ہم جب سٹور بنا رہے ہوتےہیں چاہے وہ shopify پر ہو یا wordpress پر، تو اس وقت عموماً ایسی غلطیاں ہو جاتی ہیں جن کی وجہ سے یہ perfect نہیں بنتا😯۔ سٹور تو سب ہی بنا سکتے ہیں لیکن ان غلطیوں کو سدھارنے سے ہم professional اور as a expert اپنا کام پیش کر سکتے ہیں، جس سے ہمارے کام کو چار چاند لگ جاتے ہیں👌۔ اسی طرح آپ کے آن لائن سٹور کا اچھا سا لوگو بھی ہونا چاہئے تو آج یہ بنانا بھی سیکھیں گے۔توچلیں شروع کرتےہیں۔
Table of Contents
How to make awesome store logo
اب سب سے پہلے ہم اپنے سٹور کے لئے بہترین لوگو بنانا سیکھیں گے۔ ویسے تو اس کے لئے فوٹو شاپ یا illustrator استعمال ہوتا ہے۔ لیکن اس پر سب کی کمانڈ نہیں ہوتی۔ اس کا حل ایک بہت اچھی سائٹ canva ہے جہاں آپ بہت آسانی سے ڈیزائننگ کر سکتے ہیں👍۔ اگر آپ کو اس پر کام نہیں آتا تو آپ نیچے لنک سے اس کی ٹریننگ لے سکتے ہیں۔
How to make Awesome designs free with CANVA (Class-25)
Making logo on CANVA
سب سے پہلے ہمیں canva کی سائٹ پر چلے جانا ہے۔ پھر اپنی آئی ڈی سے لاگ ان ہونا ہے۔ یا پہلی دفعہ جانے کی صورت میں sign up کر لینا ہے۔لوگو کے لئے ہم نے 500×500 پکسل کی ایک فائل بنا لینی ہے۔ اس کے بعد ہم کوئی بھی template لے کر اسے edit کر لیں گے اور پھر اسے share کی آپشن پر جاتے ہوئے اپنے پاس کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ پر سیو کرلیں گے🤗۔ تاکہ جب بھی ضرورت ہو تو اس کو استعمال کیا جا سکے۔ یاد رہے کہ آپ کے پاس موبائل میں بھی اس کی ایپ موجود ہے جس کے ذریعے سے آپ یہ کام کرسکتے ہیں۔
اس کے بعد point wiseبڑھتے ہیں اپنے ٹاپک کی طرف:
1. Size of header
سب سے پہلے ہمیں اپنے آن لائن سٹور پر ہیڈر کا سائز مناسب رکھنا چاہئے تاکہ دیکھنے میں بھی اچھا محسوس ہو😊۔ بڑے ہیڈر سے باقی چیزیں بھی چھپ جاتی ہیں اس لئے اسے بہت بڑا بنانا موزوں نہیں۔
2. POD products size
اسی طرح POD پراڈکٹس کے جو ہم امیج ڈیزائن کرتے ہیں وہ بھی مکمل اور بہترین ہونے چاہئیں۔ ڈیزائن کا color ایسا ہو کہ پراڈکٹ سے میچ کرے اور اچھا لگے۔ ان کی ڈیزائننگ ایسی ہو کہ دیکھنے والے کو بھائے اور وہ اسے لینے پر مجبور ہو جائے مطلب ہر طرح سے perfect ہو👏۔ اگر آپ کو POD یعنی Print on Demand پراڈکٹس کا نہیں پتہ تو آپ نیچے لنک سے پڑھ لیں:
Learn POD without investment (Lecture 21)
3. Description of Products
اس میں اس چیز کا دھیان رکھنا ہے کہ number of characters ایک ہی طرح کے ہوں تاکہ وہ ایک جیسے دکھائی دیں۔ جیسے اگر یہ تین لائنوں میں ہیں تو سب تین لائنوں میں ہی آئیں تو ذیادہ بھلے لگیں گے😎۔
4. Checking of side bars
جب بھی ہم تھیم سیٹ کریں تو سائیڈ bars کو ایک نظر دیکھنا ضروری ہے🔍 تاکہ اگر کہیں امیج ایڈ کرنا ہو یا تحریر بدلنی ہوتو وہ ٹھیک ہو جائے۔
5. Less Scrolling to reach products
