How to add Product Options in POD (Lecture 23)

السلام علیکم، امید ہے کہ آپ کا آن لائن تجارت سیکھنا کا سلسلہ بہترین چل رہا ہوگا۔ اس سفر میں تھکنا نہیں ہے اور کچھ مشکل یا آسان لگے اس پر چلتے رہنا ہے🛣 تو کامیابی ضرور ہمارا مقدر ہوگی (ان شاء اللہ)۔ جی تو بڑھتے ہیں آج کی کلاس کی طرف۔پچھلی کلاس میں ہم نے ایک ایپ wcfulfilmentسے POD سروس سیکھی تھی۔ اس میں ہم نے کسٹمر کے ڈیزائن کو پراڈکٹ پر لگانا ہوتا ہے۔ اب اس سے اگلا کام ہے کہ ہم کسٹمر سے وہ ڈیزائن لیں گے کیسے؟ جو کہ بہت ہی important ہے۔ تو چلئے سیکھتے ہیں۔

 

Installation of Product Options App

جیسا کہ ہم نے پراڈکٹس ایڈ کرنا سیکھا تھا لیکن وہ سیکشن نہیں تھا جہاں پر کسٹمر اپنا ڈیزائن اپ لوڈ کر سکے یا کلر چن سکے 🎨یا پھر کوئی تحریر پرنٹ کروانا چاہ رہا ہو تو وہ لکھ سکے تو یہ بہت آسان ہے۔ اس مقصد کے لئے مختلف ایپس استعمال ہوتی ہیں جن کو انسٹال کر کے یہ کیا جاسکتا ہے۔ اس کے لئے Shopify App Store میں جا کر product options لکھیں گے تو کئی ایپس آجائیں گی۔ اس میں کچھ فری ہیں ، کچھ paid ہیں۔ آئیے انہی میں سے چند دیکھتے ہیں۔

 

Variant Option Product Options

اس میں سے آج پہلی ایپ جو ہم ٹرائی کرنے جارہے ہیں وہ variat option product options کے نام سے ہے۔ اسے انسٹال کرنا ہے اور بیسک پلان choose کرنا ہے۔ سٹور بناتے وقت یہ فری میں ہوجاتا ہے اور آف لائن سٹور میں ہم اسے استعمال کر سکتے ہیں۔ لیکن آن لائن ہوتے ہی ہمیں اس کا پلان خریدنا پڑتا ہے۔ اس کو آٹو میٹک انسٹال بھی کیا جاسکتا ہے اور انہی کے ڈویلپر سے اس کی expert installation بھی کروا سکتے ہیں جس میں ان کے چارجز ہوتے ہیں۔ لہٰذا فی الحال ہم آٹو میٹک ہی کریں گے اور پیسے بچائیں گے👍۔ یہ Shopify Store میں variant option product options کے نام سے ہوگی۔ اسے سرچ کرتے ہوئے انسٹال کر لینا ہے⚙۔

 

How to select product and add option

اس کے بعد ایپ کے dashboard پر choose product کر لینا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے سٹور پر موجود ہر پراڈکٹ تو POD والی نہیں ہوتی۔ اس کے علاوہ ہمیں ہر ایک پراڈکٹ پر مختلف آپشنز سیٹ کرنی ہوتی ہیں۔ اس لئے ہمیں متعلقہ پراڈکٹ چننی ہوتی ہے۔ یاد رہے کہ بعد میں duplicate کی آپشن کے ساتھ ہم اسے دوسری پراڈکٹ پر بھی لگا سکتے ہیں۔

 

Selecting Products

اب پراڈکٹ سیلیکٹ کر لینی ہے۔ اس کے بعد ہم اس پر جو آپشن لگانا چاہ رہے ہوں جیسے اپ لوڈ فائل یا پھر کوئی تحریر جو کہ کسٹمر اس پراڈکٹ پر پرنٹ کروانا چاہے۔ اسی طرح اپنے پسند کے کلر بھی سیٹنگس میں جاکر سیلیکٹ کئے جاسکتے ہیں اور ایڈ کئے جا سکتے ہیں۔ آخر میں سیو کردینا ہے اور ہمارا کام مکمل۔ اب اس پراڈکٹ پر جا کر چیک کریں گے تو یہ نظر آئے گا۔ اس طرح ہم نے one by one یہ پراڈکٹس پر ایڈ کرنے ہوتے ہیں۔ جیسے پیچھے بتایا Duplicate کی آپشن کے ساتھ ایک آپشن دوسری پراڈکٹس پر بھی لگائی جاسکتی ہے۔ تو یہ وہاں پر بھی نظر آنا شروع ہو جائیں گی۔

 

اب ہم نے ان تمام چیزوں کو کسٹمر سے موصول ہونے کے بعد ڈیزائن کرنا ہے اور فائنل کر لینا ہے جس کی تفصیلات کل ہم جان چکے ہیں۔اگر کل کی کلاس مس ہوگئی یا دہرائی کرنی ہو تو آپ یہاں سے اسے پڑھ لیں:

Easy Integration of POD Store (Lecture 22)

 

Bold Product Options

اب اگلی ایپ کی طرف آتے ہیں جو bold product optionsکے نام سے ہوگی۔ اسے انسٹال کر لینا ہے۔ اور start trial کرنا ہے۔ سب سے پہلے ان کی terms and conditions کو accept کرنا ہوتا ہے۔ اس کے بعد میسج بھی آئے گا ویسے بھی سمجھ لیں کہ جب بھی کوئی نئی ایپ ٹرائی کریں تو سب سے پہلے اپنے سٹور کی جس تھیم پر آپ انسٹال کرنے جارہے ہیں اس کو duplicate کر لیں تاکہ کوئی مسئلہ آئے تو ہمارے پاس بیک اپ موجود ہو😊۔ 

 

Settings

پھر ہم نے options پر جانا ہے اور create option set کرنی ہے۔ اب ہم پہلے اس کو کوئی نام دیں گے جیسے فون کور وغیرہ۔ اس کے بعد آپشنز ایڈ کردینی ہیں جیسے اپ لوڈ امیج یا chooseکلر وغیرہ drop down سے سیٹ کرنے ہیں۔ اس کے بعد پراڈکٹ choose کرنی ہیں جن جن پر یہ لگانا ہے اور جب سیو کریں گے تو یہ show ہونا شروع ہو جائیں گے۔یہ فری نہیں ہے اس کا ٹرائل ہوتا ہے جس کے بعد اس کا پلان buy کرنا ہوتا ہے💴۔

 

What to choose

آپ ان دونوں میں سے یا کوئی اور بھی ایپ استعمال کر سکتے ہیں اور اپنی پراڈکٹس پر آپشن لگائی جا سکتی ہیں۔ کچھ مشکل ہو تو ایکسپرٹ سے مدد لے لیں۔ اس کا فائدہ یہ ہے کہ یہ options صحیح جگہ پر نظر آئیں گی ورنہ اس کی پوزیشن کا مسئلہ آسکتا ہے😐۔ ڈویلپر کو add staff میں ایڈ کرتے ہوئے مندرجہ ذیل چیزوں کی access دینی ہے:

Theme, apps, navigation, domain, product

اس کے بعد وہ ہمارے سٹور پر اس کو صحیح سے implement کر دیں گے۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.