Lecture No: 25 How to use Pagefly in Shopify tutorial

آج الحمدللہ ہمارے کورس کی نصف ففٹی مکمل ہو رہی ہے۔ جو کہ یقیناً بہت بڑی achievement ہے۔ اب ہم اتنے ہی اور لیکچر لے کر آن لائن تجارت میں ایکسپرٹ بن سکتے ہیں🤗۔ اب اتنا آگے آگئے ہیں تو ان شاء اللہ اس سلسلے کو ادھورا نہیں چھوڑنا بلکہ اسی طرح محنت کرتے رہناہے۔اب ہم اپنے important ٹاپک کی طرف بڑھتے ہیں جو کہ pagefly ہے۔

 

?What is Pagefly

عام طور پر آن لائن سٹور بناتے ہوئے تھیم میں موجود آپشن اور سیکشنز ہی استعمال کئے جاتے ہیں۔لیکن بعض اوقات ہمیں custom کام کرنا پڑ جاتا ہے۔ یا اگر کسی کلائنٹ کا کام کر رہے ہوں تو وہ اتنا کھڑوس ہو جاتا ہے😖 اور اس کی ڈیمانڈ ہوتی ہے کہ تھیم سے ہٹ کر ہی کام کیا جائے۔ اسی مقصد کی خاطر ہم جو ایپ استعمال کرتے ہیں اس کا نام pagefly ہے۔ اسی طرح اگر ہم سیکشن کا استعمال اور پہچان کر لیتے ہیں تو ہمارے لئے کسی بھی سٹور کا replica یعنی اس کی کاپی بنانا مشکل نہیں ہوگا۔

 

Why to choose pagefly

کئی اور بھی فری page builders ہیں جن کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔ لیکن ان میں سب سے pagefly  ہے۔ اس کے فری ورژن میں ہم ایک پیج بنا سکتے ہیں اور عموماً کسی بھی سٹور میں ہوم پیج کی ہی سب سے ذیادہ اہمیت ہوتی ہے😇۔ اس لئے اس کے مفت ورژن میں یہ ڈیزائن کر کے گزارہ نہیں بلکہ بہت اچھا کام کیا جا سکتا ہے۔

 

Installation

اس کو سب سے پہلے install کرنا ہے۔ اس کے لئے سٹور میں ایپس میں جا کر اسے سرچ کرنا ہے جو کہ PageFly landing Page Builder کے نام سے موجود ہوگا  ۔وہاں سے یہ انسٹال ہو جائے گا۔اب انسٹالیشن کے بعد ہم اس کے ڈیش بورڈ پر آتے ہیں جہاں سے left side پر مختلف آپشن ہوتی ہیں جن کی مدد سے ہم regular page ہو م پیج، پروڈکٹ پیج وغیرہ بنا سکتے ہیں👍۔لیکن جیسا کہ پہلے بات ہوئی فری میں ہم صرف ایک پیج ہی بنا سکتے ہیں تو ہم ہوم پیچ پر کلک کر کے اسے بنائیں گے۔

 

Templates & New Page

یہاں پر templates موجود ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہم گوگل سے اور بھی templates خرید سکتے ہیں اور انہیں یہاں استعمال کر سکتے ہیں۔ لیکن فی الحال ہم چونکہ زیرو سے سیکھ رہے ہیں اس لئےبغیر template کے  Create new page پر کلک کریں گے🖱۔ اب ہمارے پاس blank window show ہوگی۔ ایک طرف add element اور دوسری طرف مختلف النوع elements آرہے ہوں گے۔ جیسے کہ layout, tabs headings وغیرہ۔ جیسے ہم layout پر جاتے ہیں اور ایک بلاک ایڈ کر لیتے ہیں۔ اس کے ساتھ اس کی سیٹنگ بھی آرہی ہوگی کہ ہم نے اس کی پوزیشن کیا رکھنی ہے؟ اس طرح ہم اس میں کام کرتے ہیں۔

 

