اگر کوئی بھی کام محنت اور لگن سے ہو تو کامیابی ضرور ملتی ہے۔ اس کے علاوہ consistent کوششوں سے یہ راستہ ذیادہ قریب ہوجاتا ہے۔ یہ جو آپ کورس کر رہے ہیں یہ کوئی ہوائی چیز نہیں ہے۔ بلکہ اس کی مارکیٹ میں بہت ڈیمانڈ ہے🤗۔ اپنے سٹور کے ساتھ ساتھ آپ دوسروں کو بھی سٹور بنا کر دے سکتے ہیں۔ ناچیز اس طرح کے کئی آرڈر کر چکا ہے اور آپ بھی اسی طرح کامیاب ہو سکتے ہیں۔ بس شرط ہے تو مسلسل محنت اور لگن۔
تو چلئے بڑھتے ہیں آج کے لیکچر کی جانب ۔ یہ بھی پچھلی کلاس کا تسلسل ہے جس میں ہم نے پراڈکٹ ڈھونڈنا اور مارکیٹنگ کی کچھ ٹیکنیکس سیکھی تھیں۔ ان پر اتنا زور کیوں دیا جارہا ہے ؟اس کی وجہ یہ کہ ان کے نہ پتہ ہونے ہم ایسی پراڈکٹس یا چیزیں اپنے سٹور پر نہیں رکھتے جو ہاتھوں ہاتھ بکیں👜 ۔ اسی لئے یہ ترتیب دی گئی ہیں تاکہ آپ اگر کام شروع کریں تو ان ٹیکنیکس کو جانتے اور استعمال کرتے ہوئے کامیاب ہوں۔ جو چلتے ہیں Product Hunting Techniques سیکھنے کے سفر کی جانب۔
Table of Contents
Learn Product Hunting Techniques with MS Excel Tips
آج ہم پہلے کامیاب پراڈکٹس ڈھونڈنے کی ٹیکنیکس اور پھر مائیکروسافٹ ایکسل کے حوالے سے بات کریں گے۔ پراڈکٹ ریسرچ کا مطلب وہ منافع بخش چیز ڈھونڈنا اور بیچنا جس سے آپ کے آن لائن بزنس کو چار چاند لگ جائیں👌۔ چاہے ایمازون پر ہو یا کسی اور پلیٹ فارم پر، سب کا طریقہ ایک ہی ہوتا ہے۔ اور اسے پراڈکٹ ریسرچ یا hunting بھی کہا جاسکتا ہے یہ ایک ہی کام ہے۔
Product Hunting Techniques by using Websites
ای رینک اور اسی طرح کی دوسری ویب سائٹس اس کام کے لئے مؤثر ہیں۔ ای رینک چونکہ نئی ہے اس لئے دوسری ایسی ہی سائٹس جیسے AHREF وغیرہ سے ذیادہ سہولیات ادھر دستیاب ہیں۔ ا س کا ذکر پچھلی کلاس میں بھی ہو چکا ہے۔ اس کے علاوہ ایک اور ویب سائٹ Ubersuggest بھی ہے جہاں ہم اپنی پراڈکٹ کا نام ڈال کر جان سکتے ہیں کہ اس کی مارکیٹ میں ڈیمانڈ کیا چل رہی ہے🤔 جیسے leather jacket۔ اس کا نام اینٹر کرنے سے ہمیں اس کی تمام تفصیلات بشمول ایوریج سرچز، ایوریج کلکس، سی ٹی آر (مطلب وہ ریشو جو بتائے کہ کتنے لوگوں نے اسے دیکھ کر کلک بھی کیا) وغیرہ مل جاتی ہیں۔
Comparative Analysis
اسی طرح اس چیز کے search ہونے کا ڈیٹا، اس سے متعلقہ کی ورڈ آئیڈیا اور اس کے تفصیلی content کا اندازہ بھی ادھر سے لگایا جا سکتا ہے۔ اس کی مدد سے ہم بآسانی فیصلہ کر سکتے ہیں کہ ہماری یہ پراڈکٹ کتنی کامیاب رہے گی یا اس سے ملتا جلتا کیا کام کیا جا سکتا ہے؟ اس موازنہ سے بہتراور کامیاب پراڈکٹ چننا آسان ہوجاتا ہے😇۔اسی طریقے سے ہمیں پتہ چلتا ہے کہ اس کا ٹرینڈ کیا ہے اور اس میں لوگ کتنی دلچسبی لے رہے ہیں؟ یونہی ہم ماہانہ بنیادوں پر بھی ان کے ٹرینڈ اور مقبولیت دیکھ سکتے ہیں۔
Can we do it for Shopify
اگر Shopify کی بات کی جائے تو وہ تھوڑا مختلف ہے کہ اس میں ہر ایک کا اپنا سٹور ہوتا ہے اور اس کے ٹرینڈ چیک نہیں کئے جاسکتے۔Shopify کو اگر بیسک سے جاننا ہے تو ہمارا پچھلا تفصیلی لیکچر پڑھ سکتے ہیں:
Free Training for Shopify Developer (Lecture No: 3)
اسی طرح ورڈ پریس بھی اسی ضمن میں آتا ہے جو ہم آگے چل کر سیکھیں گے۔ E-Bay کی بات کی جائے تو یہاں پرانی چیزیں بھی سیل کی جاتی ہیں جیسے ہمارے ہاں olx کام کرتی ہے۔اسی طرح ہاتھ کی بنائی چیزوں کی سیل کی بات کی جائے تو Etsy سائٹ پر یہ کام کیا جا سکتا ہے۔یہ چند مشہور اور آن لائن تجارت میں ٹاپ کی سائٹس ہیں📊۔
How to check Pakistani Products Potential
