح مختلف کمپنیز بشمول پاکستان پوسٹ، ٹی سی ایس ہوتی ہیں۔ اسی طرح انٹرنیشنل کمپنیز بھی ہوتی ہیں وہ بھی ادھر سے سرچ اور ایڈ کی جاسکتی ہیں۔

 

Order settings

اسی طرح اگر ہم چاہ رہے ہوں کہ علی ایکسپریس پر جس کمپنی کی پراڈکٹ کی ہم ڈراپ شپنگ کر رہے ہوں اور آرڈر ملنے پر اسے کوئی خاص پیغام موصول ہو💌 تو وہ ہم یہاں پر ایڈ کر سکتے ہیں۔ جیسے کہ یہ میسج دیا جاسکتا ہے۔

I’m dropshipping. Please DO NOT put any invoices, QR codes, promotions or your brand name logo in the shipments. Please ship as soon as possible for repeat business. Thank you

 

Notification and Synchorization Settings

اسی طرح synchorization میں اہم سیٹنگ ہوتی ہیں جیسے اگر وہ پراڈکٹ ختم ہوجائے تو خودبخود آپ کے سٹور پر سٹاک میں 0 پراڈکٹ دکھائی دے۔ لیکن یاد رہے فری پلان میں یہ سیٹ نہیں ہوسکتیں😶۔ اس کا حل یہ ہے کہ ہمیں خود وقتاً فوقتاً اسے چیک کرتے رہنا ہوگا۔ 

 

ٖFind suppliers and import products

لیں جی اب سب سے اہم مرحلہ آگیا۔ ہمیں اب اپنی پسندیدہ پراڈکٹ کے سپلائرز تلاش کرنے ہوتے ہیں۔اس کے لئے  جب ہم find suppliers  میں جا کر اپنی پراڈکٹ سرچ کریں گے تو بیش بہا سپلائرز ملیں گے جو پراڈکٹس سیل کر رہے ہوں گے۔ اب جو ہمیں پسند آئے اس پر جا کر ہمیں add to import list کرنا ہے😍۔ اس طرح ہم ایک ایک کر کے تمام پراڈکٹس کو امپورٹ کر لیں گے۔

 

Import List

اس کے بعد یہ تمام پراڈکٹس ہمارے import list سیکشن میں چلی جائیں گی۔ جہاں جا کر Push to shopify کے ذریعے انہیں اپنے سٹور میں بھیج دیں گے۔ یہاں سے ہم ٹائٹل تبدیل کر سکتے ہیں، سٹور پر موجود collection میں اسے ایڈ کر سکتے ہیں اور tag بھی ایڈ کئے جا سکتے ہیں۔اس کے علاوہ ہم variant بھی اپنی choice کے ایڈ یا remove ❌کر سکتے ہیں۔

 

Pricing of Products

اس کے بعد pricing آتی ہے۔ وہاں پراڈکٹ کی اصل  cost اور شپنگ پرائس آرہی ہوتی ہے۔ ہم یہاں اپنی مرضی سے اپنی پرائس سیٹ کر سکتے ہیں۔ المختصر جس پراڈکٹ میں جتنا پرافٹ صحیح لگے ہم اتنا سیٹ کر سکتےہیں۔ شروع میں تھوڑا کم مارجن رکھیں جب سمجھ آجائے اور پراڈکٹس سیل ہوں تو پھر مارجن ذیادہ بھی کیا جا سکتا ہے😊۔ عموماً 20 فیصد تک پرافٹ مناسب ہوتاہے۔

 

Changing and help from ecomhunt

اسی طرح پراڈکٹ کی description بھی چاہیں تو تبدیل کر سکتے ہیں normally وہی رہتی ہے۔یونہی ہم پراڈکٹ کے امیج بھی سیلیکٹ کر سکتے ہیں۔ اسے ہم بعد میں مزید تبدیل کرنا چاہیں تو کرسکتے ہیں اور اسے active کر لیں گے۔اس کے علاوہ ہم ڈسکاؤنٹ کوڈ بھی ایڈ کر سکتے ہیں جیسے buy one get one free وغیرہ جو shopify میں موجود ہوتے ہیں۔اسی طرح ہم ecomhunt سے بھی سرچ🔍 کر کے aliexpress کی کوئی بھی پراڈکٹ ایڈ کر سکتے ہیں۔

 

What we need to offer services of dropshipping

اسی طرح اگر ہم ڈراپ شپنگ کی servicesآفر کرنا چاہتے ہیں تو کلائنٹ سے shopify account کی access لینی ہے۔ اسی طرح پوچھنا ہے تھیم کونسی استعمال کرنا ہے؟ پراڈکٹس اس نے research کی ہیں یا نہیں کی تو کس کیٹیگری میں کام کرنا ہے تاکہ ہم اسے اس کیٹیگری کی اچھی پراڈکٹس سرچ کر کے دے دیں۔ ایسی معلومات ہمیں درکار ہوں گی📄۔ اور جیسے ali express  ہے یہی ڈراپ شپنگ کا طریقہ کار دوسری ویب سائٹس جیسے amazon, etsy, ebay وغیرہ پر بھی اپلائی کر سکتے ہیں۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.