How to make PDF | Inpage Tools, insert Table & header footer with Masterpage (Class-20)

آج الحمدللہ ہماری بیسویں آن لائن کلاس ہے۔ اگر ہم روزانہ کچھ نہ کچھ سیکھنے کا ذہن بنا لیں تو ہم بہت جلد کافی کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ قطرہ قطرہ مل کر ہی دریا🌊 بنتا ہے۔ آج کی کلاس میں ہم نے پی ڈی ایف کے بارے میں سیکھنا ہے۔ اس کے علاوہ ان پیج میں ٹیبل (گوشوارہ) بنانا سیکھنا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ان پیج ٹول بار میں موجود بقیہ آپشنز کو دیکھنا ہے۔ آخر میں ہم نے ماسٹر پیج کے ذریعے کوئی کتاب بنانی بھی سیکھنی ہے۔ تو چلئے باری باری سب کو دیکھتے ہیں۔

 

PDF

جب ہم اپنے کام کو تصویری شکل میں اس طرح محفوظ کریں کہ اس سے ایک فائل تیار ہو جائے تو اسے PDF فائل کہتے ہیں۔ PDF مخفف ہے Portable Document Format کا۔ اس کے لئے مخصوص سافٹ وئیر جیسے Adobe Reader اور Foxit Reader استعمال ہوتے ہیں۔ جن کی غیر موجودگی میں pdf والی فائلز نہیں کھلتیں۔ پی ڈی ایف کی فائلز کو ہم آسانی سے کسی کو بھی whatsapp کر سکتے ہیں۔ عموماً کتابیں 📚وغیرہ پی ڈی ایف میں ہی دستیاب ہوتی ہیں۔ ورڈ یا ایکسل کی فائل کو جب ہم save as کر رہے ہوتے ہیں تو type میں pdf چننے سے یہ بطور پی ڈی ایف محفوظ ہو جاتی ہیں۔

 

Table in Inpage

ان پیج میں ہمیں تحریر کے ساتھ ساتھ گوشوارہ یعنی ٹیبل بھی بنانا پڑ جاتا ہے۔ اس کے ذریعے ہم بہت ذیادہ معلومات کو کم جگہ پر ظاہر کر سکتے ہیں۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ سب سے پہلے ہم عنوان یعنی heading دے دیں گے۔ اس کے بعد اگلی لائن میں جا کر insert مینیو سے ٹیبل کو سیلیکٹ کرنا ہے۔ ہمارے سامنے ڈائیلاگ باکس آئے گا جس میں ہم نے کالم اور قطاریں اینٹر کر دینی ہیں۔ جیسے پہلے ورڈ میں ٹیبل بناتے ہوئے بتایا گیا تھا کہ اس میں کالم ذیادہ ضروری ہوتی ہیں۔ جبکہ قطاریں آخر میں tab دبانے سے بنتی چلی جاتی ہیں➡۔ 

 

Table Options

اسی طرح ہم ٹیبل میں اگر کالم یا قطاروں کو بعد میں بڑھانا یا ختم کرنا چاہیں یا پھر خانوں کو merge (اکھٹا) کرنا چاہیں تو اس کے لئے ہم نے ٹیبل میں جا کر right click اور پھر layout پر جانا ہوتا ہے۔ اسی طرح اگر ہم بارڈر لگانا چاہیں تو ٹیبل کو سیلیکٹ کر کے اس پر right click اور پھر format سے ہم اپنی مرضی کا بارڈر بھی اس پر لگا سکتے ہیں۔ اور formatسے ہی منتخب سیل میں کوئی کلر🎨 بھی بھر سکتے ہیں۔

 

Inpage Tool Bar

جی تو ہم اس میں کافی کچھ دیکھ چکے ہیں۔ جبکہ کچھ ٹولز رہ گئے ہیں۔ جن کو باری باری دیکھ لیتے ہیں۔

 

Rotation Tool

اس کی مدد سے اگر ہم اپنے کسی بھی object مثلاً تصویر، ٹیکسٹ باکس وغیرہ کو گھمانا چاہیں تو گھما سکتے ہیں⭕۔ یہ تیسرے نمبر پر موجود ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ہم نے جس چیز کو گھمانا ہے سیلیکشن ٹول سے اس کو سیلیکٹ کرلیتے ہیں۔ اس کے بعد rotation tool پر کلک کرنا ہے اور پھر اس سیلیکٹ کی گئی چیز جس کو گھمانا ہو اس پر کلک کرتے ہیں۔ اس کے بعد ہم اسے جس طرف چاہیں گھما لیں۔ اگر ہم مخصوص زاویے پر گھمانا چاہیں تو ربن میں آخر میں موجود اینگل میں اس کا اندراج کر کے ایسا کر سکتے ہیں۔

 

