جی تو امید ہے آپ کا آن لائن تجارت سیکھنے کا سلسلہ زبردست چل رہا ہوگا۔ آپ کو شاید احساس نہیں ہورہا لیکن آپ روز بروز اس فیلڈ میں مہارت حاصل کرتے جارہے ہیں۔ اس لئے ہمت نہیں ہارنی اور اگر کچھ مشکل بھی لگے تو سیکھنا جاری رکھنا ہے۔ ایک وقت آئے گا جب آپ کو یہ مشکل بھی آسان لگے گی😊۔
جی تو کل ہم نے تھیم کی customization دیکھی۔ ای کامرس سٹور بناتے وقت کافی چیزیں دیکھنی ہوتی ہیں۔ ان میں سب سے اہم مرحلہ shopify theme selection یعنی کہ تھیم چننا ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ اہم چیز ہمارے سٹور پر استعمال ہونے والی color scheme (رنگوں کا انتخاب) ہوتی ہے🎨۔ جس کے لئے اپنے کمپنی logo میں استعمال ہونے والے کلرزسے بھی اس کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔
Table of Contents
Shopify Theme Selection
اسی طرح themeforest.net ایک سائٹ ہے جو تھیم چننے میں آپ کی مدد کرے گی۔ آپ اس پر جا کر جس niche (فیلڈ) سے متعلق آپ سٹور بنا رہے ہوں ویسی themes کو سرچ کیا جائے🔍۔ جب ہم ملتی جلتی تھیم میں استعمال ہونے والے رنگوں کو دیکھیں گے تو اس سے بھی ہمیں فیصلہ کرنے میں آسانی ہو گی کہ کون سے رنگ ہمارے سٹور کے لئے اچھے لگیں گے؟ اسی طرح کوشش کریں ایک دوسرے سے ملتے جلتے شیڈز استعمال کئے جائیں تاکہ برے نہ لگیں۔
Check Speed before Shopify Theme Selection
اسی طرح theme فائنل کرنے سے پہلے ہمیں اس کی سپیڈ اور لوڈنگ وغیرہ بھی چیک کرنی چاہئے تاکہ بعد میں مسئلہ نہ ہو۔ اس کے لئے مختلف سائٹس دستیاب ہیں جن میں سے gtmetrix.com اور pingdom.com ذیادہ تر استعمال کی جاتی ہیں۔ ادھر جب ہم تھیم کا ایڈریس دیتے ہیں تو یہ ساری معلومات ہمارے سامنے آجاتی ہیں📃۔اسی طرح ہم دو تین تھیم کا موازنہ کرتے ہوئے بہتر فیصلہ کرنے کی پوزیشن میں آجاتے ہیں۔ اسی طرح گوگل سپیڈ ٹیسٹ سے بھی چیک کیا جاسکتا ہے لیکن ان کے معیار پر پورا اترنے کے لئے بہت محنت کی ضرورت ہے اور عام طور پر اس معیار سے کم والی بھی اچھی سائٹس ہو سکتی ہیں اس لئے اس کی خاص ضرورت نہیں ہوتی۔
Shopify Theme Selection with fast speed
اوپر مذکورہ دونوں سائٹس اس حوالے سے مدد کرنے کے لئے کافی ہیں جن سے پرفارمنس، سٹرکچر اور لوڈنگ ٹائم کا اندازہ ہو جاتا ہے۔ اسی طرح یہ بھی جان لیں کہ فری تھیم کا لوڈ ٹائم بھی بہتر ہوتا ہے۔ ان سب امور کو پہلے چیک کرنا اس لئے بھی ضروری ہے کہ کام مکمل کرنے کے بعد shopify میں theme optimization کرنا کافی محنت طلب اور مشکل کام ہوتا ہے🏋۔
Shopify Theme Selection with less Loading Time
