آج تھیوری کے بعد یکدم پریکٹیکل کا آغاز کیا جارہا ہے جس سے آپ کو shopify developer بنایا جائے گا۔ وہ بھی بالکل مفت😎۔ پریکٹیکل کام ضروری بھی ہے اور اہم بھی۔ آن لائن تجارت میں ذیادہ تر کام پریکٹیکل ہوتا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ جب تک بنیادی نظریات کلئیر نہ ہوں تو بھی بات نہیں بنتی اسی لئے پچھلے دو لیکچرز ترتیب دئیے گئے تھے۔اگر آپ نے انہیں نہیں پڑھا تو نیچے لنکس سے پہلے انہیں پڑھ لیں تو بہتر ہے:
What is Ecommerce (Lecture No: 1)
Learn Product Hunting (Lecture No: 2)
اب Topic کی طرف بڑھتے ہیں اور سب سے پہلے جانتے ہیں یہ shopify کس بلا کا نام ہے؟
Table of Contents
What is Shopify
یہ ایک کینیڈا کی ای کامرس کمپنی ہے جو کہ آن لائن سٹور بنانے کا پلیٹ فارم ہے۔ سادہ الفاظ میں جب آپ پہلے لیکچر کے بعد یہ فیصلہ کر لیتے ہیں کہ کس قسم کا سٹور بنانا ہے۔ اور دوسرے لیکچر کے بعد اس سٹور پر آپ نے کون سی پراڈکٹ📦 رکھنی ہیں؟ تو اگلا قدم ان چیزوں کو بیچنے کے لئے ویب سائٹ بنانے کا ہے۔ تو یہ ویب سائٹ جسے ہم آن لائن سٹور کہتے ہیں جن پلیٹ فارمز کے ذریعے سے بنتی ہے ان میں سے ایک Shopify ہے۔اسی طرح wordpress (ورڈ پریس) بھی سٹور بنتے ہیں اور یہ سہولت دستیاب ہے لیکن وہ اس سے بہت مختلف ہے۔ اسے بھی ہم آگے چل کر دیکھیں گے۔
Importance of Shopify
یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں ذیادہ تر بڑے بڑے سٹور اس کو استعمال کرتے ہوئے چل رہے ہیں، بلکہ بہترین انداز میں چل رہے ہیں جیسا کہ ELO کی مثال لے لیں۔جہاں آن لائن چیزیں بِکتی ہیں اور بہت مشہور ہے👌۔ الغرض اگر یہ کہا جائے کہ ای کامرس سٹور ہو اور Shopify کی بات نہ ہو تو یہ گفتگو ادھوری تصور کی جائے گی۔تقریباً آن لائن تجارت سے جڑے ہر شخص کو اس کا علم ہے۔
Who is Shopify Developer
تو اسی کے بارے میں ہم نے آج سیکھنا ہے اور Shopify developer بننا ہے۔ ڈویلپر سے مراد وہ شخص جو آن لائن سٹور بنانے میں مہارت حاصل کر لے اور اس کا استعمال جانتا ہو۔ امید ہے کہ آپ کو اس کا نظریہ سمجھ آگیا ہوگا۔
Shopify Pricing
کوئی بھی اچھی چیز مفت نہیں ملتی۔ تو اس کی بھی قیمت ہے۔ جو شاید آپ کو بہت ذیادہ لگے۔ لیکن جب کاروبار چلنے لگے اور لاکھوں کی سیل ہو تو اس کی کوئی وقعت نہیں رہتی۔ اگر اس کی قیمت💴 کی بات کریں تو اس کے تین پیکج ہیں:
1۔ Basic Shopify
2۔ Shopify
3۔ Advanced Shopify
بیسک جس کی قیمت 19$ ماہانہ ہے، اور شروع میں اپنے سٹور کے لئے ہم اسی کو خریدتے ہیں۔اس سے اگلا پیکج 49 ڈالر ماہانہ اور اس سے بھی ذیادہ سہولیات سے مزین ایڈوانس پیکج 299 ڈالر ماہانہ میں دستیاب ہے۔ جیسے موبائل کمپنیوں کے پیکجز میں کال📲، میسج اور انٹرنیٹ کا ڈیٹا مہنگے پیکج میں ذیادہ ملتا ہے ویسے ہی ادھر بھی سروسز پیکج کے حساب سے بہتر سے بہتر ہوتی چلی جاتی ہیں۔لیکن گھبرانا نہیں ہے شروع میں آپ کو مفت 14 دن کا ٹرائل ملتا ہے جس سے اس کی پریکٹس کی جاسکتی ہے۔اور اگر 14 دن سے ذیادہ مفت چلانا ہو تو؟ یہ ان شاء اللہ اگلے لیکچرز میں بتاؤں گا۔
Different Packages|Different Facilities for Shopify Developer
ایک مثال سے بات سمجھ آئے گی کہ جیسے تینوں پیکجز میں مختلف سٹاف اکاؤنٹس بالترتیب 2، 5 اور پھر 15 بنانے کی سہولت ہوتی ہے۔ سٹاف اکاؤنٹ مطلب آپ کے علاوہ جو لوگ یہی سٹور مینیج کریں۔ ایک اور اہم نکتہ💡 کہ ماہانہ پیکج کے ساتھ ساتھ ہر آرڈر پر اس کی نوعیت کے حساب سے چارجز بھی لاگو ہوتے ہیں۔ جیسے shopify کریڈٹ کارڈ کا ریٹ اس کا 2.9 فیصد بمع 30 سینٹس فی آرڈر بیسک پیکج پرآج کل چل رہا ہے۔ یہ ریٹس بھی پیکج کے لحاظ سے کم ذیادہ ہوتے ہیں اور سٹور بناتے وقت ان کا خود جاننا اور اگر کسی کے لئے سٹور بنا رہے ہیں تو اپنے کلائنٹس کو بتانا ازحد ضروری ہوتا ہے۔
