Learn Exciting Shopify Partner Program (Lecture 12)

Shopify Partner Program Learn

اب دوبارہ سے Shopify سیکھنے کی جانب واپس بڑھتے ہیں تاکہ یہ ٹاپک مکمل کیا جا سکے۔ آج کا ہمارا ٹاپک Shopify Partner Program ہے۔لیکن اس سے پہلے یہ جاننا ضروری ہے  کہ Shopify پر بنائے گئے سٹور کے ابتدائی 14 دن کے trial periodمیں extension کیسےحاصل  کی جاتی ہے تاکہ اس سٹور پر مزید کام جاری رکھا جاسکے🤗۔ اگر آپ کسٹمر سٹاف کے ساتھ اچھے سے communicate کریں تو یہ مزید ایک ماہ تک extension مل سکتی ہے۔

 

Contacting Shopify Support Team

اس کا ایک طریقہ تو یہ ہے کہ continue building کی آپشن جو ڈیش بورڈ کے نچلے حصے میں نظر آرہی ہو اس پر کلک کر کے اسے extend کروا لیا جائے۔ یا پھر ہم support@shopify.com پر کسٹمر سٹاف کو سٹور پر درج کی گئی رجسٹرڈ ای میل ✉ سے میسج بھیج کر بھی یہ کام کر سکتے ہیں۔ اس درخواست میں یہ لائن ایڈ کرنا بہتر ہے:

“Please allow extension in tiral period as I have to test few more things before I buy subscription.”

 

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا Shopify  ٹرائل کے مسائل سے نجات کا بھی کوئی ذریعہ ہے 🤔؟   تو جوا ب ہے جی ہاں بالکل !! وہی تو آج سیکھنا ہے تو  چلئے شروع کرتے ہیں۔

 

Shopify Partner Program

اس پروگرام کا جاننا انتہائی ضروری ہے۔ کیونکہ یہ بیک وقت کئی سٹور ز پر کام کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اس میں کوئی ٹرائل والا چکر بھی نہیں ہوتا۔ نیز اس میں themes, apps بھی بنائی جا سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ اس کو استعمال کرتے ہوئے اگر ہم کسی کو سٹور بنا کر دیتے ہیں اور store ownership ٹرانسفر کرتے ہیں اور وہ پھرsign up کرتے ہوئے پیکج خریدتا ہے تو اس کا صلہ ہمیں بھی ڈالرز کی صورت میں ملتا ہے😇۔ اس پیمنٹ کا انحصار خریدے گئے پیکج پر ہوتا ہے۔الحمدللہ راقم کو یہ صلہ بھی مل چکا ہے۔ پچھلے دنوں جب ایک امریکا کے کلائنٹ کو اس پروگرام کے تحت سٹور بنا کر دیا تو اس کا انعام مجھے ملا۔آپ بھی ایسا کر سکتے ہیں۔

 

First Step

اس میں شامل ہونے کے لئے اس کی ویب سائٹ shopify.com/partner پر جائیں۔ اپنی ای میل کا اندراج کرتے ہوئے جوائن کریں اور پھر متعلقہ فارم کو فِل کریں📄۔ اس کے بعد ہمیں اپنے بزنس سے متعلق اکاؤنٹ کی معلومات درج کرنی ہوتی ہیں۔ جاب ٹائٹل میں CEOدرج کیا جاسکتا ہے۔اس طرح یہ عمل مکمل ہو جاتا ہے۔

 

Two Types of Shopify Partner Program

اس کے بعد ہمارے سامنے dashboard آتا ہے ۔ اس طرح سٹور بنانے کے لئے سٹور آپشن میں جا کر add store پر کلک کرنا ہوتا ہے۔ اب سٹور بنانے کے لئے دو اقسام موجود ہوتی ہیں۔

1۔ Development Store

2۔ Managed Store

 

Development Store

پہلی قسم کی بات کی جائے تو اس میں نئے سرے سے سٹور بنایا جاتا ہے۔ اس میں مختلف apps اور themes ٹرائی کی جاتی ہیں۔ یہ ایک قسم کا demo store اپنے کلائنٹ کے لئے بنایا جاتا ہے۔ پھر جب ہم یہ بنا کر اس کی  ownership اپنے  client کو ٹرانسفر کرتے ہیں تو ہمیں Shopify اس کے انعام کے طور پر پیمنٹ بھی کرتا ہے جس کا ذکر پہلے آیا تھا۔اس کے ساتھ ساتھ theme اگر ہم upload کرتے ہیں تو اس پر بھی ہمیں ریوینیو ملتا ہے💵۔

 

