Common Shopify Mistakes & learn Mailchimp (Lecture 18)

آج ہماری اٹھارویں کلاس ہے۔ ماشاءاللہ آپ نے shopify پر کام کرنے پر کافی حد تک عبور حاصل کر لیا ہے۔ جب تک اپنی غلطیوں کی نشاندہی نہ ہو تو سیکھنے کا عمل آگے نہیں بڑھ سکتا۔ عام طور پر ہونے والی غلطیاں تقریباً سب کی ایک ہی طرح کی ہوتی ہیں۔اس لئے دوسروں کی غلطیوں یا بہتری کی گنجائش سے سبق سیکھتے ہوئے اپنا کام بہتر سے بہتر کیا جا سکتاہے🤗۔ Shopify پر چند ایسی ٹپس ہیں جن سے ان عام غلطیوں کو درست کیا جاسکتا ہے۔ آج ہم انہی کو دیکھنے جارہے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ mailchimp ایک بہت زبردست پلیٹ فارم ہے اس کو بھی سیکھنا ہے۔ تو چلیں شروع کرتے ہیں۔

 

Common Shopify Mistakes and tips

٭ ایسی سیٹنگ نہیں رکھی جاتی کہ ہوم مینیو سائٹ پر آتے ہی نظر آئے😥۔ اگر کسٹمر کو یہ ڈھونڈنے میں مشکل در پیش آئے گی تو بہت ذیادہ چانس ہے کہ وہ سائٹ پر وقت ضائع کرنے کی بجائے وہاں سے جانے میں عافیت جانے۔

٭ امیج کی qualityبہتر نہیں ہوتی۔ اسی طرح تصاویر پر contrast کا بھی خیال نہیں رکھا جاتا۔ png میں اگر کوئی تصویر سیو کی جائے تو وہ سائز میں تھوڑی بڑی ہوگی لیکن کلئیر دکھائی دے گی👌 اسی طرح اس کا بیک گراؤنڈ بھی transparent کیا جا سکتا ہے۔اچھے contrast سے مراد ہے کہ جیسے سیاہ رنگ پر سفید لکھائی۔

٭ اپنے sliders اور دوسرے سیکشنز کو کوشش کی جائے کہ edge to edge رکھا جائے کہ وہ سائٹ سے الگ نہ دکھائی دیں اور دیکھنے میں بھی بھلے محسوس ہوں۔

٭ ایک بڑے سائز کی ویڈیو پوسٹ کرنے سے بہتر ہے کہ اس کو دو حصوں میں تقسیم کرتے ہوئے ایک طرف تحریر اور دوسری طرف ویڈیو پوسٹ کی جائے۔

٭ بہت ذیادہ لمبا ہوم پیج بھی کوئی ذیادہ بہتر چیز نہیں۔ اس سے کسٹمر بوریت کا شکار ہو سکتا ہے😶۔

٭ پراڈکٹس کی تشہیر میں کوشش کی جائے کہ اس میں استعمال ہونے والی تحریر کے charactersتقریباً ایک جتنے ہوں اس سے یہ مزید پر کشش ہو جاتی ہیں۔

٭ اسی طرح ہیڈر میں صرف اور صرف main categories ہی ہوں۔ عام بلاگ یا سائٹ سے مختلف ہونے کی وجہ سے home, contact, about usوغیرہ کو footer میں دکھایا جا سکتا ہے۔

٭ ڈیسک ٹاپ پر ایک row میں اگر 4 پراڈکٹس دکھائی جائیں تو یہ بھی بہتر آپشن ہو سکتی ہے۔

 

Mailchimp

یہ ایک all in one مارکیٹنگ کرنے کا پلیٹ فارم ہے جو آپ کو اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ آپ اپنے کلائنٹس، صارفین اور متعلقہ لوگوں سے بہت آسانی سے رابطے میں رہ سکتے ہیں✉۔اس کے ذریعے مارکیٹنگ بہترین انداز میں کی جاسکتی ہے۔ اسے استعمال کر کے خوبصورتی سے تیارکردہ campaigns بنائی جاسکتی ہیں نیز اپنی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا جاسکتا ہے۔ مختصر یہ کہ اسے استعمال کرتے ہوئے ہم کامیاب مارکیٹگ کر سکتے ہیں۔

