How to write job application in Word (Class-6)

پچھلے سبق میں ہم نے CV بنانا سیکھی۔ اب ہم اس CV کو بھیجنے کے لئے نوکری کی درخواست یا Cover Letter لکھنا سیکھیں گے۔ اس سے پہلے window کی کچھ اہم چیزیں سیکھ لیتے ہیں۔ جیسے کیلکولیٹر کا استعمال، فائل اور فولڈر میں فرق اور بنانے کا طریقہ۔ نیز ایک سے ذیادہ فائل کو کیسے سیلیکٹ کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ہم ہارڈ ڈسک اور یو ایس بی کی ضرورت اور فرق سمجھیں گے۔ چلیں اب ایک ایک کر سب سے دو دو ہاتھ کرتے ہیں 😃

 

Calculator

ہم نے جب بھی حساب کتاب کرنا ہوتا ہے اور ہمارے سامنے کمپیوٹر بھی موجود ہو تو کہیں جانے کی ضرورت نہیں۔ ہر کمپیوٹر اور ونڈو میں یہ پہلے سے موجود ہوتا ہے۔ اس کے لئے سٹارٹ میں جا کر Calculator لکھنے سے یہ آجاتا ہے۔ اب اس کو ہم دو طریقوں کی مدد سے استعمال کر سکتے ہیں۔ یعنی بذریعہ کی بورڈ اور بذریعہ ماؤس🖱۔ ماؤس سے استعمال کرنے کے لئے ہم جس نمبر پر کلک کریں گے وہ لکھا جائے گا۔ اسی طرح C پر کلک کرنے سے یہ صفر ہو جائے گا۔

 

یہی کام اگر ہم کی بورڈ سے کریں تو نیومیرک کی پیڈ یعنی گنتی والی جگہ سے ہم ایسا کر سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ num lock آن ہو💡 تب ہی یہ ہوگا۔ کمپیوٹر میں ضرب کو * اور تقسیم کو / کے نشان سے ظاہر کرتے ہیں۔ اور کی بورڈ سے دوبارہ صفر کرنے کے لئے Esc کا بٹن استعمال ہوتا ہے۔

 

File & Folder

جب ہم کمپیوٹر سیکھ رہے ہوتے ہیں یا سیکھ جاتے ہیں تو ہمیں اپنے کام کو منظم انداز میں محفوظ کرنا ہوتا ہے۔ تاکہ ہمیں آسانی رہے اور جب ضرورت ہو تو آسانی سے بوقتِ ضرورت وہ چیز ہمیں مل بھی سکے🤗۔ جو بھی ہم کام کرتے ہیں چاہے وہ ورڈ میں ہو یا پینٹ میں یا کسی اور جگہ۔ اس کو فائل کی صورت میں محفوظ کیا جاتا ہے۔ جبکہ ان تمام فائلز کو اگر ایک جگہ یکجا کرنا ہو تو اس کے لئے فولڈر استعمال ہوتے ہیں۔

 

فولڈر بنانے کے لئے ہمیں ڈیسک ٹاپ یا جس جگہ بھی فولڈر بنانا ہو وہاں خالی جگہ پر right click اور new پھر فولڈر سیلیکٹ کرنا ہوتا ہے۔ اس کے بعد ہم اس کو کوئی بھی نام دے سکتے ہیں۔ بعد میں نام تبدیل کرنے کے لئے ہم rename کی کمانڈ استعمال کرتے ہیں۔ فولڈر کے اندر مزید سب فولڈر بھی بنائے جا سکتے ہیں۔ اور ہمیشہ انہیں متعلقہ نام دیا جاتا ہے۔ جیسے my work پھر word file اور🔡 paint file وغیرہ۔

 

جب ہم فولڈر بناتے ہیں تو پھر اس میں متعلقہ فائلوں کو کاپی یا کٹ کر کے لے کر آنا ہوتا ہے۔ اس سے پہلے ان کی سیلیکشن کرنی ہوتی ہے۔ جس کے لئے ہم پہلی فائل پر کلک کرتے ہیں اور پھر Ctrl کا بٹن دبا کر جب دوسری تیسری چوتھی فائل پر کلک کریں گے وہ سیلیکٹ ہوتی چلی جائیں گی👍۔

 

