Lecture No: 26 What is dropshipping and payment methods

آج ہماری چھبیسویں کلاس ہے جس میں ہم بہت اہم ٹاپک یعنی Dropshipping  اور اس کے ساتھ ساتھ payment methods سیکھنے جا رہے ہیں🤗۔ یاد رہے ہم نارمل سٹور بنانا اور POD  سیکھ چکے ہیں جس میں ہم پرنٹ کر کے پراڈکٹس سیل کرتے ہیں۔ اب ڈراپ شپنگ کی طرف آتے ہیں جو کہ آن لائن تجارت میں انتہائی مقبول ہے۔

 

What is Dropshipping

ویسے تو اپنے بزنس میں ہمیں چیزیں خرید کر بیچنی ہوتی ہیں۔ لیکن ڈراپ شپنگ بزنس کا ایسا طریقہ کار ہے جس میں ہمیں اپنے بزنس کو چلانے کے لئے پراڈکٹس کا سٹاک رکھنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اس کی بجائے ہم کسی اور کی پراڈکٹس اپنے سٹور پر لگا کر بیچتے ہیں😎۔ جب ہمارے سٹور پر کسٹمر آرڈر کرتا ہے تو ہم اس کی معلومات third party supplier کو فراہم کر دیتے ہیں اور وہ اسے کسٹمر کو بھیج دیتے ہیں۔ اس میں ہم اپنا حصہ یا پرافٹ اس میں سے لے لیتے ہیں۔ تو دیکھا کتنا آسان ہے۔

 

Easy way of Business

باقی قسموں کے مقابلے میں یہ سب سے آسان ہے جس میں کسٹمر سے آرڈر ہم لیتے ہیں اور تھرڈ پارٹی سے arrange  کرواتے ہوئے اُسے بھجوا دیتے ہیں۔اس کے مقابلے میں POD میں بس ایکسٹرا یہ ہوتا ہے کہ وہاں ڈیزائن ایڈ ہو جاتا ہے۔ڈراپ شپنگ کی مثال کہ جیسے ہمیں Etsy پر کوئی چیز پسند آگئی😍۔ ہم وہ پراڈکٹ اٹھا کر اپنے سٹور پر لگا دیں گے۔ اور جب بھی آرڈر آئے گا ہم Etsy پر جائیں گے اور کسٹمر کے behalf  پہ وہ چیز آرڈر کر دیں گے اور وہ کسٹمر تک پہنچ جائے گی ۔ یہ بالکل سادہ سا اس کا ماڈل ہے۔

 

Pros & Cons of Dropshipping

یہ بڑے بڑے سٹور کے ساتھ ہی کیا جاتا ہے۔ لیکن کیونکہ اب  صارفین کو اس کا علم ہو گیا ہے اس لئے چانس یہ بھی ہے کہ کسٹمر دوبارہ کم ہی آتے ہیں۔دوسرا جو کسٹمر research کرے گا اسے پتہ چل جائے گا یہ چیز کسی اور جگہ  سے ذیادہ سستی مل رہی ہے اس لئے بھی یہ ratio کم ہوتی ہے۔ لیکن پھر بھی کئی لوگ اس کا بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں😚۔اچھا یہ کوشش کریں کہ ہر قسم لحاظ سے  الگ الگ سٹور ہو جیسے ڈراپ شپنگ کا الگ اور POD  کا الگ۔ سب کچھ ایک سٹور پر رکھنا کچھ بہتر نہیں ہے۔

 

How to choose dropshipping products

سب سے پہلے اپنی نش (یعنی متعلقہ فیلڈ) چننی ہوتی ہے۔ اس کے بعد اس سے متعلقہ پراڈکٹس چنی جاتی ہیں جو ہم بیچنا چاہ رہے ہوں👜۔اس کے بعد اپنا سٹور سیٹ کر لینا ہوتا ہے۔ دھیان رہے اسی پراڈکٹس اور برانڈ چنیں جو مشہور بیشک نہ  ہوں لیکن سب کی ضرورت ہوں۔ یہ fake نہیں ہونی چاہئیں۔ ecomhunt  ویب سائٹ سے  اس سلسلے میں مدد لے سکتے ہیں۔اسی طرح ایسی پراڈکٹس جو epacket ہوں وہ choose کی جائیں آسان لفظوں میں جو کہ بہت  جلد deliver ہو جاتی ہیں اورٹریکنگ بھی آسان ہوتی ہیں۔ اسی طرح free shipping کی بھی آپشن ہو تو سونے پہ سہاگا ہے۔

 

Helpful Techniques

اس کی کچھ ٹیکنیکس بھی سیکھ لیں جس سے آپ کو آسانی ہوگی۔ جیسا کہ ایسی پراڈکٹس سیلیکٹ کریں جن کے 300 یا اس سے زائد آرڈر ہوں، 4.5 سے ذیادہ ریٹنگ ہو (جسے چیک کرنے کے لئے aliexpress seller check گوگل کروم کی ایکسٹینشن استعمال کی جاسکتی ہے) اور کم قیمت لیکن ذیادہ مارجن رکھنے والی پراڈکٹس ہوں💴۔مزید برآں اس کے فائدے ذیادہ ہوں اور پراڈکٹ کی ذیادہ تصاویر بھی موجود ہوں۔یہ پراڈکٹ پہلے سے کہاں کہاں دستیاب ہے ؟اس کے لئے reverse image search کی جاسکتی ہے جس میں گوگل میں اس کا امیج اپلوڈ کر کے یہ چیک کیا جا سکتا ہے۔ یہ ہم پہلے سیکھ چکے ہیں۔ اس کے لئے آپ وہ نوٹس اور ویڈیو میں پریکٹیکل طریقہ نیچے لنک سے دیکھ سکتے ہیں:

