top ecommerce techniques

Top Ecommerce Techniques for Beginners (Lecture 9)

top ecommerce techniques

آج ہماری نویں کلاس ہے جس کا عنوان Top Ecommerce Techniques for Beginners ہے ۔ نام سے ہی سمجھ آگئی ہوگی کہ یہ کافی اہم ہے کیونکہ اس میں ہم   ایسی technqiues سیکھنے جارہے ہیں جن کی مدد سے ہم اپنا   سٹور کامیاب بنا سکتے ہیں ۔ یہ دراصل گزشتہ لیکچر کا ہی تسلسل ہے⛓ جس میں ہم نے اپنے سٹور کے لئے اچھی پراڈکٹ چننے کے بارے میں تفصیل سے بات کی تھی۔اگر وہ رہ گیا ہے تو اسے بھی نیچے لنک سے پڑھنا مفید ثابت ہوگا:

Selection of Ecommerce Products – Top 10 Tips (Lecture 8)

 

Searching Trending Topics

اب Top Ecommerce Techniques for Beginners میں  پہلے نمبر پر جو  گُر (Technique)ہے وہ یہ کہ ہمیں وہ ڈھونڈنا ہو گا جس کی مانگ یا طلب ہو۔ آسان لفظوں میں جب بھی ہم ای کامرس کی کوئی فیلڈ یا سٹور پر بیچنے کے لئے مطلوبہ پراڈکٹس فائنل کر رہے ہوتے ہیں تو ہمیں trending topics کو ڈھونڈناہوتا ہے🔍۔ اب یہ کہاں سے ڈھونڈے جائیں ؟تو   ایک سائٹ erank کے نام سے یہ سہولت فراہم کرتی ہے۔ یا گوگل سے بھی یہ کام لیا جاسکتا ہے جیسے اگر سرچ کیا جائے”Trending product niches in ecommerce” تو ہمیں کافی آئیڈیاز مل جاتے ہیں۔ لیکن یہ بھی دیکھنا ضروری ہے کہ یہ آئیڈیا کسی authentic سائٹ یا بلاگ سے لئے گئے ہوں جیسا کہ Shopify وغیرہ۔

 

Top Ecommerce Techniques  | By Using Social Media Platforms

اس کے بعد دوسرا اہم طریقہ انہیں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ڈھونڈنا ہوتا ہے۔ جیسے کہ فیس بک، انسٹا گرام، ٹویٹر، ریڈاٹ، کورا ۔ یہاں پر لوگ اپنی ذاتی زندگی کے تجربات شئیر کر رہے ہوتے ہیں اور اس سے کافی حد تک اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔انسٹا گرام کی اگر بات کی جائے تو اس میں # استعمال ہوتے ہیں۔ اگر آپ کی متعلقہ نش کے 10 لاکھ کے قریب discuss کرنے والے ہوں تو کہا جاسکتا ہے کہ یہ trending ہے🤗۔آسانی کے لئے باری باری سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو discuss  کر لیتے ہیں کہ اس پر سے ہم پراڈکٹس کیسے ڈھونڈ سکتے ہیں نیز اپنی پراڈکٹ کی مارکیٹنگ کیسے ممکن ہے ۔

 

Using Instagram

 انسٹا گرام اس کام کو آسان بنانے کے لئے بہت مدد فراہم کرتا ہے ۔ یہاں # (ہیش ٹیگ) کے ذریعے متعلقہ امیج ، پوسٹس ڈھونڈی جاتی ہیں 1 لاکھ سے کم رزلٹ کی صورت میں تقریباً مناسب مارکیٹ ہوتی ہے اور اسی طرح 5 لاکھ سے ذیادہ ہونے کی صورت میں مقابلے کی سطح بہت ذیادہ تصور ہوتی 📈ہے۔

 

Using Facebook

فیس بک پربھی آپ سرچ میں جا کر مارکیٹ میں ڈیمانڈ کو دیکھ سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ  مارکیٹنگ بھی کی جاسکتی ہے۔ اس کے لئے متعلقہ گروپس اور پیجز کو جوائن کرنا ہوتا ہے۔ اور ان کے ایڈمن کو کچھ پیسوں کے عوض کچھ وقت کے لئے اپنی پوسٹ پن کروائی جاسکتی ہے📌 ۔ اس سے اچھی سیل متوقع ہوتی ہے۔ لیکن گروپ کا متعلقہ ہونا اور ذیادہ تعداد میں لوگوں کا موجود ہونا بھی دیکھنا ضروری ہے۔

 

Using Quora & Reddit Platform

یونہی Quora سوال اور جواب کی ایک بڑی سائٹ ہے یہاں سے بھی کسٹمرز لئے جا سکتے ہیں ۔ یہاں اپنی پراڈکٹس سے متعلقہ پوسٹس پر لنک ڈالے جاتے ہیں۔ Reddit بھی ایک اچھا پلیٹ فارم ہے جہاں کمیونٹی کی طرز پر پوسٹس ہوتی ہیں۔ ان پر اچھا اور متعلقہ مواد پوسٹ کر کے اپنا مقام بنایا جا سکتا ہے🏅۔ اسی طرح ان communities کی growth دیکھنے کے لئے ایک ویب سائٹ subredditstats موجود ہے۔

