learn product hunting

Learn Product Hunting (Lecture No: 2)

learn product hunting

آن لائن تجارت کے بنیادی تصور اور اقسام کو سمجھنے کے بعد اس سے اگلا مرحلہ learn product hunting یعنی پراڈکٹس (مصنوعات) کو چننا سیکھنا ہوتا ہے۔ سو اسی سے متعلق آج کے لیکچر میں ہم جانیں گے🤗۔ اگر پہلا لیکچر آپ سے miss ہوگیا تو آپ یہاں سے پڑھ سکتے ہیں:

Lecture No: 1 What is Ecommerce

 

اب بنا وقت ضائع کئے بڑھتے ہیں اپنے لیکچر کی طرف:

What is Product Hunting

اس میں دو الفاظ استعمال ہوتے ہیں product اور hunting۔ یہ مل کر بناتے ہیں product hunting۔ پہلا لفظ product جس کا مطلب وہ چیز جو آپ نے بیچنی ہے۔ اور دوسرا hunting جس کا ویسے تو مطلب شکار ہے لیکن یہاں اس سے مراد چننا ہے۔ شکار بھی غلط نہیں پر وہ کیسے🤔؟ یہ آپ کو پورا لیکچر پڑھنے کے بعد سمجھ آجائے گا۔

 

How to Learn Product Hunting

یہ اصطلاح ای کامرس میں بہت استعمال ہوتی ہے۔ اور جس نے اس کا استعمال سیکھ لیا۔ اس کو کامیاب ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ اسے سیکھنے کے لئے ہمیں product hunting کی اقسام کو سمجھنا ہوگا۔ جو کہ دو ہوتی ہیں:

Types of Product Hunting

1. Saturated Products

2. Unsaturated Products

 

Saturated Products

سب سے پہلی قسم کی اگر بات کی جائے تو یہ وہ پراڈکٹس ہوتی ہیں جن کی مارکیٹ میں ڈیمانڈ نہیں رہتی۔ کیوں نہیں رہتی؟ اس کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں۔ جیسے اس کی ضرورت ختم ہوگئی ہو یا کم ہوگئی ہو۔اس کی مثال نوکیا موبائل فون سے سمجھی جا سکتی ہے۔ جو اب بہت کم لوگ استعمال کرتے ہیں جبکہ ایک وقت میں یہ ہر ایک کی ضرورت تھی😍۔اب 3310 کون لینا چاہے گا؟ یعنی ایک تو اس کی ضرورت ختم ہو گئی ہے۔ دوسرا اگر دوسرے ماڈل ہیں بھی تو اس کو لوگ اتنا پسند نہیں کرتے اور ضرورت کم ہوگئی ہے۔

 

High Competition

Saturated products کی ایک اور نشانی ہوتی ہے کہ اس کی مارکیٹ میں مقابلہ بہت ذیادہ ہوتا ہے۔ جیسے آپ safeguard صابن لے لیں۔ اگر آپ بھی safeguard جیسا ہی صابن بنائیں گے تو فائدہ نہیں ہے۔ یا پھر دوسری صورت یہ ہے کہ اس کی جگہ اس سے بہتر اور نئی پراڈکٹ نے لے لی ہو۔ جیسے نوکیا کی ہی مثال دوبارہ لیں کہ اس کی جگہ samsung وغیرہ نے لے لی ہے۔ اپنی پراڈکٹ کو اس قسم میں آنے سے روکنے کا طریقہ کار یہ ہے کہ اس میں کچھ نہ کچھ تبدیلی کر کے اسے مارکیٹ میں لاتے رہیں۔ جیسے آئی فون📱 کی مثال لیں کہ وہ نیا سے نیا ماڈل لانچ کرتے رہتے ہیں تاکہ ان کی پراڈکٹ کہیں اس قسم یعنی Saturated products میں نہ آجائے۔

 

امید ہےکہ  آپ کو اوپر والی تشریح سے سمجھ آگئی ہوگی کہ جب آپ نے اپنا سٹور بنانا ہے تو کبھی بھی Saturated Products کو چننے کی غلطی نہیں کرنی۔ مختصراً ان پراڈکٹس کو پہچاننے کے لئے کچھ نشانیاں ہوتی ہیں۔ وہ ذہن نشین کر لیں:

Signs of Saturated Products

1۔ پراڈکٹ کی نئی ڈیمانڈ نہیں رہتی۔

2۔ پراڈکٹ کی سیل میں نمایاں کمی ہو جاتی ہے۔

3۔ اس پراڈکٹ کا بہت سے لوگ پہلے ہی استعمال کر چکے ہوتے ہیں۔

اسی طرح ضرورت سے ذیادہ پراڈکٹ پہلے سے ہی دستیاب ہو۔ جیسے کیلے 🍌 اگر ضرورت سے ذیادہ آجائیں اور ڈیمانڈ نہ ہو تو ان کی قیمت گر جاتی ہے پھر خریدار بھی نہیں ہوتے۔یہی عوامل ہیں جن کی وجہ سے آن لائن تجارت سیکھنے کے لئے learn product hunting کا عمل سیکھنا ضروری ہوتا ہے۔