 

How to use mailchimp

اب آتے ہیں اس کے استعمال کی طرف تو سب سے پہلے اس کی سائٹ mailchimp.com پر جا کر sign up کر لیں اور ای میل سے verification کے بعد اسے activate کر لیں۔ اس کے بعد ہم نے Account setup میں فری اکاؤنٹ سیلیکٹ کرنا ہے جو کہ 500 contacts کا ڈیٹا سیٹ اپ اور 2500 ای میل بھیجنے کی سہولت دیتا ہے۔جو کہ شروع میں ای میل مارکیٹنگ کے لئے کافی ہیں😊۔ بعد ازاں اس کا فارم فِل کرنا ہوتا ہے اور اس میں اپنے سٹور کا url ایڈ کرنا ہے۔ پھر اس کے ڈیش بورڈ میں ہمیں سائیڈ مینیو میں Audience, campaigns, automations, website کی سیٹنگ کی سہولیات دستیاب ہیں جو ہر ایک اپنے اندر معلومات کا ایک خزانہ سموئے ہوئے ہیں۔

 

Manage E-Mail

اس کے ذریعے ہم اپنے contact بناتے ہوئے کسی بھی خاص گروپ یا ان کی کیٹیگری کو مدنظر رکھتے ہوئے بآسانی چند کلک میں ای میل مارکیٹنگ کر سکتے ہیں🖱۔ اس کے لئے اپنا ڈیٹا ایکسل شیٹ میں اندراج کرتے ہوئے ادھر integrate کرنا ہوتا ہے۔ جس کا طریقہ یہ ہے کہ audience پھر add your contacts میں جاتے ہوئے اپنی شیٹ کا ڈیٹا کاپی پیسٹ کر دیں۔کوشش کریں کہ جو ٹائٹل شیٹ میں ہوں وہی یہاں بھی سیٹ کئے جائیں۔

 

Design Email

اس کے بعد اگلا مرحلہ campaign میں جا کر create campaignاور پھر design email میں جانا ہے۔ پھر ای میل template میں execute campaign کرنا ہے۔ اب اس کے بعد ہم نے جو ڈیٹا بنایا ہے اس میں کسی بھی فلٹر جیسے کیٹیگری یا ملک کے حساب سےaudience سلیکٹ کر کے منٹوں میں⏰ انہیں بہترین ای میل بھیجی جا سکتی ہیں۔

 

Mailchimp with Shopify

اچھا جی اب مزے کی بات یہ کہ ہم اپنے mailchimp اکاؤنٹ کو shopify سٹور سے connect بھی کر سکتے ہیں⛓۔ دونوں پلیٹ فارمز کو استعمال کرتے ہوئے آپ اپنی پراڈکٹس کی مارکیٹنگ مزید اچھے اور بہتر انداز میں کر پائیں گے۔ آپ نے کرنا یہ ہے کہ shopify app store میں جانا ہے اور وہاں سے یہ mailchimp کے نام سے ہی ایپ ہو گی۔ اس سے اسے انسٹال کر لینا ہے۔ اپنے اکاؤنٹ سے لاگ ان کرنے کے بعد آپ یہ قدم کامیابی سے مکمل کر لیں گے۔

 

Practice is the key

یاد رہے mailchipmp تھوڑا ٹیکنیکل ہے اور پریکٹس مانگتا ہے لیکن اس میں عبور حاصل کر کے نہ صرف اسے اپنے لئے استعمال کر سکتے ہیں بلکہ ہم اپنی services بھی فائیور، اپ ورک وغیرہ پر آفر کر سکتے ہیں اور اس کی بہت ڈیمانڈ ہے😍۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.