امید ہے کہ آپ کا پہلا لیکچر بہت اچھا رہا ہوگا۔ آج اس سیریز کا ہمارا دوسرا لیکچر ہے۔ جس کی شروعات ہم کمپیوٹر کے حصے جاننے سے کر رہے ہیں۔ جبکہ آگے پینٹ اور ٹائپنگ کے اگلے سبق کے بارے میں بھی بات ہوگی۔
Table of Contents
کمپیوٹر کے حصے
کمپیوٹر کے بنیادی طور پر دو حصے ہوتے ہیں۔ ہارڈوئیر اور سافٹ وئیر۔ آئیں باری باری دونوں کو دیکھتے ہیں🔍:
ہارڈ وئیر
جس طرح ہمارے مختلف اعضاءمل کر انسانی جسم کی تکمیل کرتے ہیں اسی طرح کمپیوٹر کے بھی جسمانی یا طبعی حصے ہوتے ہیں جن کی مدد سے کمپیوٹر کو چلایا جاتا ہے اور یہ کمپیوٹر سسٹم کی بنیاد ہوتے ہیں۔ان میں مانیٹر، ماﺅس🖱، کی بورڈ اور ایسے دوسرے حصے شامل ہوتے ہیں جنہیں ہم نہ صرف دیکھ سکتے ہیں بلکہ چھو بھی سکتے ہیں۔ اسے ہم اس طرح بھی سمجھ سکتے ہیں کہ کمپیوٹر کے ایسے حصے جنہیں اگر ہم بالائی منزل سے نیچے پھینکیں اور وہ ٹوٹ سکتے ہوں ہارڈوئیر کہلاتے ہیں۔
سافٹ وئیر
انسان کے اندر روح کا کردار بہت اہم ہوتا ہے۔ جب تک ہماری روح ہمارے اندر موجود ہوتی ہے ہم زندہ انسان کہلاتے ہیں اور اسی کی وجہ سے ہمارا پورا جسم کام کر رہا ہوتا ہے۔ اسی طرح سافٹ وئیر بھی ایسی کمپیوٹر کو سمجھ آنے والی ہدایات کا ایسا مجموعہ ہوتا ہے جو کمپیوٹر کو کوئی بھی مخصوص کام کرنے کی ہدایات جاری کرتا ہے۔ اسے ہم دیکھ تو سکتے ہیں😎 لیکن ہارڈوئیر کی طرح چھونے سے قاصر ہوتے ہیں۔
اسے ہم ایسے بھی سمجھ سکتے ہیں کہ ہمارا کمپیوٹر بغیر آپریٹنگ سسٹم( ونڈو ) کے نہیں چل سکتا ۔ یہ ونڈو (چاہے اس کا کوئی بھی ورژن ہو) کمپیوٹر کو چلانے کے لئے ضروری ہے اور سافٹ وئیر کی ایک بہت بڑی اور اہم مثال ہے۔
اب ہم آگے بڑھتے ہیں اور پینٹ کو دیکھتے ہیں:
MS Paint
یہ ایک ایسا پروگرام ہے جو کہ ہر کمپیوٹر میں پہلے سے موجود ہوتا ہے۔ اس کی مدد سے ہم تصاویر پر کام کرتے ہیں۔ یا نئے ڈیزائن بھی بنا سکتے ہیں🎨۔ اس کو کھولنے کے لئے ہمیں سرچ میں mspaint لکھنا ہوتا ہے۔ اس کے بعد ہم فائل کو سیو کر لیتے ہیں۔ پینٹ میں ٹول بار ہوتی ہے۔ جس میں پینسل اور ربڑ کے ذریعے سے ہم کچھ بھی بنا سکتے ہیں اور مٹا بھی سکتے ہیں۔
Difference Between Color 1 & 2