 

Phantom Buster Website

اسی طرح ہم کسی خاص پراڈکٹ کے followers کو بھی تلاش کر سکتے ہیں اور ان کو ٹارگٹ کیا جاسکتا ہے۔ phantombuster ایک ایسی سائٹ ہے جہاں سے ہم صارفین کی معلومات بآسانی لے بھی سکتے ہیں اور ان تک رسائی کی مختلف قسمیں بھی یہاں موجود ہیں۔یہ فیس بک ، انسٹا گرام وغیرہ کے لئے استعمال کی جا سکتی ہے۔اگرچہ اس سائٹ پر  پریمئم اکاؤنٹ خریدنے پر ذیادہ آپشنز ہیں لیکن فری سے بھی کام چل سکتا ہے👍۔

 

Top Ecommerce Techniques | By Using Extensions

یہاں ایکسٹینشن سے مراد گوگل کروم براؤزر کو استعمال کرتے ہوئے اس میں موجود متعلقہ ای کامرس ایکسٹینشنز ہیں۔یہ طریقہ استعمال کرتے ہوئے بھی ہم انتہائی معیاری کام مختصر وقت 🕧میں کر سکتے ہیں۔ اب دیکھتے ہیں ان میں ہمارے موضوع سے متعلقہ نمایاں ایکسٹینشنز کون سی ہیں؟

 

IG Followers Export Tool (Extension)

گوگل کروم کی ایک ایکسٹینشن”IG Followers Export Tool” بھی اسی مقصد کے لئے استعمال ہوتی ہے جس سے followers کی لسٹ extract کی جاسکتی ہے۔ یہ پبلک اکاؤنٹس پر کام کرتی ہے اور اس سے صارفین کی ای میل آئی ڈی بھی لی جاسکتی ہیں۔

 

Export Comments (Extension)

اسی طرح آپ اپنے مقابلے میں موجود کمپنیز کا ڈیٹا اور ان کے صارفین سے بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ان کے صارفین کو اپنی پراڈکٹس پیش کر کے انہیں ابھارا جاسکتا ہے اور سیل generate کی جاسکتی ہے📊۔ اسی طرح فیس بک کے کمنٹس اور صارفین کا ڈیٹا ایک سائٹ exportcomments سے لیا جا سکتا ہے۔

 

اسی طرح اگر کسی بھی پلیٹ فارم پر آپ والی پراڈکٹ جو کسی اور کمپنی نے سیل کی ہو اور اس پر ناراض یا غصیلے کسٹمرز😡  کا review نظر آئے ۔ تو اس طرح کا میسج بھیج کر بھی اپنی پراڈکٹس کی رغبت دلا سکتے ہیں :

Hey, I see you purchased a “product name” from “competitor”. You can buy the same from us in just £19.20 with free delivery

اس طرح سے ان کو ٹارگٹ کیا جا سکتا ہے لیکن دھیان رہے کہیں آپ کے بھی غیر معیاری پراڈکٹ دینے کی صورت میں یہ آپ کے خلاف بھی ریویو لکھ سکتے ہیں😥۔

 

Top Ecommerce Techniques for Beginners | SEO

آخر میں SEO کی اگر بات کی جائےیہ(Search Engine Optimization)  کا مخفف ہے۔ جس کو سمجھنے کے لئے کہ ہم جب گوگل یا سرچ انجن میں کوئی بھی چیز ڈھونڈنے کے لئے کوئی لفظ جسے کی ورڈ کہتے ہیں لکھتے ہیں تو ہمارے سامنے اسکے نتائج آتے ہیں۔ جیسے “Buy Gold Watch in Islamabad”۔اب اس کے بعد جو نتائج ہمارے سامنے آئیں گے، اس میں سے ٹاپ کے نتائج میں اگر ہمارا والا ای کامرس سٹور آجائے تو اس سے خریداری کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ اس کو ٹاپ پر رکھنے لئے کافی کچھ مدنظر رکھنا ہوتا ہے یہی SEO ہے🙂۔ بہر حال اس کا مقصد سمجھنا ضروری ہے اور اس میں مہارت حاصل کرنا ایک الگ فیلڈ ہے۔یہ سیکھنے کے لئے backlinko.com موجود ہے جبکہ  اس کا بلاگ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

 

اوپر بیان کئے گئے تمام پلیٹ فارمز بنیادی طور پر وہ ٹولز فراہم کرتے ہیں جس سے ہم اپنی پراڈکٹ  ناصرف ڈھونڈ سکتے ہیں بلکہ ان کی مارکیٹنگ بھی بہترین انداز میں کی جا سکتی ہے۔

 

اس طرح ہمارا Top Ecommerce Techniques  کا ٹاپک مکمل ہوا۔ اب بال آپ کے کورٹ میں ہے اور ان تمام ٹیکنیکس کی  آزمائش شر ط ہے!!

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.