آج ہم وائرس👿 کے بارے میں جانیں گے۔ نیز اگر یو ایس بی میں اگر وائرس آجائے تو اسے ختم کرنا سیکھیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ آج سے ہمارا انٹرنیٹ کا کام بھی شروع ہو جائے گا۔ اس کو استعمال کرنے کےلئے ہمیں کیا کیا چاہئے؟ کونسے پروگرام کے ذریعے انٹرنیٹ استعمال کیا جاتا ہے؟ اور اس سے ملتے جلتے سوالات کے جوابات ہمیں آج ملیں گے۔ اسی طرح آج سے ہم ہر کلاس میں انگلش میں کچھ Fill in the blanks بھی دیکھیں گے تاکہ اگر کہیں ٹیسٹ دینا ہو تو مشکل نہ ہو۔ نیز آخر میں حسبِ سابق ٹائپنگ ماسٹر کا سبق اور پھر مشق ہو گی۔ تو چلئے شروع کرتے ہیں۔
Table of Contents
What is virus
سب سے پہلے تو یہ جان لیں کہ ایسا خود کار پروگرام جس کے ذریعے سے کمپیوٹر 💻 کی کارکردگی پر اثر انداز ہوا جائے۔ اس میں موجود ڈیٹا یعنی مواد کو نقصان پہنچایا جائے تو یہ وائرس کہلاتا ہے۔ اب وائرس ہمارے کمپیوٹر میں کیسے آتا ہے؟ تو یہ خودبخود نہیں آجاتا۔ بلکہ ہم کہیں نہ کہیں کوئی ایسی غلطی کرتے ہیں جس کی بنا پر ہمارا کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ اس کا شکار ہوتا ہے۔ اکثر ایسی صورت میں کمپیوٹر slow ہو جاتا ہے اور کئی فولڈر بن جاتے ہیں۔
USB Virus
اس حوالے سے تحقیقات سے جو بات سامنے آئی ہے کہ وائرس سے متاثرہ فائلز سے یہ ذیادہ تر ہمارے کمپیوٹر میں آتا ہے۔ تو سب سے پہلے تو ہم نے یہ جان لینا ہے کہ ایسی usb ہم نے اپنے کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ پہ نہیں لگانی❌ جس سے ہمارا کمپیوٹر متاثر ہو۔ اب پتہ کیسے چلے گا یا اس سے کیسے بچا جا سکتا ہے۔ تو اس کا سادہ سا حل اینٹی وائرس ہے۔ اس کے ذریعے ہمارا کمپیوٹر فوری طور پر اس وائرس کو detect کر لیتا ہے اور ختم کر دیتا ہے۔ لیکن یاد رہے کہ اینٹی وائرس کا رجسٹرڈ اور وقتاً فوقتاً انٹرنیٹ سے اپ ڈیٹ کرنا ضروری ہوتا ہے۔
How to know its virus
اب اگر ہمارے پاس انٹرنیٹ یا رجسٹرڈ اینٹی وائرس نہ ہو تو پھر کیسے پتہ چلے گا کہ یہ وائرس ہے؟ تو اس کی نشانی یہ ہے کہ وائرس سے متاثرہ فائلز کے آخر میں exe ایکسٹینشن آرہی ہوتی ہے۔ اگر ہم ایسی فائلز جس کے آخر میں یہ ایکسٹینشن ہو انہیں نہ ڈبل کلک کر کے اوپن کریں تو وائرس سے بچا جاسکتا ہے۔ اب اگر یو ایس بی ہماری اپنی ہے تو ہم پہلے اپنا اہم ڈیٹا اس سے کاپی کر لیں گے اور اس کے بعد اس کو Format کر دیں گے تو وائرس ختم ہو جائے گا😇۔
Internet
انٹرنیٹ ایک وسیع نیٹ ورک ہے جس کی مدد سے پوری دنیا میں کمپیوٹرز کا رابطہ قائم ہوتا ہے🌍۔ انٹرنیٹ کے ذریعے سے ہم معلومات کا تبادلہ کر سکتے ہیں۔ نیز کہیں پر بھی رہتے ہوئے ہم ایک دوسرے سے رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔ بنیادی طور پر یہ دو طرح سے استعمال کیا جاتا ہے۔ وائرڈ انٹرنیٹ اور وائر لیس انٹرنیٹ۔
Wired Internet
