Learn POD without investment (Lecture 21)

موسم کافی عجیب چل رہا ہے سردی آنی چاہئے لیکن گرمی بھی ہے۔ یعنی کچھ ہٹ کے ہورہا ہے۔ اسی طرح ہمارا ٹاپک بھی روٹین سے ہٹ کر مختلف ہے😎۔ آج کی کلاس بہت دلچسب اور in demand سروس کو سیکھنے کے لئے اہم ہے جو کہ Print on Demand Service Providers یعنی POD سروس کہلاتی ہے۔ بعض اوقات اسے dropshipping سے ملا دیا جاتا ہے جو کہ غلط ہے وہ الگ اور یہ علیحدہ فیلڈ ہے۔کیسے؟ آئیے جانتے ہیں۔

 

Dropshipping

فرق سمجھنے کے لئے پہلے Dropshipping کو دیکھتے ہیں۔ ڈراپ شپنگ میں ہم کسی کمپنی کی کوئی پراڈکٹ اپنی ویب سائٹ پر لگاتے ہیں۔ کسٹمر ہمارے پاس آتا ہے اور آرڈر کرتا ہے، ہم کمپنی کو وہ آرڈر دیتے ہیں جو وہ اسے بھجوادیتی ہے🎁۔ یہ dropshipping ماڈل ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر ایک پراڈکٹ علی بابا یا ای بے پر ہے۔ اب ہم نے وہاں سے اپنے سٹور پر وہ پراڈکٹ لگا دی۔ اب اگر ہمارے سٹور پر کوئی صارف آ کر وہ آرڈر کرتا ہے تو ہم وہی آرڈر ای بے کو دیں گے اور وہ اسے وہاں پہنچا دیں گے۔ 

 

Dropshipping Model

اس میں ہم اپنی مرضی سے اس پراڈکٹ کی قیمت لگاتے ہیں اور ایک قسم سے کسٹمر کو گھیرتے ہیں🙄۔ اگر وہ ڈائریکٹ اس کمپنی سے آرڈر کرے تو وہ پراڈکٹ اس کو سستی ملے لیکن وہ ہم سے لیتا ہے۔ اس لئے dropshipping جہاں آسان ہے وہیں اس کا ایک نقصان یہ ہے کہ عین ممکن ہے کہ کسٹمر یہ گیم سمجھ جائے اور دوبارہ آرڈر نہ کرے یا نئے کسٹمر بنانے پڑیں۔

 

POD

اب اگر POD کی بات کریں تو یہ بھی اس سے ملتا جلتا لیکن مختلف ماڈل ہے۔ POD میں ہم پراڈکٹس کی بجائے customized پراڈکٹس سیلیکٹ کرتے ہیں۔ customized products کون سی ہوتی ہیں؟ تو یہ وہ پراڈکٹس ہوتی ہیں جن پر اپنی مرضی کا ڈیزائن بھی موجود ہو۔ جیسے مثال کے طور پر ایک بیگ یا مگ🍺 جس پر ہم اپنی تصویر لگا سکتے ہیں۔ اسی طرح جیسے برتھ ڈے پر کسی کو اس کی تصویر شرٹ پر پرنٹ کروا کے دی جائے تو یہ customized product کہلائے گی۔ اب ہمیں POD  کی سروس فراہم کرنے والی سائٹ پر اپنی requirement پوری ہوتی نظر آتی ہیں اور ڈیزائن پسند آجاتا ہے تو ہم اس کو اپنی ویب سائٹ پر لگا سکتے ہیں۔

 

POD Model

سمجھنے کے لئے جیسے ایک طرف POD کمپنی ہے اور ایک طرف ہمارا سٹور ہے جس پر ایک کسٹمر موجود ہے۔ ہو گا یہ کہ کسٹمر ہمیں آرڈر کرے گا ہم اسے customize کریں گے یعنی کسٹمر کی مرضی کے مطابق ڈیزائن بنائیں گے اور POD کمپنی کو بھیج دیں گے۔ اس ڈیزائن کو POD کمپنی پرنٹ کر کے صارف کو بھجوا دے گی۔ اب آرڈر کسٹمر تک جائے گا اور PODکمپنی کا نام بھی آئے گا لیکن ساتھ ہمارے سٹور کا نام بھی آ جائے گا🤗۔

 

