What is Ecommerce (Lecture 1)

WHAT IS ECOMMERCE

Introduction

آج سے ہمارے آن لائن تجارت یعنی ای کامرس کورس کا آغاز ہورہا ہے جس میں ہم اس سوال کا جواب ڈھونڈیں گے ?What is Ecommerce سب سے پہلے تعارف ہو جائے۔ جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ آج کا دور ٹیکنالوجی  کی مدد سے ترقی کا ہے۔ موبائل، کمپیوٹر 💻اور بالخصوص انٹرنیٹ نے تمام شعبہ ہائے زندگی میں  انقلاب برپا کر دیا ہے۔ اس کے مثبت اور منفی دونوں اثرات ہیں لیکن قابل انسان وہ ہے جو کہ کسی بھی چیز کے نقصان  دہ پہلوؤں سے اپنا دامن بچاتے ہوئے اس سے فائدہ اُٹھا لے۔اور ان شا ء اللہ یہی ہم نے بھی کرنا ہے۔

Worldwide Effects of COVID-19

جہاں مختلف فیلڈز میں اس کے اثرات ہوئے ہیں وہاں ہی بزنس پر بھی اس کے بہت گہرے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ خصوصاً اگر کرونا وائرس کے بعد کے حالات کی بات کی جائے۔ اب تو حالات کافی بہتر ہیں لیکن وائرس کے ابتدائی دنوں میں پوری دنیا میں لوگ گھروں میں بند ہو کر رہے گئے تھے🔓۔ مارکیٹیں بند ہو گئیں تھیں، خرید و فروخت ترک ہو چکی تھی اور نظام ِ زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا تھا۔

 

لیکن آپ نے سنا ہو گا بلکہ قرآن مجید کی آیت کا ترجمہ بھی ہے کہ ہر مشکل کے ساتھ آسانی ہے ۔ تو اسی تناظر میں اس مشکل وقت میں ای کامرس سے لوگوں نے بہت فائدہ اٹھایا🤗۔ گھر بیٹھے چیز کا آرڈر کیا اور وہ آپ کی دہلیز پر موجود ہوتی تھی۔ اب چاہے وہ کپڑے ، جوتے یا گراسری آئٹمز ہوں۔ حتیٰ کہ فوڈ پانڈا کے ذریعے کھانوں کا بھی آپ نے سنا ہوگا۔

 

What is Ecommerce

آن لائن تجارت یا ای کامرس سے مراد کسی خاص ویب سائٹ یا مخصوص سٹور کے ذریعے کمائی نہیں بلکہ آن لائن کسی بھی ذریعے سے کمائی اس کے ضمن میں ہی تصور کی جاتی ہے۔ اس کے لئے اپنی ویب سائٹ اور سٹور بنایا جاتا ہے۔ جہاں سے لوگ خریداری کرتے ہیں اور آپ کو منافع مل جاتا ہے💴۔ یہ بہت تیزی سے کامیاب ہوتی فیلڈ ہے جس کو سیکھ کر آپ بھی کامیاب ہو سکتےہیں۔خاص کر پاکستان میں یہ نئی ہے اور  اس کا بہت سکوپ ہے۔

 

Why learn Ecommerce course

آن لائن تجارت یعنی ای کامرس کورس کو لوگ ہزاروں روپے لے کر سکھا رہے ہیں۔ بلکہ سکھا کیا رہے ہیں سر سے ٹلا رہے ہیں😠۔ اب ہر کسی کے پاس نہ تو اتنے وسائل ہیں کہ وہ اسے سیکھ سکے اور نہ ہی اتنا وقت کہ باقاعدگی سے کہیں جا کر کلاس لے سکے۔ تو اسی سلسلے میں ان لیکچرز کا اہتمام کیا جارہا ہے جس سے آپ بنا کہیں جائے گھر بیٹھے یہ سیکھ سکتے ہیں۔

 

