Top 15 Shopify Settings You must know (Lecture No: 4)

Shopify Settings

آج کا لیکچر کل کے shopify لیکچر کا تسلسل ہے ۔ shopify پر سٹور  بنانے کے بعد سیٹنگ سے متعلق کچھ موضوعات پر تشنگی رہ گئی تھی۔ آج وہ تمام کی تمام یعنی 15 سیٹنگس کھل کر زیر بحث آئیں گی جن کا جاننا ہر shopify developer کے لئے لازمی ہے💡۔ اگر کل کے نوٹس پڑھنے رہ گئے تھے تو یہاں سے پڑھ سکتے ہیں:

Free Training for Shopify Developer (Lecture No: 3)

 

اب بڑھتے ہیں آج کے لیکچر کی جانب۔ اور ایک ایک کر کے ان شاء اللہ Shopify  کی سیٹنگس پر ترتیب وار بات ہوگی:

1۔ Store Details

سیٹنگس میں سب سے Shopify سٹور کی تفصیلات ہوتی ہیں۔ جس میں ہم سٹور کا نام تبدیل کرنا چاہیں تو کر سکتے ہیں۔ اسی طرح ادھر ہم اپنا ای میل، گھر کا پتہ اور کرنسی💴 وغیرہ بھی تبدیل کر سکتے ہیں۔جیسے اگر آن لائن تجارت پاکستان میں کرنی ہے تو Pakistan Rupees سیلیکٹ کریں گے اور اگر انگلینڈ میں ہو تو برٹش پاؤنڈز۔ویسے اگر بیرونِ ملک ہو تو ذیادہ تر کرنسی یو ایس ڈالر سیلیکٹ کی جاتی ہے۔ 

 

2۔ Plan & Billing

اس کے بعد بالترتیب plan اور billing ہے۔ جس طرح کل بات ہوئی کہ فی الحال ہم ٹرائل یا فری پلان پر کام کررہے ہیں۔ جس پر 14 دن تک کام کیا جاسکتا ہے۔ اس کے بعد shopify کے تین پیکجز ہوتےہیں۔ جن میں سے ایک چننا ہوتا ہے۔ تو plan سے ہی ہم اپنا پسندیدہ یا متعلقہ پلان چن سکتے ہیں🖱 جیسا کہ بیسک پلان جس میں ہمیں 19 $ ماہانہ میں سٹور بنانے کی اجازت مل جاتی ہے۔

 

How much to pay to Shopify

یونہی بلنگ میں ہمیں پتہ چل رہا ہوتا ہے کہ ہم نے پلان کی مد میں کتنے پیسے shopify کو ادا کرنے ہیں۔ اور اپنے بینک کارڈ سے یہ ادائیگی کرنے کی سہولت بھی ہوتی ہے۔

 

3۔ Users and permissions

اکثر shopify مالکان کو خود سے سٹور بنانا نہیں آتا۔ تو وہ سٹور خریدتے اور بناتے تو خود ہیں۔ لیکن بعد میں کسی اور کو بطور سٹاف رکھ کر اس سے مختلف کام کروا لیتے ہیں۔ جیسے فیس بک پر اشتہار دے کر کسی کو رکھا جاسکتا ہے جو ان کے سٹور پر کام کرتا ہے۔ اس کے لئے ان کو اجازت دینی ہوتی ہے جو یہاں سے دی جاتی ہے۔ نیز ان کو کس کس متعلقہ سیکشن میں جانے اور تبدیلیوں کی اجازت ہوگی؟ وہ بھی یہیں سے سیٹنگ⚙ ہوتی ہے۔

 

Example

جیسے اگر اپنے سٹور کی مارکیٹنگ کروانی ہے تو اس یوزر کو صرف مارکیٹنگ والے سیکشن کی اجازت ہونی چاہیے۔ اسی طرح اپنے کسٹمر والے سیکشن تک رسائی دینا مناسب نہیں کہ کوئی آپ کے صارفین کے ڈیٹا کا نا مناسب دانستہ و نادانستہ استعمال نہ کر سکے🤔۔اسی طرح ایڈ سٹاف میں جا کر ان کا نام اور ای میل، پھر جو جو اجازت دینی ہو دے کر یہ عمل مکمل کیا جاتا ہے۔

 

