جی تو ماشاءاللہ ہم نے shopify کے بارے میں الحمدللہ کافی کچھ سیکھ لیا ہے🤗۔ اس کے اندر چند ایپس سیکھنی رہ گئی ہیں جن سے ہم بہت فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ جیسے مثال کے طور پر بعض اوقات shopify میں تھیم کا سلائیڈر صحیح کام نہیں کر رہا ہوتا یا اس کو ٹھیک کے لئے کوڈنگ کی ضرورت ہے تو اس کا ایک آسان حل یہ ہے کہ ہم Master Slider یا ایسی ہی کوئی دوسری ایپ انسٹال کر کے یہ کام مکمل کر لیں۔ خیر آج کے لیکچر میں ہم کچھ ہٹ کے سیکھیں گے جیسے SSL کیا ہوتا ہے اور بڑی ہی زبردست سکل Transcription۔
Table of Contents
Overview of Online Tijarat Course
اُس سے پہلے کسی منزل پرپہنچنے کے لئے اس کے راستے کی آگہی ضروری ہے🛣 اسی تناظر میں اپنے course content کی بات کی کر لیتے ہیں۔ کہ اب تک ہم کیا topics پڑھ چکے ہیں اور کون سے ابھی cover کرنا باقی ہیں؟
Topics Completed
مختصراً آج کی کلاس تک ہمارے 20 لیکچرز مکمل ہونے جارہے ہیں اور اب تک مکمل ہونے والے topics یہ ہیں:-
Shopify Store, Types of Stores, Niche/ Product Research, Competitor’s Store/ Product Research, Store Development, Store Handling, Product Uploading, Shopify Partner Program, Mailchimp, Excel, Marketing tools and many tips & tricks
Topics to be completed
یعنی کافی کچھ سیکھ لیا اسی طرح ابھی جو بقایا ٹاپکس ہیں وہ یہ ہیں:-
WordPress, Product Analysis, Browser extensions, Dropshipping, Shopify Sales Channels, store optimization, domain integration, marketing
اور ان سے متعلقہ چیزیں سیکھنا ابھی باقی ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ فیس بک پر پیج بنانا، پھر FB اور Instagram پر مارکیٹنگ، فوٹو شاپ کی بیسک جنہیں استعمال کرتے ہوئے ہم آن لائن تجارت میں فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اسی طرح مشہور Etsy پلیٹ فارم پر اپنی shop بنانا اور آن لائن تجارت کی مناسبت سے مفید مشورے😊 ان شاء اللہ یہ سب ہمارے کورس کا حصہ ہوں گے۔
SSL
اس سے مراد Secure Sockets Layer ہوتا ہے یہ سروسز ہم نے ہوسٹنگ کے ساتھ لینی ہوتی ہیں جو بنیادی طور پر ہماری سائٹ کی سیکیورٹی کو بہتر بناتی ہیں🔒۔ اس سے online transactions اور صارفین کی معلومات پرائیویٹ اور secure رکھی جاتی ہیں۔ اس کی نشانی یہ ہے کہ جن سائٹس کے ساتھ http ہو وہ بغیر SSL اور جن کے ساتھ https ہو وہ SSL والی ہوتی ہیں۔
Better SEO with SSL Certificate
اسی طرحSSL سرٹیفیکیٹ لینے سے گوگل سے priority بھی ملتی ہے اور سائٹ کی SEO بھی بہتر کی جاسکتی ہے۔یہ سائٹ کو تیز کرنے کےلئے نہیں بلکہ secure کرنے کے لئے ہوتی ہے۔ بعض لوگ wordpress پر پلگ ان کے ذریعے یہ کام جھوٹے موٹے انداز میں بھی کرتے ہیں🙄۔ SEO کیا ہوتی ہے؟ اس کی تعریف ہم کلاس نمبر 9 میں دیکھ چکے ہیں۔ اسے جاننے کے لئے آپ نیچے لنک سے وہ نوٹس پڑھ سکتے ہیں:
Top Ecommerce Techniques for Beginners (Lecture 9)
