make facebook business page

Setup Facebook Business Page (Lecture 40)

How to make facebook business page

 

آج 40واں لیکچر ہے یعنی کہ کاؤنٹ ڈاؤن ⌚سمجھیں شروع ہے۔ آپ ٹھیک سمجھے! اب ہم اپنے آن لائن تجارت کورس کو مکمل کرنے کے لئے 10 لیکچرز کی دوری پر ہیں۔آج سے مارکیٹنگ کا آغاز ہو رہا ہے جو کہ آن لائن سٹور کی جان ہوتا ہے۔ ابتداء Setup Facebook Business Page سے ہے۔ اس سے پہلے اگر آپ ورڈپریس کے ذریعے سائٹس بنانا چاہتے ہیں تو یہ لیکچر پڑھیں:

Lecture No: 31 Learn WordPress to Make Websites

 

Facebook

ایک تو یہ صورت حال ہوسکتی ہے کہ آپ اپنے سٹور کی مارکیٹنگ کرنا چاہتے ہیں تاکہ کسٹمر ادھر آکر چیزیں خریدیںَ۔ دوسرا یہ کہ اگر آپ نہ تو شوپیفائی اور نہ ہی ورڈ پریس پر سائٹ بنانا چاہتے ہیں۔ لیکن کاروبار بھی آپ کا مقصد ہے تو یہ کیسے ممکن ہے؟ تو یہ دونوں کام فیس بک سے کرسکتے ہیں🤗۔ فیس بک ایک ایسا پلیٹ فارم جو کم و بیش سبھی استعمال کرتے ہیں۔ اس کو کیسے استعمال کرنا ہے ہم نے آج یہ سیکھنا ہے۔ تو بنا وقت ضائع کئے چلتے ہیں اپنے لیکچر کی طرف۔

 

Facebook Marketing

فیس بک مارکیٹنگ بنیادی طور پر فیس بک کا ہی ایک پلیٹ فارم ہے جہاں مختلف ورائٹی کی انتہائی موزوں اور درست audience تک اپنے paid اشتہارات چلانے کی سہولت موجود ہوتی ہے۔ ہم اپنا فیس بک پیج بناتے ہوئے اس پر تحریر، تصویر اور ویڈیو کی شکل میں اپنی پراڈکٹس سے متعلق جاذبِ نظر پوسٹس لگاتے ہیں📄  جس کی بعدازاں فیس بک مارکیٹنگ کے ذریعے کچھ سرمایہ لگاتے ہوئے انہیں فیس بک صارفین کی ایک بڑی تعداد کے سامنے پیش کرنے کی اجازت ملتی ہے۔ جو انہیں خریدتے ہیں اور ہمارا مقصد پورا ہوجاتا ہے۔

 

Old competitor of Facebook

فیس بک سے پہلے آرکٹ استعمال ہوتا تھا۔ وہ مارکیٹ میں آیا اور out ہو گیا۔ اس کے بعد مارکیٹ میں فیس بک آیا اور اس نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اس کی ایک بڑی وجہ شاید یہ تھی 🤔کہ آرکٹ کے پاس بزنس ماڈل نہیں تھا جس سے وہ اپنے بزنس کو monetize کرسکیں۔

 

Business Model of Facebook

دوسروں کے مقابلے میں فیس بک ایک proper strategy اور بزنس ماڈل کے ساتھ سامنے آیا اور چھا گیا۔ کہنے کو تو یہ ایک socializing platform  تھا لیکن آہستہ آہستہ فیس بک نے فیس بک پیج، گروپس، فیس بک مارکیٹ place، فیس بک ایپس اور اس طرح کے دوسرے پلیٹ فارم جیسے آج کل reels آپ دیکھ رہے ہوں گے launch کر دئیے جن کا مقصد اپنے لئے revenue generate کرنا تھا💴 اور اس کے نتیجے میں مارکیٹنگ کے ذریعے اپنے پارٹنرز کو فائدہ پہنچانا تھا۔ یہی اس کی کامیابی کا راز ہے۔

 

Your Interest being noted for Marketing

کیا آپ نے کبھی غور کیا کہ آپ گوگل میں جو بھی لکھیں۔ تھوڑی دیر میں اسی سے متعلق ایڈز آپ کو فیس بک پر نظر آتے ہیں📱؟ تو یہ دراصل فیس بک اپنے پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے آپ کی پسند یا ڈیمانڈ سے متعلق مارکیٹنگ کررہا ہوتا ہے۔ پھر اگر آپ ایک چیز کو کھول لیں تو اسی سے متعلق چیزیں بار بار آپ کے سامنے آتی ہیں۔ ہمیں اگر اس چیز کی ضرورت ہو تو ہم وہ لے بھی لیتے ہیں۔ تو یہ کیا ہے؟ یہی تو مارکیٹنگ ہے جو جدید دنیا میں استعمال ہورہی ہے۔ 

 