4۔  Payments in Shopify

اس کے بعد اگلا نمبر انتہائی اہم سیٹنگ یعنی ادائیگی💰 سے متعلق ہے۔ کہ اگر کوئی آپ کے سٹور سے چیز خریدتا ہے تو پیسے کیسے دے گا؟ یہاں کچھ سروسز ہوتی ہیں جو دستیاب ہوتی ہیں جیسے 2checkout یا paypal وغیرہ۔ یہ کیسے سیٹ ہوتی ہیں؟ ان شاء اللہ یہ آنے والے لیکچرز میں آپ کو پتہ چل جائےگا۔ علاوہ ازیں ہم اپنے بینک کی تفصیلات بھی ادھر دے سکتے ہیں یا COD یعنی Cash on Delivery مطلب جب چیز جائے تو پیسے لئے جائیں بھی سیٹ کی جاسکتی ہے۔

 

5۔ Checkout

اس سے اگلا نمبر checkout کا ہے۔ کل آن لائن آرڈر کرنے کا طریقہ کار ہم نے جانا تھا کہ پہلے سائٹ پر جانا ہوتا ہے۔ اس کے بعد پراڈکٹ چننی ہوتی ہے۔ پھر cart میں ایڈ کرنا ہوتا ہے اور پھر چیک آؤٹ کی بات ہوئی تھی۔ مطلب وہ جگہ جہاں آپ کے کسٹمر نے اپنا پتہ اور اس سے اہم ادائیگی کی تفصیل دینی ہوتی ہے۔ تو یہ سیٹنگ ادھر ہوگی۔ اسی طرح یہاں Tip لینے کی آپشن بھی آن کی جا سکتی ہے۔تاکہ اگر فراخ دل صارف ہو تو آپ کو نواز بھی سکے😍۔

 

6۔ Shipping and Delivery

یہ بھی بہت اہم ہے یہاں سے ہم وہ طریقہ کار طے کرتے ہیں جس سے صارف کو مطلوبہ چیز ملتی ہے۔ جیسے اگر کسی نے پرفیوم لیا ہے تو اس کو بھیجنے کے بھی چارجز ہوتے ہیں۔ مزید برآں مختلف ممالک اور شہروں کے اعتبار سے بھی یہ پیسے سیٹ کرنے ہوتے ہیں۔ تو یہ تمام سیٹنگس ادھر موجود ہیں۔ جس کو سیٹ کرتے ہوئے ہم پوری دنیا میں اپنی چیزیں بھیج سکتے ہیں🌍۔ ویسے مشورہ یہی ہے کہ Delivery کے پیسے پراڈکٹ میں ہی ڈال کر ڈیلیوری مفت کر دی جائے تو صارف خوش ہو جاتا ہے۔ اس پر بہرکیف تفصیل سے اگلے لیکچرز میں بات ہونی باقی ہے۔

 

7۔ Taxes

اس سے اگلا نمبر ٹیکس کا ہے کہ اگر چیزوں پر کوئی ٹیکس لاگو کرنا ہو۔ یہ سیٹنگ ادھر دستیاب ہے۔ لیکن پچھلی آپشن کی طرح یہاں بھی یہی مشورہ ہے کہ ٹیکس کو اس چیز کی قیمت میں ہی اگر ڈال دیا جائے تو بہتر ہے۔

 

8۔ Location and Gift Cards

یعنی وہ جگہ جہاں جہاں آپ کا سٹور موجود ہے۔ جیسے راولپنڈی، لاہور، آزاد کشمیر وغیرہ۔ یہاں عام طور پر نئے سٹور میں ہمارا کیونکہ ایک ہی جگہ سٹور ہوتا ہے اس لئے وہی ایڈ کیا جاتا ہے۔اسی طرح gift cards کی آپشن ہے🎁 یہاں ہم 10 فیصد ڈسکاؤنٹ یا ایک کے ساتھ ایک مفت جیسی آفرز اپنے کسٹمرز کو دینا چاہیں تو ایسی آفرز کی سیٹنگ ہوتی ہے کہ یہ کتنے دنوں کے لئے ہوں وغیرہ۔اس کے بعد مارکیٹ کا سیکشن ہے جو shopify  نے کچھ عرصہ پہلے متعارف کروایا ہے اور اس میں اپنی آن لائن تجارت کو مزید پھیلانے کے حوالے سے آپشنز دی جاتی ہیں۔

 

