How to use Photoshop for designing (Class 32)

ہم نے canva میں ڈیزائننگ پچھلی کلاسز میں سیکھی تھی۔ اس کی مدد سے کوئی بھی ڈیزائن بنانا آسان ہوتا ہے۔ لیکن اگر ہم نے اس کا پرنٹ لینا ہو یا کوئی بڑے سائز کی فائل ہو تو اس میں canva ہماری ضرورت پوری کرنے سے قاصر ہوتا ہے😶۔ نیز اس میں کچھ چیزیں جیسے کہ تصاویر میں کوئی تبدیلی کرنا یا اس میں کچھ اضافہ کرنا ممکن نہیں ہوتا۔ اس لئے ضروری سمجھا کہ اس مقصد کے لئے استعمال ہونے والا ایک سپیشل پروگرام بھی کورس کے اختتام پر آپ کو سکھایا جائے جس کا نام فوٹوشاپ ہے۔ اور اسی کو آج ہم سیکھنے جارہے ہیں۔ تو چلیں بسم اللہ کرتے ہیں۔

 

Photoshop

چلیں اس پروگرام کا مقصد تو سمجھ لیا۔ اب اس کے بارے میں مزید جانتے ہیں۔ جیسا کہ اس کے مختلف ورژن دستیاب ہیں جس کے لئے اچھا سسٹم بالخصوص ریم کا تیز رفتار ہونا ضروری ہے۔ 2015 ایک ایسا ورژن ہے جو 4 gb ریم کے ساتھ درست کام کرتا ہے۔ ہم اس کو انسٹال کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کا کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ تھوڑا سلو ہے💻 یعنی ریم کم ہے تو آپ اس سے بھی پرانا ورژن استعمال کرسکتے ہیں۔ 2015 اگر استعمال کرنا ہو تو اس کے لئے ہم getinotpc سائٹ پر جا کر اسے ڈاؤن لوڈ اور انسٹال کر سکتے ہیں جس کا لنک یہ ہے:

Download photoshop

 

Creating new file

اب بنا وقت ضائع کئے اب بڑھتے ہیں اپنے کام  کی جانب۔ جب ہم اسے Open کرتے ہیں تو سکرین ورژن کے حساب سے مختلف ہو سکتی ہے۔ لیکن اس میں common چیز یہ ہے کہ ہم نے نئی فائل بنانی ہوتی ہے۔ جس کے لئے مینیو میں جا کر new پر جایا جا تا ہے۔ اس کے بعد ہم نے اپنی مرضی کے سائز کی فائل بنانی ہوتی ہے۔ جو کہ centimetre یا پھر inches اور اسی طرح Pixelوغیرہ میں ہو سکتی ہے۔ بہتر ہے کہ pixel کو چنا جائے👍۔ اس کے بعد اگر ہم نے صرف ویب کے لئے ڈیزائن بنانا ہے تو resolution  ہم 72 اور اگر اسے پرنٹ بھی کرنا ہو تو 200 یا اس سے ذیادہ رکھی جاسکتی ہے۔

 

Interface of Photoshop

اب اس کے انٹرفیس کو دیکھتے ہیں۔ سب سے اوپر مینیو بار ہوتی ہے۔ جیسے اس میں موجود فائل مینیو سے ہم کوئی بھی فائل سیو یا محفوظ کرسکتے ہیں۔ اسی طرح کوئی پرانی فائل بھی اوپن کرسکتے ہیں۔ اس کے بعد بائیں جانب ٹول بار ہوتی ہے۔ انہی ٹولز کو استعمال کرتے ہوئے ہم ادھر کام کرتے ہیں۔ جو ٹول سیلیکٹ ہوتا ہے اس سے متعلق آپشن مینیو بار سے نیچے ربن میں موجود ہوتی  ہیں۔ اس کے علاوہ دائیں جانب layer panel کی مدد سے ہم کام کرتے ہیں جس کو آگے چل کر دیکھتے ہیں۔ A والے نشان سے ہم تحریر یعنی text options جیسے سائز کم ذیادہ کرنا وغیرہ دیکھتے ہیں۔ آپ کی آسانی کے لئے نیچے سکرین شاٹ🖼 دیا جارہا ہے۔

 

What is layer panel

اگر  layers کی بات کی جائے تو یاد رہے کہ ہم فوٹوشاپ میں کوئی بھی چیز جیسے تحریر🔡، تصویر، کوئی سے object وغیرہ بنائیں گے تو وہ بطور ایک layer محفوظ ہوں گے۔ جیسے ہی ہم ایک نئی چیز بنائیں گے تو وہ ادھربطور layer ہمارے اس پینل میں add  ہو جائے گی۔اس میں سے کسی بھی layer کو ہم eye کے بٹن سے show اور hide کر واسکتے ہیں۔

 

اسی طرح drag and drop سے ہم ان کی پوزیشن تبدیل کر سکتے ہیں۔ یہ بہت اہم ہے کہ اس کی مدد سے ہم کسی  بھی چیز کو background اور front پر لاسکتے ہیں۔ جیسے تصویر کے اوپر تحریر لانی ہے تو تحریر والی layer کو اوپر لانا ہوگا۔