Facebook Page

یہ مارکیٹنگ کیسے ہوتی ہے؟ اگر آپ بھی فیس بک کے ذریعے سے مارکیٹنگ کرنا چاہ رہے ہوں تو یہ کیسے ہوسکتی ہے🤔؟ تو مختصراً اس کے لئے آپ کا فیس بک پیج ہونا لازمی ہے۔ یہ کیسے بنتا ہے تو یہی ہم نے step wiseآج سیکھنا ہے۔

 

How to make Facebook Business Page

اس کے لئے ہم اپنی فیس بک آئی ڈی سے more ::: کے نشان پر کلک کر کے page پر کلک کریں گے تو create a page آجائے گا۔ سب سے پہلے page information میں پیج کا نام آجائے گا جو کہ منفرد ہوگا جیسے کہ میرا سٹور Fakhtabi ہے تو میں اس نام سے پیج بنا لوں گا😇۔

 

Category Selection

اب آگے category آتی ہے جو کہ متعلقہ چننی ہوتی ہے۔یاد رہے کہ یہ اگر غلط ہوگئی تو آگے مارکیٹنگ کےوقت بہت دقت ہوگی ۔ جیسے کپڑے ہیں👕 یا beauty items تو انہیں فیشن میں ہی ڈالنا ہے۔ ہم ایک سے ذیادہ کیٹیگری بھی ڈال سکتے ہیں۔ اس کے بعد description میں ہم نے اپنے بزنس کی تفصیل دینی ہوتی ہے۔ اور create page پر کلک کرنا ہے🖱۔

 

Profile picture and cover image

اس کے بعد profile picture ہمیں اپ لوڈ کرنے کا کہا جاتا ہےجو ہمارا logo ہوتا ہے اور دوسرا cover image بنانا ہوتا ہے۔ اس کے لئے canva  استعمال کیا جا سکتا ہے اور بآسانی یہ دونوں بن جائیں گے💕 ہم لوگو تو پچھلی کلاسز کی اسائنمنٹ میں بنا بھی چکے ہیں۔ تو انہیں یہاں upload کرتے ہوئے سیو کرلینا ہے۔

 

Custom Username

اسی طرح whatsapp بھی connect کیا جا سکتا ہے۔ پھر custom username ہم نے سیلیکٹ کرنا ہوتا ہے جو پہلے کسی کا بھی نہ ہو۔ یہ بناتے ہی ہماری پراپرٹی بن جاتی ہے😎۔ اس کا فائدہ کہ ہماری اس تک access آسان ہوجاتی ہے اور اس کے ذریعے سے بآسانی اپنے پیج تک پہنچا جا سکتا ہے۔

 

Adding buttons on Facebook Business Page

اس کے بعد ہم اپنے فیس بک پیج پر بٹن لگا سکتے ہیں۔ جیسے اپنے سٹور کے مطابق ایسا کیا جا سکتا ہے۔ پر یہ متعلقہ ہونے چاہئیں جیسے shop on website وغیرہ کا لنک لگا لیں۔ یہاں کلک کرنے سے کسٹمر ڈائریکٹ ہمارے سٹور پر پہنچ جائے گا💸۔

 

Settings of Facebook Page

اس کے بعد سیٹنگ میں آجاتے ہیں۔ یہ top right پر اپنے لوگو پر کلک کرنے سے آجائے گی۔ جہاں visibility ہے جس  میں public سیلیکٹ ہونے سے سب کو نظر آرہا ہوتا ہے جو اگر سیلیکٹ نہیں ہوگا تو ہمارا پیج hide  ہو جائے گا۔اس کے بعد visitor post ہے۔ جو کہ اگر ایکٹو ہو تو کوئی بھی آکر یہاں پوسٹ کر سکتا ہے۔ یہ عام طور پر گروپ میں allowہوتا ہے۔ پیج میں اس کی اجازت نہیں دی جاتی🚫۔

 

User Settings

اس کے بعد پوسٹ کو شئیر کرنے کی سہولت یوزر کو دینے کی سیٹنگ ہوتی ہے جسے عام طور پر آن رکھا جاتا ہے۔Messages سیکشن اپنے پیج پر پیغام✉ وصول کرنے کے حوالے سے ہوتا ہے۔ اسے بھی disable اور enable کیا جا سکتا ہے۔ کچھ celebrities اس سیٹنگ کے ذریعے سے میسج آف کر دیتے ہیں۔

 

How to understand settings

ہر آپشن کے ساتھ سوالیہ نشان آرہا ہوتا ہے جس کی مدد سے ہم اس کو سمجھ سکتے ہیں۔ اسی طرح captions کی آپشن آن کرنے سے ویڈیو کی آڈیو کو auto generate کیا جا سکتا ہے۔ یونہی tag کرنے کی سہولت بھی دینے نہ دینے کی آپشن ہوتی ہے جو کہ normallyہم disable رکھتے ہیں کیونکہ بعض اوقات غصیلے کسٹمر😡 اس کا غلط استعمال کر کے ہمیں بدنام بھی کر سکتے ہیں۔

