How to earn money from Youtube – All Basics (Class-30)

یو ٹیوب پر کام کرنا بھی ایک مہارت ہے۔ آج کی تیسویں کلاس میں ہم اسی حوالے سے تفصیل سے بات کریں گے۔ vlogging بھی اسی ضمن میں آتی ہے۔ اسی طرح ہم نے اپنی بنائی ہوئی ویڈیو کو یوٹیوب پر لگانے کے لئے اپنا چینل بنانا ہوتا ہے۔ اس سے کمائی بھی ہوسکتی ہے💴 تو اس حوالے سے بھی جاننا ہے۔ یونہی cam scanner ایک بڑی زبردست سی ایپ ہے اس پر بھی بات ہوگی۔ اسی طرح آخر میں ہم نے کمپیوٹر سے متعلق جو خالی جگہ پُر کرنے کا سلسلہ بھی شروع کیا ہے اس کی بھی اگلی 5 خالی جگہوں کو سیکھنا ہے۔ یعنی سب کچھ بڑا مزے کا سیکھنے والے ہیں۔ تو چلئے بسم اللہ کرتے ہیں۔

 

Cam Scanner

اکثر ہمیں اپنے documents کو دوسروں کو بھیجنا ہوتا ہے۔ اس کےلئے ہم موبائل سے تصویر بناتے ہیں🖼 لیکن وہ آڑھی ترچھی آرہی ہوتی ہے۔ اس کے حل کے لئے play store پر ایک زبردست سی ایپ cam scanner کے نام سے دستیاب ہے۔ اس کو انسٹال کرنے سے یہ ہمارے موبائل میں آجائے گی۔ اب جب بھی ہم اپنے موبائل سے اسے کھولیں گے تو کیمرہ نمودار ہوگا۔ جس سے تصویر بنانے سے وہ بہترین انداز میں خودبخود سیٹ ہوجائے گی۔ اسے ضرور استعمال کیجئے گا۔

 

Youtube Introduction

یہ دراصل ویڈیو شئیرنگ کی سب سے بڑی ویب سائٹ ہے۔ جس پر روزانہ مختلف موضوعات پر لاکھوں ویڈیوز اپ لوڈ کی جاتی ہیں۔ صارفین کو اس کے ذریعے سے جہاں معلومات کا ایک خزانہ میسر آتا ہے وہیں اس کے ذریعے سے اگر ہمارا کام مقبول ہو تو کمائی کا ایک ذریعہ بھی بن جاتا ہے۔ اس کے لئے باقاعدہ ایک چینل بنایا جاتا ہے جس پر اپنا مواد ڈالتے ہیں🤗۔

 

Vlogging

جیسے بلاگنگ کے ذریعے سے لکھائی کر کے کام پیش کیا جاتا ہے۔ ویسے ہی وی لاگنگ یعنی ویڈیو لاگنگ کے ذریعے سے ہم اپنی بات ویڈیو کی صورت میں بیان کرتے ہیں۔ یہ بھی ایک فن ہے جس میں ہم اپنے آپ کو بطور ماہر پیش کرتے ہوئے کسی چیز پر بات کرتے ہیں۔ جیسے اگر آپ کے پاس دین کا علم ہو یا کمپیوٹر 💻 سے متعلق معلومات ہوں یا پھر آپ کھانے پکانے کے ماہر ہوں، الغرض کوئی بھی شعبہ ہو آپ اس سے متعلق vlogging کر سکتے ہیں۔ اس کے لئے کیا کیا چیز ضروت ہے؟ دیکھتے ہیں۔

 

کیمرہ

ایک اچھا کیمرہ چاہے وہ موبائل کی صورت میں ہو یا لیپ ٹاپ کا کیمرہ، کافی ہے۔ اس سے ہم نے ویڈیو ریکارڈنگ📻 کرنا ہوتی ہے اور اپنا پیغام ریکارڈ کرنا ہوتا ہے۔ اس کا معیار میگا پکسل میں ہوتا ہے تو اگر یہ 2 میگا پکسل یا اس سے ذیادہ ہے تو یہ مناسب تصور ہوتا ہے۔ 

 

مائیک

اگر ہم موبائل کے قریب سے ریکارڈنگ کریں تو آواز کچھ بہتر ہوتی ہے لیکن اگر ہم کچھ دور کھڑے ہو کر یہ کام کریں تو آواز واضح نہیں آتی۔ اس سے ہمارے کام میں بہت فرق پڑتا ہے۔ اس لئے ایک عدد اچھا مائیک🎤 اگر لے لیا جائے تو بہت بہتر ہے۔ یہ بآسانی مارکیٹ میں دستیاب ہوتا ہے۔ 

 

اچھا مواد

اب اگلی چیز یہ کہ مواد بھی تو اچھا ہونا چاہئے۔ یعنی جو ریکارڈنگ ہو رہی ہو اس میں آپ بول یا کہہ کیا رہے ہیں🤔؟ اس کے لئے سوچ بچار، تحقیق اور اچھا موضوع اہمیت کا حامل ہوتا ہے اور یہی وی لاگنگ کی جان ہے۔