All lectures in Urdu

یہ قریباً دو ماہ کا کورس ہے جس میں 50 لیکچرز ہوں گے جس میں تفصیل کے ساتھ آن لائن تجارت (ای کامرس) سے جڑے تمام اہم پہلوؤں پر سیر حاصل بحث ہوگی۔ اگر آپ کی انگریزی کمزور ہے تو گھبرانے کی بات نہیں😢۔ یہ تمام لیکچرز اردو اور آسان الفاظ میں ترتیب دئیے گئے ہیں تاکہ کوئی مسئلہ نہ آئے۔ کچھ انگریزی بھی ہوگی جس کے لئے ڈکشنری استعمال کی جا سکتی ہے۔

 

50Lectures Journey

اگر آپ کہتے ہیں کہ ایک دن میں یہ سیکھ جائیں تو یہ ممکن نہیں۔ لیکن اگر آپ پچاس کے پچاس لیکچر باقاعدگی سے پڑھتے ہیں تو مجھے یقین ہے کہ ان شاء اللہ آپ اس قابل ہو جائیں گے کہ نہ صرف ای کامرس سمجھیں بلکہ اپنا سٹور بناتے ہوئے اپنے گھر کاچولہا بھی جلائیں اور کامیاب ہوں😎۔اگر سرمایہ نہ بھی ہو تو فیس بک پر آپ کیسے چیزیں بیچ سکتے ہیں یا کسی کو اور کو سٹور بنا کر کمائی کر سکتے ہیں یہ تو ان شاء اللہ سیکھ ہی جائیں گے۔فری لانسنگ کر سکتے ہیں وہ کیا ہوتی ہے اس کا ذکر ہوتا رہے گا۔ فری لانسنگ کا مختصر تعارف آپ یہاں سے آپ پڑھ سکتے ہیں:

آئیے فری لانسنگ سیکھیں

الغرض آپشن بہت ساری ہیں بس آزمائش شرط ہے۔ اب بڑھتے ہیں اہم ٹاپک کی جانب:

 

Types of Ecommerce

What is Ecommerce کا جواب جاننے کے بعد اس کی اقسام جاننا ضروری ہے۔ لیکن اس سے پہلے ہم نش (Niche) کو سمجھتے ہیں کہ یہ کیا چیز ہے؟ نش جس کی جمع نشز ہے یہ بنیادی طور پر انگریزی کا لفظ ہے جس کا مطلب چنی گئی فیلڈ یا میدان ہے۔ آن لائن تجارت میں ہم اس سے مراد یہ لیتے ہیں کہ کس نوعیت کا کاروبار ہو؟ جیسے گراسری، فوڈ، سپورٹس⚽ وغیرہ یہ سب اس کی مثالیں ہیں۔ اب آن لائن تجارت کی قسموں کی طرف بڑھتے ہیں جو کہ پانچ ہیں۔ان کے نام اور مختصر تفصیل کچھ یوں ہے:

1۔General Store

یہ سب سے پہلی قسم ہے۔ جیسے کہ نام سے ظاہر ہے یہ جنرل چیزوں اور کئی آئٹمز اور نشز پر مشتمل ہوتا ہے۔ جنرل سٹور میں ہر قسم کی اشیاء پائی جاتی ہیں۔ اس کی مثال جیسے میٹرو کیش اینڈ کیری۔

فوائد و نقصانات

شروع کرنا آسان ہے۔ ذیادہ لوگوں تک رسائی ہوتی ہے۔ ایک ساتھ کئی نشز پر طبع آزمائی کی جا سکتی ہے۔لیکن کم لوگ آرڈر کرتے ہیں، غیر متعلقہ ٹریفک آتی ہے اور مقابلہ ذیادہ ہے۔

 

2۔Niche based General Store

یہ دوسری قسم ہے جو پہلے سے کچھ محدود ہو جاتی ہے۔ یہاں جنرل سٹور کی طرح سب چیزیں تو نہیں ہوتیں لیکن ایک مخصوص میدان یا نش سے متعلق تمام جنرل آئٹمز دستیاب ہوتے ہیں۔ جیسے گراسری سٹور، موبائل سٹور یا الیکٹرک سٹور💡۔ 