POD Delivery Time

اس آرڈر کو deliver ہونے میں تھوڑا وقت لگ سکتا ہے جیسے 2 سے 4 ہفتے😌۔ لیکن  DHL جیسی کورئیر کمپنی کے ذریعے 7-10 دن میں بھی پراڈکٹس پہنچ جاتی ہیں۔ اس میں ہم نے پراڈکٹ ڈھونڈنی ہوتی ہےاس کا ڈیزائن بنانا ہوتا ہے اور اس کے بعد ہم اسے POD Service Provider کو بھیج دیتے ہیں۔اس پر بنے بنائے ڈیزائن استعمال نہیں کئے جاتے بلکہ creative اور customize چیزوں کی ہی ڈیمانڈ ہوتی ہے۔

 

Discover a great idea for a profitable niche

اب آپ کے ذہن میں آئے گا کہ ہم PODپراڈکٹ کہاں سے ڈھونڈیں؟ تو یہ ڈھونڈنے کے لئے ecomhunt.com ویب سائٹ آپ استعمال کر سکتے ہیں۔ اور وہاں سے ہمیں کافی پراڈکٹ مل جاتی ہیں جو اس وقت صارفین کی ڈیمانڈ ہیں😍۔ اس کا پریمئم اکاؤنٹ کافی سہولیات دیتا ہے لیکن فری میں بھی کچھ نہ کچھ سروسز دستیاب ہوتی ہیں ۔اس کے علاوہ ہم amazon اور ایسی دوسری سائٹس پر جا کر بھی پراڈکٹس ڈھونڈ سکتے ہیں۔ وہاں best selling products کے سیکشن میں جا کر یہ ڈھونڈی جا سکتی ہیں۔

 

How to convince Client

اسی طرح کلائنٹ کو ہمیشہ بتائیں کہ یہ پراڈکٹ اس کےلئے کیوں best ہے؟ اگر ہم اسے یہ بآور کروانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو وہ یہ لینے پر رضامند ہو جائے گا۔ اس حوالے سے بتائیں کہ اتنے لوگ پہلے یہ لے چکے ہیں اور اس کی اتنی ڈیمانڈ ہے۔ ان fancy number اسے attract کر سکتے ہیں🙂۔یونہی E-bay اور Etsy پر بھی اسی طرح چیک کیا جا سکتا ہے۔ اور انہیں اپنے PODسٹور پر سیل کیا جا سکتا ہے۔ POD سروس دینے والی بہت ساری کمپنیاں ہیں جن میں سے کچھ فری اور کچھ پریمئم ہیں۔ جیسے printify, teelaunch وغیرہ۔ ان میں سے ذیادہ چائنیز ہیں۔

 

Tip

اسی طرح pillow profits ایک پریمئم کمپنی ہے جو 29 ڈالر ماہانہ چارج کرتی ہے۔ اس پر کافی اچھی پراڈکٹس موجود ہیں جو سیل کی جاسکتی ہیں۔ لیکن یہ تھوڑا مہنگا پڑتا ہے💰۔ اس میں بچت کی ٹپ یہ ہے کہ ہم shopifyپر ایک سٹور بنائیں اور اس کی سبسکرپشن یہاں سے لے لیں۔ اس کے بعد باقی سٹور wordpress پر بنا کر اس پر وہی پراڈکٹس لگا دیں جو pillow profits پر موجود ہیں۔ ورڈ پریس ہم اگلی کلاسز میں سیکھیں گے۔ ابھی بس آپ طریقہ سمجھ لیں۔ اس سے اب جو آرڈر وہاں آئیں گے وہ ہم اپنے shopify store سے process کر دیں گے جس کی subscription ہم نے لی ہوئی ہوتی ہے۔

 

WC Fulfilment Service

اس کے علاوہ ایک اور سروس wcfulfillment ہے یہ چائنا میں ہے لیکن ان کے کنٹریکٹر یورپ کے لئے الگ ہیں اور امریکا کے لئے الگ۔ اب کسٹمر جس جگہ بھی ہو وہ وہیں پر اس متعلقہ vendor کے ذریعے جلدی deliver ہو جاتی ہے😇۔ یہ فری ہے اور پریمئم بھی ہے جس میں پراڈکٹ کی قیمت کم ہو جاتی ہے یعنی اگر آرڈر ذیادہ آرہے ہوں تو اسے خریدا جا سکتا ہے۔POD Products کو خود یا اپنے ڈیزائنر سے بنوایا جا سکتا ہے۔ 