 

اسی طرح جس layer کو سیلیکٹ کر کے delete کا بٹن دبائیں گے وہ ختم ہو جائے گی❌۔اسی طرح layers کے نیچے create a new layer کا بٹن دبانے سے ہم خود سےبھی  ایک نئی layer بنا سکتے ہیں۔

Tool bar in Photoshop

اب سکرین کے بائیں جانب اگر نظر دوڑائیں تو یہاں tool bar موجود ہے۔ جو بھی ایلیمنٹ اور layerہم سیلیکٹ کریں گے اس پر تمام کام یہاں سے ہوگا ۔ اس میں پہلے move ٹول ہے جس کی مدد سے ہم کسی بھی selected چیز کی پوزیشن بدلتے ہیں اور move کر لیتے ہیں۔یاد رہے ہم کسی بھی object پر کلک کریں گے تو وہ سیلیکٹ ہو جائے گا۔

 

اس کے بعد سیلیکشن ٹول کی مدد سے ہم  بورڈ کے جس  حصہ کو سیلیکٹ کرنا چاہیں کر سکتے ہیں۔ سیلیکشن اس حصے کو ختم یا کاپی وغیرہ کرنے کے لئے کی جاتی ہے۔ اس کے بعد منتخب شدہ حصہ یا مکمل layerکی کاپی بنانے کے لئے Ctrl+J دبانے سے ایک نئی کاپی بن جائے گی⌨۔یاد رہے کہ سیلیکشن کے لئے متعلقہ layer کو پہلے سیلیکٹ کرنا ضروری ہے ورنہ وہ حصہ move نہیں ہوگا۔

 

How to remove Background

ہمیں اپنی تصاویر کو مختلف النوع مقاصد کے لئے استعمال کرنے کے لئے ان کا بیک گراؤنڈ ختم کرنا ہوتا ہے۔ پھر ہم انہیں کہیں بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ ویسے تو ہم یہ کام remove.bg والی ویب سائٹ سے سیکھ چکے ہیں۔ لیکن اگر ہم باریکی میں اور بنا کسی چھوٹی سی بھی غلطی کے یہ کرنا چاہیں تو فوٹو شاپ میں ایسا ممکن ہے۔ اس کے لئے فوٹو شاپ ٹولز کی مدد سے ہم یہ کام بآسانی کر سکتے ہیں۔ اس حوالے سے magnetic Lasso Tool بہت اہم ہے اس کی مدد سے بھی ہم تیزی سے سیلیکشن کرتے ہوئے متعلقہ حصے کو سیلیکٹ کر سکتے ہیں۔

 

اس کی مدد سے پوائنٹس بنتے بنتے خودبخود سیلیکشن ہوتی چلی جاتی ہے، غلطی کی صورت میں delete کا بٹن دبانے سے یہ سیلیکشن دوبارہ سے کی جا سکتی ہے۔ اور کلک کرنے سے اگر پوائنٹ نہ بنا ہو تو بنا سکتے ہیں۔جس کے بعد ہم background remove کر سکتے ہیں۔یا اس منتخب حصے کو اٹھا کر کسی دوسری جگہ لے جا سکتے ہیں جیسے ہم یہاں ہیں لیکن تصویر ہماری یو کے کی آجائے گی😎۔

 

فوٹو شاپ پر کام کے لئے الگ سے ماؤس بہتر ہوتا ہے۔ گزارہ تو لیپ ٹاپ کے ماؤس پیڈ سے بھی ہو سکتا ہے لیکن الگ سے ماؤس سے کام بہت اچھا ہو جاتا ہے۔

 

Clone Stamp Tool

ہمارا اگلا ٹول clone stamp ہے جس کی مدد سے ہم کسی بھی حصے کی کاپی لے کر اسے دوسری جگہ لگا سکتے ہیں اور غیر موزوں حصے کو بدل سکتے ہیں۔ اس کو سیلیکٹ کرنے پر ایک دائرہ بن جاتا ہے۔ اس کو چھوٹا بڑا کرنے کے لئے brackets [ ] کے بٹن استعمال ہوتے ہیں۔

 

اس کے بعد جس کی کاپی بنانی ہے وہاں جا کر alt کے ساتھ کلک کرنے سے وہ جگہ سیلیکٹ ہو جائے گی اوریہ ٹول sample لے لے گا  اس کے بعد جس جگہ کلک کرتے چلے جائیں گے وہاں اس sample اور اس کے اردگرد کا حصہ ویسے ہی کاپی بناتا چلا جائے گا۔ کوئی بھی کٹی پھٹی تصویر کو ہم اس سے ٹھیک کر سکتے ہیں👍۔

 

Improve Color Scheme

اسی طرح اگر تصویر کے رنگ بہتر کرنے ہوں یا کلر سکیم بہت dull ہو  تو image menu میں جا کر auto contrast  اور auto tone کرنے سے یہ کافی بہتر ہو جاتے ہیں اور پرنٹ کے قابل بن جاتے ہیں۔

 