 

How to finalize

مطلب صحیح نتیجے پر کیسے پہنچا جائے؟ جیسے اوپر بتایا کہ ان عوامل کو اور اس پراڈکٹ کی مارکیٹ میں ضرورت کو دیکھتے ہوئے ہم یہ فیصلہ کرتے ہیں۔ اسی طرح اپنے مدمقابل ٹاپ کے لوگوں کو دیکھتے ہوئے بھی یہ فیصلہ کیا جاسکتا ہے کہ آیا وہ بھی ان پراڈکٹس کو سیل کر رہے ہیں یا نہیں🔎؟ یونہی اپنے متوقع صارفین کو بھی دیکھنا ضروری ہوتا ہے۔ یاد رہے صرف سنی سنائی باتوں سے صحیح نتیجے تک نہیں پہنچا جا سکتا۔

 

How to Check 

جی تو اب آئے ہیں ہم اصل ٹاپک کی طرف۔ یعنی اگلا اہم سوال یہ ہے کہ ہمیں ان تمام معاملات کا پتہ کیسے چلے گا؟ تو پراڈکٹس سے جڑے معاملات کو چیک کرنے کے لئے مختلف ٹولز⚙ دستیاب ہیں۔ تمام کامیاب آن لائن کاروبار کرنے والے ان کو استعمال کرتے ہیں اور ان کی مدد سے یہ چیک کیا جاتا ہے۔ اس میں سے کچھ مفت ہیں اور کچھ کو خریدنا پڑتا ہے۔ مثال کے طور پر جیسے گوگل ٹرینڈز پر یہ چیک کیا جاسکتا ہے۔یہ ایک فری ٹول ہے۔ اس میں جیسے ہم نوکیا وغیرہ لکھ کر اس کے ٹرینڈز دیکھ سکتے ہیں۔ اور یہ ہمیں دکھا دیتا ہے کہ آیا اس کی ڈیمانڈ ہے کہ نہیں؟ یہ مقبول ہیں کہ نہیں۔ ٹرینڈز لوکل اور بین الاقوامی طور پر یعنی پاکستان اور بیرون ملک کسی بھی جگہ کے حساب سے چیک کئے جاسکتے ہیں۔

 

Google Trends کے علاوہ کچھ اور دستیاب ٹولز کے نام یہ ہیں:

Google Keywords planner, buzzsumo, similarweb.com


یاد رہے یہ تمام ٹولز سو فیصد درست نتائج نہیں دیتے اور learn product hunting صرف انہی سے نہیں ہوتی۔ لیکن ان سے ہم درست اندازہ لگانے کے قریب پہنچ جاتے ہیں۔ یہ پریمیم میں بھی دستیاب ہیں لیکن ان کا فری استعمال بھی سود مند ہے اور درست اندازے کے لئے تقریباً کافی ہے😎۔


2. Unsaturated Products

سادہ سے الفاظ میں انہیں سمجھنے کے لئے کہ یہ پہلی قسم کے بالکل الٹ ہیں۔ مطلب یہ وہ پراڈکٹس ہیں جن کو آپ نے ہمیشہ چننا ہوتا ہے۔ کیونکہ ان میں Saturated products والی خامیاں نہیں ہوتیں۔ جیسے ان میں مقابلے کی فضا ذیادہ نہیں ہوتی۔ بیچنے والوں کے ساتھ خریداروں میں بھی اضافہ ہورہا ہوتا ہے۔ اب آپ کے ذہن میں آرہا ہوگا کہ ان کو کیسے ڈھونڈیں؟ تو اتنے سادہ نہ بنیں😂۔ ان کی جانکاری کے لئے بھی اوپر بیان کئے گئے ٹولز ہی استعمال کئے جاتے ہیں۔ جیسے Google Trends کے ذریعے سے آپ دیکھیں گے کہ ان کا سلسلہ کیسا چل رہا ہے اور یہ Saturated ہیں یا Unsaturated؟

 

مزید سیکھنے اور concept  کلئیر کرنے کے لئے اسی کلاس کا ویڈیو ٹیوٹوریل آپ یہاں سے دیکھ سکتے ہیں:


Conclusion

ان اقسام کے علاوہ کچھ اور محرکات جیسے قیمت کا تعین، مارکیٹنگ کی مختلف حکمت عملی بنانا بھی learn product hunting میں بہت اہم ہیں۔ مارکیٹنگ سے مراد اگر لوگوں کو بیوقوف بنانا لیا جائے تو غلط نہ ہوگا۔اس میں لوگوں کے دماغ سے کھیلا جاتا ہے۔ یہ کیسے کھیلا جاتا ہے؟ یہ ان شاء اللہ اگلی کلاسز میں کلئیر ہو جائے گا۔ امید ہے کہ آپ کو اب شکار کا مطلب بھی سمجھ آگیا ہوگا🙄۔ بہر کیف اگر آج کے لیکچر کا مدعا سمجھ آگیا تو آگے کے مراحل آسان ہوتے چلے جائیں گے۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.