Transcription
جی تو اب آتے ہیں اپنے اہم ٹاپک کی طرف۔ آن لائن تجارت میں کبھی کبھار ہمیں کسی آڈیو (آواز) کو ٹیکسٹ (تحریر) میں بدلنا پڑ جاتا ہے۔ جیسے کہ یوٹیوب کی کسی ویڈیو میں موجود آواز کو تحریر میں بدلنا ہوتا ہے۔ تو اس کو Transcription کہتے ہیں۔ یہ ایسی سروس ہوتی ہے جس میں ہم آواز🔊 کو تحریر🔢 کی شکل دیتے ہیں۔ یعنی جو کوئی بول رہا ہو اس کو as it is لکھنا۔ یہ سروس fiverr اور دوسرے پلیٹ فارمز پر آفر کی جارہی ہیں۔ عموماً اس سروس کو دینے کے لئے کافی محنت کی ضرورت ہوتی ہے۔ کیونکہ گفتگو میں ایک سے ذیادہ سپیکر بھی ہو سکتے ہیں اور ٹائپنگ سپیڈ بھی اچھی ہونی چاہیے۔
How to do transcription
اس کا ایک طریقہ تو یہ ہے کہ اپنی ٹائپنگ سپیڈ بڑھائی جائے اور پھر اسے ٹائپ کیا جائے۔ لیکن اس کے علاوہ ایک آسان طریقہ بھی ہے جو ہم سیکھنے جارہے ہیں۔ اس کو آسانی سے کرنے کے لئے سافٹ وئیر Microsoft Office 365 استعمال ہوتا ہے۔ جس کے ذریعےہم بغیر ٹائپنگ کئےہم یہ کام سر انجام دے سکتے ہیں😇۔ لیکن اس کا مسئلہ یہ ہے کہ اس کا crack version نہیں ہوتا اور اسکی subscription آن لائن خریدنی ہوتی ہے. ویسے اگر 5-4 کے گروپ کی صورت میں اسے خریدا جائے تو یہ کافی مناسب پیسوں میں مل جاتا ہے۔اس کے علاوہ کم پیسوں جیسے 5$ میں بھی یہ دستیاب ہے لیکن تھرڈ پارٹی کی وجہ سے اس پہ کیا گیا کام اتنا secure نہیں ہو گا۔
Dictation Feature
اس کے علاوہ dictation یعنی خود سے بولنے پر لکھنے کی سہولت بھی اسی میں موجود ہوتی ہے۔ یعنی آپ جو بول رہے ہیں وہ آٹو میٹک اس میں لکھا جاتا جائے گا۔ پھر ہے نہ زبردست۔ ویسے تو یہ سہولت اس کے آف لائن ورژن میں بھی دستاب ہے لیکن transcription کی آپشن نہیں ہے😌۔اس کے علاوہ اور بھی کئی سافٹ وئیرز موجود ہیں لیکن Microsoft Office 365 سب سے بہتر اور آسان ہے۔ اگر کبھی موقع ملے تو ضرور try کیجئے گا۔ اس میں اس خاصیت کے علاوہ ایم ایس آفس کی تمام خوبیاں بھی موجود ہیں👌۔
How to do Transciprtion
اب یہ کرنی کیسے ہے؟ تو اس کے لئے سب سے پہلے اپنی ویڈیو فائل کو mp3 میں convert کیا جاتا ہے۔ پھر اسے آفس 365 پر ٹرانسکرپشن آپشن میں جا کر upload کرنا ہوتا ہے۔اس کے بعد ہم نے اگر سپیکرز کی تفصیل اور ٹائم سٹیمپ یعنی کس ٹائم بولا⏲؟ والی معلومات بھی لینی ہوں تو ان کی سیلیکشن کرنی ہوتی ہے۔ اس کے بعد یہ عمل start کیا جاتا ہے۔ آڈیو کی length کے حساب سے وقت لیتے ہوئے یہ عمل بہترین انداز میں مکمل کر دیتا ہے۔
Do Online Work
اگر آپ کو اس پر مہارت حاصل ہوجائے تو آن لائن تجارت میں اس کو استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ transcription کی سروس بھی آٖفر کر کے آن لائن کام کیا جاسکتا ہے🤗۔ اکثر پلیٹ فارمز پر کلائنٹ اس طرح کا کام دیتے رہتے ہیں۔ اسی طرح Shopify کا جو بھی تک آپ سیکھ چکے ہیں۔ وہ سروس بھی آپ دے سکتے ہیں۔ لیکن یاد رہے کہ آرڈر ملنے پر یا اسے طے کرتے وقت جتنی تفصیلات کلائنٹ سے لے لی جائیں اتنی ہی بعد میں آسانی رہتی ہے۔