Increase image size

ہم کوئی بھی تصویر یا امیج گوگل سے ڈائریکٹ امیج پہ right click کر کے کاپی اور فوٹو شاپ میں پیسٹ کر سکتے ہیں۔ اس کا سائز بڑھانے کے لئے ctrl+t  سے اس کے control active ہو جائیں گے۔ جس سے ہم اس کو چھوٹا بڑا کر سکتے ہیں۔ اگر اسے width or height سے برابر بڑا چھوٹا کرنا ہوتاکہ امیج برا نہ لگے تو ctrl+t کرنے کے بعدٹاپ بار میں maintain aspect ratio  کرنے سے ایسا ممکن ہوجائیگا۔

 

اسی طرح کسی بھی بھی غلطی🙉 کی صورت میں Ctrl+z  سے undo اور ctrl+alt+zسے متعدد بار undo کیا جا سکتاہے۔اور ctrl+shift+z سے ہم redo کر سکتے ہیں۔

 

Magic wand & quick selection tool

اگر ہم magic wand tool کا استعمال کریں تو solid background کو بھی چٹکی بجا کر ختم کر سکتے ہیں۔ یاد رہے کسی بھی ٹول کی مزید یا اس کے اندر موجود آپشن کھولنے کے لئے اس پر right click کیا جا تاہے۔

 

اسی طرح quick selection tool بھی بڑا زبردست ہے اس کی مدد سے بھی objects کو سیلیکٹ کر سکتے ہیں۔ اگر ہم کسی بھی جگہ کی گئی سیلیکشن ختم کر نا چاہیں تو اس کا شارٹ کٹ Ctrl+D  ہے۔

 

Fill Color

اسی طرح بیک گراؤنڈ رنگ اپنی مرضی کا لگانے کے لئے blank layer ایڈ کر لیں گے اور paint bucket tool سے اس میں fill color  کر لیں گے🎨 اسی طرح gradient بھی ایڈ کیا جا سکتا ہے۔

 

Write Text and Styling

اگر ہم Photoshop پر عبور حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں فوٹو شاپ میں تحریر لکھنی آنی چاہئے text tool کی مدد سے تحریر لکھی جا سکتی ہے اور اس کی سیٹنگ کی جا سکتی ہے۔اسی طرح اس ٹیکسٹ کی layer  پر right click کر کے blending پر جا کر ہم اس کی بہترین ڈیزائننگ جیسے shadow اور کلر وغیرہ سے اسے بہترین style دے  سکتے ہیں۔

 

Make animated images

اسی طرح ہم animate کرتے gif.  امیج بھی بنا سکتے ہیں۔ اس کے لئے ہم نے window menu میں جا کر timeline پر جانا ہے۔ اور پھر فریم بنا کر اور layer show hide کر کے ایسا کیا جا سکتا ہےاور اسے play forever کرنا ہے تاکہ animation چلتی رہے۔اسے fileپھر export اور save for web سے اسے سیو کر لینا ہے اور ہمارا کام مکمل۔ اب اسے ہم کسی جگہ لگائیں گے تو یہ ایسے ہی move  کرتا رہے گا۔

 

Way Forward

چلیں جی یہ ہم نے Basics of Photoshop  کا ٹاپک بہترین انداز میں سیکھ لیا🙋۔ آج کی کلاس کچھ لمبی ہوگئی لیکن تمام چیزیں ضروری تھیں جن کو بیان کرنا لازمی تھا اور کوشش کی اسے ایک ہی کلاس میں کور کیا جائے۔ اس پر ایک ہی دن میں مہارت حاصل کرنا تو ممکن نہیں۔ لیکن آج کی کلاس میں موجود بنیادی چیزوں کو سیکھ کر وقت کے ساتھ ساتھ اس میں ماہر بنا جاسکتا ہے۔ یوٹیوب پر ایک چینل GFX mentor کے نام سے ہے وہاں آپ کو اردو میں تفصیل سے ان سب آپشنز کے لیکچر مل جائیں گے۔ جس سے آپ کا فوٹو شاپ سیکھنے کا عمل مکمل ہوجائے گا۔ تو چلیں اب دیر کس بات کی؟ فٹا فٹ سے فوٹو شاپ ڈاؤن لوڈکریں اور بہترین ڈیزائنر🖌 بنیں۔

 

Fill in the Blanks

یاد رہے کہ ہماری 20 خالی جگہیں ہوچکی ہیں جو ہم 22ویں، 26ویں 30ویں اور پچھلی یعنی 31ویں کلاس میں کر چکے ہیں۔ اب ہم کلاس کے آخر میں اگلی 5 خالی جگہیں دیکھتے ہیں اور ہماری کلاس مکمل۔ ان کو ایسے ہی یاد کر لینا ہے۔ 

21۔ A software which is used to access WWW or the Web is called Web Browser

22۔ Fugaku is termed as the fastest Computer in the World in June 2020.

23۔ To copy a picture of the screen to the Clipboard use Print screen Command

24۔ Ctrl + H shortcut key is used to bring up the “Find and Replace” dialog box in Ms word

25۔ Brain which is also known as the first computer virus for MS-DOS was written by two brothers belonging to which country? Pakistan

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.