Lecture No: 29 Overview of Shopify in 5 min

آج الحمدللہ ہمارا shopify  کا ٹاپک مکمل ہونے جارہا ہے🤗۔ آج ہم اس کا overview اور recap  دیکھیں گے۔ یہ ایک قسم کی دہرائی ہے جیسے بعض اوقات  سردی میں گزری یادیں دلوں کو گرمائے رکھتی ہیں ویسے ہی تعلیمی میدان میں بھی کچھ وقت کے بعد  پچھلی چیزوں کو دہرانا سود مند ہوتا ہے۔

 

Overview of Shopify

سب سے پہلے ہم نے ٹرائل سٹور بنانا سیکھا تھا جو 14 دن کے لئے ہوتا ہے اور 30 دن تک extend ہو جاتا ہے۔ اس کے بعد Shopify Partner Program  سے بغیر ٹرائل multiple سٹور بنانا سیکھا تھا👍۔

 

Settings of Shopify

آئیں اب سیٹنگ پر بھی دوبارہ نظر دوڑائیں۔ جنرل آپشن میں ہمارے سٹور کی تفصیلات ہوتی ہیں جو کہ تبدیل کی جا سکتی ہیں۔ اس کے بعد notification میں وہ میسج📪 جو آرڈر ملنے پر ہمیں یا ہمارے کسٹمر کو جاتے ہیں۔

 

Marketing

مارکیٹ ابھی نیا سیکشن introduce ہوا ہے جو مختلف پلیٹ فارم پر استعمال ہو سکتا ہے۔ اس میں ہم پاکستان اور دنیا بھر 🌍میں اپنی پراڈکٹس کی مارکیٹنگ کر سکتے ہیں۔

 

Payment

Payment میں ہم ادائیکگی کا طریقہ کار یعنی method ایڈ کرتے ہیں جیسے کہ پچھلے لیکچر میں ہم نے 2checkout ایڈ کرنا سیکھا ہے۔اس کے بعد گفٹ کارڈز🎁 میں ہم اپنے کسٹمرز کو مختلف آفرز دے سکتے ہیں۔

 

Languages and Checkout

سٹور لینگویج میں ہم مختلف languages add  کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد checkout کی آپشن ہے جس میں ہم سیٹنگ کر سکتے ہیں⚙ کہ جب کسٹمر آرڈر place کرے تو کس طرح کی آپشن اس کو ملیں۔اس طرح tip  کی آپشن بھی انہیں دی جا سکتی ہے۔

 

Files & Shipping

اسی طرح فائلز میں ہماری تمام اپ لوڈ کی گئی  ٹیکسٹ، ویڈیو وغیرہ فائل موجو دہوتی ہیں۔ اس کے بعد بلنگ میں ہم نے shopify کو جو پیسے دینے ہوتے ہیں اس کی تفصیل آرہی ہوتی ہے💴۔ shipping zone میں جو ہم نے کل کے لیکچر میں ڈسکس کیا تھا  کہ کس طرح سے ہم مختلف ملکوں کے حساب سے اس کی سیٹنگ کر سکتے ہیں۔

 

Apps and Sales Channel with Policies

جیسے نام سے ظاہر ہے یہ ہماری ایپس اور سیلز چینل مارکیٹنگ سے متعلق ہے جس میں فیس بک وغیرہ کے ذریعے سے ایسا کیا جا سکتا ہے۔ Policies میں سٹور سے متعلق مختلف پالیسی ہوتی ہیں جیسے shipping policyوغیرہ جو ہم سیٹ کر سکتے ہیں۔اسی طرح ٹیکس میں ہم اس سے متعلق ایڈ کر سکتے ہیں۔ عام طور پر پراڈکٹ کے ساتھ ہی ٹیکس ایڈ کر دیا جا تا ہے۔ ایسی صورت  میں all prices include tax سیلیکٹ کیا جا سکتا ہے🖱۔

 

Plan, Meta fields and Locations

اسی طرح plan  سے ہم shopify کا خریدا ہو اplanاگر چاہیں تو upgrade  کر سکتے ہیں۔metafield بھی مارکیٹنگ سے متعلق ہے۔ Locations میں ہم اپنے پیکج کے حساب سے سٹور کی لوکیشنز insert کر سکتے ہیں🏠۔

 

User and Permission

User and permission سے ہم اپنا اکاؤنٹ شئیر کر سکتے ہیں۔ اس میں ہم ای میل ایڈ کر کےuser کو  جو powers  دینی ہوں وہ دے سکتے ہیں💪۔

 