Shopify Theme Selection Tips (Lecture 16)

 

How to choose Trustworthy Supplier

اس کے لئے ایک ٹپ تو یہ ہے کہ ہمیشہ کم قیمت کی طرف نہ بھاگیں اور ایسے supplier چنیں جو کہ 95 فیصد یا اس سے ذیادہ مثبت فیڈ بیک رکھتے ہوں👌۔ برانڈڈ پراڈکٹس کے بار ے میں محتاط رہیں۔ supplier کی جانب سے رابطے میں فوری جواب دینے کی طرف توجہ دیں، جو فوری جواب دیں وہ بہتر ہوتے ہیں۔ اسی طرح epacket deliveryآپشن جو دے رہے ہوں ان کو ترجیح دیں  کیونکہ وہ جلدی پراڈکٹ ڈیلیور کرتے ہیں۔ مارجن ہمیشہ مناسب رکھیں۔نہ بہت کم ہو نہ بہت ذیادہ۔

 

ڈراپ شپنگ کہاں سے کی جائے؟

اس کے مختلف پلیٹ فارمز ہیں جیسے ali express بھی ہے۔ ایمازون تو بہت مشہور ہے ۔ اس کے علاوہ Etsy  ، Oberlo ، Wallmart اور Ebay بھی ہے۔ اس کا طریقہ ان شاء اللہ کل کی کلاس میں تفصیل سے جانیں گے👍۔

2checkout کیا ہے؟

اس پہ بھی پہلے بات ہوچکی یہ بنیادی طور پر payment gateway  ہے جو ہم اپنی ویب سائٹس پر payment receive کرنے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔بڑی بڑی کمپنیز اس کو استعمال کرتی ہیں۔اس کے ذریعے paypal اور کریڈٹ کارڈ📇 دونوں طریقوں سے payment receive کی جا سکتی ہے۔جسے ہم اپنے بینک اکاؤنٹ یا payoneer میں بھیج سکتے ہیں۔

 

اس کو approve کیسے کروایا جائے؟

اگر آپ اپنے یا اپنے کلائنٹ کے لئے اسے منظور کروانا چاہتے ہیں۔تو اس کا طریقہ یہ ہے کہ پہلے آپ اس کی ویب سائٹ پر جا کر sign up کر لیں جو فارم ہو وہ فل کر لیںَ📃۔ ٹیکنیکل چیز یہ ہے کہ ان کو complete website چاہئے ہوتی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اس پر تمام پراڈکٹس ایڈ ہوں اس پر ان کی قیمت آرہی ہو۔

 

2checkout requirements

اس کے علاوہ بھی ان کی کچھ شرائط ہیں۔ جیسے پراڈکٹ کی تصاویر updated ہوں۔ description بھی updatedہونی چاہئے۔سب سے اہم کہ پراڈکٹس کی تصاویر میں کسی مشہور ماڈل celebrityکی تصویر نہ ہو❌۔اس کے علاوہ ویب سائٹ پر پالیسی پیجز خاص کر return policy میں ہمارا ایڈریس ہونا چاہئے۔ ویب سائٹ کے فوٹر میں ایڈریس ہونا چاہئے جو کہ return policy میں بھی same ہو۔

 

کیا کوئی ثبوت بھی چاہئے ہوں گے؟

جی ہاں، اس کے لئے business NTN number  ہونا چاہئے ۔ دوسرا address verification ہونی چاہئے اس کے لئے بل یا ایسا document جو ہماری ownership ثابت کرے۔ اگر یہ چیزیں نہ ہوں تو انٹرنیٹ پر ان کے دستیاب template کو استعمال کر کے گزارہ کیا جا سکتا ہے۔ آخری چیز جو  چاہئے  ہوگی وہ receipts جو supplier ہمیں پراڈکٹس لیتے وقت دیتا ہے۔ اس کے علاوہ سٹاک کی تصاویر بھی مانگی جا سکتی ہیں جو کسی بھی جگہ پر جا کر بنوا لیں اور دے دیں😊۔ نیز کبھی بھی dropshipping کا نہ بتائیں ورنہ approval  نہیں ملے گی۔ ان کو کہنا ہے کہ یہ physical پراڈکٹس ہیں جو ہم سیل کر رہے ہیں۔

 

Payment methods in Pakistan

پاکستان میں payment method کے لئے ہم اپنا بینک اکاؤنٹ دے دیتے ہیں اور payment کا سکرین شاٹ لے کر اسے confirm کر سکتے ہیں👍۔ اس کے علاوہ jazzcash اورeasy paisa بھی ہیں لیکن اس میں کچھ مشکل پیش آسکتی ہے۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.