 

Hiding comments

اسی طرح visibility سے ہم مخصوص جگہوں پر اپنے پیج کو show یا hide کرسکتے ہیں۔ Page moderation میں ہم کوئی لفظ بلاک کرنا چاہیں تو کئے جا سکتے ہیں۔ جیسے کچھ غیر اخلاقی الفاظ یا سیاسی لڑائی جھگڑے وغیرہ والے الفاظ ⚔یہاں enter کر کے بلاک کئے جا سکتے ہیں۔

 

Making list of block words

اسی طرح گوگل سے سرچ کر کے list of block words کی csv بنا کر اپ لوڈ کرنے سے وہ تمام ایک ہی دفعہ ایڈ ہو جائیں گے👍۔ اسی طرح اگر کوئی اپنی سائٹ کی پروموشن کر رہا ہوتو اس کی سائٹ یہاں درج کر کے اسے بھی ہمیشہ کے لئے بلاک کیا جا سکتا ہے۔ profanity filter کی آپشن آن کرنے سبے فیس بک کی پالیسی پامال کرنے پر بھی ایسی پوسٹس اور کمنٹس hide ہو جاتے ہیں۔

 

Updates for subscribers

پیج updates جیسے پروفائل picture اور بینر وغیرہ تبدیل ہونے پر اپنے صارفین کو دکھانے یا نہ دکھانے کی سیٹنگ بھی ادھر کی جا سکتی ہے⚙۔ Translate  کی آپشن بھی اپنی مرضی سے سیٹ کی جا سکتی ہے۔ اسی طرح merge page سے دو ایک جیسے پیجز کو ایک بنایا جا سکتا ہے۔ اسی طرح پیج کو delete اور permanent delete بھی کیا جا سکتا ہے۔

 

Connection with Instagram Page

اسی طرح instagram کو بھی اپنے پیج سے connect کیا جا سکتا ہے۔ اس کا فائدہ یہ ہے کہ ہم اپنے فیس بک ایڈ سے انسٹا گرام audience کو بھی ٹارگٹ کر سکتے ہیں۔اسی طرح whatsapp کا آپشن بھی دیا جا سکتاہے جس سے کسٹمر ڈائریکٹ وہاں رابطہ کر سکتا ہے💌

 

Page Roles on Facebook Business Page

اس کے بعد page roles کی ٹیب آتی ہے۔ جہاں ہم یوزرز کو بطور ایڈمن، ایڈیٹر، ماڈریٹر، advertiser اورanalyst کے طور پر ایڈ کر سکتےہیں۔ ایڈمن کے پاس full access ہوتی ہے💪، ایڈیٹر کے پاس ایڈمن سے کم powers ہوتی ہیں۔ Moderator پیج comments کو moderate کر سکتا ہے۔ advertiser  کے پاس صرف مارکیٹنگ سے متعلق access ہوتی ہے اور اسی طرح analyst کے پاس  صرفanalytics  کی ایکسس ہوتی ہے۔

 

Caution

یاد رہے کہ کسی اور کو کبھی بھی ایڈمن نہیں بنانا❌ ورنہ وہ آپ کو ایڈمن سے remove کر سکتا ہے۔ اور خدانخواستہ آپ اپنے پیج سے ہاتھ دھو سکتے ہیں۔

 

How to change page name

اسی طرح پیج کا نام تبدیل کر نے کے لئے فیس بک allow نہیں کرتا۔ کیونکہ ایک ویب سائٹ پر ایک ہی پیج کا concept ہوتا ہے۔ اس کا ایک طریقہ یہ ہے کہ اگر اپنی سائٹ ہے تووہاں یا پھر اپنے پیج پر جا کر announcement کر دیں🔊 جو کہ ایک یا دو پیراگراف کی ہو سکتی ہے  کہ ہمارے فیس بک پیج کا نام تبدیل کیا جارہا ہے جس کی وجہ یہ ہے۔ 

 

Contacting Facebook Support

اوپر والے مقصد کے لئے ویب سائٹ پر بلاگ پوسٹ کی جاسکتی ہے اور پیج پر سادہ پوسٹ بمع وجوہات کرنی ہوتی ہیں۔ اس کے ایک دن بعد ہم نے Facebook support سے رابطہ کر کے اس پوسٹ کا حوالہ دینا ہوتا ہے. پھر وہ اسے تبدیل کر لیتے ہیں🤗۔لیں جی یہ Facebook Business Page بنانے کی ڈش تیار ہے۔ ان سب سیٹنگس  کو اچھے سے سمجھنے پر ہم اپنے سٹور کا awesome سا پیج بنا سکتے ہیں اور اس کے بعد اس کی مارکیٹنگ سے سیل generate کر سکتے ہیں۔ وہ ہم نے ان شاء اللہ آگے سیکھنا ہے۔ اس کے لئے stay tuned

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.