اسی طرح اگر ہم پاکستان میں پراڈکٹس کی مقبولیت جانچنا چاہ رہے ہوں تو فیس بک ایڈز اس حوالے سے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ فیس بک پر ایڈ چلوانا ان شاء اللہ ہم اگلی کلاسز میں تفصیل سے دیکھیں گے یہاں صرف بنیادی concept کلئیر کرنا ہے۔
ہم کسی بھی پراڈکٹ کو فیس بک ایڈ ز کے ذریعے سے لانچ کر کے اس پر 5 سے 10 ڈالرز کے ایڈ چلا سکتے ہیں اور پھر پتہ چل جاتا ہے کہ اس میں عوام کتنی دلچسبی لے رہی ہے 😍یا اس سے متعلق بات کر رہی ہے اس طرح سے ہم اس پراڈکٹ کا potential دیکھ سکتے ہیں۔اسی طرح ایسے اکاؤنٹس جو ہم پاکستان میں نہیں بنا سکتے ۔ ان تک رسائی کے لئے ہم دوسرے راستے جیسے vpn کا استعمال اور اپنی ip تبدیل کرنے کے ٹوٹکے استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ سب Product Hunting Techniques کا استعمال ہماری ضرورت پر منحصر ہوتا ہے۔
Microsoft Excel & Ecommerce
اب ہم کلاس کے دوسرے حصے کی جانب بڑھتے ہیں جو بہت اہم ہےیعنی مائیکروسافٹ ایکسل ۔یہ ایم ایس آفس کی ایک شاخ ہے۔ جیسے ورڈ، پاور پوائنٹ۔ اس میں شیٹس کا استعمال کرتے ہوئے حساب کتاب کیا جاتا ہے🔢۔ اس سے بنیادی طور پر data sorting کر کے ہم e-commerce میں انتہائی اہم کام سر انجام دے سکتے ہیں۔اسے اپنے کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ میں انسٹال کر لیں۔ یا یہ موبائل میں آفس کے نام سے بھی دستیاب ہوتی ہے نہیں تو پلے سٹور سے اسے انسٹال کر لیں۔آن لائن تجارت میں اکثر اس کی ضرورت پڑتی ہے اس لئے اسے آپ کو سکھایا جارہا ہے۔یہ rows & columns کا مجموعہ ہوتی ہے ۔اس میں columns کو abc جبکہ rows کو 123 سے ظاہر کیا جاتا ہے۔ یہ دونوں مل کر ایک سیل بناتے ہیں جسکا ایڈریس ہوتا ہے اور اسی سے سب کام کیا جاتا ہے۔ جیسے A2, H5 وغیرہ۔
Data Sorting
ہم نے جس کالم کو abc کے حساب سے سیٹ کرنا ہو۔ اسے سیلیکٹ کر کے sorting میں ascending اور descending کی آپشن سے یہ کر سکتے ہیں۔ اسی طرح سے گنتی کی صورت میں اس کالم کو سیلیکٹ کر کے کم سے ذیادہ ویلیو یا ذیادہ سے کم ویلیو میں بھی sorting کی جا سکتی ہے۔
Currency & Sum Formula
اسی طرح کسی ویلیو کو کرنسی میں بھی بدلا جا سکتا ہے۔ ویلیوز کو سیلیکٹ کر کے right click پھر format میں جا کر ہم اسے کسی بھی کرنسی جیسے ڈالر، پاؤنڈ میں تبدیل کر سکتے ہیں۔ اسی طرح انہیں decimal points میں بھی دکھایا جاسکتا ہے جیسے 1.12۔اسی طرح ایکسل میں فارمولے استعمال ہوتے ہیں جن سے گھنٹوں کا کام منٹوں میں ہو سکتا ہے😎۔ ہر فارمولے کے شروع میں = کا نشان ہوتا ہے۔ جمع کرنے کے لئے sum کا فارمولا ہوتا ہے جو کہ جس جگہ بھی چاہئے ہو وہاں یہ فارمولا لگائیںsum(A2:A20)=یہاں A2 جہاں سے سیل شروع ہو رہا ہے۔ : والا نشان continuation کے لئے اور A20 جہاں سیل ختم ہوتے ہیں۔
Merging Cells
اسی طرح ضرب کے لئے * اور تقسیم کے لئے / نشان استعمال ہوتے ہیں ۔ ہم ایک سیل کے ڈیٹا کو دو میں بھی تقسیم کر سکتے ہیں اس کے لئے dataپھرtext to column اور پھرspace سیلیکٹ کرتے ہوئے اگلی آپشنز سیلیکٹ کرتے ہوئے next کر کے finish کرتے ہوئے یہ عمل مکمل کیا جاتا ہے۔دوسیل کا ڈیٹا اکھٹا کر نے کے لئے یہ فارمولا استعمال ہوگا:
firstcell&”space”&2ndcell=
Duplicate data & data extract
اس کے بعد Duplicate rows ہوں اور unique دیکھنی ہوں تو home menu پھر conditioning formatting اور پھر highlight unique کرنا ہوتاہے۔
دوسرا Product Hunting Techniques اور ایکسل کا اصل استعمال جب ضرورت پڑے تو تب ہی آتا ہے ۔ اگر آپ کو پتہ ہو یہ کام ہو سکتا ہے تو پھر آپ یہ کر بھی سکتے ہیں۔ بیسٹ آف لک!!