Link & Delink Tool

یہ آخری دو ٹولز ہیں۔ جن کی مدد سے بنیادی طور پر ہم دو یا دو سے زائد ٹیکسٹ باکس میں رابطہ قائم اور ختم کر سکتے ہیں⛓۔ جیسے اشعار لکھتے ہوئے ہم چاہتے ہیں کہ جیسے ہی ایک ٹیکسٹ باکس میں جگہ ختم ہو تو تحریر دوسرے ٹیکسٹ باکس میں چلی جائے۔ اس کے لئے ہم دو ٹیکسٹ باکس بنائیں گے۔ اس کے بعد لنک کے ٹول کو سیلیکٹ کر لینا ہے۔ پھر ہم نے پہلے ٹیکسٹ باکس میں نظر آنے والے ڈبے اور پھر بعد والے ٹیکسٹ باکس میں ڈبے پر کلک کرنا ہے۔ جس سے یہ لنک ہو جائیں گے۔ بعد ازاں delink ٹول سیلیکٹ کر کے ہم ان پر کلک کریں گے تو یہ لنک ختم ہو جائے گا۔ 

 

Master Page

یہ ان پیج کی بہت اہم آپشن ہے۔ جیسے ہم ورڈ میں header & footer کے ذریعے سے جو چیز ہر صفحے پر چاہئے ہو لگاتے ہیں۔ ایسے ہی ان پیج میں ایسا کرنے کے لئے ماسٹر پیج کی آپشن موجود ہوتی ہے۔ یہ سٹیٹس بار سے اوپر M کے نشان سے ظاہر ہوتی ہے۔ اس نشان سے ایک بار کلک کرنے سے ہم اس میں داخل ہوجاتے ہیں۔ اب اس پر ہم جو بھی کام کریں گے وہ ان پیج کے ہر صفحے 📄 پر apply ہوجائے گا۔ جیسے بارڈر، بیک گراؤنڈ وغیرہ۔

 

How to write in Master Page

یاد رہے کہ ماسٹر پیج میں کوئی بھی لکھائی کرنے کے لئے صرف Title Text Box ٹول ہی استعمال ہوگا👆۔ سادہ text box ٹول لکھائی نہیں کرے گا۔ جب ہم title text box بنا کر اس کی پوزیشن سیٹ کرتے ہوئے کچھ بھی لکھتے ہیں تو وہ ہر صفحے پر ایسے ہی دکھائی دیتا ہے۔ اس کے علاوہ ہم ٹائٹل ٹیکسٹ باکس اور پھر insert میں page number کے ذریعے سے صفحہ نمبر بھی لگا سکتے ہیں جو ہر صفحے پر خودبخود بدلے گا۔ ماسٹر پیج میں کام مکمل کرنے کے بعد جب ہم M پر دوبارہ کلک کرتے ہیں تو باہر آجاتے ہیں۔ اس طرح ہم اگر کتابیں بنانا چاہیں تو آسانی سے بنا سکتے ہیں۔

 

ٹائپنگ ماسٹر پرو سبق

جیسے کہ آپ کو معلوم ہے کہ ہم ٹائپنگ ماسٹر میں special marks course  کر رہے ہیں جس کی پہلی تین مشقیں مکمل ہو چکی ہے۔ اب ہم چوتھی اور آخری مشق کی طرف  بڑھتے ہیں۔ اس میں 4.1 مشق میں چار نئے مارکس یعنی {} اور \! کی پریکٹس کریں گے⌨۔ دائیں ہاتھ کی چھوٹی انگلی انگلی کو P کے ساتھ لے جاتے اور دوسرے ہاتھ سے شفٹ دباتے ہم {} بریکٹس کو ڈال سکتے ہیں۔ جب کہ ان بریکٹس سے آگے forward slash \ کا نشان بھی بائیں ہاتھ کی چھوٹی انگلی سے دبانا ہے۔ اسی طرح ! یعنی حیرانگی کے نشان کے لئے دائیں ہاتھ سے شفٹ اور بائیں ہاتھ کی پہلی a والی انگلی کو پہلی قطار میں لے جاتے جب 1 دبائیں گے تو یہ نشان آجائے گا۔

 

اس کے بعد 4.3 مشق میں ہم نے تین نشانات یعنی #^* کو سیکھنا ہے۔ یہ بالترتیب 3،6 اور 8 کے ہندسوں کے ساتھ موجود ہیں۔ جب ہم شفٹ کے ساتھ دباتے ہیں تو یہ آجاتے ہیں۔ # کے لئے بائیں ہاتھ کی تیسری یعنی d والی انگلی کو اوپر لے جانا ہے۔ ^ کے لئے دائیں ہاتھ کی j والی انگلی جبکہ * کے لئے بائیں ہاتھ کی لمبی یعنی k والی انگلی کو اوپر لے جاتے ہم یہ نشانات ٹائپ کر سکتے ہیں۔ اسی طرح ہم نے 4.6 تک مشقیں کر لینی ہیں۔ اسی کے ساتھ ہمارا سپیشل مارکس ٹائپنگ کورس بھی مکمل ہوگیا🤗۔ اگلی کلاس سے ان شاء اللہ ہم سپیڈ بلڈنگ کورس کی جانب پیش قدمی کریں گے۔

 

آج کے لئے اتنا ہی۔ اُمید ہے کہ سب اچھے سے سمجھ آگیا ہوگا۔ اس سب کی پریکٹس لازمی کیجئے گا۔ کل بشرط زندگی ان شاء اللہ اگلی کلاس کے ساتھ حاضر ہوں گے۔ اللہ حافظ۔

 

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.