جیسا کہ نام سے ظاہر ہے کہ یہ طبعی طور پر کیبلز کے ذریعے سے ہمارے کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کو انٹرنیٹ سے کنیکٹ کرتا ہے۔ اپنے کمپیوٹر میں Ethernet/ LAN port میں ہم یہ کیبل لگا دیتے ہیں۔ مختلف کمپنیز جیسے PTCL, Nayatel وغیرہ یہ سہولت فراہم کرتی ہیں۔ ماہانہ بنیادوں پر ہم یہ انٹرنیٹ خرید کر💰 استعمال کر سکتے ہیں۔
Wireless Internet
یہ پہلی قسم سے بالکل الٹ ہے جس میں ہم بنا کسی تار کے سگنلز 📶کے ذریعے سے انٹرنیٹ چلاتے ہیں۔ یہ بھی مختلف کمپنیز سہولت فراہم کرتی ہیں۔ لیکن اس کے لئے ہمارے لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر میں wifi ڈیوائس کا ہونا ضروری ہوتا ہے۔ جس کی مدد سے سگنل catch کرتے ہوئے یہ عمل مکمل ہوتا ہے۔
Internet Packages
اب اس کے مختلف پیکج دستیاب ہیں۔ جن کا انحصار اس کی سپیڈ اور ڈاؤن لوڈنگ پر ہوتا ہے۔ انٹرنیٹ کی سپیڈ MBPS میں شمار ہوتی ہے۔ اور ڈاؤن لوڈنگ عام طور پر GB میں ہوتی ہے۔ جیسے پی ٹی سی ایل کمپنی 8 ایم بی پی ایس کا پیکج بمعہ کچھ اور سہولیات کے ماہانہ 2399 روپے میں دے رہی ہے اور ڈاؤن لوڈنگ بھی اپنی مرضی سے کی جاسکتی ہے🤗۔ اسی طرح موبائل فون نیٹ ورک کمپنیز جیسے زونگ، یو فون اور ٹیلی نار وغیرہ کے پیکج بھی دستیاب ہوتے ہیں۔ جن کو ہم اپنی ضرورت اور خرچ کے حساب سے چن لیتے ہیں۔
Internet Browsers
اب انٹر نیٹ سے منسلک ہونے کے بعد ہم نے اس کو استعمال کرنا ہے تو اس کے لئے انٹرنیٹ ایکسپلورر ہر کمپیوٹر میں پہلے سے موجود ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ ہم تھرڈ پارٹی یعنی Google Chrome, Mozilla Firefox وغیرہ کو بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ الغرض جس سے ہم احسن اور اچھے انداز میں کام کر لیں۔ ویسے ذاتی طور پر مجھے Google Chrome پسند ہے اور میں اسی کو recommend کروں گا👍۔ اگلے لیکچرز میں اس کے استعمال کی تفصیل بھی آئیں گی۔
Fill in the Blanks
اب جیسے شروع میں بتایا کہ ہم 5 خالی جگہیں یاد کریں گے۔ اکثر ٹیسٹ 📰اور کمپیوٹر سے متعلقہ جاب میں یہ سوالات آتے ہیں جن کو جاننا سب کے لئے ضروری ہے:
Bad sector occurs in Hard Disk.
Who is the father of Computer? Charles Babbage
Which technology is used in computer disks? Electro Magnetic
Windows stands for? Wide Interactive Network Development for Office Work Solution
PDF stands for Portable Document Format.
ٹائپنگ ماسٹر پرو سبق
جیسے کہ آپ کو معلوم ہے کہ ہم ٹائپنگ ماسٹر میں speed building course کر رہے ہیں جس کی پہلی مشق پچھلی کلاس میں مکمل ہو چکی ہے۔ اب ہم دوسری مشق کی طرف بڑھتے ہیں۔ اس میں دونوں ہاتھوں کی شہادت والی (index fingers) کے ساتھ جو keys ہم دباتے ہیں اس کی پریکٹس کرنی ہے۔ جیسے R T Y U اور پھر G H V B N M۔ اس کے بعد آخری مشق میں تمام letters کی پریکٹس کروائی گئی ہے۔ یوں ہم نے 2.5 تک مشقیں مکمل کر لینی ہیں⌨۔
آج کے لئے اتنا ہی۔ اُمید ہے کہ سب اچھے سے سمجھ آگیا ہوگا۔ اس سب کی پریکٹس لازمی کیجئے گا۔ کل بشرط زندگی ان شاء اللہ اگلی کلاس کے ساتھ حاضر ہوں گے۔ اللہ حافظ۔