Lecture No: 49 Lookalike Facebook Audience & Adding Domain in Shopify

lookalike Audience

آج 49 ویں لیکچر میں ہم دو چیزیں سیکھنے جارہے ہیں۔ پہلا Lookalike Facebook Audience کیا ہوتا ہے اور کیسے اس پر کام ہوتا ہے۔ دوسرا Adding domain in Shopify سیکھیں گے۔ اس کے بعد ہمارا ایک لیکچر مزید باقی ہے۔ دیکھا جائے تو وقت گزرنے کا پتہ ہی نہیں چلا، خیر زندگی اسی کا نام ہے🙂۔ تو بڑھتے ہیں اپنے نوٹس کی طرف۔ مارکیٹنگ کا ذکر چل رہا ہے تو آج کل فیس بک مارکیٹنگ میں مسائل آرہے ہیں۔ بعض اوقات ایڈ منظوری میں وقت لگتا ہے اور کبھی فوراً سے ہو جاتا ہے۔ اس کے مقابلے میں گوگل ایڈز کافی بہتری کی طرف جا رہے ہیں۔بہرکیف یہ اتار چڑھاؤ چلتا رہتا ہے جس کا حل صبر سے کوشش کرتے رہنا ہے۔

 

Lookalike Facebook Audience

سوشل میڈیا مارکیٹنگ میں Lookalike Facebook Audience کا دلچسب concept ہوتا ہے۔ اس میں ہم بنیادی طور پر فیس بک کو hint دیتے ہیں۔ یہ بنیادی طور پر ہمارا data ہوتا ہے جس کو مدِ نظر رکھتے ہوئے فیس بک ان لوگوں کی دلچسبی سے ملتے جلتے لوگوں کو ڈھونڈتا ہے🔍۔ یہ ڈیٹا ای میل آئی ڈی ہوسکتی ہیں۔ ان اکاؤنٹ کے ذریعے وہ ان کی دلچسبی دیکھتا ہے۔ جیسے کسی کا کپڑوں میں interest ہو سکتا ہے یا tourism میں ہو سکتا ہے۔ پھر ان سے ملتے جلتے interest والے لوگ ڈھونڈتے ہوئے ہمارا ایڈ ان تک پہنچاتا ہے۔

 

Example of Lookalike Facebook Audience

سادہ الفاظ میں یہ کسٹمرز کی جاسوسی سمجھ لیں😎۔ جیسے مثال کے طور پر ہم لوگ جب مونگ پھلی لینے جاتے ہیں تو ایک دو کھا کر چیک کرتے ہیں کہ اس کی کوالٹی کیسی ہے؟ اس کی بنیاد پر ہم تمام مونگ پھلیاں لیتے ہیں۔ ایسے ہی فیس بک بھی ہمارے sample کو دیکھتے ہوئے ویسی ہی audience کو ٹارگٹ کرتا ہے جسے lookalike facebook audience کہتے ہیں۔اُمید ہے اب سمجھ آگئی ہوگی۔

 

Steps to make Lookalike Facebook Audience

اب اس کو بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ ہم facebook business account میں audiences کے سیکشن میں جاتے ہیں۔ ایڈ اکاؤنٹ ایک ماہ پرانا ہو یا پہلے ایڈ چلائے ہوں تو اس کی بآسانی اجازت مل جاتی ہے ورنہ مشکل پیش آسکتی ہے۔ اچھا اب یہاں create audience میں جا کر lookalike audience پر جانا ہے۔  اس کے بعد source سیلیکٹ کرنی ہے📄۔ جو کہ ہماری ویب سائٹ پر موجود ایسے لوگ بھی ہو سکتے ہیں جنہوں نے cart میں ایڈ کیا لیکن خریداری نہیں کی۔

 

App activity

اسی طرح app activity سے مراد ایسے لوگ جنہوں نے ہمارے سٹور کی ایپ استعمال کرتے ہوئے کچھ خریدا ہو۔یونہی customer list بھی دی جا سکتی ہے۔ اس کے لئے مثال کے طور پر shopify میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کونسے customers نے فیس بک ایڈز کے ذریعے سے ہمارے پلیٹ فارم سے خریداری کی ہے👜 پھر ان کی لسٹ سے یہ کام کیا جا سکتا ہے۔ یہ ہم pixel سے ٹریکنگ کے ذریعے سے کر سکتے ہیں۔

 

Facebook sources

اسی طرح facebook sources بھی ہوتی ہیں۔ جیسے ہماری کوئی فیس بک پر ویڈیو 📱 جن لوگوں نے دیکھی ہو ان کو بھی lookalike audience کے طور پر سیلیکٹ کیا جا سکتا ہے۔ اسی طرح فیس بک پیج پر ہمارے ساتھ جن کا interaction ہوا ہو ان جیسے لوگوں کا sample بھی سیلیکٹ کیا جا سکتا ہے۔ اب پریکٹیکل کی طرف بڑھتے ہیں جو کہ customer list کو سیلیکٹ کرنے کے بعد کا کام ہے۔