Settings of Pagefly

اسی طرح اس کی آپشنز میں سلائیڈ شو بھی موجود ہوگا۔ اس میں ہم اپنی مرضی کا فارمیٹ رکھ سکتے ہیں کہ جیسے امیج کے ساتھ ٹیکسٹ بھی آرہا ہو۔ اسی طرح ہم دو سلائیڈ  بھی insert کر سکتے ہیں۔ ان کی سیٹنگس میں  پیڈنگ سے مراد  container کے اندر کی spacing ہوتی ہے۔ جبکہ margins سے ہم دو containers یا سیکشن کے درمیان space کم یا ذیادہ کر سکتے ہیں۔ اسی طرح ہم فونٹ بھی تبدیل کر سکتے ہیں۔ اور width, height بھی تبدیل کر سکتے ہیں۔ اور اس کے علاوہ اگر اس کو ہم ڈیسک ٹاپ یا موبائل پر hide کرنا چاہیں تو یہ بھی ادھر ہو سکتا ہے😊۔

 

Sections of Pagefly

اگر ہم چاہیں تو سیکشن کو 2، 3 حصوں میں بھی تقسیم کر سکتے ہیں۔ اگر دوسرے پروگراموں کی بات کریں تو wordpress پر elementor پر بھی اسی طرح کام ہوتا ہے۔ اس کو ہم ان شاء اللہ آگے چل کر سیکھیں گے۔ فرق یہ کہ ادھر بس آن لائن تجارت کے حساب سے سیٹنگس کی ہوئی ہوتی ہیں۔ اس طرح tabs بھی ایڈ کئے جا سکتے ہیں۔ جن پر اپنی مرضی سے collection  یا products سیٹ کر سکتے ہیں۔اس کے علاوہ ہم نے ایک row میں کتنی پراڈکٹس دکھانی ہیں اس طرح کی بھی تمام سیٹنگس ادھر موجود ہیں⚙۔

 

Multiple Options of Pagefly

یونہی styling سے ہم background  یا بٹن کے کلر تبدیل کر سکتے ہیں🎨۔ الغرض ہر کیٹیگری کے کلر اپنی مرضی یا تھیم سے مطابقت رکھتے رکھ سکتے ہیں۔ یاد رہے یہ پیج بلڈر  ہم فری اور پریمئم دونوں تھیم میں استعمال کر سکتے ہیں۔اسی طرح ہم ہیڈنگ او ر پیراگراف بھی ایڈ کر سکتے ہیں۔ اور divider کی آپشن بھی موجود ہے۔اگر کسی مخصوص وقت میں کوئی sale لگانی ہو count down timer بھی لگایا جا سکتا ہے کہ اتنے ٹائم بعد سیل شروع ہو گی جس سے کسٹمرز کی attractionبڑھ جاتی ہے۔

 

Predefined Sections

اسی طرح یہاں بنے بنائے سیکشنز بھی ہوتے ہیں جو کہ left side پر آخر میں موجود ہیں جن میں ہمیں کوئی خاص محنت نہیں کرنی ہوتی اور انہیں insert کر کے صرف اپنا ڈیٹا ڈالنا ہوتا ہے۔ جیسے کہ testimonials۔ اس میں صرف تصویر اور ٹیکسٹ تبدیل کرنا ہے اور awesome testimonial section بنا بنایا مل جائے گا🤗۔

 

Important Tip

اسی طرح کسی سٹور پر استعمال شدہ فونٹ کو جاننے کے لئے اس پر right click کر کے inspect element کرتے ہیں تو فونٹ سائز اور سٹائل سب پتہ چل جاتا ہے۔اور وہی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ بہتر ہے کہ ان آپشنز کو خود سے ایک ایک کر کے try کرکے دیکھ لیا جائے تاکہ یہ اچھے سے سمجھ آجائیں۔ یاد رہے  کہ page flyer کا پیج اسی میں edit  ہو سکے گا اسے ہم تھیم میں جا کر تبدیل نہیں کر سکتے💡۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.