لوڈنگ ٹائم اس لئے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ لوگوں کے پاس اتنا ٹائم نہیں ہوتا اور وہ 2-1 سیکنڈ سے ذیادہ انتظار کرنے کی بجائے دوسری سائٹ پر جانا ذیادہ سہل سمجھتے ہیں🙄۔ اس لئے تھیم سیلیکشن اور تیزی سے لوڈ ہونے والی تھیم سیلیکٹ کرنا بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ اسی طرح اگر متعلقہ تھیم کی مقبولیت دیکھنے کے لئے اس کے ریویوز اور پریمئم تھیم کی sales دیکھ لی جائیں تو فیصلہ کرنا آسان ہوجاتاہے۔
Good laptop for better processing
ان سب کے علاوہ اچھا کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ بھی ضروری ہے💻۔ اس کی اچھی ریم اور پروسیسنگ کام کے معیار کو بہتر کردیتی ہے۔ اگر آپ نے اچھا نیا لیپ ٹاپ لینا ہوتو www.shophive.com ایک اچھی سائٹ ہے اگر استعمال شدہ لینا ہو تو olx سے لے سکتے ہیں۔ اگر آپ اپنے images کو بھی کمپریس (سائز کم) کر لیں تو بہتر ہے۔
How to search any product on internet
اس کے علاوہ جب ہم کوئی پراڈکٹ دیکھنا چاہ رہے ہوں کہ یہ نیٹ پر کہاں کہاں دستیاب ہے؟ تو یہ کس طرح ممکن ہے۔ جیسے مثال کے طور پر آپ نے بیچنے کے لئے ایک مشین چنی ہے۔ اب اگر آپ دیکھنا چاہ رہے ہیں کہ انٹرنیٹ پر یہی مشین کہاں کہاں بک رہی ہے🤔؟ تو کیا یہ ممکن ہے۔ جی ہاں ایسا ممکن ہے۔ تو آئیے step wise سمجھتے ہیں۔
Step 1
پہلا قدم تو یہ ہے کہ آپ اس پراڈکٹ کے نام یا اس کی تفصیلا ت سے گوگل میں سرچ کر لیں۔ یعنی آپ نے جو بھی چیز ڈھونڈنی ہے اسےinverted commas (“”) میں لکھنا ہے ۔ جیسے “Dawlance Washing Machine” اسی طرح آپ اس کا ماڈل بھی یونہی سرچ کر سکتے ہیں🔎۔
Step 2
اس کے علاوہ ایک اور طریقہ اس کی تصویر سے اسے انٹرنیٹ پر ڈھونڈنا ہوتا ہے۔ جس کے لئے reverse engineering کی اصطلاح استعمال ہوتی ہے۔ اس کے لئے آپ نے Google.com/Images پر جا کر اس پراڈکٹ کی اپنے کمپیوٹر میں سیو تصویر اپ لوڈ کرنی ہوتی ہے🖼۔ اور آپ کا کام ہو جاتا ہے۔
How to download multiple pictures
اب اگر آپ کسی بھی ویب سائٹ سے ایک یا ایک سے ذیادہ امیجز ایک ساتھ ڈاؤن لوڈ کرنا چاہتے ہیں۔ تو اس کے لئے آپ کو Google Chrome کی ایکسٹینشن“image downloader” استعمال کرنا ہوگی ۔ اس کے ذریعے آپ کسی بھی ویب سائٹ سے ایک ساتھ ذیادہ تصاویرڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت میسر ہوتی ہے👌۔ جب وہ تصاویر ہمیں مل جائیں تو جیسے پچھلے سٹیپ میں بتایا۔ ہم گوگل پر پہلے وہ امیج upload کرتے ہیں اور یہ چیک کر سکتےہیں کہ وہ کہاں کہاں دستیاب ہے؟
Gated or ungated Products
اسی طرح پراڈکٹس کا ذکر چل رہا ہے تو یہ concept بھی سمجھ لیں کہ ایسی پراڈکٹس جس کے لئے کسی خاص پلیٹ فارم پر مدعو کیا جائے کہ یہاں آئیں تو یہ پراڈکٹ ملے گی Gated کہلاتی ہیں۔ جب کہ ڈائریکٹ ملنے والی پراڈکٹس کو ungated کہا جاتا ہے۔ کوشش کریں کہ اپنے سٹور کے لئے Gated کی بجائے ungated پراڈکٹس ہی چنیں😎۔