9۔  Sales Channel on Shopify

اس پلیٹ فارم Shopify کو استعمال کرتے ہوئے ہم مختلف سیلز کے ذرائع بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ جس کے لئے یہ سیکشن موجود ہے۔ جیسے بالفرض ہم اپنی پراڈکٹس فیس بک یا گوگل مرچنٹ کے ذریعے بھی سیل کرنا چاہتے ہیں۔ یا ہم انسٹا گرام شاپ بنانا چاہتے ہیں تو یہ ادھر ممکن ہوتا ہے اور مزے کی بات یہ سب مفت میں دستیاب ہوتا ہے😊۔ جس کی الگ سے فیس نہیں ہوتی۔

 

10۔  Adding Domains on Shopify

یہ بہت اہم موضوع ہے اس پر ہم تفصیل سے کل کے لیکچر میں بات کریں گے۔ مختصراً ڈومین یعنی آپ کی ویب سائٹ یا سٹور کا پتہ۔

 

11۔ Notifications on Shopify

جیسے کل بات ہوئی کہ جب صارف اپنا آرڈر دیتا ہے تو اسے ای میل جاتی ہے۔ اسی طرح مرحلہ وار ہم نے صارف سے رابطے میں رہنا ہوتا ہے۔ تو shopify پر یہ سب بنا بنایا آپ کو مل جاتا ہے۔ جو اگر آپ دیکھنا چاہیں تو notification میں دیکھ سکتے ہیں۔ یہ مختلف مراحل اور حالات کے پیش نظر بنی بنائی templates ہوتی ہیں جنہیں ای میل✉ کے ذریعے صارفین کو بھیجا جاتا ہے۔ انہیں تبدیل کرنے کی بھی خاطر خواہ ضرورت نہیں ہوتی۔

 

12۔ Metafields

یہاں سے ہم اپنی پراڈکٹس کی اضافی معلومات کا اندراج کر سکتے ہیں۔ جیسے expiry date وغیرہ۔ اگر اسے استعمال نہ بھی کیا جائے تو کوئی خاص فرق نہیں پڑتا۔

 

13۔ Files

یہاں ہماری پراڈکٹس کی تمام تصاویر اور ویڈیوز جو ہم نے اپ لوڈ کی ہوتی ہیں دکھائی دے رہی ہوتی ہیں۔ جیسے کپڑوں سے متعلق اگر کوئی تصویریں ہم نے ڈالی ہیں۔ جو ہم آگے سیکھیں گے کہ کیسے ڈالنی ہیں تو اس کے بعد وہ یہاں سے دیکھ سکتے ہیں۔

 

14۔  Adding Languages on Shopify

جیسے پچھلے لیکچر میں بات ہوئی کہ یہاں سے ہم انگریزی کے علاوہ کوئی اور زبان ایڈ کر سکتے ہیں۔ لیکن اس کے لئے ہماری متعلقہ تھیم کا سیلیکٹ ہونا ضروری ہے۔ تھیم کیا ہوتی ہے اور سیٹ کرنا بھی ہم ان شاء اللہ اگلے لیکچرز میں سیکھیں گے۔

 

15۔ Policies

جب ہم Shopify پہ ای کامرس سٹور بناتے ہیں تو کچھ پیجز ضروری بلکہ لازم ہوتے ہیں۔ ان میں primary policy, refund policy, shipping policy & terms of service اہم ہیں۔ کسٹمر کچھ پڑھے نہ پڑھے ری فنڈ پالیسی تو پڑھتا ہی ہے۔ یعنی اگر چیز غلط ملے گی تو صارف کیسے واپس کرسکتا ہے؟ لیکن پریشان نہیں ہونا😟 اگر انگریزی کمزور بھی ہو لیگل سیکشن میں بنی بنائی templates ہوتی ہیں جنہیں تبدیل بھی کیا جاسکتا ہے۔ جیسے واپسی کی پالیسی کے دن 15, 20 یا اپنی مرضی کے مطابق طے کئے جا سکتے ہیں۔ یاد رہے ان templates میں اپنے سٹور کا نام مختلف جگہوں پر اپ ڈیٹ کرنا نہیں بھولنا۔

 

Conclusion

اگر آپ یہ سیٹنگس سیکھ گئے تو Shopify پر کام کرنا آپ کے لئے چنداں مشکل نہ رہے گا۔ بلکہ آپ اس میں ماسٹر بن جائیں گے۔ لیکن بات وہی انگریزی محاورے والی ہے کہ practice makes a man perfect۔ ہم پریکٹس کی مدد سے ہی اپنے آپ کو کامیاب بنا سکتے ہیں👍۔ ان سب سیٹنگس کو کر کے دیکھنا اب آپ کا فرض ہے۔

Leave a Comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.