Orders

سیٹنگس کے بعد Orders ہیں جس میں ہم اپنے آرڈر maintain کر سکتے ہیں۔ draft ordrs میں ہم manually order create کر کے ایڈ کر سکتے ہیں اور abandoned checkouts میں وہ آرڈر جس میں کسٹمرز نے cart میں ایڈ کیا🙄 لیکن purchase  نہیں کیا۔ یہ سب تفصیلات ادھر ہوتی ہیں۔

 

Products

پراڈکٹس پہ اگر آئیں تو یہاں ہماری تمام پراڈکٹس ہوتی ہیں جو ہم نے ایڈ کی ہوتی ہیں۔ اسی طرح اس میں draft, active اور archived میں یہ پراڈکٹس اس تقسیم کے حساب سے دیکھنے کی بھی آپشن ہوتی ہے۔اسی طرح یہاں  ہم products کو سیلیکٹ کر کے edit بھی کر سکتے ہیں اس طرح یہ سب ایک ہی پیج پہ آجائیں گے اور ہم اس کی pricingوغیرہ بھی تبدیل کر سکتے ہیں۔اور ضرورت پڑنے پر فیلڈز ایڈ بھی کی جا سکتی ہیں😎۔

 

Inventory

inventory میں ہم نے اپنی پراڈکٹس کی تعداد کا تعین کرنا ہوتا ہے🔢۔ اسی طرح ہم ایک سٹور  سے دوسرے سٹور پر transfer بھی یہاں سے کر سکتے ہیں۔ normally اس کی ضرورت نہیں ہوتی لیکن بڑے سٹورز پر اس کی ضرورت ہو سکتی ہے۔

 

Collection

کولیکشن میں ہم کیٹیگریز بنا سکتے ہیں جو آٹومیٹک اور manual دونوں طرح سے بن سکتی  ہیں۔اسی طرح ہم گفٹ کارڈ میں آفرز دے سکتے ہیں🎁۔

 

Customers

اگر customers کی بات کی جائے تو یہاں ہمارے تمام صارفین کی تفصیلات آرہی ہوتی ہیں۔ جس میں ان کا ڈیٹا کونٹیکٹ نمبر📱 وغیرہ دیکھ سکتے ہیں۔

 

Analytics

یہاں conversion rate اور آرڈر کی value جیسی معلومات نظر آرہی ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ جو پیجز ہمارےٹریفک کے لحاظ سے  ٹاپ پر ہوتےہیں👌 اس کی معلومات بھی ہوتی ہے۔اس کے علاوہ live بھی نظر آرہا ہوتا ہے کہ کتنے لوگوں نے purchase کیا اور کتنے لوگ صرف cart میں ایڈ کرتے ہوئے سٹور سے چلے گئے۔

 

Marketing

Marketing میں ہم اپنی campaigns مختلف پلیٹ فارمز جیسے فیس بک📳 سنیپ چیٹ وغیرہ پر چلا سکتے ہیں۔  

 

Discounts

اسی طرح Discounts ہم manual اور آٹو میٹک دونوں طرح یہ بنا سکتے ہیں۔ جیسے ہم percentage, fixed amount or buy x get y جیسی آفرز🤑 اپنی کسٹمرز کو بنا کر دے سکتے ہیں۔

 

Online Store

Online Store بہت اہم ہے جس میں ہم  تھیم پہ کام کرتے ہیں۔ اس پر تھیم اپ لوڈ کرنا اور اسے renameوغیرہ کرنا بھی شامل ہے۔اسی طرح Blog post میں بلاگ ایڈ کیا جا سکتا ہے۔ اور pages  میں مختلف صفحے📄 بنائے جا سکتے ہیں۔

 

Navigation

Navigation میں ہم نے ہیڈر اور فوٹر مینیو اور سب مینیو سیٹ کرنا سیکھا تھا۔ Domains سے ہم ڈومین کواپنے shopifyسے  integrate کر سکتے ہیں۔ Preference میں ہوم پیج کا ٹائٹل اور google analytics📊 وغیرہ سیٹ کر سکتے ہیں۔ اسی طرح یہاں فری پیکج میں  چونکہ visitor کو پاسورڈ دینا ہوتا ہے اس کی سیٹنگ بھی ادھر دستیاب ہوتی ہے۔

 

Apps

آخر میں last but not least ہم نے Apps کے ذریعے اپنے سٹور کو بہترین انداز میں optimizeکرنا سیکھا تھا۔ pagefly  سے ہم نے template  اور بہترین landing page بنانا سیکھا تھا۔اسی طرح اس میں POD apps اور Option apps بھی سیکھیں۔ یونہی ڈراپ شپنگ اور اس میں ہم نے علی ایکسپریس کی پراڈکٹس سورس کرنا بھی سیکھاہے😊۔ جی تو یوں یہ اوور ویو مکمل ہوتا ہے۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.