فوائد و نقصانات

شروع کرنا آسان ہوتا ہے۔ مخصوص کسٹمرز تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ اس بزنس کے بڑھنے کی صلاحیت ذیادہ ہوتی ہے۔ اس کو سیٹ کرنا آسان ہوتا ہے۔لیکن آرڈر میں کم لوگ راضی ہوتے ہیں۔ غیر متعلقہ ٹریفک آتی ہے۔ مقابلہ بہت ذیادہ ہوتا ہے اور انتظامات کے لئے بہت محنت کرنی پڑتی ہے۔

 

3۔Niche based Store

یہ سٹور پچھلے کے مقابلے میں مزید سکڑ جاتا ہے اور کسی ایک میدان یا مخصوص نش پر فوکس ہوجاتا ہے۔ جیسے پچھلے میں موبائل📱 آتے تھے تو اس میں صرف آئی فون کر لیں۔لیکن آئی فون کے بھی کئی ماڈل ہوتے ہیں جو سب اس میں آئیں گے۔

فوائد و نقصانات

اس کو رینک کرانا آسان ہے کیونکہ مقابلہ کم ہوجاتا ہے۔ ذیادہ متعلقہ ٹریفک ملتی ہے۔ خریداری کے لئے رضامندی جلدی ہوتی ہے۔لیکن نئے لوگوں کے لئے ذیادہ موزوں نہیں ہے۔ اس کے اچھے نتائج کے لئے ٹرائل اور ٹیسٹنگ یعنی بار بار آزمائش کرنا ہوتی ہے۔ اس میں ڈیمانڈ کم ذیادہ ہونے کی وجہ سے کاروبار اوپر نیچے ہوتا رہتا ہے۔

 

4۔Micro Niche Store

یہ ایک چھوٹے گروپ کے لئے بنایا گیا سٹور ہوتا ہے۔ اور اسی لئے یہ تیسری قسم سے بھی کم، مخصوص اور محدود لوگوں👯 کے لئے ہوتا ہے۔ جیسے صرف کتوں کی خوراک کی سپلائی کا سٹور۔اس کے بھی اپنے فائدے اور نقصانات ہیں جنہیں دیکھتے ہیں۔

فوائد و نقصانات

آسانی سے انتظامات ہوسکتے ہیں۔ مخصوص لوگوں کو ٹارگٹ کرنا آسان ہوتا ہے۔ کم لاگت آتی ہے۔ ذیادہ منافع ملتا ہے۔لیکن مقابلہ سخت ہوتا ہے اور رینک کرانا بہت مشکل ہوتا ہے۔

 

5۔One Product Store

جیسے نام سے ظاہر ہے۔ اس میں صرف ایک ہی پراڈکٹ👆 ہوتی ہے اور کچھ بھی نہیں۔ جیسے وولٹا بیٹری اور دوسری کوئی نہیں۔

فوائد و نقصانات

صارفین کو ٹارگٹ کرنا آسان ہوتا ہے۔ اور متعلقہ کسٹمرز کو ڈیل کرنا آسان ہوتا ہے کیونکہ وہ مخصوص ہوتے ہیں۔ناکامی کا امکان بہت ذیادہ ہوتا ہے۔ بعض اوقات ذیادہ سرمایا درکار ہوتا ہے۔ مارکیٹ میں مواقع کم ہوتے ہیں۔

 

آخر میں خلاصہ یہ کہ ضرورت کے تحت ان سٹورز کو بنایا جاتا ہے اور نئے لوگوں کے لئے دوسری اور تیسری قسم (Niche based Store & Niche based General Store) ذیادہ موزوں ہے۔

 

امید ہے کہ آپ کو سمجھ آگیا ہوگا کہ What is Ecommerce اور اس کی قسمیں۔ آپ یا کوئی اور جب بھی آن لائن تجارت کرنے کا ارادہ کرے تو یہ معلومات اس میں ضرور ممد و معاون ثابت ہوگی۔ اسی طرح سیکھنے کے عمل کو جاری رکھیں۔Best of Luck۔ آج کے لئے اتنا ہی۔ان شاء اللہ کل اگلی کلاس میں ملاقات ہوگی۔

Leave a Comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.