اس کے بعد ہم Color 1 اور Color 2 میں فرق جانتے ہیں کہ یہ دو رنگ ہوتے ہیں جو کلر والے حصے میں نظر آرہے ہوتے ہیں۔ ان دونوں پر باری باری کلک کر کے ہم مطلوبہ رنگ سیلیکٹ کر لیتے ہیں۔ اب ان کا استعمال کچھ یوں ہے کہ کلر 1 سے جب صرف کلک کیا جاتا ہے تو وہ رنگ apply ہو جاتا ہے۔ جب کہ کلر 2 کو اپلائی کرنے کے لئے اپنے ماؤس سے right click کرنا ہوتا ہے۔ یعنی ہم ایک وقت میں ان دونوں رنگوں کو اپنی ڈرائنگ میں استعمال کر سکتے ہیں۔ پینٹ کے استعمال سے ماؤس چلانے میں بھی مہارت ہو جاتی ہے۔ اس لئے اسے ضرور استعمال کیجئے گا۔
یاد رہے کہ اگر ایڈوانس ڈیزائننگ کرنی ہو تو فوٹو شاپ استعمال کی جاتی ہے جو ہم اسی کورس میں آگے چل کر ضرور سیکھیں گے ان شاء اللہ۔اب اس کے بعد ہم ٹائپنگ پر واپس آتے ہیں۔
ٹائپنگ ماسٹر پرو سبق
آج ہم دوسری کلاس کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ اس میں ہم مشق 1.3 سے 1.7 تک کریں گے۔ سب سے پہلے یہ جان لیں کہ اچھی کارکردگی کے لئے اپنی کارکردگی جانچنا ضروری ہوتا ہے۔ جب بھی آپ کوئی مشق کر لیتے ہیں۔ تو آخر میں اس مشق میں آپ کی کارکردگی کے نتائج آتے ہیں۔ اس میں دو چیزیں ہوتی ہیں ایک آپ کی سپیڈ یا رفتار اور دوسرا accuracy یا درستگی۔
Typing Speed
ہمیں ان دونوں کا توازن برقرار رکھنا ہوتا ہے۔ اگر سپیڈ ذیادہ ہو لیکن غلطیاں ہوں تو کوئی فائدہ نہیں۔ اسی طرح اگر غلطیاں نہ ہوں لیکن سپیڈ بھی نہ ہو تو یہ بھی بے سود ہے۔ ٹائپنگ کی رفتار کو WPM یعنی Words per minute میں جانچتے ہیں۔ آسان لفظوں میں فی منٹ ہم کتنے لفظ ٹائپ کر رہے ہیں یہ ہماری رفتار ہوتی ہے۔ اور درستگی کا اندازہ فیصد میں ہوتا ہے۔ یعنی 100 فیصد سے مراد سب ٹھیک ہے۔ لیکن 80 فیصد سے مراد 20 فیصد غلطیاں ہیں۔
Gross & Net Speed
اسی طرح مشق کے آخر میں میں دو چیزیں بتائی جارہی ہوتی ہیں۔ پہلے نمبر پر Gross Typing Speed ہوتی ہے جو کہ وہ رفتار یا سپیڈ ہوتی ہے جو غلطیوں سمیت ہے۔ دوسری ہماری Net Speed ہے۔ جو کہ اصل سپیڈ ہوتی ہے۔ یہ غلطیاں نکال کر نکلتی ہے۔ اور یہی آپ کی اصل کارکردگی ہے۔ نتائج میں اگر ان کے سامنے Good یا ٹِک کا نشان ہو تو آپ کی کارکردگی ٹھیک ہے۔
لیکن اگر اس کے برعکس حیرانگی یا ! کا نشان ہو تو مطلب ابھی کسر باقی ہے۔ آپ نے تمام چیزوں پر Good یا ٹِک کے نشان تک اسی مشق کو بار بار دہرانا ہے۔ تب ہی آپ کامیاب ہوں گے۔ اسی طرح نتائج میں وہ keys بھی آرہی ہوتی ہیں۔ جن کو دباتے ہوئے آپ کو مشکل پیش آئی ہے۔ انہیں بھی دیکھ کر آپ اپنی کارکردگی بہتر بنا سکتے ہیں۔
آج کے لئے اتنا ہی اپنا خیال رکھئے گا۔ اللہ حافظ