 

Mockup

یہ ایک ایسا ڈیزائن ہوتا ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ پرنٹ ہو کر ہماری پراڈکٹ کس طرح کی لگے گی یہ حقیقی آئٹم سے بالکل مشابہہ ہوتا ہے۔ عام طور پر POD کمپنیز یہ سہولت فراہم کرتی ہیں اور ڈیزائنر سے اس کو بنوانا نہیں پڑتا۔ہر پراڈکٹ کے اوپر پرنٹ ہونے والے ڈیزائن کا اپنا سائز ہوتا ہے۔ ہمیں اپنے امیج کو اس کے مطابق adjust کرنا ہوتا ہے🖼۔ یہ jpeg میں ہوتا ہے جس کو فوٹو شاپ میں لے جا کر اس پر اپنا ڈیزائن ڈال دیا جاتا ہے۔ان شاءاللہ بیسک ڈیزائننگ کے حوالے سے بھی آپ کو سکھانے کا ارادہ ہے تاکہ آپ ڈیزائنر کے بغیر خود بھی یہ کام کرسکیں۔

 

Impress with Facts & Figures

اسی طرح اگر آپ آن لائن کام کررہے ہیں اور اس کو کسی کے لئے بنا کر دینا چاہ رہے ہیں۔ تو اس آرڈر کے سلسلے میں ٹپ یہ ہے کہ کلائنٹ کو facts and figures سے impress کیا جائے کہ وہ یہ سٹور بنوا کر اتنا earn کر سکتا ہے یا اس کا سکوپ بہت ذیادہ ہے۔ اسی طرح آرڈر کے بعد بھی کلائنٹ سے اگر in touch رہا جائے اور وقتاً فوقتاً میسج کرتے رہیں تو بھی نئے آرڈر ملنے کے چانس بڑھ جاتے ہیں۔پر اتنے بھی نہیں کرنے کہ وہ ہاتھ جوڑ لے😀

 

بیسک POD سٹور اور آرڈر کا طریقہ کار

سب سے پہلے Shopify Store بنایا جاتا ہے۔ جو ہم سیکھ چکے ہیں۔ اس کے بعد کسٹمر کو دکھانے کے لئے پراڈکٹ ڈیزائن upload کئے جاتےہیں۔ کسٹمر ہمارے سٹور پر آرڈر کرے گا اور امیج دے گا۔ اس کے مطابق ہم اپنا ڈیزائن تیار کریں گے۔اس کو پھر ہم POD Service Provider کو بھیجیں گے۔ وہ اسے finalize کریں گے اور ہمارے behalf پہ کسٹمر کو بھیج دیں گے🏣۔ اس کا تفصیلی طریقہ ان شاء اللہ کل کی کلاس میں دیکھیں گے۔

 

POD for Clients

اگر POD Scratch سے تیار کر کرنا ہو یا کلائنٹ سے آرڈر لینا ہو تو اس کے لئے ہمیں پوچھنا پڑے گا product niche کون سی لگانی ہے؟ POD Service کونسی استعمال کرنی ہے؟ Shopify کی لاگ ان details لینی ہیں۔ ڈومین کی تفصیلات لینی ہیں۔پراڈکٹ کا پتہ کرنا ہے کہ کون کون سی upload کرنی ہیں🤔۔ یا پراڈکٹ پوچھ کر اس کے مطابق POD Service Provider چن کر دیں گے۔جیسے ٹی شرٹ وغیرہ کے لئے جو POD Service Provider جو بہتر لگے اس کا بتا دینا ہے۔

 

Conclusion

یہ ایک ایسی سروس ہے جس میں ہمارا خرچہ کچھ نہیں آتا لیکن ہم earn بہت سا کر سکتے ہیں۔ اندرون ملک کی بجائے بیرونِ ممالک اس کی بہت ڈیمانڈ ہے جیسے Christmasاور holloween جیسے ایونٹس پر لاکھوں لوگ اس سے خریداری کرتے ہیں💴۔ اب یہ ہم پر ہے کہ ہم بھی اس ہنر کو سیکھ کر اپنا بزنس سٹارٹ کریں یا اس کی سروس کلائنٹ کو دے کر کمائی کریں!! Best of Luck

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.