Account Creation
سب سے پہلا قدم shopify کی ویب سائٹ ہر جا کر اپنا اکاؤنٹ بناناہوتا ہے تاکہ ای کامرس سٹور کی بنیاد رکھی جا سکے۔پھر 14 دن کا ٹرائل شروع کرتے ہوئے اپنا ای میل استعمال کرتے ہوئے ای کامرس سٹور کو نام دیتے ہوئے اکاؤنٹ بنایا جاتا ہے۔ اس طرح ہم ایڈمن ڈیش بورڈ پر آجاتے ہیں۔ جہاں پہلے ایک آپشنل سروے فارم📄 ہوتا ہے۔ پھر اپنے ایڈریس اور موبائل نمبر اور بنیادی معلومات کا اندراج کرتے ہوئے ان مراحل کو مکمل کرنا ہوتا ہے۔
آپ نے جو بھی سٹور کا نام رکھا ہوتا ہے اسی سے یہ آپ کا ٹرائل سٹور بن جاتا ہے۔ اس کو کھولنے کے لئے فارمیٹ کچھ یوں ہوگا:
نوٹ: (یہاں store name میں آپ کے سٹور کا نام آئے گا۔)
Setting of Shopify Store for Shopify Developer
اس کے بعد ڈیش بورڈ میں جاکر سیٹنگ میں جنرل سیٹنگ جیسے سٹور کا نام تبدیل کرنا، سٹور سے رابطے کے لئے ای میل جہاں صارفین کے آرڈر کی تفصیلات آتی ہیں اور وہ ای میل💌 جہاں آپ کو اپنے اکاؤنٹ کی معلومات ملتی وغیرہ کا اندراج کیا جاتا ہے۔اسی طرح ہر ملک اور خطے کے حساب سے ٹائم زون تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ عام طور پر وزن کلو گرام میں ہی رکھا جاتا ہے۔ اسی طرح آرڈر نمبر فارمیٹ، کرنسی کی تبدیلی جیسے ڈالر، یورو، پاؤنڈ، روپے وغیرہ میں تبدیل کی جاسکتی ہے۔
Apps for Shopify Developer
اس کے علاوہ یہاں Google Playstore کی طرح ایپس بھی دستیاب ہوتی ہیں۔ جو فری بھی ہوتی ہیں اور پریمیم بھی، یعنی جنہیں خریدنا ہوتا ہے۔ ان کی مدد سے ہم اپنا کام مزید بہتر کر سکتے ہیں۔ اسی طرح یہاں آرڈر آنے کی صورت میں اس کی کنفرمیشن کی وصولی کی سیٹنگ بھی کی جاسکتی ہے۔ یونہی گفٹ کارڈز🎁 بھی ہوتے ہیں۔ اور سٹور لینگویج بھی تبدیل کی جاسکتی ہے لیکن اس کے لئے اس کو سپورٹ کرنے والی سٹور کی theme ہونا بھی ضروری ہے۔
Check Out
یہ وہ سیکشن ہے جہاں یہ سیٹنگ کی جاتی ہے کہ کسٹمر آرڈر دیتے وقت معلومات کا اندراج کس طرح کر سکتا ہے🤔۔ جیسے وہ پہلے اپنا اکاؤنٹ بنائے گا یا بطور گیسٹ بھی یہ کرسکتا ہے اس کا فیصلہ آپ نے ادھر کرنا ہوتا ہے۔گیسٹ اکاؤنٹ سے کسٹمر کو تو آسانی رہتی ہے لیکن ہمیں بعد ازاں ٹارگٹ ای میل مارکیٹنگ میں مشکل پیش آسکتی ہے۔اس کا ذکر بھی ان شاء اللہ آگے چل کر اگلے لیکچرز میں ہوگا۔
ویسے تو آپ میں سے اکثر نے آن لائن آرڈر کر کے چیزیں منگوائی ہوں گی۔ لیکن اس کے پسِ پردہ کیا طریقہ ہوتا ہے اس کا نہیں پتہ ہوتا۔ تو چلیں آخر میں آن لائن تجارت کا بنیادی فلو چارٹ ہوتا ہے اسے سمجھ لیتے ہیں📊 کہ صارف کے آرڈر سے لیکر آرڈر ملنے تک کا سفر کیسے طے ہوتا ہے؟
Order Processing in Ecommerce
سب سے پہلے ویب سائٹ پر جاتے ہوئے صارف پراڈکٹ کا انتخاب کرتا ہے۔ پھر اسے add into cart کیا جاتا ہے پھر صارف چیک آؤٹ کرتا ہے اور آرڈر دے دیتا ہے۔ اس کے بعد اسے ای میل چلی جاتی ہے۔اسی طرح سٹور کے مالک کو بھی ای میل جاتی ہے۔ اس سے اگلا مرحلہ وئیر ہاؤس، پیکجنگ اور صارف کو پراڈکٹ بھیجنے کا ہوتا ہے۔ اس کے بعد صارف کو ای میل چلی جاتی ہے اور وہ اپنا آرڈر وصول کرلیتا ہے🤗۔ اور اس طرح آرڈر مکمل ہوجاتا ہے۔
Conclusion
یہ سب باتیں پڑھنے میں تو آسان لگتی ہیں لیکن یہ سب پریکٹیکل ہے۔ اور ان سب آپشنز کو خود جب تک ہاتھ سے نہ کیا جائے سمجھنا اور shopify developer بننا مشکل ہے۔ مختصراً ان سیٹنگس کو سمجھنے کے لئے ان سے پنگے کرنے پڑتے ہیں۔ بیسٹ آف لک۔