Selection of Ecommerce Products

Selection of Ecommerce Products – Top 10 Tips (Lecture 8)

Selection of Ecommerce Products

یہ  ہم پہلے بھی جان چکے ہیں لیکن اس کو تفصیل سے جاننا بہت اہم  ہے کہ ہم آن لائن بیچنے کے لئے کونسی چیزیں (پراڈکٹ) چنیں؟ یعنی        Selection of Ecommerce Products/ Niche۔نش جیسے پہلے بتایا چنا گیا راستہ یا میدان۔ جیسے گراسری، فوڈ🍝، سپورٹس یہ سب اس کی مثالیں ہیں۔جبکہ اس میں آنے والی تمام اشیاء productsکہلاتی ہیں۔ اگر آپ نے پہلے والی کلاس نہیں لی تو اس کی بیسک تفصیل نیچے لنک پر کلک کر کے نوٹس سے مل جائے گی:

 Learn Product Hunting (Lecture No: 2)

 

Physical and Digital Products/ Services

اب ہم ایڈوانس دیکھ رہے ہیں تو پہلے یہ جان لیں کہ  یہ پراڈکٹس physical بھی ہوسکتی ہیں اور digital بھی۔ physical وہ جن کو deliver کرنا ہوتا ہے اور حجم رکھتی ہیں۔ جبکہ اس کے مقابلے میں digital پراڈکٹس میں لائسنس، سافٹ وئیر، سروسز وغیرہ آجاتی ہیں جو آن لائن📱 ہی دینی ہوتی ہیں۔جیسے آن لائن قرآن پڑھانے کی سروس بھی آفر کی جا سکتی ہے  اور یہ ڈیجیٹل سروس کہلاتی ہے۔

 

Top 10 Tips for Selection of Ecommerce Products

اب آن لائن تجارت کے لئے پراڈکٹ کیسے چنی جائے🤔؟ اس عنوان یعنی  Selection of Ecommerce Products  کے لئے آپ کے لئے سپیشل ٹاپ 10 ٹپس ترتیب دی گئی ہیں جو سب کی سب اہم ہیں۔ ان سب کو غور سے پڑھئے گا تاکہ آپ اس کو اچھے سے جان سکیں۔

 

 Asking Questions from Yourself

ہے تو عجیب لیکن اس کے لئے شروع میں آپ نے اپنے آپ سے کچھ سوالات کرنے ہوتے ہیں ۔ جیسا کہ آپ کونسی پراڈکٹ آفر کرنے جارہے ہیں؟ یہ کتنی مقدار میں بکے گی؟ آپ کس supplier سے یہ لیں گے؟ آپ اسے بیچنے کے لئے کن مارکیٹنگ حربوں کو استعمال کریں گے؟اور آخر میں یہ کتنا کامیاب بزنس ہوسکتا ہے؟ تو چلئے ان کے جوابات بھی جانتے ہیں🤗۔

 

 Marketing of Products before Selection of Ecommerce Products

جیسے آپ کے ذہن میں سوال آئے گا کہ ہم اپنی پراڈکٹس کہاں بیچیں اور مارکیٹنگ کریں؟ تو آپ خود اپنے ذہن میں خاکہ بنائیں کہ ایک ایسا ایریا جہاں 2000 لوگ بستے ہوں لیکن ان میں سے صرف 10 لوگ اس پراڈکٹ میں دلچسبی رکھتے ہوں تو وہاں اسے بیچنے کا فائدہ نہیں۔ سو پتہ چلا کہ جہاں پراڈکٹ ڈھونڈنا ضروری ہے🔍 وہیں اس کی مارکیٹنگ کے مسائل کو جاننا اور ان کا حل ڈھونڈنا بھی اتنا ہی اہم ہے۔ ایک اور مثال دیتا ہوں کہ ایسی پراڈکٹس چننا جو مارکیٹ میں پہلے سے ہی  بہت ذیادہ مقدار موجود ہو ں تو انہیں بیچنا یا ان کی مارکیٹنگ کرنا بھی مشکل ہوجاتا ہے۔

 

 Selection of Proper Forum for Marketing

اسی طرح مارکیٹنگ کے وقت بھی متعلقہ audience تک رسائی  کے لئے اچھا فورم چننا  اہم ہوتا ہے۔ جیسے اگرسڑک پر لگے  billboards کی مثال لیں تو اسے لاکھوں لوگوں کے لئے لگایا جاتا ہے لیکن چند ہی دیکھتے ہیں اور پھر اس پراڈکٹ کو خریدنے والے  اور بھی کم ہوجاتے ہیں۔ جبکہ اس کے مقابلے میں فیس بک یا انسٹا کے اشتہارات آرڈر لینے کا ایک بہت اچھا راستہ ہے👌۔فیس بک یا انسٹا ایڈ کے ذریعے متعلقہ لوگوں تک ہی رسائی ممکن ہوتی ہے اور اسی طرح آرڈر کے چانس بھی بڑھ جاتے ہیں۔اس کے علاوہ اس طرح کی مارکیٹنگ میں پیسے بھی کم لگتے ہیں۔

 