 

اچھی پیشکش

اس کے بعد ہم نے اس کی ریکارڈنگ بھی اچھے ماحول میں کرنی ہوتی ہے۔ مطلب جہاں لائٹ وغیرہ مناسب ہو💡 اور دیکھنے والے پر خوشگوار اثر پڑے۔

 

خود اعتمادی

آخری اور سب سے اہم چیز خود اعتمادی ہے۔ اگر آپ میں خود اعتمادی ہو تو آپ کوئی بھی منزل سر کرسکتے ہیں😎۔ شروع میں مشکلات بھی آئیں گی لیکن اگر اپنے پر یقین ہو تو آہستہ آہستہ راستے بنتے چلے جائیں گے۔ ان تمام کاموں کے بعد ہم نے ویڈیو ایڈیٹنگ کرنی ہوتی ہے۔ اس کو بھی دیکھ لیتے ہیں۔

 

یوٹیوب چینل

یوٹیوب بھی ہماری جی میل کی آئی ڈی سے ہی چلتی ہے۔ سب سے پہلے ہم ادھر sign in کر لیں گے۔ اس کے بعد ہم نے دائیں طرف اپنی آئی ڈی کے نام پر کلک کر کے create a channel پر کلک کردینا ہے۔ اس کے بعد ہم اپنے چینل کی کوئی تصویر اپ لوڈ کریں گے اور اس کا نام رکھیں گے🔡۔ یہ بہت ضروری ہے کہ نام اپنے کام اور موضوع کی مناسبت سے رکھا جائے۔ اس کے بعد اپ لوڈ ویڈیو کی آپشن سے ہم اس پر اپنی بنائی ویڈیو ڈال سکتے ہیں۔

 

Youtube Thumbnail

یوٹیوب پر ویڈیو کے شروع میں ہم اپنی ہی ویڈیو کا کوئی حصہ بطور تصویر لگا سکتے ہیں۔ اسی طرح فوٹو شاپ یا CANVA کو استعمال کرتے ہوئے بھی یہ بہترین انداز میں بنائے جاسکتے ہیں👌۔ ویڈیو چلانے سے پہلے ہمیں یہی نظر آتے ہیں۔ ذیادہ تر لوگوں کی کامیابی کا راز اسی میں چھپا ہوتا ہے کہ وہ ایسے thumbnail بناتے ہیں جس سے دیکھنے والا کلک کر کے ویڈیو دیکھنے پر مجبور ہوجاتا ہے۔ خیر اصل چیز تو آپ کا مواد ہے لیکن ایک اچھا thumbnail بنا کر بھی آپ اپنے کام کو بہتر سے بہتر کر سکتے ہیں۔

 

یو ٹیوب سے کمائی کیسے کریں؟

یہ ایک لمبا سفر ہے لیکن جب تک ہم ابتداء ہی نہیں کریں گے تو منزل تک کیسے پہنچیں گے۔ جیسے ہم کوئی خواب دیکھتے ہیں😴 تو ایک دن اس کی تعبیر بھی پا ہی لیتے ہیں۔ یوٹیوب سے پیسے کمانے کے لئے ہمیں کم از کم ایک ہزار سبسکرائبرز چاہئے ہوتے ہیں۔ یہ وہ لوگ ہوتے ہیں جو ہمارے چینل کو پسند کرتے ہوئے subscribe کرتے ہیں تاکہ انہیں فوراً ہماری ویڈیوز مل سکیں۔ اسی طرح کم ازکم چار ہزار گھنٹے ہماری ویڈیوز لوگوں نے دیکھی ہوں۔ یہ ایک مشکل کام ہے لیکن محنت اور لگن سے کچھ ناممکن نہیں ہوتا۔آپ اچھا کام کریں نتائج خودبخود آئیں گے۔ 

 

Fill in the Blanks

یاد رہے کہ ہماری 10 خالی جگہیں ہوچکی ہیں جو ہم 22ویں اور 26ویں کلاس میں کر چکے ہیں۔ اب ہم کلاس کے آخر میں اگلی 5 خالی جگہیں دیکھتے ہیں اور ہماری کلاس مکمل۔ ان کو ایسے ہی یاد کر لینا ہے۔

11. CPU stands for Central Processing Unit.

12. The term computer is derived from Latin.

13. MAC is an operating system.

14. HDD stands for Hard Drive Disk.

15. MS Excel file consists of multiple worksheets which is called workbook.

 

آج کے لئے اتنا ہی۔ اُمید ہے کہ سب اچھے سے سمجھ آگیا ہوگا اس سب کی پریکٹس لازمی کیجئے گا۔ ن شاء اللہ اگلی کلاس میں ہم ویڈیو ایڈیٹنگ بھی سیکھیں گے تاکہ کام اور معیاری اور اچھا ہو سکے۔ اللہ حافظ۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.