 

Making list

سب سے پہلے Lookalike Facebook Audience کے لئے ہمیں وہ لسٹ بنانی ہوگی جس میں ہمارے پاس کسٹمر کا دستیاب تمام ڈیٹا ہوگا۔ اس کے لئے ہم MS Excel استعمال کریں گے📶 اور سب سے پہلی row میں تفصیل ہو گی۔ جیسے email, first name, last name, country, customer value وغیرہ۔ ای میل ہم کاپی پیسٹ کر لیں گے ۔ اسی طرح باقی تفصیل بھی آجائے گی۔ customer value میں ہم گریڈنگ کریں گے جیسے 1,2,3 یعنی اس کی بنیاد پر فیس بک کسٹمر چن لے گا۔ یہ criteria ہمیں سیٹ  کرنا ہوگا۔ اب ہم اس فائل کو بطور csv سیو کر لیں گے۔ جس میں UTF/Comma delimited فارمیٹ بہتر رہتا ہے۔

 

Uploading List

اب واپس فیس بک پر آنا ہے اور اسے upload کر دینا ہے۔ پھر next کر کے آگے جانا ہے۔ ویلیو کے کالم کا پوچھا جائے گا جو ہم نے ایڈ کر دیا ہے۔ اس کے بعد اس کالم کو سیلیکٹ کرنا ہوگا جس میں یہ ویلیو ہے🔢۔ پھرہم نے اسی طرح اپنی تمام تفصیلات کو match کر لینا ہے۔ اور ہمارا تمام ڈیٹا map ہو جائے گا۔ پھر import and create کر دینا ہے ۔ اس کے بعد ہم سے پوچھا جائے گا کہ ہم نے اس ڈیٹا سے کیا کرنا ہے؟ lookalike facebook audience بنانی ہے یا ایڈ بنانا ہے؟ تو ہم نے lookalike audience چننا ہے۔

 

Location Selection

اس کے بعد ہم نے ملک سیلیکٹ کرنا ہوتا ہے جیسے USA🌍۔ اس کے بعد audience  کا سائز آئے گا جیسا کہ %1۔ جو کہ ہمارے sample سے ملتی جلتی ہوں گی۔ اگر percentage بڑھاتے جائیں گے تو audience بھی بڑھتی چلی جائے گی۔بہتر ہے کہ 1 یا  2 فیصد تک رکھا جائے۔ تاکہ ہمارا بجٹ اچھے سے استعمال ہو۔ create audience کریں گے تو یہ بن جائے گی۔ اب اس کو استعمال کرتے ہوئے ہم ان کے لئے کوئی بھی ایڈ بنا سکتے ہیں۔چاہے وہ سیل کا ہو یا awareness کا ہو۔ یہ ہمارے ایڈ سیٹ میں آرہا ہوگا۔ لیں جی یہ پراسیس مکمل ہوگیا۔ اگر ایڈ کا مکمل process دیکھنا ہو تو یہ پہلے آچکا ہے جو آپ یہاں سے revise کر سکتے ہیں:

Lecture No: 44 Discover Facebook Ads Secrets (Part-I)

 

How to add domain in Shopify

اب بڑھتے ہیں اپنے دوسرے اور آخری ٹاپک کی طرف جو کہ shopify میں domain add کرنا ہے۔ اس کے لئے ہم shopify store کی سیٹنگ میں domains پر جائیں گے⚙۔ اب اس کے دو طریقے ہیں:

نمبر1۔ ہم shopify سے ہی domain لے کر connect کر دیں۔

نمبر2۔ ہم کسی دوسرے پلیٹ فارم سے خریدی گئی domain یہاں connect  کریں۔

 

Connect Existing Domain

اب پہلے والا تو آسانی سےbuy new domain کی آپشن سے ہو جائے گا کیونکہ یہیں سے domain لینی ہے۔ اگر کسی اور جگہ سے لینی ہو تو ہم connect existing domain میں جائیں گے اور اپنی ڈومین کا نام لکھیں گے🔡۔ اب ہمارا جو بھی domain service provider ہے اس کی تفصیل آجائے گی۔ہم پھر اس میں موجود ہدایات کے ذریعے سے یہ connect کر لیں گے۔ ان ہدایات کا دارومدار ہمارے service provider پر بھی ہوتا ہے۔یہ پراسیس مکمل کرنے کے بعد ہم اپنا سٹور live کر لیتے  ہیں اور اپنا بزنس بہترین انداز میں آگے بڑھاتے ہیں۔

 

اُمید ہے کہ یہ سب سیکھ کر ہم اس کا پریکٹیکل بھی کریں گے جو کامیابی کی سیڑھی ہوتی ہے۔ Best of luck

Leave a Comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.