ہارڈ ڈسک اور یو ایس بی

یہ دونوں چیزیں ہمارے مواد یا ڈیٹا کو محفوظ کرنے کے لئے استعمال ہوتی ہیں۔ کمپیوٹر کی ایک سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ اس میں ہم کام محفوظ کر سکتے ہیں اور بعد میں اسے استعمال کر سکتے ہیں👏۔ اب جس ڈیوائس میں یہ محفوظ ہوتا ہے ان میں سے ایک ہارڈ ڈسک ہے۔ یہ کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ میں فکس ہوتی ہے۔ اگر یہ خراب ہو تو کمپیوٹر کام نہیں کرتا۔ اسی طرح اس میں اس کے حصے (partitions) ہوتی ہیں۔ جیسے سی ڈرائیو، ڈی ڈرائیو وغیرہ۔

 

سی ڈرائیو میں عموماً ونڈو ہوتی ہے۔ جس میں خرابی پر مواد ضائع ہو سکتا ہے۔ اس لئے ہمیشہ اپنا ڈیٹا ڈی یا کسی اور ڈرائیو میں محفوظ کریں۔ اب اسی کی طرح کی ایک چھوٹی چیز یو ایس بی ہے۔ جس میں کم مواد آتا ہے۔ لیکن اسے آسانی سے ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جایا جا سکتا ہے😇۔

 

Cover Letter/ Job Application

اب ہم سب سے اہم حصے یعنی نوکری کی درخواست یا cover letter 📃بنانے کے طرف آتے ہیں۔ اس کے لئے ہم اس کو آسان اور سادہ انداز میں بناتے ہیں۔ تاکہ کوئی بھی بوقتِ ضرورت اس کو جمع کروا سکے۔ اس کا فارمیٹ کچھ یوں ہے:

To,

The Administrator (Officer designation),

(Organization Name)

Islamabad (City)

 

Subject:       APPLICATION FOR THE POST OF “LDC” (POST NAME) (ALSO UNDERLINE)

 

Respected Sir,

                 With due reverence it is stated that I have come to know from reliable resources (Or newspaper) that a post of LDC (post name) is lying vacant in your organization. I have done Graduation and also have expertise in computer  with more than 30 words per minute typing speed. My detailed CV is enclosed.

2.                It is, therefore, requested to consider me for the same. I shall try my level best to complete all assignments using best of my knowledge and as per superiors satisfaction.

                   Thanking you in anticipation.

Enclosed: As Above (also underline as above)

Israr Uddin (Name)

(Address)

(Contact Number)

Dated: 11.06.2022 (Underline)

 

آخری حصے میں ہم حسبِ سابق ٹائپنگ ماسٹر کا اگلا سبق دیکھتے ہیں🔍:

ٹائپنگ ماسٹر پرو سبق

آج ہم چھٹی کلاس کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ اس میں ہم مشق 5.1 سے 5.7 تک کام کریں گے۔  ابھی تک ہم نے صرف چھوٹے الفاظ ٹائپ کرنا سیکھا ہے۔ اب ہم سیکھیں گے کہ ہم نے چھوٹے کے ساتھ ساتھ بڑے الفاظ کیسے ٹائپ کرنے ہیں؟ بڑے الفاظ لکھنے کے لئے بیک وقت دونوں ہاتھ استعمال ہوتے ہیں✋✋۔یعنی جس ہاتھ سے ہم وہ لفظ دبائیں گے اس کے مخالف دوسرے ہاتھ سے shift کا بٹن دبانا ہے۔ جو دونوں اطراف میں موجود ہے۔ 

 

جیسے مثال کے طور پر ہم نے J دبانا ہے۔ تو ہمیں اپنی انگلیاں اپنی اصل پوزیشن میں ہی رکھنی ہیں۔ اس کے بعد ہم نے بائیں ہاتھ کی سب سے چھوٹی انگلی کو استعمال کرتے ہوئے shift دبا کر رکھنا ہے۔ اور ساتھ ہی دائیں ہاتھ سے J دبا دینا ہے۔ پھر ہائیں ہاتھ کو shift سے اٹھا کر واپس اپنی جگہ پر لے آنا ہے۔ اور باقی ٹائپنگ کرنی ہے۔ اس کے بعد . یعنی فل سٹاپ آتا ہے۔ جس کے لئے ہم L والے دائیں ہاتھ کی انگلی کو نیچے لے جاتے ہوئے یہ دباتے ہیں۔ یوں ہم نے 5.7 تک کام مکمل کرنا ہے۔

 

آج کے لئے اتنا ہی اپنا خیال رکھئے گا۔ اور ان سب کی پریکٹس ضرور کیجئے گا۔ اللہ حافظ۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.