علاوہ ازیں اگر ہم پراڈکٹ کی ہیڈنگ دے رہے ہیں تو اس میں پراڈکٹ ہی دکھائی دیں اور اگر categories ہیں تو وہی نظرآنی چاہئیں۔اسی طرح بہت بڑا سلائیڈر لگانے سے بہتر ہے کہ یہ چھوٹا ہو۔ کیونکہ آخر یہ matter کرتاہے کہ user کو کتنا سکرول کر کے پراڈکٹ پر آنا پڑ رہا ہے🖱۔ یہ جتنا کم ہو اتنا بہتر ہے۔ بہرحال اگر client کی ڈیمانڈ ہو تو یہ بڑا بھی رکھا جا سکتا ہے۔اسے edge to edgeرکھنا بھی بہتر ہے۔
6. Popup Appearance Setting
اسی طرح اگر ہم نے mailchimp یا کہیں اور سے popup لگایا ہے تو اس کا وقت تھوڑا بڑھا دینا چاہئے کیونکہ سائٹ پر آتے ہی اس کا appear ہونا بہتر نہیں۔ اس کی سیٹنگ وہاں دستیاب ہوتی ہے⚙۔ اسی طرح کچھ mystery products دکھانا بھی بہتر ہو سکتا ہےاور نمبر بھی اسے attract کر سکتے ہیں جیسے %10 discount۔ اس کے علاوہ instagram اکاؤنٹ بھی ایڈکیا جا سکتاہے۔
7. Less Loading Time
اسی طرح ایسی ہیڈنگ بھی دینی چاہئے جن سے دو سیکشن میں differentiation ہو کہ یہ الگ الگ ہیں⛓۔ یونہی ایسی تھیم جس میں لوڈنگ ذیادہ ہو وہ نہ چننا بہتر ہے۔ کیونکہ اگر لوڈنگ میں ٹائم لگ رہا ہوتو یہ کسٹمر کو بھگا سکتی ہے۔اچھا لوگو بھی کسٹمر پر اچھا impression ڈالتا ہے۔
8. Minimum Styling
اگر ہم styling بہت ذیادہ کریں گے تو ویب سائٹ کی سپیڈ slow ہونے کا خدشہ ہے۔ اس لئے اسے مناسب ہی رکھنا چاہئے۔ بہت ذیادہ complications بھی اچھی نہیں ہوتی، جتنی سادگی ہو گی اور کسٹمر کو اچھے سے سٹور کی سمجھ آئے اتنا ہی اچھا ہے😇۔
یونہی ایسی تھیم جس میں پراڈکٹس popup میں آئیں اسے سیلیکٹ نہیں کرنا چاہئے کیونکہ اس میں product options add کرنے میں مسئلہ آسکتا ہے۔ اسی طرح ڈیزائن کرتے وقت امیج png میں ہوں🖼 تو کوالٹی اچھی ہو سکتی ہے۔ ایسے امیج جو animate ہوتے ہوں تووہ gif. میں بنائے جا سکتے ہیں۔
9. Effective Use of Hover
اگر ہم payment option جو دستیاب ہوں وہی دکھائیں تو بہتر ہے۔ اسی طرح بٹن میں Hover فیکٹر اچھے سے استعمال کرنا ہے تاکہ کرسر لے جانے پر دقت نہ ہو۔ اسی طرح ای کامرس سٹور پر about us کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ اصل فوکس پراڈکٹس پر ہی ہوتا ہے۔ کلر سکیم اچھی ہونی چاہئے🎨 اور ایسا کنٹراسٹ ہو کہ امیج اور ٹیکسٹ دونوں واضح ہوں۔عام طور پر کلر تھیم والے ہی استعمال کرنا بہتر ہوتے ہیں اگر کوئی مسئلہ آئے تو change کئے جا سکتے ہیں۔
10. Use of Images and Text in Contrast
اسی طرح POD میں اگر ڈیزائن مختلف جگہ پر ہوں جیسے شرٹ کی بیک سائیڈ، فرنٹ سائیڈ وغیرہ تو یہ تمام کے تمام بنانے پڑتے ہیں۔اسی طرح اگر امیج اور ٹیکسٹ میچ نہیں کر رہے تو ہم فوٹو شاپ یا canva میں انہیں ڈیزائن کر سکتے ہیں جیسے ایک black rectangle بنا کر اس پر اپنا ٹیکسٹ لکھ سکتے ہیں جو کلئیر ہوگا اور دیکھنے میں بھلا لگے گا😍۔