Learn basics of Microsoft Word (Class-8)

مائیکروسافٹ ورڈ

جی تو ہم زور و شور سے مائیکروسافٹ ورڈ سیکھنے کی جانب گامزن ہیں۔ ویسے تو ایڈوانس آپشن بھی ہم پڑھ رہے ہیں۔ لیکن کچھ سٹوڈنٹس کو بیسک میں مسئلہ آرہا ہے۔ اس لئے آج ہم اپنے concepte کلئیر کرنے کے لئے آگے بڑھتے ہوئے 👣 مختلف بنیادی لیکن بہت اہم کام کرنا سیکھیں گے۔ جیسے کاپی، کٹ، پیسٹ، فونٹ کا سائز بڑھانا، لکھائی کا انداز بدلنا، پیراگراف کو justify کرنا، undo/ redo کمانڈ وغیرہ۔

 

کاپی (Copy)

ایم ایس ورڈ میں یا کمپیوٹر میں کہیں بھی کاپی کرنے کےلئے ہمیں پہلے سیلیکٹ کرنا ہوتا ہے۔ اس کے بعد ورڈ میں ہوم مینیو میں ہم کاپی کے نشان پر کلک ↗ کر کے بھی کاپی کر سکتے ہیں۔ دوسرا طریقہ right click کر کے کاپی کرلیں۔ اور آخری شارٹ کٹ کمانڈ یعنی Ctrl + C دبانے سے بھی وہ تحریر یا چیز کاپی ہو جاتی ہے۔ اس کے بعد ہم مطلوبہ جگہ پر چلے جاتے ہیں۔ جہاں اس کی کاپی بنانی ہے۔

 

کٹ (Cut)

ایک چائے کٹ ملتی ہے☕۔ لیکن یہ اس سے کچھ مختلف ہے۔یعنی یہاں ہم تحریر کو ایک جگہ سے ختم کر کے دوسری جگہ لے کر جاتے ہیں۔ مطلوبہ تحریر کو سیلیکٹ کرنے کے بعد ہم ہوم مینیو سے قینچی کے نشان سے کٹ کر سکتے ہیں۔ دوسرا طریقہ right click کر کے کٹ۔ اور آخری طریقہ شارٹ کٹ کمانڈ یعنی Ctrl + X کے ذریعے سے اس تحریر کو کٹ کر لیتے ہیں۔ اور پھر مطلوبہ جگہ پر جانا ہے جہاں اسے لے جانا ہے۔

 

پیسٹ (Paste)

کاپی ہو یا کٹ اسے دوسری جگہ لگانے کو پیسٹ کہتے ہیں۔ اس کے لئے ہمیں مطلوبہ جگہ پر جا کر ہوم مینیو سے پیسٹ آئیکن (تختی نما) کو چننا ہوتا ہے اور وہ چیز چاہے کٹ کی ہو یا کاپی اس جگہ پر ہمیں مل جاتی ہے۔

 

تحریر کا سائز بڑھانا (Increase font size)

ایم ایس ورڈ میں تحریر📃 کا سائز بڑھانے کے لئے ہم اسے سیلیکٹ کرتے ہیں اور اس کے بعد ہم ہوم مینیو میں لسٹ سے اسے بڑھا بھی سکتے ہیں اور کم بھی کر سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ اگر ہم کوئی ایسی ویلیو جیسے 30 وغیرہ لگانا چاہ رہے ہیں جو لسٹ میں موجود ہی نہیں تو اس کے لئے ہم کلک کر کے کی بورڈ سے وہ عدد ٹائپ بھی کر سکتے ہیں۔ اسی طرح اس کی شارٹ کٹ کمانڈ Ctrl + [ اور Ctrl + ] ہے۔ تحریر سیلیکٹ کرنے کے بعد اس کمانڈ سے بھی ہم سائز کم یا ذیادہ کر سکتے ہیں۔

 

پیراگراف کی لائنیں برابر کرنا (Justify)

تحریر کو دائیں بائیں اور سینٹر میں لے جانا تو ہم نے سیکھ لیا۔ اب پیراگراف پر آتے ہیں۔ اس کی تعریف یہ کہ اینٹر دبائے بغیر جملے مل کر ایک پیراگراف بناتے ہیں۔ اس پیراگراف کی لائنیں برابر کر کے خوبصورت دکھانے کو justify  کہتے ہیں۔ یعنی ایک پیراگراف میں آنے والی چاہے جتنی بھی لائن ہوں وہ برابر ختم ہوں۔ جبکہ آخری لائن میں جتنی بھی تحریر ہو وہ اتنی ہی نظرآتی ہے۔ اس کے لئے ہم نے پیراگراف سیلیکٹ کر لینا ہے۔ اور پھر ہوم مینیو سے alignment آپشن میں سب سے آخری آپشن چن لینی ہے۔ اس کی شارٹ کٹ کمانڈ Ctrl + J ہے۔

 

Undo

کام کرتے ہوئے غلطی ہو جانا کوئی عجیب بات نہیں۔ اگر ایم ایس ورڈ میں ہم سے کوئی قدم اٹھانے کے بعد اسے واپس کرنے کا مرحلہ آئے تو یہ کمانڈ استعمال ہوتی ہے۔ اس کے لئے ہم نے ٹائٹل بار سے الٹے تیر کے نشان کو دبانا ہوتا ہے۔ جس سے ایک قدم واپس جایا جاتا ہے۔ اسی طرح ہم اگر اسے بار بار دبائیں گے تو یہ مزید پیچھے چلتا چلا جائے گا۔ اس کی شارٹ کٹ کمانڈ یاد کر لیں جو کہ Ctrl + Z ہے۔

 

Redo

اگر کسی بھی undo کئے گئے قدم کو واپس اپنی جگہ پر لانا ہو تو تب یہ کمانڈ استعمال ہو گی۔ اس کے لئے ہم نے ٹائٹل بار سے سیدھے تیر کے نشان کو دبانا ہوتا ہے۔ اس کی شارٹ کٹ کمانڈ Ctrl + Y ہے۔

 

آج کے لئے اتنا ہی اپنا خیال رکھئے گا۔ اللہ حافظ

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.