اگر ہم theme, app وغیرہ کے بارے میں سیکھنا چاہیں تو Education میں جا کر پارٹنڑ اکیڈمی میں کئی قسم کے اس سے متعلق کورس آفر کئے جاتے ہیں جہاں سے یہ سب سیکھا جا سکتا ہے۔لیکن یہ ٹیکنیکل اور علیحدہ skill ہے۔

 

Great Tip while using Shopify Partner Program

اگر ہم اپنے لئے بھی سٹور بنا رہے ہوں تو ایسے show کرنا ہے جیسے ہم کسی کے لئے بنا رہےہیں😚۔ اس سے ٹرائل والا چکر ختم ہو جاتا ہے ۔ بعد میں جب بھی ہمارا ذہن بنے اور یہ مکمل ہو جائے تو اپنے کسی دوسرے ای میل کو استعمال کرتے ہوئے اس سٹور کی subscription لے کر اسے live بھی کر سکتے ہیں۔

 

Managed Store

ہم Managed store میں اس کے برعکس پہلے سے موجود shopify store تک رسائی حاصل کرنے کے لئے collaborator request بھیجی جاتی ہے تاکہ کلائنٹ کو services فراہم کی جا سکیں۔ اب اس کا اصل فائدہ کہ اس کے ذریعے 500 تک سٹور کی رسائی کی درخواستیں بیک وقت دی جا سکتی ہیں اور ہر بار الگ الگ جا کر لاگ ان نہیں کرنا پڑتا🔒۔ہم اس میں کلائنٹ سےاپنے سٹور کی permission دینے کی درخواست کرتے ہیں اس میں سب سے پہلے سٹور کا URL اور پھر جو permission چاہئے ہوں وہ سیلیکٹ کر کے message لکھ کرجب سیو کرتے ہیں تو یہ سٹور owner کو چلی جاتی ہے۔ پھر اس کی مرضی ہوتی ہے کہ وہ ہمیں ان میں سے کن چیزوں کی permission دیتا ہے۔

 

How to transfer ownership

اب Shopify Partner Program سے واپس آتے ہیں اپنے سٹور کی جانب۔ ہم اس کی سیٹنگ تفصیل سے دیکھ چکے ہیں لیکن کچھ آپشن رہ گئی ہیں جو ہم نے کرنی ہیں۔ اگر آپ سے سیٹنگس رہ گئیں تو یہاں سے دہرا لیں:

Free Training for Shopify Developer (Lecture No: 3)

 

یہاں ownership کو ٹرانسفر کرنے کا طریقہ کار آسان ہے۔ وہ یوں کہ shopify admin کی سیٹنگ میں جا کر user and permission میں جانا ہے۔ پھر Transfer ownership کے ذریعے سے یہ ہو جائے گا👍۔

 

Title & Meta Description of Store

اسی طرح online store میں preferences میں جانا ہوتا ہے۔ وہاںاپنی ویب سائٹ کا ٹائٹل اور meta description ایڈ کی جاسکتی ہے۔ آسان الفاظ میں جب ہم گوگل میں کوئی سائٹ دیکھتے ہیں تو اس کا ٹائٹل اور اس کی مختصر تفصیل آرہی ہوتی ہے۔ یہ دونوں چیزیں اس جگہ پر ہم درج کرتے ہیں⌨۔ اچھی Description یعنی اس میں کی ورڈز کا استعمال ہماری سائٹ کی SEO اچھی کرتی ہے اور وہ رزلٹ میں اوپر دکھائی دیتی ہے۔

 

اسی طرح یہاں Social Sharing Image سے مراد وہ امیج ہوتا ہے جو ہمارے سٹور کا فیس بک یا سوشل میڈیا پر پوسٹ میں ویب ایڈریس لکھنے پر دکھا ئی دیتا ہے۔

 

Conclusion

ہمیں اگر چہ Shopify پر فیس کی مد میں ماہانہ  اور ہر آرڈر پر کچھ چارجز دینے ہوتے ہیں۔ نیز ڈومین بھی خریدنی ہوتی ہے۔ لیکن اس کے مقابلے میں سہولتوں کو دیکھا جائے تو وہ بیش بہا ہیں😍۔ اگر ہم شروع میں سرمایہ اس میں لگا دیں تو یہ پلیٹ فارم ہمارے آن لائن کاروبار کی ہر طرح کی ضرورت کو بنا کسی رکاوٹ کے پورا کرتا ہے۔جیسے آج کل کے تمام بڑے بڑے بزنس اسی پلیٹ فارم کو استعمال کر رہے ہیں۔ تو اگر کبھی آپ کے سامنے بھی اس طرح کی صورتحال آئے تو بنا ہچکچکاہٹ اس کی طرف ہاتھ بڑھائیے گا۔ آپ کا اچھا وقت بھی ضرور آئے گا جب آپ کو اس فیصلے پر فخر ہوگا!!

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.