Stepwise Research for Selection of Ecommerce Products

اگر چہ موزوں پراڈکٹس کی تلاش وقت لیتی ہے لیکن اس کے مستقبل میں فائدے بھی بہت ہوتے ہیں اور ناکامی سے بچا جا سکتا ہے۔ اس کے تین مراحل ہیں۔

1۔ مقابلے کی سطح دیکھی جائے۔

2۔ اس نش کی مارکیٹ میں ڈیمانڈ دیکھی جائے۔

3۔ مستقبل میں بھی اس کی مقبولیت کو مدنظر رکھا جائے۔

 

Writing Key Information

اس کا آسان حل یہ ہےکہ  اوپر دیے گئے مراحل سے متعلق ہر چیز کو لکھا جائے🖋اور یہ دیکھا جائے کہ آیا ہماری پراڈکٹ کامیاب ہوگی؟ مائیکروسافٹ ایکسل میں بھی یہ کام ہوسکتا ہے۔  یہ سٹور یا کاروبار شروع کرنے سے پہلے کے مراحل ہیں تاکہ بزنس فلاپ کے چانس کم ہوں۔

 

Using Websites for Statistics

اس موازنے کے لئے ایک ویب سائٹ similarweb بھی موجود ہے۔اور ایسی ہی دوسری ویب سائٹس دستیاب ہیں جن سے ہمارے تمام competitors اور ان کے stats📊 پتہ چلتے ہیں۔اس کے علاوہ ہم خود بھی ان کی سائٹ پر جا کر یہ تمام چیزیں ایک m.s. excel شیٹ میں نوٹ کرسکتے ہیں تاکہ ہم صحیح فیصلہ کر سکیں اور یہی سب سے بہتر حکمت عملی بھی ہے۔

 

Finding Suppliers for Buying Products

اسی طرح پراڈکٹس  منتخب کرنے کے بعد ان کی دستیابی بھی یقینی بنانی ہوتی ہے۔ اس کے سپلائر دیکھنے کے لئے گوگل سرچ کی جائے جیسے “Leather dealer in Pakistan” اس کے بعد ان سے رابطہ کر کے آفرز لی جائیں ۔اسی طرح ایک ویب سائٹ Alibaba بھی موجود ہے جہاں سے اگر آپ ذیادہ تعداد میں چیزیں لیں تو ہول سیل ریٹ میں بہت سستی ملتی ہیں۔اسےکلاس کے بعد چیک کیجئے گا۔

 

Making Your Name as Brand

نیز کاروبار شروع کرنے سے پہلے اپنی شناخت بھی بنائی جائے📛، اس میں وقت اور سرمایہ تو لگتا ہے لیکن یہ بہت ضروری ہے۔ جیسے ذیادہ تر کوئی بھی آپ سے خریداری سے پہلے آپ کے سابقہ کسٹمرز اور ان کے آپ کے بارے میں reviews پڑھنا چاہتا ہے کہ وہ بھی فیصلہ کر سکے۔

 

Making Social Media Active Accounts

اب اگر آپ کے سٹور کے فیس بک، ٹویٹر یا انسٹا گرام اکاؤنٹ ہی نہیں ہیں۔  یا ہیں بھی تو اس پر لائکس، فالو کرنے والے نہیں اور نہ ہی کوئی رائے دے رہا ہے تو یہ منفی تاثر ہے۔ اس لئے یہ فوری بنائیں۔ نیز نیا کام شروع کرتے وقت ان تمام پلیٹ فارم پر لائیکس، کمنٹس لینا آسان نہیں اور برسوں لگ سکتے ہیں😫۔اس کا حل اگلے اور آخری پوائنٹ میں ہے۔

 

Increasing likes, reviews & sharing

اس کے لئے  ہم اپنے عزیز، دوست، رشتے داروں کو بھی اس کی دعوت دے سکتے ہیں۔ لیکن وہ اس معاملے میں کنجو س ہو سکتے ہیں😋۔ یا جیسے پہلے کہا اتنی ذیادہ تعداد میں یہ نہیں ملتے ۔ خیر نیچے دی گئی تین سائٹس سے یہ کام کم سرمائے میں تسلی بخش ہو سکتا ہے:

Bulkfollows, instafollowers, qqtube

 

اس کے علاوہ بھی کئی سائٹس ہیں۔ یہ کام اخلاقی معیار پر پورا تو نہیں اترتا۔ لیکن محدود سرمائے اور بزنس کی ناکامی سے بچنے کے لئے یہ حکمت عملی اپنائی جاتی ہے👍۔ ویسے بھی اگر آپ اپنی معیاری پراڈکٹس کے ذریعے سے اور ناقص مال نہ دیتے ہوئے ایک اچھا کام کر رہے ہیں تو اس میں کوئی حرج نہیں۔

 

Conclusion of Selection of Ecommerce Products

آخر میںSelection of Ecommerce Products سیکھنے کے بعد  پیغام کہ کوئی بھی کام آپ ایک دن میں نہیں کر سکتے۔ اس کے لئے آپ کو روزانہ محنت کرنا ہوتی ہے۔ میرے مطابق  اگرتین چیزوں یعنی محنت، لگن اور ایمانداری کو اپنا شعار بنایا جائے تو کامیابی یقیناً ہمارے قدم چومتی ہے!!

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.